وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد!وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں شہید ہونے والے مولانا شیخ ادریس مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مولانا شیخ ادریس کی شہادت پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاق کے ذمہ خیبرپختونخوا کے بقایاجات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیادونوں رہنماؤں کا صوبے کے آئینی، قانونی اور مالی حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔










