تازہ تر ین

مولانا فضل الرحمن کو سرگودھا بار سے خطاب کی اجازت نہ ملی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ملائیشیا سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا۔سکندر سلطان سب سے زیادہ عرصہ تک سرکار کی نوکری سے وابستہ۔۔ریفرنڈم پر کام مکمل تاریخ کا انتظار۔ملک بھر میں 4 صوبوں کی تعداد 8 کرنے پر اتفاق۔۔ممتمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے تحریک انصاف بھی ووٹ کرنے پر آمادہ اسی آباد بادبان ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع۔۔سمر قند اور مصدق ملک نہ میلہ لوٹ لیا۔۔دو طاقتور وزیر امنے سامنے دھڑن تختہ کس کا۔۔پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہ پاے گا مشکل وقت اور آخری اوور کا کھیل شروع۔دنوں اطراف سے ارٹلری فائرنگ کے بعد ارمرڈ کے گولے فائر۔۔دنوں وزراء کے پاس پاکستان کی 2 بڑی کھیلوں کی چئیرمینی بھی موجود۔۔دنوں وزرا ء کو ایک ھی سائیڈ سے لاجسٹکس سپورت بھی حاصل۔۔ آخری کمک کس کو دی جاے گی اخری 6 روز کا کھیل جاری پوسٹ انٹرنیشنل رپورٹ سھیل رانا لاءیو۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*سرگودھا۔۔۔۔۔۔ڈسٹرکٹ بار سرگودھا نے مولانا فضل الرحمن کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، بار پلیٹ فارم ذاتی سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا ملک رمیض فروکہ نے مولانا فضل الرحمن کو ڈسٹرکٹ بار سرگودھا میں خطاب کی اجازت دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ہمیشہ مفادات کی سیاست کرتے رہے ہیں اور پاکستان کی ہر حکومت میں بھرپور حصہ داری حاصل کرتے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے صدر ملک رمیض فروکہ*

سکندر سلطان راجہ کا تعلق سرگودھا کے نواحی علاقہ بھیرہ سے ہے۔آپ اس وقت چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے۔ راجہ ضلع سرگودھا کے بھیرا کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔. انہوں نے ابتدائی تعلیم سرکاری اسکول بھیرہ سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کیڈٹ کالج حسن ابدال میں داخلہ لیا جہاں انہوں نے ایف ایس سی مکمل کیا۔. ہائی اسکول کے بعد، انہوں نے نشتر میڈیکل کالج، ملتان میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے چار سال تک تعلیم حاصل کی۔. ایم بی بی ایس کے آخری سال میں، وہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، لاہور چلے گئے اور میڈیسن میں بیچلر ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا۔. انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے ایل ایل بی بھی کیا۔. اس کے بعد انہیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل کیا گیا۔ ان کا پہلا عہدہ 1989 میں اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد تھا۔راجہ پنجاب میں مختصر طور پر ACS (G) کے طور پر خدمات انجام دینے سے پہلے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور پنجاب کے صوبائی سیکرٹری مواصلات اور کام (C&W)، خدمات اور جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) اور لوکل گورنمنٹ رہ چکے ہیں۔. وہ گلگت بلتستان کے صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔. وہ وزیر اعظم نواز شریف کے زیر انتظام ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور پاسپورٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ راجہ کو 2017 میں وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

. وہ اپریل 2017 سے اگست 2018 تک سیکرٹری پیٹرولیم رہے۔. نومبر 2018 میں وزیر اعظم عمران خان نے راجہ کو پاکستان کا ریلوے سکریٹری اور پاکستان ریلوے کا چیئرمین مقرر کیا۔ انہوں نے دسمبر 2019 تک ریلوے سکریٹری اور چیئرمین پاکستان ریلوے کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جنوری 2020 میں عمران خان نے شیخ رشید اور پھر آرمی چیف قمر باجوہ کی سفارش پر انہیں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان (سی ای سی) کے عہدے پر تعینات کیا۔الیکشن ایکٹ (2017) میں متعلقہ ترمیم کے بعد وہ سی ای سی کے کردار پر تعینات ہونے والے کیریئر کے پہلے بیوروکریٹ ہیں۔. روایتی طور پر یہ عہدہ 1973 کے آئین کی منظوری کے بعد سے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے پاس ہے

🚨 پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور نئی تعیناتیاں، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 7 افسران کے احکامات جاری کر دیے!لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں اہم انتظامی تبدیلیاںآئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق:1️⃣ رفعت حیدر بخاری کو ایس ایس پی آپریشنز کمانڈر PPIC3 سینٹر لاہور تعینات کر دیا گیا۔2️⃣ بلال احمد کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا۔3️⃣ عثمان منیر سیفی کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کر دیا گیا۔4️⃣ رحمان قادر خان کو ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد تعینات کیا گیا۔5️⃣ سعید احمد کو ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔📌 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

Baadban tv Report اہم ترین—وزیراعظم۔۔۔اپنا گھر پروگرام’’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت اگلے چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے قرضوں کی تقسیم کے ہدف کے حصول کے لیے تیزتر عملی اقدامات اٹھائے جائیں، بینک قرضوں کی منظوری میں تیزی لائیں، سیاسی سفارش یا اقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم شہباز شریفاسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت اگلے چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے قرضوں کی تقسیم کے سنگ میل کے حصول کے لیے تیز ترعملی اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئےکہا ہے کہ مستحق خاندانوں کو گھر کی فراہمی قومی ذمہ داری ہے، قرضوں کی تقسیم کے مطلوبہ ہدف کے حصول کے لیے تمام رکاوٹیں اور مشکلات مل کر دور کی جائیں، بینک قرضوں کی منظوری میں تیزی لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستحق شہریوں کو بلا تاخیر اپنے گھر کی تعمیر کے لیے مالی سہولت میسر آئے، قرضوں کی جائز منظوری میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس قومی منصوبے میں کسی قسم کی سیاسی سفارش یا اقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار پیرکو ’’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 100 ارب روپے سے زائد کے قرضوں کی تقسیم کے سنگ میل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے وقت لاکھوں مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم قیادت میں قربانیاں دیں اور اس امید کے ساتھ ہجرت کی کہ نئے وطن میں محنت، امانت، دیانت اور میرٹ کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی، جہاں ہر شخص اپنی صلاحیت اور محنت کی بنیاد پر معاشرے میں مقام حاصل کر سکے گا اور پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام بنائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ متعدد خاندانوں کو اپنے گھر میسر آئے ہیں تاہم یہ حقیقت بھی افسوسناک ہے کہ ایک طرف بیشتر وسائل چند افراد تک محدود ہیں جبکہ دوسری طرف آبادی کی ایک بڑی تعداد چھت، تعلیم، علاج اور باعزت روزگار سے محروم ہے۔ یہ وہ پاکستان نہیں تھا جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں وفاق اور صوبوں کو مل کر تیزی سے اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اپنا گھر پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے قرضوں کی فراہمی میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے اور ان کی معلومات کے مطابق اس عمل میں کرپشن یا اقرباء پروری کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کے آغاز اور کامیابی میں کردار ادا کرنے پر وزیر ہاؤسنگ، وزیر خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور تمام متعلقہ بینکوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں بینک اس شعبے میں قرضے دینے کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ انہیں سرکاری ٹریژری بلز اور دیگر سرکاری سرمایہ کاری میں منافع مل رہا تھا تاہم اب یہ سفر شروع ہو چکا ہے اور اسے مزید آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بینکوں، حکومت اور متعلقہ اداروں کا مشترکہ مقصد اس منصوبے کو مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے اس امر کو سراہا کہ قرض حاصل کرنے والے کسی شہری سے اس کی سیاسی وابستگی کے بارے میں نہیں پوچھا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بینکوں کو واضح ہدایت کی تھی کہ اگر کوئی غلط سفارش، حتیٰ کہ وزیراعظم کی طرف سے بھی آئے تو بینک اسے مسترد کر دیں، کیونکہ یہ قومی وسائل ہیں اور ان پر حق صرف مستحق افراد کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہاؤسنگ سکیموں کا رخ بڑے اور شاہانہ گھروں کی طرف رہا، حالانکہ اشرافیہ کو ایسے قرضوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اصل ضرورت مزدوروں، بیواؤں، یتیموں، متوسط طبقے اور ایسے عام خاندانوں کو ہے جو اپنی چھت کے حصول کے لیے وسائل نہیں رکھتے۔ پاکستان کے کسی بھی حصے میں رہنے والے مستحق خاندان کو گھر فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اب تک تقریباً 18 ہزار گھروں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے مزدور، بیوہ، یتیم، کسان اور غریب خاندانوں کو چھت فراہم نہیں کی جا سکتی تو پھر عوام کی خدمت کے لیے حاصل کردہ عہدوں کا کوئی جواز نہیں رہتا۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پانچ متعلقہ بینکوں کو اس منصوبے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر بلیو پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے اور وہ اس شعبے میں ملک کے عمومی سفیر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان بینکوں کے مالکان یا چیف ایگزیکٹو افسران باہمی طور پر فیصلہ کریں گے کہ یہ پاسپورٹ کون حاصل کرے گا تاہم قرضوں کی جائز منظوری میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ بینک جواب دہ ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپنا گھر پروگرام کی کامیابی ان کی باقاعدہ نگرانی کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک، وزیر ہاؤسنگ، متعلقہ سیکرٹریز اور افسران کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ذاتی تشہیر کی ضرورت نہیں بلکہ اس منصوبے کی آگاہی ملک کے چاروں صوبوں، دیہی علاقوں، میدانوں اور پہاڑی خطوں تک پہنچنی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے چیئرمین ’’آباد‘‘ کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چیئرمین آباد، گورنر سٹیٹ بینک، بینکوں اور بلڈرز کے درمیان فوری طور پر اجلاس منعقد کیا جائے۔ وزیر ہاؤسنگ اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے تاکہ تینوں فریقوں کے درمیان موثر رابطہ اور اشتراک قائم ہو اور تعمیراتی شعبے میں موجود استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے، حکومت اس مقصد کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔وزیراعظم نے بتایا کہ اپریل 2026ء میں پروگرام کے آغاز سے نومبر کے تیسرے ہفتے تک تقریباً ساڑھے چھ ماہ کے دوران 500 ارب روپے کے قرضے منظور کیے گئے جبکہ 100 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے جو اب 112

ارب روپے تک پہنچ گئی ہے

۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قابل تحسین آغاز ہے تاہم اصل منزل ابھی بہت دور ہے۔ ماضی میں بینکوں نے چھ ماہ تو درکنار کئی سال میں بھی ہاؤسنگ کے شعبے میں اس پیمانے پر قرضے فراہم نہیں کیے۔انہوں نے وزیر خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک، وزیر ہاؤسنگ اور بینکوں سے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے قرضوں کی تقسیم کے سنگ میل کے حصول کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے تمام رکاوٹیں اور مشکلات مل کر دور کی جائیں تاہم بینکوں کے جائز تحفظات اور غیرضروری مالی خطرات کا بھی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قرض کے لیے سب سے بنیادی شرط جائیداد کی غیرمتنازع اور واضح ملکیتی دستاویزات ہیں جبکہ دیگر کاغذی کارروائی اور ضروری مراحل کو بینکوں میں خصوصی سہولت ڈیسک قائم کرکے آسان بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا نظام کسی خوف یا رعایت کے بغیر آگے بڑھے گا اور قرضوں کی فراہمی میں غیرضروری رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے خلاف ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کے خواب کے مطابق ملک بنانے کے لیے امانت، محنت، دیانت اور میرٹ کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنانے اور اقوام عالم میں اس کا جائز مقام دلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس استحکام کے ثمرات عام پاکستانی اور متوسط و کم آمدنی والے گھرانوں تک پہنچائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت تقریباً 112 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور 19 ہزار خاندان اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں جبکہ بینکوں کی جانب سے تقریباً 560 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پروگرام کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تمام صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر بھی شامل ہیں جبکہ چھوٹے قصبوں سے لے کر بڑے شہروں تک شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں مزید ہزاروں خاندان اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی مسلسل دلچسپی، رہنمائی اور خصوصی توجہ نے اپنا گھر پروگرام کو واضح سمت اور تقویت فراہم کی ہے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزارت خزانہ اور تمام کمرشل بینک اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ اس کے تمام مراحل میں شفافیت، میرٹ، انصاف اور تیز رفتاری یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو اپنے گھر کا خواب حقیقت میں بدلنے کے لیے ایک عملی راستہ فراہم کیا ہے۔چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) حنیف گوہر نے وزیراعظم کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہاؤسنگ سے متعلق متعدد اعلانات اور پالیسیاں سامنے آئیں لیکن انہیں عملی شکل دینے کا سہرا وزیراعظم محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد کے تقریباً 1,500 ارکان اس پروگرام سے منسلک ہیں جن میں ہاؤسنگ اور مختلف رہائشی منصوبوں کے تعمیراتی ادارے شامل ہیں۔ وزیراعظم کی پالیسی، متعلقہ حکام اور گورنر سٹیٹ بینک کی کوششوں کے نتیجے میں پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے 75 ہزار درخواستوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ وزیراعظم نے سوا لاکھ گھروں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا۔ حنیف گوہر نے کہا کہ کراچی میں اس سکیم کے تحت گھروں اور فلیٹس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آباد کے پاس موجود سابقہ رہائشی انوینٹری بھی فروخت ہو چکی ہے جو پروگرام کی کامیابی کا مظہر ہے۔ انہوں نے تعمیراتی شعبے کی جانب سے حکومتی وژن کی تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں پروگرام سے مستفید ہونے والے شہریوں نے اپنے تجربات بھی بیان کیے۔ آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی مسرت قمر،بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے فارماسسٹ ڈاکٹر اسد علی ،گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازم محمد حسن ،راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی انعم اختر اور دیگر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ’’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام‘‘ کو کم آمدنی والے افراد کے لیے بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کے ذریعے وہ اپنے گھر کے مالک بنے۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضے جاری کرنے والے پانچ بڑے بینکوں یونائیٹڈ بینک، ایچ بی ایل، بینک الفلاح، میزان بینک اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کو اعزازات

ڈاکٹر مصدق ملک نے کمال ذہانت سے دلاوروں کے ذ کر سے گریز کیا۔ سمرقند کا نام لے کر ظہیر الدین بابر کی قائم کردہ مغل سلطنت یاد دلانے کے بجائے غالب کا ذکر چھیڑا۔ سوشل میڈیا پر چھائے نفرت کے بیوپاری مگر واویلا مچاتے رہے کہ پاکستانی وزیر مدعو کیوں ہوا ہے۔ مصدق ملک کی دلی میں موجودگی سے برا فروختہ ہوئے افراد کو سوال یہ اٹھانا چاہیے تھا کہ بھارت چین کے ایما پر بنائی تنظیم کا رْکن کیوں ہے۔ 1962ء میں بھارت کی اس ملک کے ساتھ جنگ ہوئی تھی۔ اتنے برس گزرجانے کے باوجود بھارت کو چین سے ملانے والی سرحد اب تک باضابطہ سرحد بن نہیں پائی ہے۔ دونوں ممالک کے سرحدی مقام پر کھینچی لکیر کو Line of Actual Controlکہا جاتا ہے جس پر تعینات فوجیوں کے مابین وقتاََ فوقتاََ جنگی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ کئی دہائیوں سے پھیلی مخاصمت کو ریڑھی پر رکھ کر رواں صدی کے آغاز سے بھارت امریکہ کو یہ چورن بیچنا شروع ہوگیا کہ اگر اس کو معاشی اور دفاعی اعتبار سے توانا بنایا جا ئے تو وہ چین کے برابر کی قوت بن سکتا ہے۔ سودا مگر بکا نہیں۔ بھارت نے فقط اس برس اپنی معیشت رواں رکھنے کے لیے چین سے 131.63ارب ڈالر کی ریکارڈ بناتی اشیاء خریدی ہیں۔ کل بھارتی برآمدات کا یہ 17فی صد ہیں۔ دلی میں ہوئی کانفرنس میں پاکستانی وزیر کو مدعو نہ کرتے ہوئے بھارت نہ صرف چین کو خفا کرتا بلکہ ایس سی او نامی تنظیم کو بھی بے اثر دکھاتا۔ ایسا احمقانہ قدم اٹھانے کی اس میں ہمت نہیں تھی۔ سفارتی بھرم رکھنے کے لیے پاکستانی وزیر کومدعو کرنا پڑا۔ بھارت کی بدقسمتی کہ اسلام آباد نے ڈاکٹر مصدق ملک کو خصوصی طورپر مذکورہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے نامزد کردیا۔ڈاکٹر صا حب کے بدترین مخالف بھی یہ حقیقت تسلیم کرنے کو مجبور ہیں کہ وہ قابل رشک حد تک قادرالکلام اور حاضر جواب ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کی تربیتی ورکشاپس کے لئے دنیا کے بے شمار ممالک میں مدعو کئے جاتے ہیں۔ لونڈے لپاڑوں کے ہاتھ میں مائیک تھماکر انہیں زچ کیا نہیں جاسکتا۔ گفتگو میں لوزبال پھینکنے کی انہیں عادت نہیں۔ چہرے پر مسکراہٹ جمائے ثابت قدمی سے متعصبانہ سوالات اٹھاتے ’’صحافیوں‘‘ کو یاد دلاتے رہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی معاملات کے حوالے سے منعقد ہوئے کسی اجلاس میں شرکت کے لیے دلی نہیں آئے ہیں۔ ایک کثیر الملکی تنظیم کی جانب سے منعقد ہوا ’’تہذیبی مکالمہ‘‘ انہیں بھارت لانے کی اصل وجہ ہے اور وہ اپنی آمد کے بنیادی مقصد پر ہی توجہ مرکوز رکھیں گے۔۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved