تازہ تر ین

دوحہ کانفرنس بے نتیجہ ختم ایک اور اسرائیلی حملے کے بعد جواب دیا جاے گا۔وزیر اعطم کی محمد بن سلمان مصری صدر اور اردن کے شاہ سے ملاقات۔۔فوٹو سیشن کا کامیاب آپریشن۔۔دوحہ کانفرنس ختم تمام نظریں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

دوحہ سمٹ کا اعلامیہ دوحہ میں آج پیر 15 ستمبر کو منعقدہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کے حالیہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری پر کھلا حملہ اور عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ قطر پر یہ جارحیت دراصل غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری ثالثی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ اجلاس نے دوحہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اس کے ہر ممکنہ جوابِی اقدام کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔سمٹ نے زور دیا کہ ایک غیر جانب دار ثالثی مرکز کو نشانہ بنانا امن کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے مترادف ہے۔ اجلاس نے قطر کے بردبار اور دانشمندانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس کے ساتھ مصر اور امریکا کی جاری ثالثی مساعی کو اہم قرار دیا۔

اعلامیے میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی۔اعلامیے میں اسرائیلی دعووں اور توجیہات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ محاصرے اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا جنگی جرم ہے۔ کسی بھی ممکنہ اسرائیلی فیصلے کے تحت فلسطینی علاقوں کے انضمام یا جبری ہجرت کی سخت مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا

تاکہ قطر، غزہ، مغربی کنارے اور خطے کے دیگر ممالک پر مسلسل جارحیت کا سلسلہ روکا جا سکے۔سربراہ اجلاس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حالیہ “اعلانِ نیویارک” اور دو ریاستی حل کی توثیق کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کو ایٹمی اور تباہ کن ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی فضائی حملے میں دوحہ میں موجود ح۔م۔ اس کے رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں وہ تو بچ گئے، تاہم ان کے دفتر کے سربراہ جہا۔د لبد، ان کے بیٹے ہمام الحیہ اور تین ساتھی جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے نے عرب و اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا، جبکہ قطر نے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved