جب میں لڑکپن سے جوانی میں داخل ہو رہا تھا تو ان دنوں والد صاحب کسی غلط حرکت یا بدتمیزی پر مجھے تھپڑ رسید کر دیا کرتے تھے ، انکے تھپڑ کے بھی اپنے اصول تھے ، اگر میں خود کو بچانے کے لیے چہرے پر ہاتھ رکھنا چاہتا تو وہ اسے مزاحمت تصور کرتے اور مجھے ایک کی بجائے کئی تھپڑ لگتے

جب میں لڑکپن سے جوانی میں داخل ہو رہا تھا تو ان دنوں والد صاحب کسی غلط حرکت یا بدتمیزی پر مجھے تھپڑ رسید کر دیا کرتے تھے ، انکے تھپڑ کے بھی اپنے اصول تھے ، اگر میں خود کو بچانے کے لیے چہرے پر ہاتھ رکھنا چاہتا تو وہ اسے مزاحمت تصور کرتے اور مجھے ایک کی بجائے کئی تھپڑ لگتے لیکن اگر میں چپ چاپ ایک تھپڑ تسلی سے کھا لیتا اور اف تک نہ کرتا تو پھر وہ مزید پیش رفت نہیں کرتے تھے ۔۔۔۔ ان دنوں مجھے وہ تھپڑ سزا لگتے تھے لیکن آج مجھے وہ ایک اثاثہ اور طاقت لگتے ہیں جنہوں نے مجھے دنیا میں جینا اور مشکلات کا مقابلہ کرنا سکھایا ۔۔۔ پرویز مشرف مرحوم کے صاحبزادے بلال مشرف کا انوکھا انکشاف….

سیکیورٹی فورسز کا زیارت اور ہرنائی کے سرحدی علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ❗خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پلان کیا

‼️ سیکیورٹی فورسز کا زیارت اور ہرنائی کے سرحدی علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ❗خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پلان کیا۔نگرانی کے دوران ایک متروکہ مکان میں 3 سے 4 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، سیکیورٹی ذرائعدہشت گردوں کی مصدقہ موجودگی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع کارروائی میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ، سیکیورٹی ذرائععلاقے میں سرچ آپریشن اور سیناٹیزیشن آپریشن جاری ہے ۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

400 غیر ملکی خواتین مرد گرفتار پاکستان کے خلاف دھشت گردی میں ملوث۔۔5 اھم سیاسی شخصیات ملوث خفیہ اداروں کی رپورٹ پر ایف آئی اے اور این سی سی آئی کا ایکشن۔400 افراد گرفتار جن کا تعلق مختلف ممالک سے اداروں نے الیکٹرانک سامان قبضے میں لے لیا۔۔۔تحریک انصاف کا ایک وکیل ملک دشمن سر گرمیوں میں ملوث افراد کی پیروی کرنے لگا۔۔400 غیر ملکی افراد سے یونیفارم بھی قبضہ میں لے لئے گئے ھوٹل کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔۔افغانستان اور ترکیہ سے 12 سالہ اختلاف ختم۔شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ۔۔بنگلہ دیش کے وزیر اعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔۔وزارت خارجہ میں اکھاڑ بچھاڑ نئے سیکرٹری خارجہ کی تعیناتی۔۔۔پنجاب میں 4 نئے اضلاع کا قیام ۔ پتوکی ، دیپالپور ، حاصلپور اور ھارون آباد کا قیام کردیا گیا۔اسرائیل کی جانب سے ٹرمپ کے غزہ جامع منصوبے کے روڈ میپ کو مسترد کرنا منصوبے پر عملدرآمد سے واضح انکار ہے: 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ -۔۔ ٹرمپ کے غزہ جامع منصوبے کے روڈ میپ کو مسترد کرنا منصوبے پر عملدرآمد سے واضح انکار ہے۔۔8 اسلامی ممالک کا اظہار تشویش مشترکہ اعلامیہ جاری-۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

14 سال بعد اسلام آباد کے 27 تھانوں کو 30 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں اسلام آباد پولیس کے تھانوں کو نئی گاڑیاں دینے کی تقریب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے گاڑیوں کی چابیاں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیں ناکارہ گاڑیوں کے ساتھ جدید پولیسنگ کا تصور ناممکن ہے، محسن نقوی وقت کے مطابق پولیس کی ضروریات کو پورا کر کے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، محسن نقوی نئی گاڑیوں سے پولیس کا رسپانس ٹائم بہتر ہوگا، محسن نقویپولیس کو عوام کی حفاظت اور سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، محسن نقوی وسائل کی فراہمی سے پولیس اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز سے ادا کر سکے گی، محسن نقوی اسلام آباد کے تمام تھانوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے، محسن نقویتھانوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے گا، وفاقی وزیرِ داخلہالیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ہماری ماحول دوست پالیسی کا حصہ ہے، محسن نقویالیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرولیم اخراجات میں نمایاں کمی ہو گی، وزیرِ داخلہوفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اعلیٰ پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپیہ فراڈ کا گواہ پولیس حراست سے فرار تو ہو گیا ، لیکن آج کل میں اسکی کہانی ختم ہو جائے گی ۔عوام کو لوٹا گیا ہے ۔اراضی سے زیادہ پلاٹ بیچ دئے ،ہیڈ آفس منتقلی کی کوشش جاری ہے ،پراپرٹی ڈیلر جنہوں نے عوام کو پلاٹ بیچے ہیڈ آفس منتقلی کے خلاف ہیں ۔پولیس حراست سے فرار ہونے والا سارے معاملات سے آگاہ ہے ۔اسکا زندہ رہنا دوسروں کی مشکلات کا باعث بنے گا ۔یہ فرار ہوا نہیں اسے فرار کرایا گیا ہے تاکہ کانٹا حلق میں نہ پھنسے ۔

ماسکو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی خبر رساں ایجنسی تاس کو دیے گئے انٹرویو میں ان شعبوں پر روشنی ڈالی جن میں پاکستان روس کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق سیاحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اہم ترین شعبے ہیں۔سفیر موصوف نے کہا: “یقینا” ہم روس اور پورے یوریشین معاشی یونین سے آنے والے سیاحوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں اور سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں

” انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ روسی مسافروں کے لیے کھلا ہے۔تعلیم کو سفیر نے روس کے ساتھ تعاون کا ایک اور اہم شعبہ قرار دیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس وقت روس میں صرف 1,300 کے قریب پاکستانی طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا: “میری خواہش ہے کہ یہ تعداد کم از کم 13 ہزار تک پہنچے بلکہ اس سے بھی زیادہ ہو۔” انہوں نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ روسی طلبہ بھی پاکستان آ کر تعلیم حاصل کریں۔ ان کے بقول طالب علمی کے زمانے میں قائم ہونے والے تعلقات زندگی بھر برقرار رہتے ہیں، اسی لیے تعلیمی تعاون دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا روابط قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔سفیر نے پاکستنا اور روس کے درمیان ٹرانسپورٹ رابطوں کی اہمیت پر بھی زور دے کر کہا: “میں دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے اور لاجسٹک روابط کو مزید وسعت دینے پر کام کر رہا ہوں۔”

یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی استقامت اور سلامتی کے استحکام میں ان کے دیرینہ کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور پاک فوج سے مسلسل رابطہ ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، خصوصاً تیزی سے بدلتے اور پیچیدہ ہوتے سکیورٹی ماحول میں ان کی رہنمائی اہمیت رکھتی ہے۔اس موقع پر سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مسلح افواج کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور ملکی خوشحالی کے لیے اپنا کردار بدستور جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار

فوجی افسران کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، میجر رضا اور دیگر ہلاکبلوچستان: فوجی افسران کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، میجر رضا اور دیگر اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

فوجی افسران کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، میجر رضا اور دیگر ہلاکبلوچستان: فوجی افسران کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، میجر رضا اور دیگر اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ذرائع کے مطابق میجر رضا اور دیگر کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

اندھا بانٹتے ریڑیاں مڑ مڑ اپنایا نوںحکومت نے اپنے ہی وزراء پر قومی اعزازات کی بندر بانٹ۔۔پاکستان میں اس وقت ڈینٹل کلینک ہی رہ گیا ہے جہاں آپ آزادی سے منہ کھول سکتے ہیں لاکھوں ارب روپے لینے والہ مافیا۔۔ ۔حکومت مافیا کے سامنے سرنگوں۔پٹرولیم ڈیلرز 1 روپیہ 34 پیسے فی لیٹر بڑھانے میں کامیاب۔عوام خودکشیوں پر مجبور بجلی کے ریٹس میں اضافہ۔اٹا پنجاب میں 180 روپے فروخت ھونے لگا مھنگای ھاے مھنگای۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

قومی اسمبلی کے پچھلے چار ادوار 2007-2002ء، 2013-2008ء، 2018-2013ء اور 2023-2018ءکے دوران ایک دفعہ تین اور باقی تین دفعہ دو دو وزیر اعظم تبدیل ہوئے۔ موجودہ وزیر اعظم کے اڑھائی سال اگلے ماہ پورے ہو رہے ہیں۔ ستمبر سے شروع ہونے والی ان کی دوسری اڑھائی سالہ مدت میں ان کے ساتھ کیا کیا واقعات پیش آئیں گے یہ تو کوئی نجومی ہی بتا سکتا ہے مگر گزشتہ چار ادوار کے تجربے کو سامنے رکھا جائے تو یہ امر یقینی ہے کہ وہ اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

انگریزی نیوز چینل ایشیا ون میں مالی بحران، تنخواہ نہ ملنے پر دو غیر ملکی اینکرز مستعفی ہوگئے۔ تیس اگست کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے ۔ کل یوم آزادی پر اینکرز کے بحران نے چینل انتظامیہ کو مشکلات سے دوچار کردیا کیونکہ باقی اینکرز کا کہنا ہے پہلے تنخواہ پھر کام۔۔۔

سعودی عرب : ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کی دوبارہ تشکیل شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان لوکل کنٹینٹ اینڈ گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مقرر,شاہی فرمان سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج 3 شاہی فرامین جاری کیے ہیں تفصیلات بادبان ٹی وی پر

سعودی عرب : ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کی دوبارہ تشکیل شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان لوکل کنٹینٹ اینڈ گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مقرر,شاہی فرمان سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج 3 شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔فرامین میں کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ آئندہ چار سال کے لیے طے شدہ مدت کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کے تحت ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں موجودہ اراکین پر مشتمل کابینہ کی دوبارہ تشکیل کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کی تشکیل سے متعلق جاری کردہ شاہی فرامین، متعلقہ دیگر فرامین اور کابینہ کے نظام کی دفعہ (9) کے جائزہ کے بعد عمل میں آیا ہے۔ اس میں واضح ہے کہ کابینہ کی مدت چار سال سے زیادہ نہیں ہو گی اور اس کے دوران شاہی فرمان کے ذریعے اس کی دوبارہ تشکیل کی جا سکتی ہے۔اسی طرح شاہی فرامین میں شہزادے عبدالعزیز بن سلمان کو لوکل کنٹینٹ اینڈ گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بندر الخریف کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔نیز کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین محمد القویز کو بھی ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ مازن السدیری کو وزیر کے درجے میں کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس شام ۵ بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام ۴ بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔صدر زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی۔صدرِ مملکت نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری دی۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس شام ۵ بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام ۴ بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔صدر زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی۔صدرِ مملکت نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری دی۔۔۔۔۔۔

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان،۔مکمل طور پر ناکام وفاقی وزیر کا اپنی حکومت پر عدم اعتماد۔۔نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف ۔۔بلوچستان میں 3 واقعات میں 20 جان بحق۔۔۔۔8 دھشت گرد ھلاک 3 شھری شھید۔۔ ۔کھربوں روپے فراڈ کرنے والہ ھاوسنگ سوسائٹی کا گواہ فرار۔۔ پولیس حراست سے۔۔حج کوٹہ کی منتقلی میں شفافیت وزارت مذہبی امور ان ایکشن۔۔ ۔۔عامر سھیل مرزا اور فاروق احمد کی سربراہی میں حج کوٹہ میں 100 کمپنیوں کو اوٹ کر دیا گیا۔۔سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم عامر سھیل اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری فاروق نے کسی دباو کو ماننے سے انکار کر دیا۔۔28 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا مافیا کی چیخ وپکار جاری۔سپر پاور کے 12 جرنلز سے استعفی لے لیا گیا۔۔ ۔ایران نے امریکہ کو سپر پاور سے باھر کر دیا۔۔1945 میں طلوع ھونے والہ امریکی سورج 2026 میں غروب ھو گیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تعاون کا نیا پانچ سالہ معاہدہاسلام آباد: پاکستان اور امریکہ نے تعلیمی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان (USEFP) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے درمیان نئے پانچ سالہ معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔معاہدے کا بنیادی مقصد فل برائٹ (Fulbright) اور دیگر تعلیمی تبادلہ پروگراموں کو وسعت دینا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے طلبہ، اساتذہ، محققین اور پیشہ ور افراد کے لیے اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ تربیت کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔نئے معاہدے کے تحت علمی و تحقیقی تبادلوں، مشترکہ تحقیق، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور پاکستانی و امریکی جامعات کے درمیان روابط کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔فل برائٹ پروگرام طویل عرصے سے پاکستانی طلبہ اور اسکالرز کو امریکہ میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی تجربات حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا آ رہا ہے۔ نئے پانچ سالہ معاہدے سے ان مواقع میں مزید وسعت متوقع ہے۔یہ شراکت داری پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی سفارت کاری، عوامی روابط اور علمی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا سکتی ہے۔ بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی مواقع تک بہتر رسائی سے پاکستانی نوجوانوں اور محققین کی مہارتوں، علمی استعداد اور عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ممکن ہوگا۔اہم نکات:- USEFP اور HEC کے درمیان پانچ سالہ تعلیمی معاہدہ۔

– فل برائٹ اور دیگر تعلیمی تبادلہ پروگراموں میں توسیع۔- پاکستانی اور امریکی طلبہ و اسکالرز کے لیے مزید مواقع۔- مشترکہ تحقیق اور علمی تعاون کا فروغ۔- جامعات اور تحقیقی اداروں کے درمیان روابط میں اضافہ۔- پیشہ ورانہ تربیت اور استعدادِ کار کو بہتر بنانے پر توجہ۔- پاکستان اور امریکہ کے درمیان عوامی و تعلیمی روابط کا مزید استحکام۔تجزیاتی نکتہ:تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں اس نوعیت کی طویل مدتی شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو صرف سرکاری سطح تک محدود رکھنے کے بجائے عوامی، علمی اور ادارہ جاتی سطح پر مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

*🚨پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا.** لڑکے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ چمکنی میں لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس حکام *🚨بلوچستان میں گاڑی میں نصب بم قبل از وقت پھٹنے سے 8 دہشت گرد ہلاک، 3 شہری شہید*راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندستان سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے تیار کیے جانے والا گاڑی میں نصب دیسی ساختہ بم تیاری کے مرحلے کے دوران اچانک پھٹ گیا، قبل از وقت دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دھماکے اور دہشت گردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے ثانوی دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا، کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی گئی، جس میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اِسی طرح ان واقعات میں اب تک فتنہ الہندستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے۔

*🚨پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا.** لڑکے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ چمکنی میں لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس حکام *🚨بلوچستان میں گاڑی میں نصب بم قبل از وقت پھٹنے سے 8 دہشت گرد ہلاک، 3 شہری شہید*راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندستان سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے تیار کیے جانے والا گاڑی میں نصب دیسی ساختہ بم تیاری کے مرحلے کے دوران اچانک پھٹ گیا، قبل از وقت دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دھماکے اور دہشت گردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے ثانوی دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا، کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی گئی، جس میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اِسی طرح ان واقعات میں اب تک فتنہ الہندستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے۔

*آسٹریلیا میں بھارت کو شکست، باسمتی چاول کے نام پر پاکستان کو بڑی قانونی فتح*“`آسٹریلوی وفاقی عدالت نے باسمتی ورڈ مارک کیس میں بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل خارج کر دی“`

چاغی میں مائننگ سائٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 7 ملازمین اغوابلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے ماہیان کور میں مسلح افراد نے نجی مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ کرکے قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور سات ملازمین کو اپنے ساتھ لے گئے۔ مسلح افراد سائٹ سے گاڑیاں، سولر پلیٹس، موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی لے گئے۔پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی اور مزید کارروائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔شکست وہ جو پیچھا نہ چھوڑے۔۔۔ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا دلچسپ فارمیٹایمسٹرڈیم :ہاکی میں عام طور پر میچ ختم ہوتے ہی اس کا حساب بھی ختم سمجھا جاتا ہے۔ آخری سیٹی بجی، جیتنے والی ٹیم نے پوائنٹس حاصل کیے، ہارنے والی ٹیم نے اگلے میچ کی تیاری شروع کردی۔لیکن ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں کہانی کچھ مختلف ہے۔اس بار ممکن ہے ایک میچ ختم ہوجائے، اگلا مرحلہ شروع ہوجائے، مخالف ٹیم کے ساتھ دوبارہ مقابلہ بھی نہ ہو، لیکن پہلے میچ کا نتیجہ پھر بھی آپ کے ساتھ چلتا رہے۔یہی اس عالمی کپ کے نئے فارمیٹ کو دلچسپ بناتا ہے۔ آئیے پہلے پورا فارمیٹ سمجھتے ہیں، پھر پاکستان کے ایک تصوراتی سفر سے جانتے ہیں کہ یہ نظام قومی ٹیم کے لیے کتنا اہم ہوسکتا ہے۔پہلے فارمیٹ سمجھ لیتے ہیںورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں، جنہیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر پول میں 4 ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان پول ڈی میں بھارت، انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان پہلے مرحلے میں اپنے پول کی تینوں ٹیموں کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلے گا۔یعنی قومی ٹیم کے سامنے پہلے مرحلے میں 3 میچز ہوں گے اور مقصد ہوگا پول کی ٹاپ 2 ٹیموں میں جگہ بنانا۔کیونکہ ہر پول سے صرف پہلی 2 ٹیمیں دوسرے مرحلے میں جائیں گی۔اس طرح پہلے مرحلے کے اختتام پر 16 میں سے 8 ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں برقرار رہیں گی، جبکہ باقی 8 ٹیمیں 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے لیے کھیلیں گی۔اصل دلچسپ مرحلہ یہاں سے شروع ہوتا ہےاب پہلے مرحلے سے آگے جانے والی 8 ٹیموں کو دوبارہ 2 نئے گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔پول اے اور ڈی سے آنے والی ٹاپ 2،2 ٹیمیں ایک نئے گروپ میں ہوں گی، جبکہ پول بی اور سی کی ٹاپ 2،2 ٹیمیں دوسرے گروپ میں شامل ہوں گی۔ یہاں ہر ٹیم مزید 2 میچز کھیلے گی۔لیکن ایک میچ ایسا ہوگا جو پہلے ہی کھیلا جاچکا ہوگا۔اور یہی اس فارمیٹ کا سب سے دلچسپ نکتہ ہے۔فرض کریں پاکستان پہلے مرحلے میں بھارت کو شکست دے دیتا ہے۔اب اگر پاکستان اور بھارت دونوں اپنے پول کی ٹاپ 2 ٹیموں میں شامل ہوکر دوسرے مرحلے میں پہنچ جاتے ہیں تو دونوں ایک ہی نئے گروپ میں ہوں گے۔لیکن پاکستان اور بھارت دوسرے مرحلے میں دوبارہ ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔تو پھر پہلے میچ کا کیا ہوگا؟وہ نتیجہ ختم نہیں ہوگا۔پاکستان نے اگر بھارت کو شکست دی تو اس میچ کے پوائنٹس دوسرے مرحلے کی مجموعی پوزیشن میں بھی شمار ہوں گے۔اور اگر پاکستان بھارت سے ہار گیا تو دوبارہ میچ تو نہیں ہوگا، لیکن اس شکست کے کوئی پوائنٹس بھی پاکستان کو نہیں ملیں گے۔یعنی آسان الفاظ میں:یعنی اگلے مرحلے میں مخالف دوبارہ سامنے نہیں آئے گا، لیکن اس کے خلاف پہلے میچ کا نتیجہ ضرور ساتھ آئے گا۔یعنی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا حساب صرف ان دو نئے میچز سے نہیں بنے گا،

بلکہ بھارت کے خلاف پہلے مرحلے کا نتیجہ بھی اس میں شامل ہوگا۔اب ذرا منظر بدلیں۔اگر پاکستان بھارت سے ہار گیا اور دونوں ٹیمیں دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں تو پاکستان کو اس شکست کے کوئی پوائنٹس نہیں ملیں گے، لیکن وہ نتیجہ بھی ختم نہیں ہوگا۔یعنی جیت کا فائدہ آگے جائے گا اور شکست کا نقصان بھی حساب میں موجود رہے گا۔لیکن ایک اہم شرط ہےیہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ پاکستان کے پہلے مرحلے کے تینوں میچز کے نتائج دوسرے مرحلے میں نہیں جائیں گے۔صرف اس ٹیم کے خلاف نتیجہ آگے شمار ہوگا جو پاکستان کے ساتھ پہلے مرحلے میں بھی کھیلی ہو اور دوسرے مرحلے میں بھی پاکستان کے ساتھ اسی گروپ میں پہنچ جائے۔ پھر سیمی فائنل کا راستہ؟دوسرے مرحلے کے دونوں گروپس میں سے ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔یعنی 8 ٹیموں میں سے صرف 4 ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں باقی رہیں گی۔دوسرے مرحلے میں تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں 5ویں سے 8ویں پوزیشن کے لیے کھیلیں گی، جبکہ پہلے مرحلے میں تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی 8 ٹیمیں 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کریں گی۔ پاکستان کے لیے اصل امتحان کیا ہے؟یہ فارمیٹ پاکستان کو ایک سادہ سا سبق دیتا ہے وہ یہ کہ پہلے مرحلے میں صرف اگلے مرحلے تک پہنچنا کافی نہیں، بلکہ یہ بھی اہم ہے کہ آپ کن ٹیموں کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچتے ہیں اور ان کے خلاف پہلے مرحلے میں کیا نتیجہ حاصل کیا ہے۔کیونکہ ایک جیت آگے چل کر سیمی فائنل کی دوڑ میں فائدہ دے سکتی ہے، جبکہ ایک شکست کا نقصان بھی اگلے مرحلے تک ساتھ رہ سکتا ہے۔اسی لیے پاکستان کے لیے پول ڈی کا ہر میچ اہم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سیکریٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میجر جنرل محسن رضائی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، سکیورٹی اور اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی نے ملاقات میں پاکستانی قیادت کا پیغام محسن رضائی تک پہنچایا، جبکہ ایرانی عہدیدار نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ محسن رضائی نے پاکستانی حکومت، افواج اور عوام کو عالم اسلام کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔محسن رضائی نے بڑے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور انڈونیشیا کو اسلامی اتحاد کی جانب قدم بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کا اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی پاکستان اور پاکستانی عوام کی ایران کے لیے محبت بے مثال ہے، تاہم پاکستان میں دہش*تگردی کے واقعات ایرانی عوام کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔اس موقع پر محسن نقوی نے محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ اور ذہانت خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں پاک ایران تعلقات ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کردار کلیدی ہے۔