تازہ تر ین

پٹرولیم لیوی ٹیکس غنڈہ ٹیکس ھے۔۔*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی، پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔۔گوادر پورٹ پر ایک اور جہاز کی آمد، ایم وی ریوا گلوری 14,629 میٹرک ٹن کارگو لے کر پہنچا،۔۔کرپٹ عاقب جاوید کو برطرف کر دیا گیا۔۔عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں، سونا 4654 ڈالر فی اونس میں فروخت۔۔ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈوان کا فیصلہ۔ وزیراعظم۔۔۔۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔چاروں صوبوں گلگت بلستان اور آزاد کشمیر سے مشاورت مکمل۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب! 9 اپریل کو ہم نے پوری دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان 2022 میں کہا کھڑا تھا اور آج کہاں ہے، 9 اپریل 2022 کو بیرونی سازش کے ذریعے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا گیا.ہر پاکستانی کو سوچنا چاہیے کہ جن لوگوں کو پاکستان پر مسلط کیا گیا وہ پاکستان کو کہاں لے جا رہے ہیں, جی ڈی پی 6 سے 7 فیصد اور ایکسپورٹ و زراعت دگنی ہوتیں تو کہتے سب ٹھیک ہے.9 اپریل 2022 کے بعد پاکستان مسلسل تباہی کی طرف جا رہا ہے، ریجیم چینج کے بعد جی ڈی پی گروتھ 6.1 فیصد سے گر کر تقریباً 2.7 فیصد رہ گئی.ہمارا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے، 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، پیٹرول کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں.زرمبادلہ کے ذخائر پہلے ہی دباؤ میں ہیں، دوست ممالک نے رقم واپس مانگی تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے، جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ان کے پاس نہ تو پالیسی ہے نہ وژن.تمام تر کوششیں عمران خان کو جھکانے میں لگائی جا رہی ہیں، ترقی کا عمل کیسے آگے بڑھے گا، پاکستان میں آئینی بالادستی، عدلیہ اور صحافت کی آزادی کے لیے نوجوانوں کا سڑکوں پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے.ہمیں جلسے کی اجازت ملنی چاہیے، یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، اگر جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جہاں روکا گیا وہیں احتجاجی جلسہ کریں گے.واضح رہے احتجاج ایک دن تک محدود ہوگا، حالات خراب کیے گئے تو آئندہ لائحہ عمل پر غور کریں گے، 9 اپریل کو 11 بجے پشاور سے مرکزی قافلہ روانہ ہوگا، منسلک اضلاع ہمارے ساتھ شامل ہوں گے.بارشوں اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ہم کنٹیجنسی پلانز بنا چکے ہیں, ہم دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں، حل بتایا مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں واضح حکمت عملی دی گئی مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوا.ہم نے اپنے لوگوں کو سچ بولنا ہے، ہم مسلح جتھے نہیں ، ہم نے پر امن جد وجہد کرنی ہے،

اگر خیبرپختونخوا میں آگ لگے گی تو اس کی تپش دیگر صوبوں میں بھی جائے گی.مریم نواز خیبرپختونخوا میں جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے، انتظامات بھی ہم کر دیں گے، مگر کراچی ، لاہور اور کوئٹہ میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں، ہمارے کارکنوں کو نہ اٹھائیں.ہم چاہتے ہیں انصاف کے تقاضے پورے ہوں، عمران خان صاحب کے کیسز لگائے جائیں, قبائلی اضلاع کے انضمام کے وقت دو آراء تھیں، ایک اسے غلط جبکہ دوسری درست سمجھتی تھی. عمران خان نے قبائلی عوام میں سے وزیر اعلیٰ منتخب کیا، جس سے ان علاقوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی، قبائلی اضلاع کے انضمام کے حولے سے کسی بھی مس ایڈونچر کے خطرناک نتائج ہونگے.

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’ اس*رائی*ل اور امریکا کے مشترکہ ح*ملے میں ایران کی معروف سائنسی و تعلیمی ادارے “MIT of Iran” کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی دیگر یونیورسٹیوں پر ہونے والے ح*ملوں کے بعد کی گئی۔عباس عراقچی لکھا کہ ’1400 سال پہلے حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا کہ اگر علم دور ستاروں کے جھرمٹ (Pleiades) میں بھی ہوا تو ایرانی لوگ اسے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے تعلیمی اور دفاعی اداروں کی مضبوطی کا بھرپور مظاہرہ کرے گا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انٹیلی جنس سربراہ جنرل مجید خادمی کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کی سلامتی اور عوام کی آزادی آپ کی قربانیوں کی وجہ

عاقب جاوید کے خلاف ٹرینڈ نے کام کردیا عاقب جاوید کے چھٹی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو عہدے سے ہٹا رہے ہیں اور اب اس کے چھٹی کنفرم ہوگئی ہے ۔ ابھی بھی کچھ سیاسی لوگ عاقب جاوید

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved