
*ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید، آئی ایس پی آر*راولپنڈی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے جبکہ فرار ہونے والے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا

۔آئی ایس پی آر کے مطابق ناکامی کے بعد حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا۔ترجمان کے مطابق حملے میں وطن کے 15 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا،

شہدا میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہے۔

*ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید، آئی ایس پی آر*راولپنڈی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے جبکہ فرار ہونے والے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ناکامی کے بعد حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی،

جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا۔ترجمان کے مطابق حملے میں وطن کے 15 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہے۔










