Monthly Archives: May 2024
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع
بھارتی حکومت نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔تقریوں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 26 مئی کو جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی رولز 1954 کے مطابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر 30 جون کو مکمل ہوگی۔
50 افراد سے ایک روز میں 50 ھزار ارب روپے ریکور ھو سکتے ہیں۔ وہ کونسے سھیل رانا لاءیو میں کچھ دیر بعد
مولانا اپنی ڈسنے والی فطرت پہ اب بھی ہے۔ کیا وہ سعودی عرب کا ٹاوٹ ہے ؟ کل تک یہ عمران کا جانی دشمن تھا اور اچانک عمران سے دوستی کیسے یاد آ گئی۔ یہ سعودی عرب اور اسرائیل کا مہرہ بن کر پی ٹی آی کو بہت بڑا نقصان دے گا اور جونہی یہ ٹارگٹ پورا ہو جاے گا یہ پھر اداروں کے ذریعے جھولی میں بیٹھ کر وزارتوں میں حصہ لے کر کھربوں کی کرپشن اور کروڑوں کی لسی پینے ممبر سمبھال لے گا ۔محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان کی 23 مئ کی رات 45 منٹ تک ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات اس وقت ہوئ جب تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر پولیس نے حملہ کیا ہوا تھا،
ملکی ترقی کے لئے وفاق اور اکائیاں ایک صفحہ پر ھے ایس ای ایف سی اجلاس کے بعد تارڈ کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے لئے کلک کریں
—وفاقی وزیر اطلاعات ۔۔۔ میڈیا سے گفتگوملکی ترقی کے لئے وفاق اور اکائیاں ایک پیج پر ہیں، عطاءاللہ تارڑاسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام گیا کہ ملکی ترقی کے لئے وفاق اور اکائیاں ایک پیج پر ہیں، معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، بیرون ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے رقوم مختص کی جا رہی ہیں، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد پر آ گئی ہے، آئندہ ماہ اس میں مزید کمی متوقع ہے، ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا اجلاس اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوا، اجلاس میں ملکی معیشت، سرمایہ کاری میں اضافے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ آج ایس آئی ایف سی کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام گیا ہے کہ وفاق اور اکائیاں ایک پیج پر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں ایس آئی ایف سی کے فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزراءنے اجلاس میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا ہے، ان کے تعاون سے ہی یہ فورم آگے بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مختص کرنے کے حوالے سے بھی اجلاس میں گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایس آئی ایف سی کے اندر چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین اور امریکہ کے لئے چھ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جسے تمام وزراءاعلیٰ نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے آج کے اجلاس کے ثمرات آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، بیرون ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے رقوم مختص کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہمیں امداد اور قرض نہیں چاہئے، ہمارا سارا فوکس سرمایہ کاری اور تجارت پر ہوگا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس تسلسل سے ہوں گے، ان اجلاسوں میں تجاویز پر غور کیا جائے گا اور پھر یہ تجاویز ایپکس کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار بھی تفویض کیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں صوبائی نمائندگی بھی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کیلئے آرمی چیف کی بہت کاوشیں ہیں، انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا فورم سرمایہ کاروں پر کام کر رہا ہے جس کے نتائج ہمیں نظر آ رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری پاکستان اور اس کے دوست ممالک کے بہترین مفاد میں ہے، ہمارے دوست ممالک نے پاکستان کی ہمیشہ قدر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے جو 38 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد پر آ گئی ہے اور انشاءاللہ اگلے ماہ جب اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے تو مہنگائی میں عوام واضح کمی محسوس کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی، انہوں نے اپنے صوبے کے حوالے سے بات کی۔ انہون نے کہا کہ سیاست میں سیاسی لوگوں سے بات چیت رہنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام وزارتوں کی کپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی، اس مقصد کے لئے وزارتوں کے اندر کنسلٹنٹس ہائر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ وومن بینک سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، انشاءاللہ چیزیں مزید بہتر ہوں گی
اسلام آباد کے سب سے بڑے پمزہسپتال سے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس (ایف ایم ٹی آئی) ایکٹ کے تحت بھرتی کئے گئے 100 سے زائد نرسنگ سٹاف کو زبانی حکم پر نوکری سے فارغ کرکے ہاسٹل چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا گیا
اسلام آباد کے سب سے بڑے پمزہسپتال سے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس (ایف ایم ٹی آئی) ایکٹ کے تحت بھرتی کئے گئے 100 سے زائد نرسنگ سٹاف کو زبانی حکم پر نوکری سے فارغ کرکے ہاسٹل چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔نوکریوں سے برطرف کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے نرسنگ سٹاف کا کہنا ہے کہ ہمیں بے سرو سامانی میں ایک دن کے نوٹس پر نکالا جا رہا ہے جبکہ کانٹریکٹ میں توسیع کیلئے ہسپتال انتظامیہ کے زبانی وعدوں پر چار ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں، اب ان کی جگہ غیر تربیت یافتہ افراد بھرتی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر کا کہنا ہے کہ کانٹریکٹ ختم ہو چکا ہے اور اب یہ معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ صحت کے درمیان رکا ہوا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اس نرسنگ سٹاف کو دو سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، پی ڈی ایم دور حکومت میں نرسنگ سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی اور توسیعی کانٹریکٹ بھی دسمبر 2023 میں ختم ہو چکا ہے۔
ڈالر ایک ماہ مے 30 روپے کم 269 پر مزید کم کرنے کا فیصلہ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 10 پیسے بہتری کے بعد 278 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر جمعہ کو بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے ہوگئی، جو اس سے ایک روز قبل 278 روپے 30 پیسے پر ریکارڈ کی گئی تھی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید اور قیمت فروخت بالترتیب 277 روپے 50 پیسے اور 280 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 51 پیسے کمی کے ساتھ 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوئی۔اسی طرح جمعہ کو جاپانی ین بغیر کسی تبدیلی کے 1.77 روپے پر بند ہوا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 51 پیسے سستا ہو کر 353 روپے 34 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
چوک سرورشہید انتہائی افسوناک حادثہ اڈا محمد والا کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ، حادثہ میں 17افراد جاں بحق اور 21 افراد شدید زخمی پولیس انتظامیہ غائب
انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں 23 رنز سے ہرا دیا۔ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں صائم ایوب اور اعظم خان کی جگہ نھی بنتی ان ریلو کٹوں کی جگہ کوی 2 اور کھلاڑی ھونگے تو ھم یہ ٹوینٹی ولڈکپ جیت سکتے ہیں
گریڈ 20 کے کس آفیسر نے صرف 22 ماہ میں 2 ارب روپے کمائے؟دوبئی میں جائیداد ، ایک اہم ادارے کا گریڈ 21 کا آفیسر سہولت کارہنڈا کی گاڑیاں 6 لاکھ سستی13 میجر جنرلز نے عہدوں کا چارج سنبھال لیاحج اکاؤنٹس میں بینکوں سے انٹرسٹ نہ لے کر 3 افسران نے ایک ارب روپے کہاں شفٹ کئیے؟خفیہ ادارے بھنگ پی کر کیوں سو رہے ہیں؟ سب کچھ جانیے سہیل رانا لائیو میں









