
“پاکستان حج منسٹری اور ال راجی شرکے کی مکتب 121 کے حاجیوں کے ساتھ زیادتی”جو پاکستان سرکاری گورنمنٹ حج بجٹ ہے اس میں صرف زون 5 ہی ا سکتا ہے مگر پھر بھی گورنمنٹ اپنا زور لگا کر 2/3 مکتب زون 1 میں زور لگا کر لیتی ہے وہ کیسے لیتی ہے وہ ایک علیحدہ کہانی ہے اور کیوں لیتی ہے. مکاتب میں منسٹری کے اور گورنمنٹ اف پاکستان کے وی ائی پی افیشل یا وہ لوگ ٹھہرتے ہیں ان کے ساتھ نظر وٹو کے طور پر کچھ حاجیوں کو بھی ٹھرایا جاتا ہے تاکہ کوئی بات نہ کر سکے سال2026 Mina کے پاس تین مکتب الاٹ کیے گئے 120 121 اور 122 ان میں سے مکتب 121 میں بھی ہمارے گروپ ممبران تھے جن کو ایک مہینے پہلے اس مکتب الاٹمنٹ کی انفارمیشن دی گئی تھی انہوں نے اپنی ذہنی اور جسمانی تیاری اسی حساب سے کی ال راجی شرکے نے یکدم ایک لیٹر ایشو کر دیا کہ ان میں سے کئی حجاج کو 121 سے 137 نمبر خیمے میں شفٹ کیا جا رہا ہے اور ان کو نیو بینڈ اور ان کو نیو 137 مکتب کا wrist بینڈ پہننے پر مجبور کیا جارہا ہے حاجیوں نے احتجاج کیا پتہ چلا پہلے تو منسٹری نے ال راجی شرکے پے ڈالا کہ یہ انہوں نے اپنے کوئی بیڈ ترتیب چینج کی ہے یا ان کے کوئی مہمان ہے اس لئے پچاس حاجیوں کو ادھر بھیجا جا رہا ہے پھر جب ال راجی شرکے پے بات ائی تو انہوں نے ministry کا لیٹر دکھائے کہ یہ تمام پاکستان حج منسٹری کے ہدایات پر کیا جا رہا ہے جس پر ان کے دستخط ہیں.اصل کہانی یہ ہے کہ کچھ لوگ جن کے مکتب پیچھے ائے تھے انہوں نے سفارش کرا کر اعلی حکام سے اپنے مکتب اگے کروایا ہے اور اس کے علاوہ منسٹری کے بھی کچھ لوگ وہاں پے ایڈجسٹ ہوں گے اس کے علاوہ اس میں کچھ اور مذہبی مذہبی ایشوز بھی ہیں حجاج کے ساتھ سے دو تین دن پہلے ایسی حرکات کرنا بالکل انسانی حقوق کے منافق ہے اور یہ تو بالکل ان کو ذہنی طور پر حاجیوں کو مفلوج کر دینے والی بات ہے حج منسٹری کے ائنسٹائن اور ارسطو اتنے عقل کے اندھے ہیں بھئی اپ شروع سے ہی ان لوگوں کو zone فائیو میں بھیج دیتے تو جیسے پہلے ستر پرسنٹ لوگوں کو بھیجا ہے تو کوئی اواز بھی نہ اٹھاتا . اپ نے بعد میں سفارشی اور وی ائی پی لوگوں کیلئے مکتب میں adjustment کرنی تھی تو اپ اس چیز کو پہلے ہی کرتے اور یہ ہر سال ہوتی ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کچھ مذہبی ایشوز ہوتے ہیں اور کچھ وی ائی پیز کو ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے لیکن اس موقع پر ان کی عقل سلب ہو جاتی ہے اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا ہے کہ جو متاثرہ حاجی ہیں ان کے لئے اسانی کرے اور جن ارباب اختیار جو ال راجی شرکے یا حج منسٹری میں جو بھی اس کے ذمہ دار ہیں اللہ سبحان اللہ تعالی ان پر اپنی سخت پکڑ کرے اور ان سے ان حاجیوں کے بہاف پر حساب لے










