تازہ تر ین

پٹرول عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے پاکستانی عوام محروم تیل 140 روپے فوری طور کم ھونا چاھیے پاکستانی عوام۔۔ بنگلہ دیش اسپیکر پی ایم اے کاکول میں آبدیدہ ھوگئے۔۔ عبدالغفور حیدری گرفتار !!نمبر تو سب کا آئے گا !۔۔بنگلہ دیش اسپیکر پی ایم اے کاکول میں آبدیدہ ھوگئے۔۔مولانا فضل الرھمان کے لیے زمین تنگ مش۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیمی فائنل کل۔۔پاکستان میں جمہوریت فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے ھے وفاقی وزیر۔فیلڈ مارشلعاصم منیر صدر پاکستان نھی بننا چاہتے رانا سناالہ۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی لانچنگ، مسلح افواج کی قوم اور سپارکو کو مبارکبادخلائی مشن میں پاکستان کی شمولیت ملکی انسانی وسائل، سائنسی صلاحیت اور تکنیکی استعداد کا مظہر ہےپاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی لانچنگ پر پاک فوج نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، سروسز چیفس اور جنرل عامر رضا نے قوم، سپارکو اور پاکستانی سائنسدانوں کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی لانچنگ قومی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں اہم سنگ میل ہے،ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے خلا باز اور چینی خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہیں۔ ان کا خلائی سفر پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ترجمان پاک فوج کےمطابق مسلح افواج نے سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ٹیموں کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اس تاریخی کامیابی میں چین کی قیادت، حکومت اور عوام کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان اور چین کی دوستی آج زمینی سرحدوں سے آگے خلا تک نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ خلائی مشن میں پاکستان کی شمولیت ملکی انسانی وسائل، سائنسی صلاحیت اور تکنیکی استعداد کا مظہر ہے۔ترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی مستقبل کی نسلوں کو سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔ مسلح افواج نے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے کامیاب خلائی مشن اور بحفاظت زمین پر واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved