
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکا کی دھمکیوں اور دباؤ سے مرعوب نہیں ہوگی


اور نہ ہی اس کے سامنے جھکے گی۔باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا،

دھمکیوں کا سلسلہ بند نہیں کرتا اور کیے گئے وعدے پورے نہیں کرتا، اس کے دعووں پر بھروسا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا ایسا بھرپور جواب دیا جائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔










