تازہ تر ین

ضمانت کا مطلب فیصلہ نہیں، صرف ٹرائل کے دوران رہائی ہے،عطاتارڑ۔سھیل وڑائچ نے ذاتی فائدے کے لیے من گھڑت کھانی گھڑی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف۔۔الٹی گنتی شورع 40 اھم شخصیات کو ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔۔70 ھزار ارب روپے کی کرپشن میں کون کون ملوث 10 سیاسی شخصیات 30 بیورو کریٹ۔۔حسن نواز اے کیٹیگری میں شامل۔۔اے درباری صحافت تیرے انجام پر کیا رونا!۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا پاکستان میں حالیہ مون سون و سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے نام خط* وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور پاکستانی عوام سے جانی نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔ برطانوی وزیراعظم برطانوی حکومت اور برطانوی عوام کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے حالیہ مون سون کے پیش نظر افسوسناک صورتحال اور بڑے پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ برطانوی وزیراعظممیری دلی ہمدردیاں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ برطانوی وزیراعظم۔ برطانیہ میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے خاندانوں کے لیے یہ صورتحال قابل تشویش ہے۔ تمام برطانوی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

برطانوی وزیراعظم اس صورتحال میں ایمرجنسی رسپانس اور رضاکار جو انتہائی نامسائد حالات میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔برطانوی وزیراعظم یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اس موقع پر برطانوی حکومت نے پاکستان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں برطانوی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ برطانوی وزیراعظم

—وزیراعظم۔۔۔کاروباری سہولت مرکزکاروبار سہولت مرکز کے قیام سے سرمایہ کاروں کو ضروری رہنمائی ،معلومات اور سہولیات میسر ہوں گی،وزیر اعظم کی کاروبار سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر گفتگواسلام آباد۔21اگست :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروبار سہولت مرکز کے قیام سے سرمایہ کاروں کو بلاتاخیر، مستند اور ضروری رہنمائی ،معلومات اور سہولیات میسر ہوں گی۔

وہ جمعرات کو یہاں کاروبار سہولت مرکز کے دورے اور اس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج اسلام آباد میں پہلے بزنس سہولت مرکز نے کام شروع کردیا ہے ، یہ بہترین معیار کا مرکز ہے جس کے قیام سے سرمایہ کاروں کو بلاتاخیر ضروری اور مستند معلومات اور رہنمائی میسر آئے گی اورانہیں ایک ہی جگہ تمام سہولیات حاصل ہوں گی۔

وزیر اعظم نے سینٹر پر تعینات کیے گئے عملہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انداز کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں ،

ان کو احسن انداز میں خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیر اعظم نے اس سینٹر کے قیام کیلئے سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ وزارتوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے باقی حصوں میں بھی ایسے بزنس سینٹرقائم کیے جائیں گے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے وزیراعظم کو بتایا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے یہ بہت بڑا اقدام اور پیش رفت ہے، ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کو تمام ضروری معلومات رہنمائی اور سہولیات دستیاب ہوں گی۔ وزیر اعظم نے مرکز کے مختلف ڈیسکس کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم کو متعلقہ حکام نے مرکز میں فراہم کی گئی سہولیات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی انٹر پرائز کو یہاں ہر قسم کی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے اور سادہ طریقہ کار کے ذریعے قواعد مکمل کرنے کے بعد تمام کارروائی کم سے کم وقت میں آن لائن نمٹائی جاتی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے ون ونڈو بزنس سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سپیشل اکنامک زون ونگ کی طرف سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا ء،ارکان اسمبلی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved