*راولاکوٹ میں فسادی عناصر کی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ، ڈیوٹی پر تعینات پاکستان رینجرز کا افسر شہید*راولاکوٹ شہر اور گردونواح میں معمولاتِ زندگی بحال رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکار متحرق ہیں۔امن و امان کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولے کے مسلح عناصر مسلسل تشدد اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔راولاکوٹ کے علاقے متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب آج صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر فسادی جتھے کے مسلح عناصر نے تعینات قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر شدید اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت کو سر پر گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔زخمی DSR کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نا لا سکے اور شہدت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔راولاکوٹ میں معمولاتِ زندگی تباہ کرنے کی کوششیں کرنے والے، شہریوں کو خوف زدہ کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی کارروائی کرتےہوئے فسادی ٹولے کےچار مسلح افراد مارے۔ متیالمیرا فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ریاست ان مسلح انتشاری گروہوں پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی۔










