تازہ تر ین

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں سی ڈی اے کا اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا تھیم پارک کا شاندار فیصلہ جس سے اسلام آباد میں سیاحت اور جدید تفریحی سہولیات میں اضافہ کے علاوہ ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

**وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں سی ڈی اے کا اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا تھیم پارک کا شاندار فیصلہ جس سے اسلام آباد میں سیاحت اور جدید تفریحی سہولیات میں اضافہ کے علاوہ ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ **اسلام آباد تفریحی اور سیاحتی سہولیات کی فراہمی کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان کے پہلے تھیم پارک کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ تاریخی منصوبہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف کی قیادت کا عکاس ہے، جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور پاکستانی شہریوں کو جدید تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے

۔اس منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب تاریخی قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ معاہدے پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت سعودی سرمایہ کار اس منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ سی ڈی اے تھیم پارک کی تعمیر کے لیے زمین فراہم کرے گا۔*سیاحت اور تفریح کے لیے نئی منزل*اسلام آباد اپنی دلکش مارگلہ پہاڑیوں، خوبصورت ٹریلز، لیک ویو پارک، دامنِ کوہ اور وسیع سرسبز مقامات کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد پہچان رکھتا ہے۔ مجوزہ تھیم پارک ان قدرتی خوبصورتیوں میں مزید اضافہ کرے گا اورمختلف افراد، خاندان اور سیاحوں کو جدید تفریحی سرگرمیوں اور یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرے گا۔اس منصوبے سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسلام آباد کو ایک نمایاں سیاحتی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔

سعودی سرمایہ کاروں کی شمولیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بین الاقوامی اعتماد کی بھی عکاسی کرتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اس منصوبے کو ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔*ماحولیاتی تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے*اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرسبز مقامات، درخت، گرین بیلٹس ہماری قیمتی قومی میراث ہیں، جنہیں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس لیے تھیم پارک کی منصوبہ بندی میں ماحولیاتی پائیداری کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے ۔ اس میں سرسبز مناظر، پانی کا مؤثر استعمال، توانائی کی بچت، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ماحول دوست تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے یہ یقین دہانی کہ فاطمہ جناح پارک (ایف نائن پارک) میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا جوکہ شاندار موجودہ گرین کور کے تحفظ کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔ مجوزہ تھیم پارک کے لیے الگ مقام مختص کرکے اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے جدید تفریحی سہولیات فراہم کی جا ہیں گی۔*جدید اور سرسبز اسلام آباد کا وژن*چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں اسلام آباد میں تھیم پارک کے قیام سے اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضاف، تفریحی سہولیات کی بہتری، شجرکاری کے فروغ اور صاف ستھرا، سرسبز اور خوبصورت شہری ماحول برقرار رکھنے کی کوششوں کو مزید مدد ملے گی۔تھیم پارک منصوبہ اس بات کا بہترین موقع ہے کہ عالمی سرمایہ کاری، سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کو ایک ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔سید محسن رضا نقوی کو اسلام آباد کے تفریحی منظرنامے میں مثبت تبدیلی لانے کی اس اہم پیش رفت پر مبارک باد! چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور اس منصوبے میں شامل تمام افراد مبارک باد کے مستحق ہیں

۔سعودی سرمایہ کاروں کے تعاون اور سی ڈی اے کی مؤثر منصوبہ بندی و عمل درآمد سے پاکستان کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں انفرادی، فیملی سیاحت اور ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کے لیے ایک بڑی تفریحی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔ان شاء اللہ، یہ منصوبہ اسلام آباد کے حسن میں اضافہ، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اس حقیقت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے گا کہ ایک جدید دارالحکومت اپنی ترقی کے ساتھ قیمتی قدرتی ماحول کے تحفظ بھی مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved