تازہ تر ین

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے نجی کلینک میں دانت نکالنے کے دوران بچی انتقال کر گئی

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے نجی کلینک میں دانت نکالنے کے دوران بچی انتقال کر گئی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق حالت بگڑنے پر بچی کو سرکاری ہسپتال منقل کیا گیا، بچی ڈی ایچ کیو ہسپتال لانے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر وانا فیصل اسماعیل کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران خون زیادہ بہہ جانے سے 8 سالہ فاطمہ کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وانا کے نجی کلینک پر چھاپا مار کر کلینک کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر اجمل خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved