تازہ تر ین

کاروبار تباہ سلفیورک ایسڈ 60 سے 260 روپے کلو۔افغانستان کا بارڈر بند ہونے سے گندھک جس کو سلفر کہتے ہیں وہ درآمد نہیں کی جا رہی اور اس کی وجہ سے اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں سلفیورک ایسڈ ہے ایچ ٹو ایس او فور جس کو کہتے ہیں وہ 60 روپے تھا جو اب 260 روپے کا کلو ہو گیا ہے۔ظاھر ھے باقی چیزوں پر بھی بہت زیادہ اثرات مرتب ھو رھے ھیں۔۔ اسلام آباد، پشاور ، صوابی اور لوئر دیر سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ صدر وزیر اعظم ملاقات خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔ ۔اسلام آباد کو خصوصی انتظامات دینے کا فیصلہ۔متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے ویزوں کا بحران شدت اختیار کر گیا۔۔۔میجر منھاس کی نماز جنازہ کور کمانڈر منگلا شاکر خٹک نے چکوال میں انکے آبائی گاؤں میں پڑھائی شھر کی فضا سوگوار۔ مولانا فضل الرھمان کی گرفتاری عمران اور شاہ محمود کی رھائی حکومت کیلئے مشکلات۔۔ حکومت معیشت کو مضبوط کرنے کی بجائے تباہ کرنے میں مصروف۔پنجاب میں روٹی 25 اور نان 45 کا کسان کو دفن کرنے والی مافیا کی حکومت۔کھربوں روپے کی گندم میں کرپشن کرنے والی حکومت نے عوام کو روٹی سے محروم کر دیا پل۔۔ ملک بھر میں مھنگای اور غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے شھروں پر ڈاکو راج افواج پاکستان کی کامیابیوں کو بھی زائل کر دیا ہے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے ویزوں کا بحران شدت اختیار کر گیا اعداد و شمار کے مطابق اس وقت یو اے ای میں پاکستانیوں کے 85% نئے ویزے ریجیکٹ ہو رہے ہیں اور صرف 15% رینیو ہو رہے ہیں۔ہزاروں پاکستانی 3 سے 4 ماہ سے بے روزگار بیٹھے ہیں، ان کے ویزے ایکسپائر ہو چکے ہیں اور رینیول کے لیے دربدر ہیں۔ ہر دن 50 درہم کا جرمانہ ان پر عائد ہو رہا ہے جو غریب آدمی برداشت نہیں کر سکتا۔ افسوس کہ پاکستانی سفارت خانہ اور ذمہ داران اس سنگین مسئلے کو ماننے کو تیار نہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو 12 سے 15 لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ ہو جائیں گے۔کوئی پوچھنے والا نہیں، کوئی بات کرنے والا نہیں۔ آخر کب تک؟ حکومت پاکستانی عوام پر رحم کب کرے گی؟#UAE_Visa_Crisis #PakistanisInUAE #HelpOverseasPakistanis#PMLN #PMShahbazSharif #MuhsenNaqvee#Nawazsharif

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اس عمل میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ ان کے مطابق نئے سال میں نیا نظام متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام پر اتفاق رائے کے بعد ملک کا سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوسکتا ہے۔ نئے انتظامی یونٹس کسی کی سیاست کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ان کا قیام پاکستان کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانیے وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بات کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے کبھی نہیں کہا۔

تاہم انہیں اس حوالے سے طریقہ کار کا علم نہیں کہ نئے صوبے یا انتظامی یونٹس کس طرح قائم کیے جائیں گے۔وزیر دفاع کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ جلد کوئی متفقہ حل نکل آئے گا۔ آئندہ چند ہفتوں میں مختلف خدشات اتفاق رائے میں تبدیل ہوسکتے ہیں.

۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے سال میں نیا نظام سامنے آسکتا ہے۔ آصف زرداری، نواز شریف اور دیگر سیاسی رہنما بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان راضی ہوجائیں تو ان کے لیے بھی سیاسی مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے کیونکہ سیاست ممکنات کا نام ہے۔#DiscoverPakistan 📷: Khawaja Asif

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حکام ایران کے خلاف اپنی مبینہ غیرقانونی فوجی کارروائی کے نتائج سے بچنے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ 1979 کے ایرانی انقلاب کو امریکا کے خلاف جنگ کے آغاز سے جوڑنا من گھڑت مؤقف ہے، حقیقت میں یہ انقلاب ایرانی عوام کی خودمختاری، آزادی اور انسانی وقار کی بحالی کی تحریک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام آج بھی 1953 میں سی آئی اے کی حمایت سے ہونے والی بغاوت کو نہیں بھولے۔ایرانی ترجمان نے الزام لگایا کہ امریکا نے دو مرتبہ مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف بلااشتعال فوجی کارروائی کی،

جس میں سپریم لیڈر اور اعلیٰ حکام کو نشانہ بنانے کے علاوہ خواتین اور بچوں کو شہید و زخمی کیا گیا اور اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا گیا۔اسماعیل بقائی کے مطابق امریکی انتظامیہ فوجی اور سیاسی محاذ پر مشکلات کا شکار ہے اور جنگ شروع کرنے کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے اپنی کامیابیوں کا بیانیہ پیش کرکے ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سیاسی نظام کی اعلیٰ سطح پر بھی اعتراف کیا گیا کہ ایران کے خلاف جنگ انتخابی شکست کی ایک بنیادی وجہ بنی۔Disclaimer: This news is based on information available at the time of publication. Details may change as new information emerges.#DiscoverPakistan

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved