تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود۔سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع ایک تجارتی ٹاور پر حملے کے نتیجے میں عمارت اور اس کے اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔۔سعودی عرب کے دارالحکومت پر ایک اور حملہ۔۔ھلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔عالمی منڈی میں پٹرول سستا وزیر اعظم نے پٹرول مھنگا کر دیا۔برائن لارا اور ویوہن رچرڈ۔۔پاکستا ن بھر میں بینکنگ سروس بند ہونے کا اعلان؛قطر اور پاکستان میں اھم معاہدے۔۔21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری۔۔فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اھم ترین ملاقات پاکستانی سفیر عامر علی کی اھم ترین کاوشیں کامیاب۔۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تربت دھشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔4 وفاقی وزراء کے استعفے 785 کرپٹ نااھل افسران ملازمین شکنجے میں۔۔سیاسی لوگ اور پتر کاروں کے نام سھیل رانا رپورٹ کے مطابق ملک میں سیاسی نظام تبدیل۔پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر سخت ترین انتظامات بڑے بھی شکنجے میں۔۔بڑے نھی بھت بڑے ملک سے باہر سفر نھی کر پائنگے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

“لڑکے میں واقعی دم ہے! رضا اللہ نے آج 10 ایسے اوورز کرائے جن کے ہر اوور میں کم از کم 3 گیندیں 146+ کی طوفانی اسپیڈ سے پھینکیں!سابق آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کی بات ایک ہی دن میں سچ ثابت ہو گئی! گزشتہ روز شان ٹیٹ نے کہا تھا کہ نوجوان رضا اللہ میں پاکستان کا تیز ترین باؤلر بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود

برائن لارا کا کرکٹ بیگ ویوین رچرڈز نے ڈریسنگ روم سے باہر پھینک دیا، جس کے بعد وہ پانچ دن تک باتھ روم میں بیٹھتے رہے! 😳تصور کریں کہ ایک نوجوان کرکٹر اپنے بچپن کے ہیروز کے ساتھ ڈریسنگ روم میں داخل ہو اور وہاں دنیا کے عظیم کھلاڑی موجود ہوں۔ایسا ہی کچھ برائن لارا کے ساتھ ہوا، جب وہ پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوئے۔اس ڈریسنگ روم میں لیجنڈری کھلاڑی ویوین رچرڈز بھی موجود تھے۔برائن لارا پریکٹس کے لیے جلدی پہنچے اور اپنا کرکٹ بیگ ڈریسنگ روم میں رکھ دیا، لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے وہ جگہ منتخب کر لی ہے جہاں ویوین رچرڈز اپنا بیگ رکھتے تھے۔یہ بات ویوین رچرڈز کو پسند نہیں آئی!لارا کے مطابق، ویوین رچرڈز نے ان کا بیگ اٹھا کر ڈریسنگ روم سے باہر پھینک دیا، جس سے ان کا سامان بھی بکھر گیا۔نوجوان برائن لارا نے خاموشی سے اپنا سارا سامان سمیٹا اور دوبارہ بیگ میں رکھ لیا۔لیکن اس واقعے کے بعد انہوں نے ایک دلچسپ فیصلہ کیا۔ اگلے پانچ دن تک وہ ڈریسنگ روم میں اپنی جگہ لینے کے بجائے باتھ روم میں بیٹھتے اور وہیں کپڑے تبدیل کرتے رہے، تاکہ دوبارہ ویوین رچرڈز کو ناراض نہ کرنا پڑے۔کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں برائن لارا کا یہ پہلا تجربہ واقعی غیر معمولی تھا! 😅

چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں عالمی امن و سلامتی اور جوہری ہتھیاروں میں کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شی جن پنگ نے جوہری ہتھیاروں کو انسانیت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کے مکمل خاتمے اور سرد جنگ کی سوچ ترک کرنے پر زور دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ تینوں ممالک جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ پیوٹن نے عالمی استحکام کے لیے تعمیری تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں تائیوان، مصنوعی ذہانت، تجارت اور سکیورٹی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ بعد ازاں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری رکھنا چاہتے

جیل کے اندر ریاستی قانون بے اثر، مبینہ کرپشن کا متوازی نظام کیسے چل رہا ہے؟ گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں کروڑوں کی مبینہ بدعنوانی، قیدیوں کے استحصال اور انتظامی سرپرستی کے سنگین سوالات!سپرنٹنڈنٹ ابوبکر عبداللہ، مبینہ کارِ خاص الیاس، محرر دلشاد ورک اور چکر انچارج بشارت کے کردار پر سوالات؛ کینٹین کی روزانہ 10 سے 12 لاکھ روپے کی مبینہ فروخت، ماہانہ 20 لاکھ روپے کی مبینہ وصولیوں اور بااثر قیدیوں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی کے الزامات نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان لگا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال سے فوری، غیر جانب دارانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ۔از قلم: رانا تصدق حسینگوجرانوالہ: سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں مبینہ بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، قیدیوں کے معاشی استحصال اور جیل مینوئل سے ماورا ایک متوازی انتظامی نظام کے قیام سے متعلق روزنامہ عوامی اخبار لاہور میں شائع ہونے والی چشم کشا خبر نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام پر انتہائی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ رپورٹ میں سامنے آنے والے الزامات محض مالی بے ضابطگیوں تک محدود نہیں بلکہ جیل کے اندر قانون، نظم و ضبط اور انتظامی جواب دہی کی عمل داری سے متعلق ایک بڑے ادارہ جاتی بحران کی نشاندہی کرتے ہیں۔خبر کے مطابق جیل کے اندر مبینہ طور پر جیل مینوئل اور سرکاری قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ایک متوازی نظام سرگرم عمل ہے، جس میں سپرنٹنڈنٹ ابوبکر عبداللہ کا کردار مرکزی بتایا گیا ہے۔ ان کے مبینہ کارِ خاص الیاس اور محرر دلشاد ورک کے کردار بھی زیرِ سوال ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیل کے بیشتر انتظامی اور روزمرہ معاملات انہی افراد کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ صورت حال جیل کے باقاعدہ انتظامی ڈھانچے، اختیارات کی تقسیم اور سرکاری نگرانی کے نظام کی سنگین ناکامی تصور ہوگی۔کینٹین کا کاروبار یا قیدیوں کی مجبوریوں سے مالی مفادات کا حصول؟رپورٹ کا ایک انتہائی تشویش ناک پہلو جیل کینٹین کی مبینہ غیر معمولی کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ خبر کے مطابق کینٹین میں روزانہ تقریباً 10 سے 12 لاکھ روپے کی فروخت ہو رہی ہے، جبکہ قیدیوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء مبینہ طور پر مقررہ یا معمول کے نرخوں سے کہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ اس صورت حال میں بنیادی سوال یہ ہے کہ کینٹین کی فروخت، خریداری، منافع، اشیاء کے نرخوں اور مالی لین دین کا باقاعدہ آڈٹ کون کر رہا ہے؟ کیا اشیاء کی قیمتوں کی سرکاری منظوری موجود ہے؟ اور کیا قیدیوں کو استحصال سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی مؤثر نگرانی کا نظام فعال ہے؟چکر انچارج پر ماہانہ 20 لاکھ روپے کی مبینہ وصولیوں کا الزامخبر میں چکر انچارج بشارت پر بھی ماہانہ تقریباً 20 لاکھ روپے کی مبینہ وصولیوں کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کی نوعیت، وصولیوں کے ذرائع، مبینہ مستفید ہونے والے افراد اور مالی لین دین کی مکمل چھان بین ناگزیر ہے۔ یہ معاملہ محض ایک اہلکار کے کردار تک محدود نہیں رہنا چاہیے

بلکہ اس امر کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ آیا کسی منظم انتظامی یا مالی نیٹ ورک کے ذریعے یہ سرگرمیاں جاری ہیں۔بااثر قیدیوں کے لیے خصوصی سہولیات، عام قیدیوں کے لیے مبینہ امتیازی سلوکرپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بااثر اور مالی استطاعت رکھنے والے قیدیوں کو مبینہ طور پر خصوصی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اس کے عوض مالی مفادات حاصل کیے جاتے ہیں۔ اگر ایسا ہو رہا ہے تو یہ جیل کے اندر مساوی سلوک، انسانی وقار اور قیدیوں کے قانونی حقوق کے بنیادی اصولوں کی صریح نفی ہے۔ جیل کسی بااثر شخص کی ذاتی جاگیر یا مالی مفادات کا مرکز نہیں بلکہ ایک ریاستی ادارہ ہے، جہاں ہر قیدی کے ساتھ قانون اور جیل مینوئل کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے۔شکایات کرنے والوں اور صحافیوں کو مبینہ انتقامی کارروائیوں کا سامنااس تمام صورت حال کا ایک اور سنگین پہلو یہ ہے کہ خبر کے مطابق مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے والے افراد، شکایت کنندگان اور صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ نہ صرف شفافیت اور احتساب کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ آزادانہ صحافت اور شکایت کنندگان کے تحفظ کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔ کسی بھی سرکاری ادارے میں بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والوں کو دبانے کے بجائے ان کی شکایات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات سے فوری مداخلت کا مطالبہان سنگین الزامات کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گوجرانوالہ سنٹرل جیل کے انتظامی، مالی اور عملیاتی نظام کی اعلیٰ سطحی، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا حکم دیں۔تحقیقات میں بالخصوص درج ذیل امور کو شامل کیا جانا چاہیے:1. سپرنٹنڈنٹ ابوبکر عبداللہ، الیاس، محرر دلشاد ورک اور چکر انچارج بشارت کے مبینہ کردار اور اختیارات کے استعمال کی جانچ۔2. جیل کینٹین کی روزانہ 10 سے 12 لاکھ روپے کی مبینہ فروخت، خریداری، نرخوں، منافع اور گزشتہ مالی ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ۔3. چکر انچارج بشارت سے منسوب ماہانہ 20 لاکھ روپے کی مبینہ وصولیوں کے ذرائع اور ممکنہ مالی مستفیدین کی تحقیقات۔4. بااثر قیدیوں کو مبینہ خصوصی سہولیات کی فراہمی اور اس کے عوض کسی مالی لین دین کی مکمل چھان بین۔5. جیل مینوئل سے ہٹ کر کسی متوازی انتظامی نظام کے قیام، اس کے طریقۂ کار اور ممکنہ سرپرستی کا تعین۔6. شکایت کنندگان، قیدیوں اور صحافیوں کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کی تحقیقات اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا۔بنیادی سوال یہ ہے کہ اگر ایک سرکاری جیل کے اندر ہی قانون، قواعد و ضوابط اور انتظامی نگرانی کی جگہ مبینہ طور پر ایک متوازی نظام قائم ہو جائے تو پھر عام قیدی انصاف اور تحفظ کے لیے کس دروازے پر دستک دیں؟ریاستی اداروں کی ساکھ محض اعلانات سے نہیں بلکہ قانون کی یکساں عمل داری، شفافیت اور مؤثر احتساب سے قائم ہوتی ہے۔ گوجرانوالہ سنٹرل جیل سے متعلق سامنے آنے والے الزامات کو معمول کی انتظامی شکایت سمجھ کر نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی دباؤ، اثر و رسوخ یا انتظامی مصلحت کے بغیر حقائق منظر عام پر لائے جائیں، ذمہ داری کا تعین کیا جائے اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔جیل اصلاح کا مرکز ہونی چاہیے، مبینہ مالی استحصال، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی مراعات کا مرکز نہیں!

لیفٹیننٹ جنرل عامر احسن نواز پاکستان آرمی کی جاری جدید کاری کے عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے بدلتے ہوئے فوجی تعلیمی نظام اور اعلیٰ عسکری کمانڈ کے درمیان ایک اہم رابطے کی حیثیت رکھتے ہیں۔فوجی تعلیم میں مصنوعی ذہانت، سائبر جنگ، ہائبرڈ جنگ اور الگورتھم پر مبنی جنگی حکمت عملیوں کو شامل کرنے کے لیے ان کی کوششیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے افسران کو تیار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اسٹاف کالج کے نصاب میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت، سائبر جنگ، ہائبرڈ جنگ اور الگورتھم پر مبنی جنگی حکمت عملیوں کو شامل کیا ہے۔ تاہم، ان اصلاحات کے عملی جنگی صلاحیتوں میں تبدیل ہونے کے حوالے سے مزید شواہد درکار ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved