اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختماہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختمماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی

اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختماہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختمماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی، تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کردی گئیں۔ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019ء میں ترامیم کی منظوری دی۔حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز کے تحت تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد نہیں ہو گی، اب 65 سال کے بعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں 65 سال کے بعد توسیع ہو سکے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کی پیش کی تھی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے 2019ء کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں، وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت عالمی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کر رہی ہے، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

ضمنی انتخابات: سول آرمڈ فورسز، پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری وفاقی حکومت نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ضمنی انتخابات: سول آرمڈ فورسز، پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری وفاقی حکومت نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

امریکا نے بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات فراہم کرنے والی 4 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیںامریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔امریکا نے چین کی 3 اور بیلاروس کی ایک کمپنی پر پابندیاں لگائی ہیں

امریکا نے بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات فراہم کرنے والی 4 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیںامریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔امریکا نے چین کی 3 اور بیلاروس کی ایک کمپنی پر پابندیاں لگائی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے تحت لگائی جا رہی ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ان کمپنیوں کے امریکا میں موجود یا امریکی افراد کی تحویل میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔پابندی کے تحت جن لوگوں کے پاس ان کمپنیوں کی ملکیت ہے ان کے اثاثے بھی منجمد ہو جائیں گے۔پابندی کے تحت ایسے افراد کے امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے اور امریکیوں کو ان کے ساتھ کاروبار سے روک دیا گیا ہے۔

ایران نےایٹمی سسٹم فعال کر دیا ایران کے نیوکلیئر سیکورٹی کے کور کمانڈر حق طلب نے امریکہ اور 2 اسلامی ممالک کو تنبیہھی کی تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ایران کے نیوکلیر سیکیوریٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکی ہماری جوہری پالیسیوں اور تحفظات پر نظر ثانی اور تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا اگرچہ، اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط، پروٹوکول اور اسٹینڈرڈ کی بنیاد پر، تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اسکے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ صہیونی دشمن کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں۔احمد حق‌طلب نے تاکید کی کہ ممکنہ صیہونی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم انکے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اگر صیہونی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور صیہونی ایٹمی مراکز پر انکے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

ذرا‏‏ئع کے مطابق اصفہان میں آج صبح ایئر ڈیفنس سسٹم نے کسی مشکوک چیز پر فائرنگ کی۔ کچھ ممکنہ اہداف سے نمٹنے کے لیے ایران کے بعض حصوں میں اینٹی ائير کرافٹ سسٹم فعال کردیا گیا ہے تاہم اب تک کسی بھی فضائی خطرے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر دھماکے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج صبح 4 بجے اصفہان میں بیس 8 کے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم نے کسی مشکوک چیز کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔اصفہان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلیٰ افسر بریگیڈیئر جنرل میہندوست نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز اصفہان ایئر ڈیفنس سے متعلق ہے جہاں ایک مشکوک چیز پر فائر کیا گیا اور ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اصفہان کی اہم تنصیبات بالخصوص جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ان میں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔صارفین کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تصاویر ملک کے بعض حصوں میں انتہائی کم اونچائی پر خطرات کے خلاف پوائنٹ ڈیفنس سسٹم کے طور پر کام کرنے والی اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم کی سرگرمی کی نشاندہی کرتی ہیں جنکی 100فیصد چوکس حالت مکمل طور پر معمول کی بات ہے۔رپورٹ کے مطابق ابھی تک میزائل ڈیفنس سسٹم سے فائر کیے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اماراتی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ے۔

قومی اسمبلی یا مچھلی منڈی بلاول بھٹو سپیکر کے روئیے سے سخت نالاں واک آوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف یک زبان تفصیلات بادبان ٹی وی پر

قومی اسمبلی میں جمعہ کو حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی کے ارکان نے فلور نہ ملنے پر واک آئوٹ کیا نورعالم کو لوٹا ، لوٹا کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا ۔دوبار کورم کی نشاندہی کی گئی دونوں بار ہی حکومت کورم پورا رکھنے میںکامیاب رہی ۔ پہلی بار جے یو آئی(ف) کے ارکان نومنتخب رکن اسمبلی کے حلف کے خلاف احتجاجاًواک آئوٹ کرتے ہوئے کورم کی نشاندہی کردی جبکہ دوسری مرتبہ پیپلزپارٹی نے سید نویدقمر کو فلور نہ دینے پر واک آئوٹ اور کورم کی نشاندہی کی جب کہ اپوزیشن ارکان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ صرف باجے اوربگل بجانے آتے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے واک آؤٹ کا اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا ۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت تقریباً چالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا ۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے ۔ آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں سپیکر پر لازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں۔ملک میں مہنگائی سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت ہونی چاہیے، ہم نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ ایک غیر قانونی کام اسپیکر کی طرف سے کردیا گیا ہے ، صدف احسان جے یو آئی سے ممبر نہیں مگر ان کا حلف اٹھایا گیا ہے، یہ افسوس کی بات ہے۔نورعالم کی تقریر کے د وران اپوزیشن ارکان لوٹا ، لوٹا کے نعرے لگاتے رہے ۔ نور عالم خان نے کہاکہ صدف احسان کا ہماری جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔جو ہماری ممبر نہیں آپ نے ان سے حلف لے کر غیر قانونی غیر آئینی کام کیا۔پارٹی نے ان کو ڈی نوٹیفکیشن کا بھی نوٹس دیا تھا ۔ جس پر سپیکر نے کہاکہ میرے پاس الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن ہے اس لئے حلف لے رہا ہوں۔نور عالم خان نے کہاکہ اس پر ہم احتجاجا واک آئوٹ کرتے ہیں۔اور واک آئوٹ کرکے ایوان سے باہر چلے گئے بعدازاں کورم کی نشاندہی کردی ۔ سپیکر نے گنتی کروانے کی ہدایت کردی گنتی کروانے کے بعد کورم پورا نکلا۔ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی قادر پٹیل نے کہاکہ ہماری شائستگی یا روایت پسندی کو اگر کمزوری کے طور پر لیا گیا تو کوئی مائی کا لال بات نہیں کر سکتااگر ملک کو نقصان پہنچانا ہے تو باقی جماعتیں برداشت نہیں کریں گے ۔ ان کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا شور شرابہ ، دستاویز کے ساتھ ڈیسک بجاتے رہے ۔ قادر پٹیل نے کہاکہ ماضی میں ایک ہی دن میں باون بل بلڈوز کیے گئے ۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ایک بار بل پیش کرنے لگے ابھی پڑھا نہیں تھا تو ڈپٹی اسپیکر نے کہا پڑھا ہوا سمجھا جائے بل پاس کیا جاتا ہے ۔آج یہ کیسی باتیں کر رہے ہیںیہ صرف باجے اوربگل بجانے آتے ہیں۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی امین الحق نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، یہ پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی جاگتا ہے تو ملک سوتا ہے لیکن کراچی آج کرچی کرچی ہو رہا ہے، آج شہر خون کے آنسوں رو رہا ہے، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں اسٹریٹ کرائمز ہورہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے عوام جنازے اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ کو چاہیے کہ کراچی کے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھیں اور معاملات حل کریں اور اسٹریٹ کرائم کے جن کو قابو میں لائیں، وفاقی وزیر داخلہ آج تک ایوان میں نہیں آئے، انہیں یہاں آنا چاہیے۔ جس پر سپیکر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے ساتھ مل کر اس معاملے کا حل نکالیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمیں آپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے، ہم صرف دو چیزوں پر توجہ دلانے چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایوان آئین و قانون کے مطابق چلے، ہم یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ صدر کی تقریر کے بعد ایوان کیسے چلانا چاہیے۔ صدرزرداری بطور صدر وفاق کے اتحاد کی نمائندگی نہیں کر رہے،کیونکہ پیپلز پارٹی کی صدارت سے استعفی نہیں دیا، زرداری ا بھی تک پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم ان کے خطاب پر بات کرنا چاہتے ہیں یہ آرٹیکل 56 کے مطابق ہے۔ جس پر سپیکر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جب صدر مملکت کی تقریر آئے گی تو ایجنڈا میں ہم اسے شامل کریںگے ۔سپیکر نے پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی کو بات کرنے کیلئے فلور دیا تو انہوں نے تقریر شروع کی ہی تھی کہ جس پر شازیہ مری نے کہاکہ پہلے سید نوید قمر بات کرنا چاہتے ہیں جس پر سپیکر نے کہاکہ پہلے آپ فیصلہ کرلیں کہ کس نے بات کرنی ہے جس پر بلاول بھٹو غصے میںآگئے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کرگئے، بعدازاں شازیہ مری نے کورم کی نشاندہی کردی ۔پیپلزپارٹی کے واک آئوٹ کے ساتھ ہی اپوزیشن بھی ایوان سے باہر چلی گئی تاہم پیپلزپارٹی کو واپس ایوان میں منا کر لایا گیا تو اپوزیشن ارکان بھی واپس ایوان میںآگئے ۔پیپلزپارٹی کے واک آئوٹ کرنے پر وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل چوہدری انہیں واپس منا کر ایوان میں واپس لائے اسی دوران کورم پورا کرنے کیلئے گنتی جاری تھی جس پر نورعالم نے کہاکہ یہ واک آئوٹ پر تھے جس پر سپیکر نے کہاکہ ان کا ٹوکن واک آؤٹ تھا ۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کرنے کی تجویز دی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کرنے کی تجویز دی ہے۔

اسلام آباد بلیو ایریا میں پٹرول پمپ پر ائل ٹینکر میں آتشزدگی یا دھشت گردی

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق آگ بجھانے کےلیے پاکستان نیوی کی مدد بھی لے لی گئی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں پیٹرول ہے، آگ بجھانے میں مشکل ہورہی ہے۔عرفان نواز میمن کا مزید کہنا ہے کہ ری فلنگ کےلیے آئے ٹینکر میں آگ لگی ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

حکومت کے لئے مشکلات وفاقی حکومت قیام کے 40 روز مے ڈگمگا گئی۔ وزیر اعظم نے 4 یو ٹرن لیے اور آخر کار وزیر خزانہ کو ای سی سی کا سربراہ مقرر کر دیا۔ 40 روز مے 26 روپے پٹرول 800 فیصد گیس مھنگی کرنے کے ساتھ اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر