تازہ تر ین

چیف جسٹس سپریم کورٹ کون گورنر وزیر اعلی اور اب چیف جسٹس سپریم کورٹ تینوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ھے تفصیلات کے لئے کلک کرے

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے 28 اکتوبر کو سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلا لیا، جسٹس منصور علی شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہونے کے باعث فُل کورٹ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے، جسٹس منصور علی شاہ کی واپسی پر دوبارہ سپریم کورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے 30ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا، ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس، چاروں صوبوں کے گورنرز و وزراءاعلیٰ، سپریم کورٹ کے ججز سمیت وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی، حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپڈیٹ کر دی گئی، ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، ویب سائٹ پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد بطور سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ کا نام درج ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جستس آف پاکستان تعیناتی 3 سال کیلئے ہوئی ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی، کامن ویلتھ سکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔بتایا جارہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990ء میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004ء میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا ہ کیلئے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں، 2010ء میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15مارچ 2012ء کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا، 30 دسمبر 2016ء کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا، 28 جون 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved