
سینیٹ کے آدھے ارکان آئندہ سال مارچ میں اپنی مدت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوجائیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 48 سینیٹرز مدت پوری کریں گے۔ مارچ 2027 میں سینیٹ سے کئی بڑے سیاسی نام بھی رخصت ہوجائیں گے۔

ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں پاکستان تحریک انصاف کے 16، پیپلزپارٹی کے 11، مسلم لیگ ن کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، جے یو آئی کے 3، اے این پی اور ایم کیو ایم کے 2، ق لیگ کا ایک جبکہ 3 آزاد سینیٹرز شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 27 حکومتی بنچز اور 21 اپوزیشن بنچز کے سینیٹرز اپنی مدت مکمل کریں گے۔مدت مکمل کرنے والوں میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی، افنان اللہ، سعدیہ عباسی، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، پلوشہ خان، وقار مہدی، عبدالقادر، بیرسٹر علی ظفر، عون عباس بپی، زرقہ سہروردی، فلک ناز چترالی، فیصل سلیم رحمان، مشال یوسفزئی، ہمایوں مہمند، محسن عزیز، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ نیازی، زیشان خانزادہ، خرم ذیشان، مولانا عطاء الرحمن،

کامران مرتضیٰ، کامل علی آغا، فیصل سبزواری، منظور کاکڑ، ثمینہ ممتاز زہری، حافظ عبدالکریم، نعیمہ احسان سمیت دیگر سینیٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آئندہ سال سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا، جبکہ نئے سینیٹرز کے انتخاب کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشستوں پر بھی انتخاب ہوگا۔










