تازہ تر ین

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا، شرح سود میں دوسے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا، شرح سود میں دوسے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوگا جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال سمیت بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔اکتوبر میں مہنگائی چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ روپیہ مستحکم اور ملکی زرمبادلہ ذخائر تیس ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔بینکرز کا کہنا ہے کہ بینکس ان دنوں کائبور ریٹ سے نیچے چودہ اعشاریہ پانچ فیصد پر قرضے دے رہے ہیں۔تاجروں کی نمائندہ تنظیموں نے شرح سود میں چار سے پانچ فیصد کمی کے مطالبات کئے ہیں۔یاد رہے کہ اس وقت بنیادی شرح سود سترا اعشاریہ پانچ فیصد پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved