تازہ تر ین

پٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفیکیشن ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفیکیشن۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم کی ریکارڈ کمی۔۔پاکستانی عوام کو ریلیف نہ مل سکا حکومت کی بے حس۔۔مولانا فضل الرھمان کے بعد چند اھم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔حکمران جماعت اور اتحادی جماعتوں میں خلیج۔۔پاکستان کی اے ٹیم نے نیپال کو شکست دے دی۔۔پیپلز پارٹی کے موقف میں بڑی تبدیلی؟؟ سب کچھ ختم۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت سمیت دنیا بھر میں چرچے پاکستان ٹیم خطرناک ٹیم۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*اپوزیشن کی جانب سے ووٹرز پر کیسز کرنے کے خلاف یو بی جی کے رہنما حنیف گوہر کا سخت ردعمل کا اظہار۔۔۔۔!!!**وفاقی چیمبر انتخابات۔ ہارنے کا خوف یا شکست سے راہ فرار۔ اپوزیشن نے 228 ووٹرز پر کیسز کردئیے۔۔۔۔۔!!!* *یو بی جی کا 228 ووٹرز پر کیسز کرنے کے عمل پر سخت احتجاج، شدید رد عمل کا اظہار۔ اپوزیشن کو جمہوری عمل کا دشمن قرار دیدیا۔۔۔۔!!!!**وفاقی چیمبر کے انتخابات کے حوالے سے یو بی جی کا سیالکوٹ کا دورہ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام ووٹرز نے حمایت کا اعلان کردیا۔۔۔۔!!!!

چنیوٹ:سی سی ڈی چناب نگر کا جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مبینہ مقابلہ ، ایک ملزم ہلاک ، دو فرارچنیوٹ: 22 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ، سی سی ڈیچنیوٹ : ناکہ بندی پر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے فائرنگ کردی ، سی سی ڈی

🚨 بریکنگ نیوز | سپریم کورٹ آف پاکستان کا وراثتی جائیداد کے تنازعات پر 106 صفحات پر مشتمل تاریخی فیصلہ!کیا بھائی اپنی بہنوں کو وراثت سے محروم کرکے صرف انتقال اپنے نام کروا لینے سے پوری جائیداد کے مالک بن سکتے ہیں؟ کیا والد کی وفات کے بعد بیٹی کا حصہ چھ سال، بیس سال یا کئی نسلیں گزرنے سے ختم ہو جاتا ہے؟ کیا کسی خاتون کا خاموش رہنا یا اپنے بھائی پر اعتماد کرنا اس کے شرعی حقِ وراثت سے دستبرداری تصور ہوگا؟سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے وراثتی جائیداد، خواتین کے شرعی حصۂ وراثت، انتقالِ وراثت، مشترکہ قبضے، دھوکہ دہی، حقِ دعویٰ کی میعاد اور تیسرے فریق کے خریدار کے حقوق کے متعلق نہایت اہم قانونی اصول وضع کر دیے۔مقدمہ: Mst. Meraj Bibi & another v. Mst. Zar Gula (deceased) through LRs & othersمرکزی مقدمہ نمبر: Civil Appeal No. 909/2013دیگر 17 منسلک اپیلوں اور درخواستوں کے ساتھ فیصلہعدالت: سپریم کورٹ آف پاکستان (Appellate Jurisdiction)پانچ رکنی لارجر بینچ: 1۔ جسٹس شاہد وحید2۔ جسٹس نعیم اختر افغان3۔ جسٹس عقیل احمد عباسی4۔ جسٹس شکیل احمد5۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیبفیصلہ تحریر کیا: جسٹس شاہد وحید نے۔سماعت کی تاریخ: 07 اکتوبر 2026ءفیصلہ سنانے کی تاریخ: 13 نومبر 2026ء، لاہور━━━━━━━━━━━━━━━━━━1۔ مقدمے کا بنیادی پس منظر اور اہمیتیہ فیصلہ مختلف سول اپیلوں اور سول درخواستوں کے ایک مجموعے میں سنایا گیا۔

ان مقدمات میں مدعیان نے اپنے والدین یا دیگر مورثین کی چھوڑی ہوئی جائیداد میں شرعی حصے، اعلانِ حق، مشترکہ قبضے اور تقسیمِ جائیداد کے دعوے کیے تھے۔دوسری طرف مدعا علیہان نے مؤقف اختیار کیا کہ دعوے مقررہ قانونی مدت گزرنے کے بعد دائر کیے گئے ہیں، اس لیے انہیں قانونِ میعاد (Limitation Act, 1908) کے تحت خارج کیا جانا چاہیے۔مختلف ماتحت عدالتوں اور ہائی کورٹس نے ملتے جلتے حالات میں مختلف قانونی اصول اپنائے تھے۔ کہیں کہا گیا کہ وراثت کے معاملے میں میعاد لاگو نہیں ہوتی، جبکہ دوسری طرف بعض فیصلوں میں میعاد کے اصولوں کو سختی سے لاگو کیا گیا۔اسی قانونی تضاد کو ختم کرنے اور پورے ملک کے لیے یکساں اصول طے کرنے کے لیے معاملہ پانچ رکنی لارجر بینچ کے سامنے رکھا گیا۔یہ فیصلہ صرف ایک خاندان یا ایک جائیداد کا معاملہ نہیں تھا بلکہ اس کا تعلق پاکستان کے تقریباً ہر اس خاندان سے ہے جہاں وراثتی جائیداد تقسیم نہیں ہوئی، کسی وارث کو حصہ نہیں دیا گیا، یا انتقال میں کسی وارث کا نام یا حصہ غلط درج کیا گیا۔اہم وضاحت: لارجر بینچ نے ان منسلک مقدمات میں انفرادی فریقین کے دعووں کے حتمی میرٹ کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ نو قانونی سوالات کا جواب دے کر مقدمات کو متعلقہ بنچوں کے سامنے واپس بھجوا دیا تاکہ وہ طے شدہ اصولوں کے مطابق ہر مقدمے کا فیصلہ کریں۔2۔ سپریم کورٹ کے سامنے نو بنیادی قانونی سوالاتسپریم کورٹ نے درج ذیل نو اہم سوالات کا فیصلہ کیا:1۔ کیا وراثتی جائیداد میں حصہ حاصل کرنے کے لیے اعلانِ حق اور قبضے کا دعویٰ کسی مقررہ مدت کے اندر دائر کرنا ضروری ہے؟

اگر ضروری ہے تو چھ سال کی مدت کب سے شروع ہوگی؟2۔ کیا کسی وارث کا حقِ وراثت صرف وقت گزرنے، خاموشی، دھوکہ دہی، غلط بیانی یا جائیداد کے ریکارڈ میں نام خارج ہونے کی وجہ سے ختم ہو سکتا ہے؟3۔ اگر کوئی وارث اپنے والد یا والدہ کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کیے بغیر فوت ہو جائے تو کیا اس کے قانونی ورثاء بعد میں اس حصے کا دعویٰ کر سکتے ہیں؟4۔ کیا کسی وارث کا خاموش رہنا، دعویٰ نہ کرنا یا طویل عرصے تک کوئی کارروائی نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس نے اپنا حصہ چھوڑ دیا ہے؟5۔ کیا وراثت کے معاملات میں Estoppel اور Acquiescence یعنی سابقہ طرزِ عمل، خاموشی یا رضامندی کے اصول لاگو ہو سکتے ہیں؟6۔ اگر کسی وارث کی وراثتی جائیداد کسی تیسرے شخص کو فروخت کر دی جائے تو اصل وارث کے حقوق پر اس فروخت کا کیا اثر ہوگا؟7۔ کیا ایسا خریدار جس نے پوری قیمت ادا کرکے نیک نیتی سے جائیداد خریدی ہو اور اسے کسی وارث کے حق سے آگاہی نہ ہو، قانونی تحفظ حاصل کر سکتا ہے؟8۔ کیا خریدار کا طویل قبضہ، جائیداد پر تعمیرات، رقم کی ادائیگی اور فریقین کا طرزِ عمل اس مقدمے کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتا ہے؟9۔ جہاں مورث کی وفات کے وقت مسلم وراثتی قانون کے بجائے قبائلی یا مقامی رسم و رواج کے تحت وراثت تقسیم ہوتی تھی، وہاں بعد میں نافذ ہونے والے شریعت قوانین کا کیا اثر ہوگا؟3

۔ قرآن و سنت کی روشنی میں حقِ وراثتسپریم کورٹ نے فیصلے کے ابتدائی حصے میں قرآن و سنت اور اسلامی فقہ کے اصولوں پر تفصیلی بحث کی۔عدالت نے سورۃ النساء کی آیت نمبر 7 کا حوالہ دیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مردوں کے لیے بھی وراثت میں حصہ ہے اور عورتوں کے لیے بھی، خواہ ترکہ کم ہو یا زیادہ۔عدالت نے لفظ نَصِيبًا مَفْرُوضًا کی اہمیت بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ عورت کا حصہ کسی بھائی، باپ یا خاندان کی طرف سے دیا جانے والا احسان نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ حق ہے۔فیصلے میں قرآن مجید کی درج ذیل آیات سے بھی رہنمائی لی گئی:سورۃ النساء: آیات 7، 10، 11، 12، 13، 14 اور 19۔سورۃ الفجر: آیت 19۔سورۃ النساء: آیت 29۔سورۃ البقرہ: آیت 188۔سورۃ النساء: آیت 58۔سورۃ النحل: آیت 90۔سورۃ النساء: آیت 176۔عدالت نے واضح کیا کہ کسی وارث، خصوصاً عورت، یتیم یا کمزور فرد کا حصہ ناجائز طریقے سے کھانا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔احادیثِ مبارکہ کے حوالےفیصلے میں وراثت اور مال کی حرمت کے متعلق درج ذیل احادیث کا حوالہ بھی دیا گیا:1۔ جامع ترمذی، حدیث 2092۔ 2۔ سنن ابی داؤد، حدیث 2891۔ 3۔ سنن ابن ماجہ، حدیث 2720۔ 4۔ سنن ابی داؤد، حدیث 2870۔ 5۔ جامع ترمذی، حدیث 2120۔ 6۔ سنن ابن ماجہ، حدیث 2713۔ 7۔ صحیح بخاری، حدیث 6732۔ 8۔ صحیح مسلم، حدیث 1615۔ 9۔ صحیح مسلم، حدیث 1610۔ 10۔ صحیح بخاری، حدیث 2453۔ 11۔ صحیح بخاری، حدیث 67۔ 12۔ صحیح مسلم، حدیث 1679۔ 13۔ سنن ابی داؤد، حدیث 3073۔ 14۔ جامع ترمذی، حدیث 1341۔ 15۔ جامع ترمذی، حدیث 1078۔خاص طور پر حضرت سعد بن ربیعؓ کی بیٹیوں کا واقعہ بیان کیا گیا، جن کے چچا نے ان کے والد کی وفات کے بعد ان کی جائیداد اپنے قبضے میں لے لی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق بیٹیوں کو دو تہائی اور ان کی والدہ کو آٹھواں حصہ دینے کا حکم فرمایا اور باقی حصہ چچا کے لیے رکھا۔سپریم کورٹ نے اس واقعے سے یہ اصول اخذ کیا کہ عورتوں کو وراثت سے محروم کرنا کوئی معمولی خاندانی معاملہ نہیں بلکہ ان کے مقررہ شرعی حق کی خلاف ورزی ہے۔4۔ وراثت کب منتقل ہوتی ہے؟ انتقالِ وراثت کی قانونی حیثیتسپریم کورٹ نے واضح کیا کہ مسلم قانون کے تحت کسی شخص کی وفات کے فوراً بعد اس کا ترکہ اس کے قانونی ورثاء میں ان کے مقررہ حصوں کے مطابق منتقل ہو جاتا ہے۔اس کے لیے ضروری نہیں کہ پہلے انتقالِ وراثت منظور ہو، پٹواری ریکارڈ میں نام درج کرے یا عدالت کوئی ڈگری جاری کرے۔انتقالِ وراثت ملکیت پیدا نہیں کرتا بلکہ پہلے سے منتقل ہو جانے والی وراثت کو سرکاری ریکارڈ میں ظاہر کرتا ہے۔اس لیے:انتقالِ وراثت کسی وارث کی ملکیت کا اصل ذریعہ نہیں۔غلط انتقال کسی وارث کا شرعی حصہ ختم نہیں کرتا۔کسی خاتون کا نام انتقال میں شامل نہ کرنا بذاتِ خود اس کی ملکیت ختم نہیں کرتا۔محض پٹواری کے ریکارڈ میں نام نہ ہونے سے وارث اپنا حق نہیں کھوتا۔وراثت کا حق مورث کی وفات کے وقت قانون کے مطابق منتقل ہوتا ہے۔عدالت نے اس اصول کے لیے اہم مقدمہ Ghulam Ali v. Mst. Ghulam Sarwar Naqvi, PLD 1990 SC 1 کا حوالہ دیا

۔5۔ سب سے اہم قانونی سوال: چھ سال کی میعاد کب شروع ہوگی؟اس فیصلے کا سب سے اہم اور بنیادی قانونی اصول یہی ہے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وراثتی جائیداد میں اعلانِ حق کے دعوے پر عام طور پر Limitation Act, 1908 کے آرٹیکل 120 کے تحت چھ سال کی مدت لاگو ہوتی ہے۔لیکن یہ چھ سال مورث کی وفات کے دن سے یا محض انتقالِ وراثت درج ہونے کے دن سے شروع نہیں ہوتے۔چھ سال کی مدت اس وقت شروع ہوتی ہے جب کسی وارث کے حقِ وراثت سے واضح طور پر انکار کیا جائے اور یہ انکار اس وارث کے علم میں بھی آ جائے۔مثال کے طور پر:ایک شخص فوت ہوتا ہے اور اس کی جائیداد میں اس کے بیٹے اور بیٹیاں قانونی وارث ہیں۔ بھائی اپنے نام انتقال کروا لیتے ہیں اور بہن کا نام شامل نہیں کرتے۔ بہن کو اس انتقال کا علم نہیں، اور وہ سمجھتی ہے کہ بھائی اس کا حق محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔صرف غلط انتقال درج ہونے سے چھ سال کی مدت شروع نہیں ہوگی۔لیکن اگر بہن اپنے حصے کا مطالبہ کرے اور بھائی واضح طور پر انکار کر دے، یا بھائی جائیداد کو اپنی مکمل ذاتی ملکیت ظاہر کرتے ہوئے ایسا اقدام کرے جس سے بہن کا حق واضح طور پر رد ہو، اور بہن کو اس کا علم ہو جائے، تو چھ سال کی مدت شروع ہو سکتی ہے۔عدالت نے اس اصول کو Known Overt Act یعنی ایسا واضح عملی اقدام قرار دیا جس کے ذریعے وارث کے حق سے انکار کیا گیا ہو اور وہ انکار اس کے علم میں آ چکا ہو۔یاد رکھیں: صرف انکار کافی نہیں، بلکہ اس انکار کا وارث کے علم میں آنا بھی ضروری ہے۔6۔ غلط انتقال اور بار بار ریکارڈ میں نام نہ ہونے کا اثرعدالت نے زرعی زمین کے معاملات میں واضح کیا کہ وراثتی انتقال اور اس کے بعد جمعبندی یا دیگر ریونیو ریکارڈ میں غلط اندراج کو محض اس وجہ سے اصل اور حتمی انکار نہیں سمجھا جا سکتا کہ وہ کئی سال تک برقرار رہا۔غلط انتقال ایک ایسا معاملہ ہے جسے وارث چاہے تو فوراً چیلنج کر سکتا ہے، لیکن اس کے وجود یا بار بار دہرائے جانے سے چھ سال کی میعاد خودبخود شروع نہیں ہو جاتی۔عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ریونیو ریکارڈ میں اندراج کی قانونی اہمیت اپنی جگہ ہے، لیکن وہ بذاتِ خود ملکیت کی اصل سند نہیں ہے۔Land Revenue Act, 1967 کی دفعہ 52 کے تحت ریکارڈ کے اندراج کو درست تصور کرنے کا قابلِ تردید قانونی مفروضہ موجود ہے، مگر اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ خارج کیے گئے وارث نے اپنی رضامندی سے اپنا حصہ چھوڑ دیا تھا۔7۔ مشترکہ جائیداد میں ایک وارث کا قبضہ سب کا قبضہ تصور ہوگاسپریم کورٹ نے شریک مالکان کے بارے میں اہم اصول دہرایا:ایک شریک وارث کا قبضہ عام حالات میں تمام شریک وارثوں کا قبضہ تصور ہوتا ہے۔اگر ایک بھائی اپنے والد کی زمین پر کاشت کر رہا ہے، گھر میں رہ رہا ہے یا جائیداد کا کرایہ وصول کر رہا ہے تو صرف اس وجہ سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس نے باقی ورثاء کو قانونی طور پر بے دخل کر دیا ہے۔اسی طرح اگر کسی بھائی نے بہن کو زرعی پیداوار یا کرایہ ادا نہیں کیا تو صرف عدم ادائیگی بذاتِ خود Ouster یعنی قانونی بے دخلی نہیں ہے۔اس کے لیے واضح ثبوت درکار ہوگا کہ قابض شریک نے دوسرے وارث کے حق کو کھلے طور پر رد کیا اور اس بات کا علم دوسرے وارث کو بھی ہوا۔عدالت نے اس اصول کے لیے درج ذیل مقدمات کا حوالہ دیا:Najabat v. Saba Bibi, PLD 1982 SC 187۔Mst. Suban v. Allah Ditta, 2007 SCMR 635۔Muhammad Anwar v. Khuda Yar, 2008 SCMR 905۔Mst. Fazal Jan v. Roshan Din, PLD 1992 SC 811۔Shahro v. Mst. Fatima, PLD 1998 SC 1512۔Khair Din v. Mst. Salaman, PLD 2002 SC 677۔Haji v. Khuda Yar, PLD 1987 SC 453۔8۔ کون سے اقدامات حقیقی انکار (Actual Denial) تصور ہو سکتے ہیں؟فیصلے کے مطابق درج ذیل حالات میں حقِ وراثت سے حقیقی انکار ثابت ہو سکتا ہے:1۔ وارث اپنے حصے کا مطالبہ کرے اور دوسرا وارث واضح طور پر انکار کر دے۔2۔ ایک شریک وارث دوسرے وارث کو جائیداد سے جسمانی طور پر نکال دے اور خود کو مکمل مالک ظاہر کرے۔3۔ کوئی شریک وارث دوسرے وارث کا حصہ بھی اپنے نام ظاہر کرکے جائیداد فروخت کر دے اور خریدار کو قبضہ بھی دے دے۔4

۔ کوئی ایسا تحریری دستاویز یا انتقال سامنے آئے جس میں کسی دوسرے وارث کی ملکیت کو واضح طور پر ختم یا رد کیا گیا ہو اور متعلقہ وارث کو اس کا علم ہو۔5۔ مشترکہ جائیداد کی فروخت کے بعد کسی وارث کی طرف سے پوری رقم یا معاوضہ اپنے آپ کو واحد مالک ظاہر کرکے وصول کیا جائے اور دوسرے وارث کے حق سے انکار کیا جائے۔6۔ کوئی وارث تحریری طور پر دوسرے وارث کو اس کے حق سے محروم کرنے کا واضح اعلان کرے اور یہ اعلان اس تک پہنچ جائے۔تاہم ہر معاملے میں اصل حقائق، دستاویزات اور علم کی تاریخ کا تعین ضروری ہوگا۔9۔ صرف خاموش رہنے سے وراثت ختم نہیں ہوتیسپریم کورٹ نے ایک نہایت اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے قرار دیا کہ کسی وارث کا خاموش رہنا، مقدمہ دائر نہ کرنا، یا کئی سال تک اپنے حق کا مطالبہ نہ کرنا بذاتِ خود وراثت سے دستبرداری نہیں ہے۔Silence, Inaction or Delay alone does not amount to Waiver of Inheritance.یعنی صرف خاموشی یا تاخیر سے کسی وارث کا شرعی حصہ ختم نہیں ہوتا۔البتہ اگر کوئی وارث اپنا حصہ کسی دوسرے کو فروخت کرتا ہے، ہبہ کرتا ہے، تبادلہ کرتا ہے یا قانون کے مطابق کوئی حقیقی اور ثابت شدہ تصفیہ کرتا ہے تو اس کا الگ قانونی اثر ہو سکتا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ جو شخص یہ مؤقف اختیار کرے کہ وارث نے اپنا حصہ چھوڑ دیا تھا، اس پر لازم ہے کہ وہ اس دستبرداری یا منتقلی کو ٹھوس ثبوت کے ذریعے ثابت کرے۔10۔ زبانی دستبرداری، خاندانی دباؤ اور خواتین کا حصہعدالت نے واضح کیا کہ کسی خاتون کا یہ کہنا کہ میں نے اپنا حصہ چھوڑ دیا، یا خاندان کے افراد کا یہ کہنا کہ اس نے کبھی حصہ نہیں مانگا، بذاتِ خود کافی نہیں ہے۔

وراثت میں ملنے والا حصہ پہلے سے قائم ملکیتی حق ہے۔ محض زبانی دستبرداری یا سادہ خاموشی سے یہ حق ختم نہیں ہوتا۔البتہ ایک وارث اپنا حصہ قانون کے مطابق فروخت، ہبہ، تبادلہ، تکھارج یا حقیقی خاندانی تصفیے کے ذریعے منتقل کر سکتا ہے، بشرطیکہ متعلقہ قانونی شرائط پوری ہوں۔عدالت نے قرار دیا کہ ایسے تصفیے یا دستبرداری کے لیے مضبوط ثبوت ضروری ہیں۔ جس شخص کو اس تصفیے کا فائدہ پہنچ رہا ہو، اس پر لازم ہے کہ وہ ثابت کرے کہ وارث کو اپنے حصے کا صحیح علم تھا اور اس نے آزادانہ رضامندی سے اسے منتقل کیا تھا۔عدالت نے سفارش کی کہ آئندہ قانون سازی میں وراثتی حصے کی دستبرداری کو رجسٹرڈ تحریری دستاویز کے ذریعے مشروط کیا جائے، جس میں یہ بھی درج ہو کہ وارث کو اس کے صحیح حصے سے آگاہ کیا گیا تھا۔11۔ اگر اصل وارث فوت ہو جائے تو کیا اس کے بچے دعویٰ کر سکتے ہیں؟سپریم کورٹ نے اس سوال کا جواب اثبات میں دیا۔اگر کسی خاتون یا مرد کو اپنے والدین کی وراثت میں حصہ ملنا تھا، لیکن وہ اپنا حصہ حاصل کیے بغیر فوت ہو گیا، تو اس کا حصہ اس کے اپنے قانونی ورثاء کو منتقل ہو سکتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ میعاد کے متعلق ایک اہم اصول بھی ہے:اگر اصل وارث کو اس کے حق سے انکار کا علم ہی نہیں ہوا تھا تو اس کے قانونی ورثاء اپنے علم کی تاریخ کے مطابق دعویٰ کر سکتے ہیں۔اگر اصل وارث کو انکار کا علم ہو چکا تھا اور اس کی زندگی میں چھ سال مکمل ہو گئے تھے تو اس کے ورثاء محض اس کی وفات کی وجہ سے نیا چھ سالہ عرصہ شروع نہیں کر سکتے۔اگر اصل وارث کے علم میں انکار آیا تھا لیکن اس کی وفات تک چھ سال مکمل نہیں ہوئے تھے تو اس کے ورثاء صرف باقی رہ جانے والی مدت کے اندر دعویٰ کر سکتے ہیں۔اس اصول کی بنیاد Limitation Act کی دفعات 2(8) اور 9 بھی ہیں۔عدالت نے واضح کیا کہ کسی سابقہ وارث کی محض خاموشی اس کے بچوں کے دعوے کو خودبخود ختم نہیں کرتی۔12۔ فراڈ، دھوکہ دہی اور حقائق چھپانے کا اثراگر کسی وارث کو دھوکہ دے کر، غلط بیانی کرکے یا حقائق چھپا کر اس کے حصے سے محروم کیا گیا ہو تو Limitation Act, 1908 کی دفعہ 18 اہم ہو جاتی ہے۔دفعہ 18 کے تحت بعض حالات میں جہاں فراڈ کے ذریعے حقائق چھپائے گئے ہوں،

میعاد کا آغاز اس وقت سے ہو سکتا ہے جب متاثرہ شخص کو فراڈ کا علم ہوا۔عدالت نے واضح کیا کہ کسی جعلی یا دھوکہ دہی سے تیار کردہ دستاویز کو ہر صورت میں متاثرہ وارث کے خلاف قابلِ قبول نہیں سمجھا جا سکتا۔اگر وارث اس دستاویز کا فریق ہی نہیں تھا تو اسے ایسی دستاویز منسوخ کرانے کا دعویٰ دائر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، جب تک قانون کے مطابق اس کی ضرورت نہ ہو۔البتہ اگر وارث خود کسی قابلِ تنسیخ دستاویز کا فریق تھا اور اسے منسوخ کرانا چاہتا ہے تو آرٹیکل 91 کے تحت تین سال کی مدت لاگو ہو سکتی ہے، جس کا آغاز متعلقہ حقائق کے علم سے ہوگا۔اہم فرق: آرٹیکل 91 ہر وراثتی دعوے پر لاگو نہیں ہوتا۔ یہ اس صورت میں متعلقہ ہے جب وارث خود اس دستاویز کا فریق ہو جسے وہ منسوخ یا کالعدم کرانا چاہتا ہے۔13۔ تیسرے شخص کو جائیداد فروخت کرنے کی صورت میں خریدار کے حقوقسپریم کورٹ نے اس فیصلے میں اصل وارث اور تیسرے شخص کے خریدار کے حقوق میں توازن قائم کیا۔اگر کسی بھائی نے اپنے والد کی جائیداد میں اپنا حصہ اور اپنی بہن کا حصہ بھی کسی تیسرے شخص کو فروخت کر دیا تو بنیادی اصول یہ ہے کہ:کوئی شخص دوسرے کو اپنے حق سے زیادہ ملکیت منتقل نہیں کر سکتا۔Transfer of Property Act, 1882 کی دفعہ 44 کے تحت ایک شریک مالک اپنا غیر تقسیم شدہ حصہ فروخت کر سکتا ہے۔ خریدار کو اسی حد تک حقوق ملیں گے جو فروخت کرنے والے شریک مالک کے پاس تھے۔اگر خریدار نے فروخت کرنے والے کے حصے سے زیادہ جائیداد خریدی ہے تو اضافی حصہ اصل وارث کے خلاف تبھی قابلِ عمل ہو سکتا ہے جب قانون کی دفعہ 41 یا Estoppel کے تقاضے پورے ہوں، یا خریدار میعاد کے دفاع میں کامیاب ہو۔دفعہ 41: Ostensible OwnerTransfer of Property Act کی دفعہ 41 کے تحت بعض حالات میں ظاہری مالک کی طرف سے کی گئی فروخت کو تحفظ مل سکتا ہے۔اس کے لیے خریدار کو ثابت کرنا ہوگا کہ:1۔ فروخت کرنے والا ظاہری مالک تھا۔ 2۔ اصل حق رکھنے والے افراد کی واضح یا ضمنی رضامندی سے اسے ظاہری مالک سمجھا جا رہا تھا۔ 3۔ خریدار نے قیمت ادا کی۔ 4۔ خریدار نے مناسب احتیاط اور تحقیق کی۔ 5۔ خریدار نے نیک نیتی سے جائیداد خریدی۔صرف انتقالِ وراثت میں کسی کا نام درج ہونے یا دوسرے وارث کی خاموشی کو رضامندی نہیں سمجھا جائے گا۔عدالت نے واضح کیا کہ خریدار کو کم از کم وراثتی ریکارڈ، خاندانی شجرہ اور متعلقہ ورثاء کے بارے میں مناسب تحقیق کرنی چاہیے

۔14۔ خریدار کے خلاف علم کی قانونی اہمیتسپریم کورٹ نے ایک اہم فرق واضح کیا:دو شریک وارثوں کے درمیان عام طور پر اصل اور حقیقی علم ضروری ہے، لیکن ایک ایسے تیسرے شخص کے معاملے میں جس نے پوری قیمت ادا کرکے نیک نیتی سے جائیداد خریدی اور کھلے عام قبضہ حاصل کیا، حالات کے مطابق یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اصل وارث عام احتیاط سے اس فروخت کے بارے میں جان سکتا تھا یا نہیں۔مثلاً خریدار نے زمین پر گھر تعمیر کر لیا، کاشت شروع کر دی یا طویل عرصے سے کھلے عام قبضہ رکھا ہوا ہے اور اصل وارث اسی علاقے میں رہتا ہے، تو اس کے علم کا تعین ان حالات کی روشنی میں کیا جا سکتا ہے۔لیکن صرف ریونیو ریکارڈ میں انتقال درج ہونے سے یہ فرض نہیں کیا جائے گا کہ وارث کو فروخت کا علم ہو گیا تھا۔15۔ اگر خریدار محفوظ ہو جائے تو اصل وارث کا کیا حق ہوگا؟عدالت نے قرار دیا کہ اگر تیسرے شخص کا خریدار دفعہ 41، Estoppel یا میعاد کے قانونی دفاع کے تحت تحفظ حاصل کر لیتا ہے تو اصل وارث کے لیے فروخت کرنے والے شریک وارث کے خلاف مالی دعویٰ باقی رہ سکتا ہے، بشرطیکہ وہ دعویٰ خود میعاد کے اندر ہو۔ایسی صورت میں اصل وارث اپنے حصے کی جائیداد کی قیمت، ڈگری کے وقت کی مارکیٹ ویلیو اور قابلِ اطلاق حالات میں Mesne Profits یعنی ناجائز قبضے کے دوران حاصل ہونے والے منافع کا مطالبہ کر سکتا ہے۔عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر خریدار کو قانونی تحفظ حاصل نہ ہو تو اسے صرف فروخت کرنے والے کا اپنا حصہ ملے گا، اور جہاں ممکن ہو اسے تقسیمِ جائیداد کے وقت اسی حصے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔16۔ طویل قبضہ بذاتِ خود ملکیت نہیں بناتاسپریم کورٹ نے واضح کیا کہ کسی شخص کا کئی سال تک جائیداد پر قبضہ رہنا خودبخود اسے مالک نہیں بنا دیتا۔Limitation Act کی دفعہ 28 اور آرٹیکل 144 کے خاتمے کے بعد محض طویل قبضے کی بنیاد پر اصل ملکیتی حق ختم نہیں ہوتا۔البتہ طویل قبضہ بعض حالات میں اس بات کا ثبوت بن سکتا ہے کہ:جائیداد پر کس کا قبضہ تھا؟حق سے انکار کب ہوا؟اصل وارث کو اس کا علم کب ہوا؟خریدار نے نیک نیتی سے خریداری کی یا نہیں؟اصل وارث کے طرزِ عمل سے کسی قانونی نمائندگی یا رضامندی کا ثبوت ملتا ہے یا نہیں؟عدالت نے اس اصول کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا کہ:Time is a witness, not a judge.یعنی وقت ایک گواہ ہے، خود جج نہیں۔ صرف وقت گزر جانے سے فیصلہ نہیں ہو جاتا بلکہ حالات اور ثبوت دیکھنا ضروری ہیں۔17۔ زرعی، شہری اور غیر سیٹل شدہ زمین کے الگ اصولعدالت نے وراثتی جائیداد کو تین بڑی اقسام میں تقسیم کرکے ان کے قانونی حالات واضح کیے:الف: زرعی زمین (Settled Agricultural Land)ایسی زمین میں انتقالِ وراثت اور جمعبندی کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔

غلط انتقال میں کسی وارث کا نام خارج ہونا یا حصہ کم درج ہونا بذاتِ خود اس کے حق سے حقیقی انکار نہیں۔ تاہم تقسیم کی کارروائی میں وارث کی شرکت، فروخت اور قبضہ کی منتقلی جیسے حالات حقیقی انکار اور علم ثابت کر سکتے ہیں۔ب: شہری جائیداد (Urban Property)شہری جائیداد میں عموماً رجسٹرڈ دستاویزات، ترقیاتی اداروں، کینٹونمنٹ بورڈز، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور پراپرٹی ٹیکس کا ریکارڈ اہم ہوتا ہے۔کسی وارث کو چھپا کر جائیداد منتقل کرنا، غلط حلف نامے پر ٹرانسفر کروانا یا رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کے ذریعے دوسرے وارث کے حق کو رد کرنا اہم قانونی صورتیں ہیں۔ ان میں فراڈ اور علم کی تاریخ کا تعین ضروری ہوگا۔ج: غیر سیٹل شدہ علاقے (Unsettled Areas)ایسے علاقوں میں جہاں زمین کا باقاعدہ ریونیو ریکارڈ موجود نہیں، وہاں قبضہ، مقامی رواج، خاندانی انتظام اور زبانی روایات اہم ہوتی ہیں۔یہاں محض کسی شخص کے قبضے کو حقیقی انکار نہیں سمجھا جائے گا، جب تک جسمانی بے دخلی، واحد ملکیت کا واضح دعویٰ، مطالبے کے بعد انکار یا فروخت کے ساتھ قبضے کی منتقلی جیسے حالات ثابت نہ ہوں۔18۔ پرانے قبائلی رواج اور شریعت کے قوانین کا اثراس فیصلے کا ایک نہایت اہم حصہ ان مقدمات سے متعلق ہے جہاں مورث کی وفات کے وقت کسی علاقے میں مسلم وراثتی قانون کے بجائے قبائلی یا مقامی رواج کے تحت وراثت تقسیم ہوتی تھی۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ہر معاملے میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ:مورث کی وفات کس تاریخ کو ہوئی؟

اس وقت متعلقہ علاقے میں کون سا قانون نافذ تھا؟جائیداد زرعی تھی یا غیر زرعی؟کیا فریقین نے متعلقہ رسم و رواج کو ثبوت سے ثابت کیا؟کیا بعد میں نافذ ہونے والے کسی قانون نے پرانے رواج کو ختم یا تبدیل کیا؟کیا کسی خاتون کو محدود مدت کے لیے جائیداد دی گئی تھی؟عدالت نے مختلف علاقوں کی قانونی پوزیشن الگ الگ واضح کی:خیبر پختونخوا کے آباد اضلاع: 1935 کے شریعت قانون اور بعد کی ترامیم کے تحت سابقہ ادوار کے بعض معاملات میں بھی شریعت کو ماضی پر لاگو کیا گیا۔ عدالت نے Muzaffar Khan اور Habibullah Jan کے فیصلوں کی روشنی میں اس اصول کی وضاحت کی۔سابقہ صوبائی زیرِ انتظام قبائلی علاقے (PATA): یہاں 1962 کے قانون کے 15 جنوری 1976 کو توسیع کے بعد شریعت کے اطلاق اور دعویٰ کی میعاد کے آغاز کے اصول بیان کیے گئے۔سابقہ وفاقی زیرِ انتظام قبائلی علاقے (FATA): عدالت نے واضح کیا کہ اس مخصوص تاریخی صورتِ حال پر مکمل فیصلہ نہیں دیا گیا کیونکہ یہ سوال دلائل میں پوری طرح زیرِ بحث نہیں آیا تھا؛ اسے مستقبل کے مناسب مقدمے کے لیے کھلا چھوڑ دیا گیا۔پنجاب: 15 مارچ 1948 سے پہلے وفات پانے والے مورث کے معاملات میں ثابت شدہ رسم و رواج اور پنجاب کے قانون کی دفعہ 2-A کی اہمیت بیان کی گئی۔ 15 مارچ 1948 کے بعد کے معاملات میں شریعت کے اطلاق کا اصول واضح کیا گیا۔سندھ: غیر زرعی جائیداد کے لیے 7 اکتوبر 1937 اور زرعی زمین کے لیے سندھ کے 1950 کے ترمیمی قانون کے نفاذ کی اہمیت بیان کی گئی۔ خاندانی یا قبائلی رسم و رواج کا دعویٰ کرنے والے فریق پر اسے سختی سے ثابت کرنے کی ذمہ داری رکھی گئی۔بلوچستان: آباد علاقوں اور قبائلی علاقوں کے لیے شریعت کے نفاذ کی الگ الگ تاریخیں بیان کی گئی

بھارت ایک جنونی حکمران کے زیرِ اقتدار ہےاگر آپ بھارت میں رہ کر مودی پر تنقید کریں تو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیںاور اگر بیرونِ ملک رہ کر تنقید کریں تو بھارت واپسی ممکن نہیںاشوک سوینبھارتی نژاد سویڈش پ

سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی، تیمور سلیم جھگڑا اور علیمہ خان سیاسی قیدی ہیں، جب تک ان کو کسی کیس میں سزا نہیں ہوتی وہ سیاسی قیدی ہیں!! ح

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved