تازہ تر ین

پاکستان میں تعلیم کھیل سب کچھ ختم۔۔۔کرکٹ کا جنازہ نکال دیا گیا دفنانا باقی۔۔تمام کھیل اپنی آخری ھچکیاں لے رھئ ھے عاقب جاوید کو گرفتار کیا جاے عوام کا مطالبہ۔۔۔صوبوں کے معاملے پر سندھ حکومت کا الگ لائن لینا ان کا حق ہے لیکن جب متفقہ فیصلہ ہوگا تو سب کو ماننا ہوگا، اسلام آباد کی اپنی اسمبلی یا صوبائی حکومت ہونا اچھا اقدام ہے، یہ اچھا اقدام ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں اس پر عمل کیا جارہا ہےوزیر دفاع خواجہ محمد آصف۔۔۔۔گندم شوگر پٹرولیم مافیا سب کچھ عوام دشمن حکومت گٹھ جوڑ۔۔۔۔‏7 ستمبر 1974 کا مبارک دن جب قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دینا۔۔محسن نقوی بڑے جمہوری آدمی ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ سسٹم، سیاست اور جمہوریت کو مضبوط کرنے ہی میں پاکستان کی بہتری ہے، طلال چوہدری۔ حکومت پاکستان کا 10 روپے والا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ.نوٹ تبدیل کروانے کی اخری تاریخ 30ستمبر مقرر ,مقررہ تاریخ سے پہلے تمام افراد اپنے نوٹ تبدیل کروا لیں*۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر۔نہ کھلنے کی صورتحال میں سائڈ وی پی این پر کھولے

صوبوں کے معاملے پر سندھ حکومت کا الگ لائن لینا ان کا حق ہے لیکن جب متفقہ فیصلہ ہوگا تو سب کو ماننا ہوگا، اسلام آباد کی اپنی اسمبلی یا صوبائی حکومت ہونا اچھا اقدام ہے، یہ اچھا اقدام ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں اس پر عمل کیا جارہا ہےوزیر دفاع خواجہ محمد آصف

صوبوں کے معاملے پر سندھ حکومت کا الگ لائن لینا ان کا حق ہے لیکن جب متفقہ فیصلہ ہوگا تو سب کو ماننا ہوگا، اسلام آباد کی اپنی اسمبلی یا صوبائی حکومت ہونا اچھا اقدام ہے، یہ اچھا اقدام ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں اس پر عمل کیا جارہا ہےوزیر دفاع خواجہ محمد آصف

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی پنجاب اسٹیڈیم میں جشنِ آزادی کبڈی میچ اور سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کی تقریب میں شرکتصوبائی وزیر کھیل کی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس کی تقسیمسی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز میں تین ہزار سے زائد بچے مفت تربیت حاصل کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر کھیل صوبائی وزیر کا سیکرٹری سپورٹس پنجاب ، ڈی جی سپورٹس پنجاب اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی تمام ٹیم کو خراجِ تحسین پنجاب کے مقابلے میں دوسرے صوبوں کی کارکردگی دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے۔فیصل ایوب کھوکھر پنجاب وائٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب گرین کو 30 کے مقابلے میں 31 پوائنٹس سے شکست دی.

*حکومت پاکستان کا 10 روپے والا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ.نوٹ تبدیل کروانے کی اخری تاریخ 30ستمبر مقرر ,**مقررہ تاریخ سے پہلے تمام افراد اپنے نوٹ تبدیل کروا لیں*

چینی صدر شی جن پنگ مصر پہنچ گئے، ایران سے تجارت پر امریکی پابندیوں کا خدشہقاہرہ: چین کے صدر شی جن پنگ مصر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔ چینی صدر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے کی تجارت، توانائی اور اہم بحری راستوں کو شدید متاثر کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شی جن پنگ منگل کی شام مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے۔ یہ ان کا 2016 کے بعد مصر کا پہلا دورہ ہے اور اسے چین کے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے سفارتی و معاشی کردار کے تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔شی جن پنگ کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چین اور مصر سمیت خطے کے متعدد ممالک ایران کے ساتھ اپنے تجارتی اور مالی روابط کے حوالے سے امریکی پابندیوں کے ممکنہ اثرات سے دوچار ہیں۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا،

جس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ کے اہم تجارتی راستوں اور اقتصادی سرگرمیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔واشنگٹن نے گزشتہ ماہ ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ تہران کے ساتھ مالی یا تجارتی روابط رکھنے والے بعض غیر ملکی اداروں اور کمپنیوں کو بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال نے چین اور مصر کے مالیاتی اداروں کے لیے بھی ممکنہ خطرات پیدا کر دیے ہیں۔چین کے لیے مصر کی اہمیت صرف سیاسی نہیں بلکہ معاشی اور جغرافیائی اعتبار سے بھی غیر معمولی ہے۔ سوئز کینال عالمی تجارت کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے اور چین کے لیے ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے درمیان تجارتی رابطے میں اس کی خاص اہمیت ہے۔سوئز یونیورسٹی کے سیاسیات کے پروفیسر جمال سلامہ کے مطابق شی جن پنگ کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع چین کے اقتصادی مفادات کو بھی متاثر کر رہا ہے۔سنگاپور میں قائم مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے محقق لیو جیا کے مطابق چین مصر کے ساتھ تعاون کے ذریعے خطے میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال کو سمجھنے اور اس پر اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔چین پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ کے متعدد اہم ممالک کے ساتھ اقتصادی، سفارتی اور سیاسی تعلقات مضبوط کر چکا ہے۔ مصر بھی چین کے لیے ایک اہم علاقائی شراکت دار ہے، بالخصوص سوئز کینال، بحیرۂ احمر اور افریقی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے۔مصر اسرائیل اور فلسطینی گروہوں کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ چین اور مصر فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعاون کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق شی جن پنگ کا مصر کا دورہ محض دوطرفہ تعلقات تک محدود نہیں بلکہ اسے مشرقِ وسطیٰ میں چین کے بڑھتے ہوئے سیاسی و معاشی اثر و رسوخ، عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ اور ایران کے بحران کے نتیجے میں پیدا ہونے والی نئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔یوں قاہرہ میں شی جن پنگ کی موجودگی ایک ایسے وقت میں چین کی سفارتی سرگرمیوں کو نمایاں کرتی ہے جب مشرقِ وسطیٰ ایک نئے جغرافیائی، معاشی اور سکیورٹی بحران سے گزر رہا ہے۔

*فیصل آباد: گمٹی چوک چالان معاملے پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا*فیصل آباد کے گمٹی چوک میں چالان کے معاملے پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے حوالے سے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شہری کا چالان ڈرائیونگ لائسنس موجود نہ ہونے پر قانون کے مطابق کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو صرف ویڈیو کی بنیاد پر پیش کرنے کے بجائے مکمل حقائق کو بھی مدنظر رکھا جائے۔پولیس کے مطابق شہری کی مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا گیا اور چالان کی رقم بھی متعلقہ اہلکاروں نے اپنی جیب سے ادا کی۔ ایس ایچ او ریلوے بازار نے ایک ہزار جبکہ ٹریفک وارڈن نے بھی ایک ہزار روپے ادا کیے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی اپنی جگہ، تاہم شہری کی مدد اور ہمدردی بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔پولیس نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی واقعے کو مکمل حقائق جانے بغیر یکطرفہ انداز میں پیش کرنے سے گریز کیا جائے اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دیا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved