
نور عالم خان کو جب پتہ چلا کہ اسے جے یو آئی کے چیف وہپ کے عہدے سے ہٹا رہے ہیں اس نے عزت بچاکر از خود اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا (ان کی رکنیت پر بعد میں بات ہوگی)اس نے جب پی ٹی آئی چھوڑی تھی بھی وہاں بلیک میلنگ کی تھی جب ہماری جماعت میں اسے لیا گیا تو بہت سارے دوسروں نے اعتراضات کئے کہ یہ بندہ ٹھیک نہیںمگر میں نے اسی وقت کہا کہ بعض فیصلے ایسے ہوتے ہیں کہ مولانا صاحب دل سے نہیں مجبورا کردیتے ہیںایسے لوگ لابنگ کرکے ایک آدھ لوگوں کو اپنے حامی بناکر وہ پھر مولانا کو مجبور کرکے چھوٹے موٹے مکروہ فیصلے کروادیتے ہیںلوگوں کو چلانے کیلئے مولانا سمجھنے کے باوجود کبھی اس طرح کے فیصلے کر رہا ہوتا ہے یہ زندگی کا

ریڈزون میں داخلے کے لئے مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے۔ان راستوں کے علاوہ ریڈزون کی طرف جانے والے تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔اسی طرح کلثوم پلازہ فضل حق روڈ بجانب چائنہ چوک ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔شہری متبادل کے طور پر جناح ایونیو استعمال کریں۔پولی کلینک بجانب لال کوارٹر چوک لقمان حکیم روڈ ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی۔شہری متبادل کے طور پر صدر روڈ استعمال کریں۔ جی سکس سے ایف سکس جانے والے شہری چائنہ چوک انڈر پاس یا سیونتھ ایونیو سے جناح ایونیو استعمال کریں۔آبپارہ چوک سہروردی بجانب سرینہ ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی۔کلب روڈ سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے سری نگرہائی وے سے سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کریں۔بھارہ کہو سے آنے والے شہری کشمیر چوک کے ذریعے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کریں۔مزید معلومات کے لیے شہری پکار 15، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔یا آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سنتے رہیں۔

نیب قانون میں نئی ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کر لی گئی ہے، جس کے بعد عمران خان کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور نیب کے توشہ خانہ کیس میں حتمی اپیل اب سپریم کورٹ نہیں سنے گی بلکہ اسے وفاقی آئینی عدالت میں لے جایا جائے گا۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ اس عدالت میں مکمل شواہد کا ازسرِنو جائزہ بھی نہیں لیا جائے گا۔ اپیل صرف اس محدود نکتے پر سنی جائے گی کہ آیا ٹرائل کے دوران کسی آئینی حق کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں۔ یوں بظاہر انصاف کے دروازے کھلے رکھنے کا تاثر دیا جا رہا ہے، مگر حقیقت میں اپیل کے دائرۂ کار کو اس قدر محدود کر دیا گیا ہے کہ مقدمے کے میرٹ پر نظرِ ثانی کا راستہ تقریباً بند ہو جائے گا۔ یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ اگر سپریم کورٹ کو ہی حتمی اپیل سننے سے باہر کر دیا جائے تو پھر ملک کے عدالتی نظام کی ساخت اور توازن کا کیا بنے گا؟۔۔ایڈوکیٹ اظہر صدیق

♨️ چند دنوں میں دنیا بدل گئی! شاہین سہبائی کی چونکا دینے والی فہرستجنگ نے یقین اور اعتقاد کے کتنے بت توڑ دیے : ہم سمجھتے تھے ایسا کبھی نہیں ہوگا ، مگر چند ہی دنوں میں ہو گیا اور اب دنیا بدلتی ہوئی لگ رہی ہے : 1. دبئی اب کالے دھن اور لوٹی ہوئی دولت اور بڑی بڑی جائیدادوں کا محفوظ ترین قِلعہ نہیں رہا – یہ عیاشی کا سپرکلب اب بند ہو رہا ہے 2. دنیا بھر کے امیر ترین لوگ اب دبئی میں پیسہ لانے، پلازے بنانے اور مال کمانے کے بارے میں دس دفعہ سوچیں گے – 3. پلازوں اور محلات کی قیمتیں گرنا شروع ہوں گی – جو اربوں کھربوں کا نقصان ہوا ہے اسے کون پورا کریگا – 4. ایران کو کسی ریت کے گھروندے کی طرح کچلا نہیں جا سکا – 5. چھوٹے چھوٹے عرب ملکوں کو امریکہ محفوظ نہیں رکھ سکا اور اب یہ ملک انتہائی ذہنی اور اعصابی تناؤ کا شکار ہیں – 6. امیر عرب ملک اب بجائے نئے عیاشی کے اڈے اور شہر کھڑے کرنے کے ، اپنی فوجوں کے لئے جہاز اورمیزائل خریدیں گے – 7. پاکستان کو ہمیشہ ڈالر دے کر بچانے والے عرب شیخ اب خود پریشان ہیں اور پاکستانی فوج انکے کسی کام نہیں آی – یہ ATM اب بند ہوا چاہتا ہے

– 8. پاکستان سے نکل کر عزت کی نوکری تلاش کرنے کے دروازے بند ہو رہے ہیں – اب غریب پاکستانی وہاں سے نکالے جایئں گے- 9. امارات اور دبئی کے اربوں کھربوں ڈالر اب بھاگ کر دنیا کے کس کونے میں پناہ لیں گے – سب سوچ کر پریشان ہیں – 10. پاکستان کا ایٹم بم اب کبھی کسی اسلامی ملک یا حکومت یا بادشاہت کے کام نہیں آ سکتا – یہ وہم بھی دور ہو گیا – 11. کیا ایٹم بم پاکستان کو بچا سکے گا یا عالمی دباؤ کے تحت قرضے دینے والوں سے ڈیل کرنی ہوگی – باقی پائنٹ اگلی ٹویٹ میں ، آپ بھی اپنی رائے دیں کیا کچھ بدل گیا ہے










