لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیجر دھماکوں کے اگلے ہی روز حزب اللہ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جہاں حزب اللہ کے شہید ارکان کے جنازے میں شریک افراد کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کے واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئے جس سے کم از کم 9 افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیجر دھماکوں کے اگلے ہی روز حزب اللہ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جہاں حزب اللہ کے شہید ارکان کے جنازے میں شریک افراد کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کے واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئے جس سے کم از کم 9 افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔خبر رساں ایجنسیوں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق حزب اللہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ بیروت کے جنوب میں واقع نواحی علاقوں میں واکی ٹاکی دھماکے ہوئے اور ان میں سے دو دھماکے دو مختلف گاڑیوں میں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھنے جانے والے بیروت کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں آج بھی پیجر اور ڈیوائسز کے دھماکے ہوئے۔لبنان کی وزارت صحت نے دھماکوں میں 9 افراد کی شہادت اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم ایک دھماکا گزشتہ روز پیجر دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کے دوران ہوا۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سوہمور کے علاقے میں ڈیوائسز کے پھٹنے سے تین افراد شہید ہو گئے جبکہ بلبیک کے ہسپتال میں موجود ذرائع نے بتایا کہ اب تک واکی ٹاکی دھماکے میں زخمی کم از کم 15 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ واکی ٹاکی بھی پانچ ماہ قبل اسی وقت خریدے گئے تھے جب پیجر کی خریداری کی گئی تھی۔دوسری جانب حزب اللہ نے پیجر دھماکوں کا بدلہ لینے کے لیے آج اسرائیلی فوج کی توپوں کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے کم از کم 12 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے نیوز کانفرنس کے دوران تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے جس میں 2 ہزار 750 زخمی بھی ہوئے۔حزب اللہ نے پیجر دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سائبر حملے کرنے پر صہیونی ریاست کو سزا دی جائے گی جہاں رپورٹس کے مطابق جدید ماڈل کے پیجرز حالیہ مہینوں میں ہی خریدے گئے تھے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے اور پاک ۔ روس اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے اور پاک ۔ روس اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔دفتر خارجہ میں روسی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ روسی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، باہمی احترام اور مفاد پرمبنی دوطرفہ تعلقات مثبت راہ پر گامزن ہوئے ہیں جبکہ پاک ۔ روس اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک ۔ روس تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے، روس کے ساتھ عوامی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں پاکستان کی حمایت پر روس کے مشکور ہیں اور ایس سی او سربراہ اجلاس میں روسی وزیر اعظم کی شرکت کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک ۔ روس بین الوزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک نے کہا کہ پاک ۔ روس سفارتی تعلقات کو 75 سال ہوگئے ہیں، اسحٰق ڈار سے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، جبکہ اکنامک یونین میں پاکستان کی شمولیت پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ روسی وزیراعظم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر لیگل ایکسپرٹ سے مشاورت لینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کی مانگی گئی وضاحت پر سپریم کورٹ آرڈر سے متعلق اجلاس ہوا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر لیگل ایکسپرٹ سے مشاورت لینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کی مانگی گئی وضاحت پر سپریم کورٹ آرڈر سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن لاء اور لیگل ٹیم شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق شارٹ آرڈر پر غور کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کی مانگی گئی وضاحت کے جواب میں سپریم کورٹ کے 14 ستمبر کا آرڈر پر زیر غور آیا۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق پارلیمنٹ میں کی گئی قانون سازی پر بھی غور ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قانونی نکات اور مضمرات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ کمیشن نے لیگل ایکسپرٹ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ وریام والا انٹرچینج پر حادثہ 6 افراد موقع پر جانبحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وریام والا انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث پیش آیا۔جاں بحق افراد کی شناخت ساجدہ بی بی، بابر، محسن، انور، حلیمہ بی بی اور افتخار کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا۔

مسلم لیگ نواز کی مشاورتی ٹیم کی ناکامی ھے

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہوئی تو وہ سمجھے کہ مشاورتی ٹیم نے معاملات طے کردیے ہیں لیکن اتوار کو مولانا فضل الرحمان نے الگ مو¿قف اپنالیا، حکومتی ٹیم کی طرف سے کمی رہ گئی ہوگی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ آخری وقت تک کہتے رہے کہ نمبرز پورے نہیں ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مشاورت کا عمل اگلے ہفتے دس دنوں تک مکمل ہوجائے گا۔خیال رہے کہ دو افراد محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کو آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا سے مذاکرات اور انہیں آن بورڈ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن سیاسی جوڑ توڑ میں ان دونوں کی ناتجربہ کاری کے باعث اسے خفیہ نہیں رکھا جا سکا اور معاملہ قبل از وقت منظر عام پر آگیا۔اس پورے معاملے میں اسحاق ڈار بعد میں شامل ہوئے اور وزیراعظم بھی مولانا کی رہائش گاہ جا پہنچے، ایوانِ صدر نے بھی کوشش کی جبکہ بلاول بھی جے یو آئی ف کے سربراہ سے ملنے کیلئے گئے لیکن حکومت کیلئے کوئی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی اہم گفتگوآئینی ترامیم کے حوالے سے وسیع تر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اطلاعاتتمام سیاسی جماعتوں نے نہ صرف اس پر گفت و شنید کی بلکہ کوشش کی کہ اس پر اتفاق رائے پیدا ہو

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی اہم گفتگوآئینی ترامیم کے حوالے سے وسیع تر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اطلاعاتتمام سیاسی جماعتوں نے نہ صرف اس پر گفت و شنید کی بلکہ کوشش کی کہ اس پر اتفاق رائے پیدا ہو، وزیر اطلاعاتپارلیمان میں تمام جماعتوں آئینی ترامیم پر سیر حاصل گفتگو کی، وزیر اطلاعاتوزیر قانون کا آئینی ترامیم کے مسودہ کے حوالے سے کردار لائق تحسین ہے، وزیر اطلاعاتدنیا کے مختلف ممالک میں سپریم کورٹ الگ اور آئینی عدالتیں الگ ہوتی ہیں، وزیر اطلاعاتآئینی معاملات آئینی عدالتوں میں جاتے ہیں تاکہ عام شہریوں کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ آئے اور ان کے کیسز جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکیں، وزیر اطلاعاتپاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے فیصلے اب تک نہیں ہو سکے، وزیر اطلاعاتامریکہ میں کیپیٹل ہل کے کیسز چند ماہ کے اندر اپنے انجام کو پہنچے، وزیر اطلاعات

غضنفر والد کی وفات کے باوجود میچ کھیلے تفصیلات بادبان ٹی وی پر

غضنفر علی والدکے انتقال کے باوجود میچ کھیلے، ہیڈکوچ قومی ہاکی ٹیمپاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں چین کے ہاتھوں شکست پر کہا ہےکہ ہمارا اسٹارٹ اچھا نہیں تھا کیونکہ غضنفر کے والد کے انتقال کا پوری ٹیم پر اثر پڑا۔ایک بیان میں طاہر زمان کا کہنا تھا کہ غضنفر علی والد کے انتقال کے باوجود میچ کھیلے، غضنفر نے خود میچ کھیلنےکی درخواست کی تھی۔ اس کے علاوہ ہمارا اہم کھلاڑی ابوبکر انجرڈ تھا اور اگر غضنفر نہ کھیلتا تو ہمارے 2 کھلاڑی باہر ہوجاتے۔طاہر زمان کا کہنا تھا کہ شوٹ آؤٹ پر ہم بدقسمت رہے اور یہ ایسا ایریا ہے جہاں ہمیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، چین کے شاٹس آن ٹارگٹ صرف 4 ہیں جب کہ ہمارے 15 کے قریب تھے۔ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہےکہ ہماری ٹیم اچھا کھیلی، مگر رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آیا، کوریا کے خلاف تیسری پوزیشن کے میچ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔واضح رہے کہ چین نے دوسری بار پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ہے، اس سے قبل 2006 کے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھی چین نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔واضح رہےکہ چین ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہلی بار پہنچا ہے۔

بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل پانچویں مرتبہ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں میزبان چین کو ایک صفر سے شکست دے دی تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل پانچویں مرتبہ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں میزبان چین کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ مقابلے کا واحد گول فاتح ٹیم نے آخری کوارٹر میں اسکور کیا۔چین کے شہر ہیو لینبیور میں کھیلے گئے ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ میزبان چین اور بھارت کے درمیان تھا۔چین پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے فائنل میں پہنچا تھا جس نے اولمپک برانز میڈلسٹ ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔فائنل کے ابتدائی تین کواٹر میں دونوں میں سے کوئی ٹیم بھی کوشش کے باوجو گول نہ کرسکی۔ چوتھے کوارٹر کے نویں منٹ میں بھارتی ٹیم واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔یہ گول جگراج سنگھ نے کیا، اسی اسکور پر فائنل کا خاتمہ ہوا اور بھارت نے پانچویں مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اور سفیان خان نے دو دو گول کیے جبکہ رومان نے ایک گول کیا