تازہ تر ین

اے این ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی* ۔بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

*اے این ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی* ۔بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار۔عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والا مسافر، ماں اور بیوی سمیت گرفتار۔ ملزم کی بیوی اور ساس نے مجموعی طور پر پیٹ میں ہیروئین بھرے 83 کیپسول نگل رکھے تھےملزم کی بیوی سے 12 اور ساس سے 71 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئےدونوں خواتین کے پیٹ سے برآمدہ ہیروئن کی مقدار 549 گرام ہے۔پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی تصدیق کے لیے ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔اے این ایف کی بروقت کارروائی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی کی کوشش کو ناکام بنایا ہے ۔منشیات فروشوں اور اسمگلروں کی جانب سے مذہبی سفر کو نشانہ بنانا ایک باعث تشویش امر ہے۔ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے اے این ایف ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ملزمان سے گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ملزمان کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ *ترجمان اے این ایف*

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved