Monthly Archives: May 2024
شاداب کے لیے مشکلات اعظم خان اور صائم ایوب کو نکالنا ھو گا ورنہ ھر ٹیم سے ھارنا ھو گا
شاداب کے لیے مشکلات اعظم خان اور صائم ایوب کو نکالنا ھو گا ورنہ ھر ٹیم سے ھارنا ھو گا آئرلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف 4 اوورز میں 54 رنز دیکر پھر سے ٹیم میں آگیاانگلینڈ کے خلاف پہلے 2 اوورز میں 31 رنز دے دیۓ ہیںپرچی کھلاڑی صرف پی ایس ایل ہی کھیلوا
سوی گیس کی ک کمپنیوں کا فراڈ ملک بھر کی عوام سے 200 ارب روپے لوٹ لئے گئے
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ڈیفالٹرز سے وصولیوں کے لیے انوکھی منطق سامنے آئی ہے اور کمپنی نے ڈیفالٹرز سے رقوم نکلوانے کے لیے ایک ارب روپے مانگ لیے۔سوئی سدرن نے 10 ارب روپے کی وصولیوں کو ایک ارب روپے کی فراہمی سے مشروط کردیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں منقطع کیے گیے صارفین سے وصولیوں کے لیے 72 کروڑ 10 لاکھ روپے اور رننگ ڈیفالٹرز سے وصولیوں کے لیے 35کروڑ 90 لاکھ روپے مانگے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈومیسٹک ڈیفالٹرز کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس لیے محدود وسائل کے باعث ڈیفالٹرز تک نہیں پہنچ سکتے۔گیس کمپنی کا درخواست میں کہنا ہے کہ اندرون سندھ اور اندرون بلوچستان میں ڈیفالٹرز تک نہیں پہنچ سکتے۔سوئی سدرن نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے بقایاجات میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے منقطع کیے جانے والے گیس صارفین سے بھی وصولیوں میں مشکلات ہیں۔سوئی سدرن واجبات وصولیوں کو آؤٹ سورس کرنا چاہتی ہے جس پر اوگرا نے تمام کیٹیگریز کے میٹرز کاٹنے اور ری کنکشنز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن کو واجب الادا رقم کی وصولیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب کا ریمانڈ 14 روز سے بڑھا کر 40 دن کرپٹ نیب آفیسر کی سزا 5 سال سے کم کر کے آدھی کر دی گئی
نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھا کر 40 دن اور بدنیت نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی۔قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے نیب ایکٹ ترمیمی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے۔قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا، جس کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔یوسف رضا گیلانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا، جس کے مطابق نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کر دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں صدر کیلئے11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔فصیلات کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے،آج صبح 9سے 5 بجے تک کاغذات نامزدگی کا اجرا ءتھا ،11کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے ہیں،بشیر میمن ، انوار الحق صدیقی ، اسحاق ڈار ، راجہ محمد فاروق نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ، حافظ حفیظ الرحمان اور شاہ غلام قادر نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔ وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں 3 مقامات پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز پر لگی آگ بجھانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، کامیابی سے آگ بجھانے پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے جنگلی حیات کو بچانے میں کامیابی ہوئی۔یاد رہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر چار گھنٹے قبل آگ لگی تھی، تیز ہوا کے باعث ا?گ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ امریکہ نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر (تقریباً3ارب 61کروڑ روپے) مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نوادرات کی واپسی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برآمد ہونے والے نوادرات کی نمائش بھی کی گئی۔ان نوادرات میں گندھارا دور کے مجسمے اور دیگر اشیاءبھی شامل ہیں۔امریکہ کی طرف سے پاکستان کو چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کی یہ 5قسط تھی۔ تقریب میں پاکستان قونصل جنرل عامر اتوزئی نے حکومت پاکستان کی طرف سے یہ نوادرات وصول کیے۔اس موقع پر قونصل جنرل نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، نوادرات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بنائے گئے خصوصی یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ نوادرات برآمد کیے۔ نیویارک میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے ایکس اکاﺅنٹ پر اس تقریب کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جلد یہ نوادرات پاکستان کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے لہٰذا ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے، پاسپورٹ بھی واپس کر دیا ہے۔دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی۔
امیت شا بھارتی وزیر اعظم ھونگے۔ محسن نقوی کی وزارت داخلہ سے رخصتی۔نواز شریف متحرک چاروں صوبوں کے دورے شروع کرینگے۔سب کچھ جانیے سھیل رانا لاءیو میں رات گیارہ بجے
لیفٹیننٹ پولیس کی تحویل سے فوج کی ملٹری پولیس کے حوالے افواج پاکستان کے سئینر افیسر سے استعفی لے لیا گیا جو لیفٹیننٹ کا والد ھے 2 افراد جان بحق 4 زخمی حالات کشیدہ صورتحال نازک تفصیلات کے لئے بادبان ٹی وی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین مقام ڈی چوک میں رات گئے 2 افراد کو کچلنے والا شخص پاک فوج کا لیفٹیننٹ نکلا جسے قانونی کارروائی کے لیے ملٹری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یہ واقعہ 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب رات 3 بجے پیش آیا جب جناح ایونیو میں ایک تیز رفتار گاڑی غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ایک کیمپ میں گھس گئی تھی۔واقعے میں ایک پولیس انسپکٹر سمیت چار افراد زخمی اور دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کے بعد ڈرائیور کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 322، 337-جی، 427 اور 279 کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس ترجمان تقی جواد نے بتایا کہ ڈرائیور فوج میں لیفٹیننٹ ہے اور بریگیڈیئر کا بیٹا ہے، اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے رکن پارلیمنٹ کے حوالے کر دیا گیا، ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد سینئر فوجی افسر نے بھی فوج سے استعفیٰ دے دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث گاڑی اس کے والد کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد اس کے والد بھی تھانے پہنچ گئے اور بیٹے کی رہائی کے لیے پولیس پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کیں۔تاہم جب رکن پارلیمنٹ اور فوج کے دیگر محکموں کو اس واقعہ کا علم ہوا تو وہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور لیفٹیننٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔جناح ایونیو حادثہ کیا ہے؟پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت ’غزہ بچاؤ‘ احتجاج کے شرکا ایکسپریس چوک اور اولڈ پریڈ گراؤنڈ کے درمیان جناح ایونیو کے ایک حصے پر سو رہے تھے۔واقعہ کے وقت علاقے کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند تھیں۔ تقریباً رات 2 بجکر 45 منٹ پر ایک تیز رفتار کار سڑک آئی اور 5 لوگوں کے اوپر چڑھ دوڑی۔ڈرائیور نے اس کے بعد اتاترک ایونیو سے ہوتے ہوئے ایوب چوک کی طرف بڑھ گیا، واقعے کے بعد خصوصی ڈیوٹی پر تعینات پولیس نے کنٹرول روم کو الرٹ کر دیا، جواب میں پٹرولنگ ٹیم نے گاڑی کو روک کر ڈرائیور گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ محمد رومان ساجد اور ایک نامعلوم شخص جن کی عمریں 40 سے 45 سال کے درمیان ہیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد طلحہ الیاس، حماد حسن اور فیصل حیات سمیت انسپکٹر اعجاز احمد زخمی ہو گئے۔واقعے کے 2 دن بعد ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے 22 مئی کو ایک میٹنگ میں شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ڈی چوک کے قریب ’غزہ بچاؤ‘ احتجاج پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، اُس وقت انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ میٹنگ شہر میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی تھی۔
ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے۔
ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بلکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔
پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے 10 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے 10 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کانووکیشن کی تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے طلبا و طالبات میں 283 ڈگریاں تقسیم کی گئیں، 10 طلباء کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈلز اور 10 کو سلور میڈلز سے نوازا گیا، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، سول معززین، بحریہ یونیورسٹی کے حکام اور فارغ التحصیل طلباء کے والدین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور طلباء کو پیشہ وارانہ امور میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کوا ولین ترجیح رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کی طلباء کیلئے شاندار تعلیم کی فراہمی خصوصاً ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا
افواج پاکستان کی کوششوں سے 8 ماہ مے پاکستان کی کرنسی ایشیا کی مضبوط ترین کرنسی
گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی ڈالر کے خلاف پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی کے طور پر ابھرا ہے، جس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 8 ارب ڈالر کی غیر ملکی کرنسی کی آمد نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مرکزی بینک نے بتایا کہ ستمبر2020 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرانے کے بعد سے اب تک 45 ماہ میں اوورسیز پاکستانی اس کے ذریعے 8 ارب ڈالر سے زائد کی رقم بھیج چکے ہیں، عیدالاضحیٰ قریب آنے کی وجہ سے آر ڈی اے کی آمد میں تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے، کیوں کہ اوورسیز پاکستانی اپنی فیملیوں کو سپورٹ کرنے کیلیے رقوم بھیج رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ایم ایس سی آئی ایشیا ایمرجنگ اینڈ فرنٹیئرز مارکیٹ انڈیکس میں پاکستانی کرنسی گزشتہ ایک سال کے دوران 3.1 فیصد بہتری کے ساتھ 278.12 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، روپے کی قدر میں بہتری کی بنیادی وجوہات میں آر ڈی اے انفلوز، ترسیلات زر، مستحکم ایکسپورٹ، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر ممالک سے قرضوں کا حصول اور قرضوں کا رول اوور ہونا ہے۔ایشیا میں دوسرے نمبر پر سری لنکن کرنسی میں 2.7 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ باقی تمام ممالک بشمول بھارت، چین، ویتنام اور بنگلہ دیش کی کرنسیوں میں 5.6 فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی ہے، اگرچہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر 278 تا 278.50 روپے فی ڈالر کی حد تک مستحکم رہی ہے، لیکن اس کے باجود ماہرین کرنسی کی اصل قدر سے متعلق تقسیم کا شکار ہیں۔اشفاق تولہ نے روپے کی قدر 235 روپے فی ڈالر قرار دی ہے، متعدد کرنسی ڈیلروں کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ سے کرنسی نہ لی ہوتی تو روپے کی قدر 240 سے 250 روپے تک ہوتی، ماہرین کے دوسرے گروہ کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر امپورٹ پر پابندیاں لگا کر بڑھائی جارہی ہے، جس سے ملک میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔جولائی کے بعد ہر ماہ روپے کی قدر میں 2 سے 3 روپے کی کمی ہوگی، جبکہ آئی ایم ایف نے اگلے 13 ماہ میں روپے کی قدر 329 روپے تک گرنے کا تخمینہ ظاہر کر رکھا ہے۔ پاکستان آر ڈی اے انفلوز لانے کیلیے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر بہت زیادہ منافع دے رہا ہے، جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اپریل میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ایک دھوکا ہے، دراصل چونکہ پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع جات اپنے ملکوں کو منتقل کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے، اس وجہ سے وہ کمپنیاں پاکستان میں ہی سرمایہ کاری پر مجبور ہیں، جس کو غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے طور پر ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم پاکستان جب بھی منافعے کی واپسی اور امپورٹ کو معمول پر لائے گا تو روپے کی قدر تیزی سے کم ہوگی۔









