تازہ تر ین

طالبان کے وزیر ندا محمد ندیم پاکستانی شاھینوں کے فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا۔۔ آرٹیلری فائر سے ٹی ٹی اے کا سیکٹر ہیڈ کواٹر تباہ۔۔ ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے فوری اور بھرپور ردِعمل دی۔۔ گراؤنڈ رپورٹس کے مطابق 55 طالبان کی لاشیں پاکستانی فوج کے قبضے میں اور 27 چوکیاں مکمل مسمار کردی گئی اور ابھی فضائیہ کی کاروائی کی ویڈیو آنی ہے۔۔پاکستان نے افغانستان سے سفارتی تعلقات ختم کر دئیے، کابل میں پاکستانی عملے کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم۔۔ پاک فضائیہ کے حملے شروع ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو۔پاک فضائیہ کی افغانستان کے اندر دوسری بڑی کامیابی، افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے اندر بڑا اسلحہ ڈیپو تباہ کردیا۔افغانستان نیں انڈیا تے اسرائیل ( یعنی امریکہ) دی مکمل حمایت تے تعاون نال حملہ کر دتتا جے۔ ہن سپہ سالار نوں چاہی دا اے کہ نیلا پینٹ کوٹ لا کے.. تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کےخلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کردیاپاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں فائرن*گ اور جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے مختلف مقامات پر مبینہ بلااشتعال فائ*رنگ اور حم*لوں کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق چترال سے لے کر خیبرپختونخوا کے دیگر سرحدی سیکٹرز ناوگئی (باجوڑ)، تیراہ (خیبر)، ضلع مہمند اور ارندو میں پاکستانی فورسز نے مؤثر انداز میں دشمن کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔ باجوڑ اور چترال کے علاقوں میں افغان چیک پوسٹوں کی تباہی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغان طال*بان نے کواڈ کاپٹرز کے ذریعے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز مار گرائے گئے۔ جوابی کارروائی میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کے ذریعے بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کے 22 اہلکاروں کی ہلاک*ت کی اطلاعات ہیں،

جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر الرٹ اور کسی بھی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دینے کے لیے تیار قرار دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ افغان طال*بان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوؤں اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے صورتحال کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

*پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے*

افغان طالبان کی جانب سے فائر کئے گئے گولے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گرد و نواج میں گرے، *سیکیورٹی ذرائع*
باجوڑ میں مارٹر گولے گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جس میں تین خواتین بھی شامل ہیں، *سیکیورٹی ذرائع*
زخمی افراد کو خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے، *ہسپتال ذرائع*
افغانستان کی جانب سے حملے کیخلاف باجوڑ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، *سیکیورٹی ذرائع*
پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، *سیکیورٹی ذرائع*
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved