
مولانا فضل الرحمٰن سیاستدان ہیں انہیں دہشتگرد نہیں بنایا جا سکتا،آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف مولانا کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،فوج پر تنقید ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی کرتی رہی ہے مولانا کی تنقید کو غداری قرار دینا درست عمل نہیں ۔مولانا کو تحریک انصاف،طالبعلموں اور بلوچ عسکریت پسندوں سے نہیں ملایا جا سکتا ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نئپنجاب حکومت 2029 تک مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت طلبہ، پیشہ ور افراد اور سرکاری ملازمین کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی، تاکہ صوبے میں اے آئی کی مہارتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ڈیجیٹل استعداد کار میں بھی اضافہ کیا جا سکے۔

*الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا**ساہیوال / لاہور* الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔*پہلا مرحلہ – 7 فروری 2027*لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن*دوسرا مرحلہ – 14 فروری 2027*ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن*تیسرا مرحلہ – 21 فروری 2027*راولپنڈی، سرگودھا (بشمول ضلع میانوالی) اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن*اہم ترین تاریخیں اور شیڈول کے مراحل:**30 نومبر 2026:*حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے گی۔*دسمبر 2026 کا دوسرا ہفتہ:*الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ تفصیلی انتخابی پروگرام (کاغذات نامزدگی، اسکروٹنی وغیرہ) کا اعلان کیا

گوجرانوالہ میں جرائم کی شرح میں 78 فیصد کمی، پولیس کی 10 روزہ کارروائیوں میں 428 اشتہاری گرفتار : سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیرِ قیادت گوجرانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 10 روز کے دوران مجموعی جرائم کی شرح میں 78 فیصد کمی ریکارڈ!پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 28 خطرناک گینگز کے 69 ارکان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں چھینا گیا ایک کروڑ 63 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ سنگین مقدمات میں مطلوب 428 مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 102 ہتھیار برآمد کیے گئے، جن میں 3 رائفلز، 4 بندوقیں، ایک ریوالور اور 94 پسٹل شامل ہیں، جبکہ 356 گولیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 220 کلوگرام چرس، 10 کلوگرام افیون، ڈیڑھ کلوگرام آئس اور 128 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور چوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ مؤثر گشت، ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ گوجرانوالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سی پی او نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا










