تازہ تر ین

فتنہ الخوارج کا ڈپٹی کمشنر وزیرستان کے قافلے پر حملہ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

فتنہ الخوارج نے ڈپٹی کمشنر اپر جنوبی وزیرستان کے قافلے پر حملہ کیا، یہ حملہ خوارج کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کو لدھا سے ٹانک واپس بھجوانے کی کوشش ہے تاکہ مقامی افراد کی زندگی میں مشکلات بڑھائی جا سکیں، مزید برآں خوارج کی یہ بزدلانہ کارروائی نہ صرف ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے بلکہ لدھا جیسے پسماندہ علاقے میں جاری ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم سازش بھی ہے۔ 6 اگست 2025 کو خوارج نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنراپر جنوبی وزیرستان عصمت اللہ وزیر کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق قافلہ ٹانک سے لدھا کی جانب روانہ تھا جب حبیب کوٹ اڈانہ کے قریب خوارج نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو گولیاں لگیں، جس سے محرر اعجاز محسود اور کانسٹیبل گل نواز معمولی زخمی ہوئے۔ خوش قسمتی سے ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران حملے میں محفوظ رہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی موجودگی اہلِ علاقہ کے لیے سہولت، ترقی اور ریاستی اداروں پر اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔ ایسے حملے دراصل علاقے میں امن، ترقی اور حکومتی عملداری کے خلاف فتنے کی ایک اور واضح مثال ہیں۔ ریاست ان سازشی عناصر کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جنوبی وزیرستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved