Monthly Archives: June 2025
الرٹ : عراق، کویت ، بحرین کے بعد متحدہ عرب امارت میں واقع امریکی جنگی فضائی اڈے سے بھی ہنگامی انخلا شروع بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے،بلاول بھٹو زرداری 37 ہزار تنخواہ والا 60 روپے یونٹ بجلی کا بل دے جبکہ 22 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے کو بجلی فری ملے گی۔ وزیر اعطم ھاوس عوام کو 86 کروڑ روپے میں پڑ رہا ہے. .17 ہزار کی سولر پلیٹ میں ہزاروں روپے اضافہحکومت نے %18 ٹیکس لگا دیا،.11 ماہ میں اوور سیز نے ریکارڈ 35 ارب ڈالر پاکستان بھیجے. سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج شھید۔ امریکی ایجنسی نے نجات کیلئے تیسری دنیا والا طریقہ اختیار کر لیا یے، کیلفورنیا کے مظاہرے نیویارک پہنچ گئی۔امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ٹرمپ کا مستقبل خطرے میںغربت کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ 12 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچےفیلڈ مارشل ارمی جیف کی امریکہ میں 3 بڑی ملاقاتیں وزیراعظم شہباز شریف آج علیٰ سطحی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ۔شھباز گل کی امریکہ میں گرفتاری اور پاکستان میں وزیر خزانہ کے خلاف سازش کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ سھیل رانا لاءیو میں، تفصیلات بادبان ٹی وی پر

یہ 2021 کی بات ہے میں پاکستان اپنے گھر میں تھا کہ سعودی عرب سے ایک دوست کا فون آیا. پتا چلا سرگودھا کے ایک لڑکے کو گستاخی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے قمر بھائی آپ کچھ مدد کریں.وہ لڑکا ابھی سولہ سترہ سال کا تھا بیکن ہاؤس ایجوکیشن سسٹم میں او لیول کر رہا تھا. اس کا تعلق سرگودھا سے تھا اور اس کے والد کا جاپان میں بڑا بزنس تھا.

پھر مجھے جاپان سے اس کے والد کی کال آئی. انہوں نے مجھے بتایا کہ مولانا طاہر اشرفی کا بھائی ایک گینگ چلا رہا ہے. میرا بیٹا سولہ سترہ سال کا کالج سٹوڈنٹ ہے اسے اسلامی بحث کے بارے میں کچھ نہیں معلوم. اسے کسی لڑکی نے واٹس ایپ پر میسیج کیے اور دوسرے نمبر پر فارورڈ کرنے کو کہا.

جیسے ہی میسیج فارورڈ کیے لڑکی نے بلاک کر دیا اور اگلے دن ہی ایف آئی اے ریڈ مارنے پہنچ گئی..متاثرین کی جو مدد ہو سکتی تھی میں نے کی، یہ وقوعہ علامہ اسید الرَّحْمٰنِ صاحب سے شئیر کیا. مفتی امجد عباس صاحب سے شئیر کیا ایڈووکیٹ سہیل عباس صاحب سے شئیر کیا، ایڈووکیٹ طاہر چوہدری صاحب کو بتایا اور بھی کافی لوگوں سے فون پر بات ہوئی.

اس وقت ہم بلاسفیمی گینگ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے تھے. بچے کا مستقبل تباہ ہو گیا اس کی تعلیم ادھوری رہ گئی، اسے بیکن ہاؤس سے نکال کر جیل میں عادی مجرموں کے درمیان قید کر دیا گیا. پچھلے چار پانچ سال سے بچے کے والدین عذاب میں مبتلا ہیں. تھانے کچہری عدالت اور جیل کے چکر کاٹ کاٹ کر آدھے رہ گئے ہیں. جاپان میں باپ کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے.

اور بلاسفیمی بزنس گینگ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا چیمپئن بنا پھر رہا ہے.اب یہ اونٹ پہاڑ کے نیچے آتا نظر آ رہا ہے، سپریم کورٹ میں بلاسفیمی بزنس کرنے والوں کے چہرے بےنقاب ہو رہے ہیں. اللہ پاک سے دعا ہے کہ معصوم لوگوں کو انصاف ملے اور گستاخی کے الزامات لگانے والوں کو دونوں جہانوں کی ذلت اور رسوائی مقدر ہو.قمر نقیب خان

*نیا تجارتی معاہدہ ہو گیا! دنیا کی معیشت بچ گئی*امریکہ کو “پھرسے دولت مند” بنانے کی مشقت میں مبتلا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے خلاف چھیڑی ہوئی ٹریڈ وار میں آج ٹھہراؤ آنے پر دنیا نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج چین کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔

سپیکر ،ڈپٹی سپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ھے۔ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ھماری تمام عزت آبرو اسکی مرھون منت ھے۔۔
آج 11 جون 2025 کو میرے والد صاحب کو ہم سے بچھڑے پورے پانچ برس ہو گئے ہیں۔ ان کی یادیں آج بھی ہمارے دلوں میں اسی طرح تازہ ہیں جیسے کل کی بات ہو۔ والد صاحب کی زندگی اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو اسی لگن کا عکاس تھا
آج 11 جون 2025 کو میرے والد صاحب کو ہم سے بچھڑے پورے پانچ برس ہو گئے ہیں۔ ان کی یادیں آج بھی ہمارے دلوں میں اسی طرح تازہ ہیں جیسے کل کی بات ہو۔ والد صاحب کی زندگی اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو اسی لگن کا عکاس تھا۔والد صاحب نے اپنی پوری زندگی اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں گزاری۔ ان کی یہ خدمت محض ایک فریضہ نہیں تھی بلکہ یہ ان کے ایمان اور عشق کا عملی اظہار تھا۔ یہ ان کا خاص شرف تھا کہ انہیں 52 بار بیت اللہ اور 36 بار روضہ رسول کی حاضری کا موقع ملا۔ ان کا ہر سفر عشق و عقیدت سے لبریز ہوتا اور وہ وہاں سے واپس آ کر بھی اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں سرگرم رہتے تھے۔ ان کی زندگی کا یہ پہلو ہمارے لیے ایک روشن مثال ہے کہ کس طرح دین کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا جا سکتا ہے۔ان کی وفات ہمارے لیے ایک گہرا صدمہ ہے، لیکن ان کی دی ہوئی تعلیمات اور ان کی یادیں ہمارے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔ ان کی کمی ہر لمحہ محسوس ہوتی ہے، آج ان کی پانچویں برسی پر ہم سب ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی روح کو سکون بخشے، اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔
شریک حیات کی وفات کے بعد فیملی پینشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز اور ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پینشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب شامل ہیں۔ بیوہ 10 سال کے اندر وفات پا جاے ورنہ پینشن بند وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی مکہ مکرمہ سے جعلی براہ راست پریس کانفرنس جعلی ایکسلینس ایوارڈ اربوں روپے کی کرپشن حجاج رل گئے یہ وہ ایوارڈ ھے جو راجی کمپنی اور ٹرانسپورٹ کمپنی نے دئیے بادبان ٹی وی
بجٹ 2025-26 پر باسط جلیلی کے یہ اشعار پورے اترتے ہیں ہے زباں بندی کا موسم بستیاں خاموش ہیںسارے در خاموش ہیں رہداریاں خاموش ہیںخوف و غم کی اس فضا میں جی رہے ہیں اس طرحتم وہاں خاموش ہو اور ہم یہاں خاموش ہیں
پاکستان میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ ریکارڈ۔ یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ، ترجمان پاور ڈویژن۔ نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ،مریم نواز۔ نئے بجٹ میں کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی ٹرانسفر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم، نان فائلرز کیلئے نقد رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 0.6 سے بڑھا کر 1 فیصد۔ سال کا سب سے گرم دن!! بھمبر 52 میرپور 49 مظفر آباد 45۔ زمین دھسنے زلزلوں کا خطرہ پینشن گوی ایک ارب ھلاکتوں کا خطرہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز
80 رکنی وفاقی کابینہ عوام دشمن بجٹ پاس کر رھی ھے۔ امیروں کے لیے پلاٹ، گھر پراپرٹی سستی غریبوں کے لیے رکشے موٹر سائیکل مہنگی۔۔بجٹ میں صحت کیلئے “ھوالشافی” تعلیم کیلئے “رب زدنی علما” اور خوراک کیلئے “واللہ خیر الرازقین” کے وظیفے مختص کیئے گئے ہیں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بجٹ میں کیا کیا چیزیں سستی ہوئیں ؟؟ ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کمی سے درآمدی اشیا سستی ہوں گی۔

جس میں عام استعمال سے لے کر کھانے پینے کی اشیا تک شامل ہیں *بجٹ کے اطلاق کے بعد درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے 600 سے زائد کھانے پینے کی اشیا سستی ہوں گی* ۔ان میں امپورٹڈ چاکلیٹ، ٹافیاں، کینڈی، لالی پاپ، بسکٹ، درآمدی جیلی، مارملیڈ، امپورٹڈ پنیر، مکھن، شہد، مشروبات شامل ہیں جن پر ڈیوٹی 2 سے 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ درآمدی ملک کریم، فلیورڈ ملک، کنڈنسڈ ملک، امپورٹڈ کیچ اپ، مایونیز، آئس کریم، درآمدی پاپڑ، نمکو،چپس، مارش میلوز، امپورٹڈ وٹامن واٹر، منرل واٹر، امپورٹڈ برانڈڈ آٹا، میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔
پاکستان کا قرضہ 6.7 فیصد بڑھ کر 760 کھرب روپے سے پاکستانی تاریخ کی بدترین ھلڑ بازی پارلیمنٹ میں بحث پیش بجٹ 2025-26، ایک اور موٹروے بنانے کیلئے 115 ارب روپے مختص کر دیئے تفصیلات بادبان ٹی وی پر
مھنگای میں 150 فیصد اضافہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافہ بجٹ 2025
اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔*نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے
*اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔*نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے۔تمام شعبوں میں ٹیکس استثنا ختم کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ ٹیکس ریونیو کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو وصولی کا ہدف 5 ہزار 167 ارب روپے تجویز کیے جانے کا امکان ہے۔نان ٹیکس ریونیو ملا کر 19 ہزار 298 ارب روپے مقرر کرنے کا ہدف ہے۔بجٹ میں 2 اعشاریہ 5 فیصد کی شرح سے کاربن لیوی بھی عائد کئے جانے کی تجویز بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔نئے بجٹ میں قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں 8 ہزار 207 ارب روپے اور دفاع کے لئے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔پیٹرولیم لیوی سے 1300 ارب روپے حاصل کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی 78 روپے فی لٹر سے بڑھا کر ایک سو روپے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے۔وفاقی ترقیاتی بجٹ 1 ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جس میں 120 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی این 5 شاہراہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ ریاستی ملکیتی اداروں کا ترقیاتی بجٹ 355 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔صوبوں کو اگلے مالی سال کے دوران 8 ہزار 206 ارب روپے منتقل کیے جائیں گے اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کا حجم 3 ہزار 300 ارب روپے ہوگا۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور تمام سیلری سلیب پر 2.5 فیصد ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے۔گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیے جانے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصد اضافے کا امکان ہے، پنشن کی مد میں 1 ہزار 55 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔بجٹ میں سبسڈیز کے لیے 1 ہزار 186 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز پر نئے ٹیکس اقدامات متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ریٹیلرز پر بھی ٹیکس کی وصولی مزید سخت کرنے جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔نان فائلر سے جی ایس ٹی 18سے بڑھا کر20 فیصد کئے جانے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات ڈیجٹیل ادائیگی سے خریدنے پر اضافی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی جبکہ نقد پیٹرولیم مصنوعات خریدنے پر 2 روپے فی لیٹر اضافی ادا کرنے ہوں گے۔نان فائلرز کیلیے بینک سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھا کر 1 اعشاریہ 2 فیصد کئے جانے کی بھی تجویز ہے۔سول گورنمنٹ کے جاری اخراجات کیلیے 971 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔واضح رہے کہ اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔قومی اسمبلی اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ تلاوت،حدیث،نعت رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانہ ایجنڈے کا پہلا حصہ ہے۔قومی ترانے کے بعد اسپیکرکی اجازت سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔وزیرخزانہ اسپیکر ایازصادق کی اجازت سے محاصل سمیت دیگر دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔وزیرخزانہ مالیاتی بل 2025 بھی قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔









