تازہ تر ین

جمھوریت بہترین انتقام عوام 2 وقت کی روٹی سے مجبور۔ٹرمپ اور نیٹن یاھو کی قبر تیار۔۔پٹرول کی قیمتوں میں کمی۔ٹرمپ کو عبرت ناک شکست پاکستانی نزاد امیدوار جت گئے۔۔شریف حکومت نے 10 روپے کا نوٹ ختم کر دیا۔۔رائیونڈ پنڈال میں سیلنڈر لانا سختی سے منع ہے ورنہ اجتماع کے دنوں ضبط رہے گا اور دعا کے بعد واپس ملے گا۔۔اسد کی طلبی اور گرفتاری۔۔ ۔حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰمکمل تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*سبی بلوچستان: ایس ایس پی آفس کے قریب ز دھماکہ* 10 جان بحق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقع کی جانب روانہ : ابتدائی اطلاع

🚨*شاہ محمود قریشی جیل میں بے ہوش ہو کر گر پڑے، چوٹیں بھی آئیں۔*سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں چہل قدمی کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس کے باعث وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے اور انہیں چوٹیں بھی آئیں۔واقعے سے متعلق ان کے وکیل کا بیان سامنے آ گیا۔

*ایئر بلیو میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفیاں، 300 ملازمین فارغ کیے جانے کا دعوی، زرائع*ایئر بلیو نے مبینہ طور پر ڈاؤن سائزنگ کے نام پر تقریباً 300 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیامتاثرہ ملازمین کو مبینہ طور پر پیشگی اطلاع دیے بغیر رات 12 بجے ای میلز کے ذریعے برطرفی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیاخاتون ملازمہ کا الزام ہے کہ انہیں حمل اور میٹرنٹی لیو کی متوقع ذمہ داری کے باعث ملازمت سے نکالا گیامتاثرہ خاتون کے مطابق ان کے علاوہ دو مزید حاملہ خواتین ملازمین کو بھی مبینہ طور پر ملازمت سے فارغ کیا گیا کیا ڈاؤن سائزنگ کی آڑ میں حاملہ خواتین کے حقوق اور ملازمت کے تحفظ کو نظرانداز کیا گیا؟ایئر بلیو انتظامیہ سے وضاحت اور متاثرہ ملازمین کے الزامات پر مؤقف دینے کا مطالبہاہم سوال: کیا کسی خاتون کو صرف حاملہ ہونے اور میٹرنٹی لیو کی ضرورت کے باعث ملازمت سے محروم کیا جا سکتا ہے؟رپورٹ: غزل ملک

🚨 15 گیندوں میں 50 رنز! بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ایسا طوفان برپا کیا کہ دنیا دیکھتی رہ گئی! 😱👑2018 میں بلاوایو کے میدان میں بابر نے پہلے 57 گیندوں پر 50 رنز بنائے، لیکن اگلی صرف 15 گیندوں میں مزید 50 رنز ٹھوک کر سنچری مکمل کر دی!🔥 پہلی ففٹی: 57 گیندیں🔥 اگلی ففٹی: صرف 15 گیندیں🔥 سنچری: 72 گیندوں پر330 کے اسٹرائیک ریٹ سے آخری 50 رنز بنانے والے بابر کی یہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بھی ہے!اور دلچسپ بات یہ ہے کہ زمبابوے شاید بابر کی فیورٹ ٹیم ہے، کیونکہ اس کے خلاف مسلسل تین سنچریاں بھی بنا چکے ہیں! 😂کیا بابر اعظم دوبارہ ایسی دھواں دار اننگز کھیل سکتے ہیں؟

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: کپتان سمیت اہم کھلاڑی 9 نومبر کو تربیتی کیمپ جوائن کریں گےپی ایچ ایف نے لیگ میں مصروف کھلاڑیوں کو 8 نومبر تک کھیلنے کی اجازت دے دی، ہیڈ کوچ ڈینیئل بیری کی نگرانی میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا مشترکہ تربیتی کیمپ جاریرپورٹ طاہر لطیفاسلام آباد: سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، لیگ مقابلوں میں مصروف قومی ٹیم کے کپتان سمیت اہم سینئر کھلاڑی 9 نومبر کو تربیتی کیمپ جوائن کریں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ان کھلاڑیوں کو لیگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 8 نومبر تک کی اجازت دی ہے، جس کے بعد انہیں 9 نومبر کو قومی تربیتی کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ٹیم کی تیاریوں کے لیے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل مشترکہ تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے، جہاں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل بیری کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فٹنس، تکنیک اور کھیل کے مختلف پہلوؤں پر کام کیا جارہا ہے۔تربیتی سیشنز میں جسمانی فٹنس، بال کنٹرول، پنالٹی کارنر، جدید ہاکی تکنیک اور ٹیم کی حکمت عملی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ٹیم ورک بہتر بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے

۔لیگ مقابلوں میں مصروف اہم سینئر کھلاڑیوں کی کیمپ میں شمولیت کے بعد قومی ٹیم کی تیاریوں کو مزید حتمی شکل دی جائے گی۔ ہیڈ کوچ ڈینیئل بیری کو سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے مشترکہ تربیتی کیمپ میں دستیاب کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور ٹیم کمبی نیشن بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔واضح رہے کہ 32واں سلطان اذلان شاہ کپ 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں آسٹریلیا، کینیڈا، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور امریکا حصہ لیں گی۔پاکستان اپنا افتتاحی میچ 20 نومبر کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 21 نومبر کو امریکا، 23 نومبر کو آسٹریلیا، 24 نومبر کو جنوبی کوریا اور 26 نومبر کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر مواصلات اور مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود کو طلب کر لیا ہے۔نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، اسعد محمود کو 10 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ تحقیقات 2022 سے 2023 کے دوران ان کے دورِ وزارت میں پاکستان پوسٹ میں ہونے والی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved