تازہ تر ین

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ دانیال نائب صوبیدار کاشف اور سپاہی حمید اللہ شہید ہوگئے ہیں جبکہ سات سیکورٹی اہلکار زخمی۔ ‏لیبیا کا ایک حاجی رہ گیا جہاز نے اڑنے سے انکار کردیا۔67 ھزار حجاج کے 300 ارب روپے ڈوب گئے۔جمعرات کو حج کا خطبہ جمعہ کو جمعہ کا خطبہ ہفتہ کو عید کا خطبہ۔پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان کا ایشیا کپ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ۔گجرنوالہ کینٹ میں کرکٹر کی والدہ محترمہ لٹ گئی۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جاکر علی 36، تنزید حسن 31، توحید ہردوئے 17، شریف الاسلام 5، شمیم حسین 4، پرویز حسین ایمان 4، رشاد حسین 4، مہدی حسن 2 اور تنظیم حسن ثاقب 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حسن محمود 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا

۔اس سےقبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 48، حسن نواز 44، محمد حارث 31، خوشدل شاہ 5، فخر زمان 1 اور صائم ایوب 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 2 جبکہ شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved