Monthly Archives: May 2024
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ کی ملاقاتدونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک چین تعلقات، سی پیک، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ کی ملاقاتدونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک چین تعلقات، سی پیک، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئیدنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتوزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعاتدورہ کے دوران نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعاتپاکستان اور چین کے درمیان دوستی، اعتماد اور باہمی احترام کی بنیادوں پر تعلقات استوار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتدونوں ممالک کے درمیان تعلقات جامع سٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم منصوبہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتچین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتسی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کی چین کی مارکیٹوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کئی بڑے منصوبوں کی تکمیل میں چینی تعاون قابل رشک ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتوفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو حکومت کے معاشی اقدامات اور سعودی عرب و ایران کے اعلیٰ سطحی وفود کے دوروں سے متعلق بھی آگاہ کیاحکومت کے اقتدار میں آتے ہی معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتعالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشنگوئی کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتچینی سفیر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگاوفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیاملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہواوزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کے دوران چین کی نیوز ایجنسی ”شنہوا“ اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعاتدونوں فریقوں نے ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیاملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، انکوائری کمیٹی میں پیش کیا گیا تو خوشی ہوگی، دھرنے کے حوالے سے تمام الزامات غلط ہیں
اکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، انکوائری کمیٹی میں پیش کیا گیا تو خوشی ہوگی، دھرنے کے حوالے سے تمام الزامات غلط ہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 2013 کا الیکشن ریٹرننگ افسران (آر اوز) کا الیکشن تھا۔انی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا بیوروکریسی میں ہے، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کا مجھے سپریم کورٹ میں پیش کرنے پرپتا چلا، ہم نے اپنی 27 سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، 9 مئی واقعات کی اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 2 حکومتیں الیکشن کے لیے تحلیل کیں، کوئی سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی، 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، انکوائری کمیٹی میں پیش کیا گیا تو مجھےخوشی ہوگی، 2014 کے دھرنے کے حوالے سے تمام الزامات غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور ملک کے ایوان بالا سینیٹ کے الیکشن فراڈ ہیں۔
یہ وہ کھلاڑی ہیں جن کو کئى کئى مہینوں تک تنخواہ نہیں ملتی لیکن آج انہوں نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا…..وزیر اعظم وزراء اعلی کو چاھیے ان کھلاڑیوں کی جاب سمیت فی کھلاڑی ایک کروڑ روپیہ دے
یہ تصویر 1965ء کی ہے جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز PIA کی ایئر ہوسٹسز کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود ہیں
Pakistan International Airlines یہ تصویر 1965ء کی ہے جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز PIA کی ایئر ہوسٹسز کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود ہیں ۔سنہ 1955ء تک پاکستان کے پاس اپنی کوئی قومی ایئرلائن نہیں تھی لہذٰا نجی شعبے میں کام کرنے والی اوریئنٹ ایئرلائنز کو قومی دھارے میں لایا گیا اور اس کا نام بدل کر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) رکھ دیا گیا ۔سنہ 70ء کی دہائی تک PIA کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی ایئرلائنز میں ہوتا تھا مگر سنہ 80ء کی دہائی میں اور اس کے بعد سے مسلسل پاکستان کا قومی فخر کہلانے والی یہ ایئرلائن اپنا وہ معیار برقرار نہ رکھ سکی جو کبھی اس کا طرہ امتیاز رہا تھا اور جب دیگر ممالک کی نئی قائم ہونے والی ایئرلائنز PIA سے رہنمائی حاصل کیا کرتی تھیں
پاکستان ایگریکلچر میں اٹا بدستور 5 کلو اٹھ سو میں فروخت مارکیٹ میں چکی اٹا 650 تک پھنچ گیا رانا تنویر وزیر فوڈ سیکیورٹی صرف پین چود کی گالیاں نکالنے تک محدود یوٹیلیٹی اسٹور میں oil ڈالڈا 554 روپے جبکہ میٹرو اور گرین ویلی 499 روپے فی کلو
پاکستان اور جاپان ازلان شاہ کپ کے فائنل میں 2011 کے بعد پھلی دفعہ ھاکی ٹیم فائنل کھیلے گی ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
پاکستان بار کونسل نے سیشن عدالتوں کی منتقلی، پولیس تشدد کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا،پولیس یک طرفہ کارروائی نہ کارروائی نہ کرے، وکلاءکو ہائیکورٹ میں اندر آنے دیں، وکلا ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ نہیں کرینگے ،آپ چیف جسٹس کے کہنے پر وکلاءپر تشدد نہ کریں ،آپ اپنے سینئرز کو یہ بتا دیں، آپ اور ہم نے اکٹھے رہنا اور چلنا ہے۔ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے بھٹی کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ سول عدالتوں کی تقسیم اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف ہم کل ہڑتال کرینگے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹرکینن کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔اس حوالے سے لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس سرکاری املاک اور شہریوں کی حفاظت کیلئے الرٹ ہے، جلاوٴ گھراوٴ اور توڑ پھوڑ کی کال دی گئی تھی،پولیس نے ہائی کورٹ کے احاطہ کے اندر لاءاینڈ آرڈ کی صورتحال برقرار رکھی،وکیلوں کی طرف سے لاہور پولیس پر پتھراوٴں اور لاٹھی چارج کیا گیا، وکلاء کے پتھراﺅاور لاٹھی چارج سے ایس پی ماڈل ٹاوٴن،ایس ایچ او اور متعدد جوان زخمی ہوئے۔لاہورہائی کورٹ کے باہر پولیس اور وکلا کی آپس میں دھکم پیل تاحال جاری رہی اس دوران پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کیا گیاجبکہ واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا۔مال روڈ جی پی او چوک احتجاج کے باعث ہائیکورٹ چوک، استنبول چوک سے جی پی او چوک ڈائیورشن لگا دی گئی ہے۔سول بار اور لاہور ہائی کورٹ بار کے اطراف اور احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، لاہور ہائیکورٹ کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے لاہور ہائی کورٹ کی عمارت کا مرکزی دروازہ بندکردیا اور رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر 26 ارب کا بوجھ مزید ڈال دیا گیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا،قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست جمع کروا دی تھی۔درخواست مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دائر کی گئی تھی ۔ درخواست میں کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے اور آپریشن اینڈ مینٹی ننس کاسٹ کی مد میں پانچ ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق منظوری کی صورت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی۔یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے بعد ٹرانسمیشن ٹیرف میں اضافے کی مد میں بھی بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔درخواست میں اضافہ بنیادی ٹیرف کیلئے مانگا گیا تھا۔ ٹیرف میں آپریشن اور مرمتی کاسٹ، ورکنگ کیپٹل، کاسٹ آف ڈیٹ اور کاسٹ آف ایکوٹی بھی شامل تھی۔کے الیکٹرک کی جانب سے ملٹی ایئر ٹیرف درخواست سال 24-2023 سے 30-2029 تک کیلئے دائر کی گئی تھی جبکہ نیپرا نے درخواست پر متعلقہ فریقین سے رائے مانگی گئی تھی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 18 روپے 86 پیسے اضافہ مانگ گیا تھا جبکہ اضافے کا اطلاق صارفین کے بلوں پر نہیں ہو گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر صاحب آپ state نہیں ہیں، اسٹیٹ کا instrument ہیں، آپ محافظ ہیں مالک نہیں، مالک پاکستان کے عوام ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو 180 سیٹیں دیں، جسے 94 کر دیا گیا، جو قابلِ مذمت ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب









