اسلام آباد : نئے گیس کنکشن کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا اور گھریلو گیس کنکشن کے لیے فیس *فیس کیا ہوگی؟*نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ: 20,000 روپے10 مرلے تک گھر کے لیے کنکشن فیس: 21,000 روپے10 مرلے سے بڑے گھروں کے لیے کنکشن فیس: 23,000 روپے*درخواست دینے کا طریقہ کار*گھریلو صارفین نئے کنکشن کے لیے درخواست فارم اپنے قریبی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے ریجنل آفس سے یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔فارم بڑے حروف (Capital Letters) میں پُر کیا جائے گا اور اسے نیٹ ورک کی دستیابی کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔ضروری دستاویزاتقومی شناختی کارڈ کی کاپیجائیداد کی ملکیت کا ثبوتہمسایہ جائیداد کا گیس بلفارم اور تمام مطلوبہ کاغذات جمع کرانے کے بعد ایس این جی پی ایل ٹیم سائٹ کا معائنہ کرے گی تاکہ تکنیکی امکانات کو جانچا جا سکے، منظوری کی صورت میں درخواست دہندہ کو ’پروپوزل لیٹر‘ یا ’ڈیمانڈ نوٹس‘ جاری کیا جائے گا جس میں انسٹالیشن کے رہنما اصول اور منظور شدہ کنٹریکٹرز کی فہرست شامل ہوگی۔حکام کے مطابق یہ نیا اور آسان طریقہ کار صارفین کو کم قیمت پر قدرتی گیس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایس این جی پی ایل کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔










