All posts by admin

وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے جبکہ اسلام آباد پولیس نے وکلاء کو پیچھے دھکیل دیا۔ وکلاء نے ڈی چوک پر دھرنا دیدیا

وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے جبکہ اسلام آباد پولیس نے وکلاء کو پیچھے دھکیل دیا۔ وکلاء نے ڈی چوک پر دھرنا دیدیا۔رپورٹ کے مطابق وکلاء نے سرینہ چوک اسلام آباد کو خالی کر دیا، پولیس کی بھاری نفری سرینہ چوک اسلام آباد پہنچی تھی، وکلاء نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود وکلا نے بھی ڈی چوک جانے کا فیصلہ کرلیا، وکلاء ریلی کی صورت میں ڈی چوک جانے کو تیار، وکلاء میں ایمان مزاری اور دیگر وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔لاہورہائیکورٹ کے وکلا نے بھی ڈی چوک میں دھرنا دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد بھی ڈی چوک پہنچ گئے،سپریم کورٹ پولیس نے وکلاء کیلئے مختص داخلی دروازہ بند کر دیا۔ جبکہ سپریم کورٹ کے باہر پولیس کی مزید نفری پہنچا دی گئی،سپریم کورٹ کے مین انٹرنس کے بیرئیرز کو بند کردیا گیا،قیدی وین بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے اور بکتر بند گاڑی بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی۔پولیس اہلکاروں نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آرڈر ہے کہ اندر نہیں جانے دینا۔وکلاء نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ہمارا گھر ہے، دروازہ کھولا جائے، پولیس نے فاروق نائیک کو تالا کھول کر خصوصی طور پر آنے کی اجازت دے دی۔فاروق نائیک نے کہا کہ وکلاء سمیت سب کو داخلے کی اجازت ہونی چاہیے، وکلاء کو عدالت میں داخلے سے نہیں روکنا چاہیے۔ سرینہ چوک سری نگر ہائی وے ٹریفک کے لیے کھل گیا اور ٹریفک معمول پر آگئی ہے۔قبل ازیں سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا بھی پہنچ گئے،وکلا کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب مارچ جاری ہے،وکلا نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ سپریم کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور قیدی وین بھی منگوالی گئی ہے۔ریڈ زون داخلے کیلئے سرینا چوک میں پولیس اور وکلا کے درمیان تصادم ،وکلا کی جانب سے زبردستی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش جاری،وکلا اور پولیس کے درمیان ہاتھاپائی دھکم پیل جبکہ ڈی آئی جی سیکورٹی نے نفری کے ہمراہ وکلا کو پیچھے دھکیل دیا۔ادھر خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے، وکلاء کے احتجاج میں خواتین وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ سرینا چوک میں پولیس اور وکلا کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس نے وکلا کو پیچھے دھکیل دیا۔اینٹی رائٹس کٹس پہنے پولیس کے تازہ دم دست کے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون میں صرف مار گلہ روڈ سے داخلے کا راستہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب وکلا رہنماؤں نے مقامی ہوٹل کے باہر پریس کانفرنس کی، منیر اے ملک نے کہا کہ آج وکلاء 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے جمع ہوئے ہیں، ہمارا احتجاج پر امن ہے، ہم جوڈیشل کمیشن کے ممبران کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، ہم جوڈیشل کمیشن کو بھی باور کروانا چاہتے ہیں کہ موجودہ نظام سے انصاف کا قتل ہو رہا ہے، ہم یہاں سے سپریم کورٹ کی طرف جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں آج پورے ملک کی بار سے وکلاء موجود ہیں، ہم وکلاء کا راستہ روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔علی احمد کرد نے کہا کہ آج کے وکلاء تحریک کی قیادت منیر اے ملک کر رہے ہیں، ہم سب آج کا احتجاج بھرپور ریکارڈ کروائیں گے، کوئی آدمی اقتدار پر بیٹھنے سے بڑا نہیں ہوتا، انسان اپنی سوچ اور اپنے کردار سے بڑا ہوتا ہے، ہم آج جوڈیشل کمیشن کے خلاف احتجاج کروانے نکلے ہیں۔علی احمد کرد نے کہا کہ آئین کو مینولپیٹ کیا جا جا رہا ہے، جنہوں نے 26ویں کو پاس کیا انہیں شرم آنی چاہیے، آدھی رات کو لاء منسٹر کہتے تھے ہمارے پاس ابھی ڈرافٹ نہیں آیا، جو بھی 26ویں آئینی ترمیم کے بینیفشری ہیں ہم انہیں بھی تسلیم نہیں کرتے، آج پورے ملک نے 26ویں آئینی ترمیم کو ٹھکرا دیا ہے۔سیکرٹری کراچی بار غلام رحمان جنرل نے کہا کہ ہمارا آج کا احتجاج پر امن ہے، 26ویں ترمیم غیر آئینی ہے، ہمارا احتجاج آئین کی بحالی کے لیے ہے، آج ججز ایس ایچ او کی طرح سیاسی سپورٹ لے رہے ہیں، ہم صحافت کی آزادی کے لیے نکلے ہیں، پیکا ایکٹ کالا قانون ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی عدلیہ نہیں چاہیے جو مقتدرہ کے ساتھ ملی ہو، آج شاہراہ دستور پر ہم صحافیوں، طلباء ،اور عوام کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں، کالا کوٹ آج مینڈیٹ کی بحالی کے لیے نکلا ہے۔ادھر ریڈ زون میں راستوں کی بندش کے باعث وکلا اور سائلین کو عدالتوں میں پیش ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ہڑتال کے باعث عدم پیشی پر عدالت سے ایڈورس آرڈر نہ کرنے استدعا کی۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن می ایشن ریاست علی آزاد نے ججز سے اپیل کی کہ راستوں کی بندش کے باعث پیش نہ ہونے والے وکلاء کے خلاف ایڈورس آرڈر جاری نہ کیاجائے۔

حکومت نے 26 ویں ائینی ترمیم کے بعد سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔‌تفصیلات کے مطابق حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے 26 ویں ائینی ترمیم کے بعد سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔‌تفصیلات کے مطابق حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے سول کورٹس آرڈیننس 1962میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی سول کورٹس ترمیمی بل 2025 آج منظور کرے گی ، بل کے تحت سول عدالتوں کو فوری مقدمات نمٹانے کا پابند بنایا جائے گا۔

26ویں آئینی ترمیم اور ججز تقرری کیخلاف مختلف بارایسوسی ایشنز نے اسلام آباد میں وکلاء احتجاج میں شرکت کی اور اپنے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے وکلاء احتجاج کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ سابق صدرسپریم کورٹ بارعابدزبیری:سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا کہنا تھا کہ آج اگر سپریم کورٹ میں کوئی تعنیاتی ہوئی تو اس میں اور پی سی او ججوں میں فرق نہیں ہوگا۔ کہا جاتا ہے تحریک نہیں اٹھا رہے۔ ہمارے وکلا پرامن طور پر احتجاج کے لیے آ رہے تھے لیکن ان کو روکا گیا ہے۔ عابد زبیری نے کہا کہ کیا یہ آزاد عدلیہ ہے کہ آپ صرف اپنی مرضی کے جج لگائیں۔ ہماری تحریک اس ترمیم کو ختم کرائے گی۔ اس ملک میں کوئی انسانی حقوقِ نہیں ہیں۔ ہم کوئی کیس حکومت کے خلاف دائر کرتے ہیں تو وہ اپنی مرضی کے ججوں کو وہ کیس دے دیتے ہیں اور وہاں سے جو فیصلہ آنا ہے سب کو پتہ ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرریاست علی آزاد:اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے وکلاء اسلام آباد میں پہنچے ہیں۔ اسلام آباد کو آج پیک کیا گیا ہے۔ وکلاء کو عدالتوں میں نہیں جانے دیا گیا۔ آج تین بار کونسلز کی نمائندگی یہاں موجود ہے۔ سندھ ،بلوچستان اور اسلام آباد بار کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔ ریاست علی آزاد کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج اس بات پر ہے کہ 26ویں ترمیم پر درخواست سنی جائے۔ حکومت جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ججز تعینات کرنے جا رہی ہے۔ 26 ویں ترمیم کے ذریعے منصور علی شاہ کا راستہ روکا گیا۔ اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔ آج وکلا پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ ہمارے پاس کون سا ہتھیار ہے۔ اگر اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے تو ہم اس احتجاج کو مؤخر کریں گے۔رائے بلیدی وائس چیئرمین بلوچستان بار:بلوچستان بار کے وائس چیئرمین رائے بلیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ بائیس کروڑ عوام کا ملک ہے۔ یہ فارم 47 کی پارلیمنٹ ہے اسے عوام نے مسترد کیا۔ آزاد عدلیہ کے خلاف 26 ویں ترمیم ضرب تھی۔ جب تک ملک میں آئین و قانون کی بحالی نہ ہو گی انصاف ممکن نہیں۔ صدرلاہور بار ایسوسی ایشن چودھری مبشرکا بیان:چوہدری مبشر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم غیر آئینی ہے۔ جن کے خلاف کیس ہیں وہی بیٹھ کر طے کریں گے کہ جج کون ہو۔ ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہماری درخواست کو پہلے فل کورٹ میں سنا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی مرضی کے جج لانا چاہتے ہیں۔ یہ ملک بھر کے وکلا کی تحریک ہے۔ پنجاب بار کونسل کی قرارداد کی مذمت کرتا ہوں۔صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر وڑائچ:صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تاثر ہے کہ احتجاج کرنے والے سیاسی جماعت سے ہیں۔ وکلاء نے سیاسی محاذ کے لیے کبھی احتجاج نہیں کیا۔ رات کی تاریکی میں ایک کالا قانون بنایا گیا۔ انہوں نے سب سے پہلے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ سب کو معلوم ہے کہ عدلیہ آزاد اور خود مختار تھی۔ ہمیں نہیں لگتا کہ ان ججز کی موجودگی میں کوئی انصاف ہو گا۔ عامر وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں مختلف صوبوں سے ججز لائے۔ سینئر ججز کی سنیارٹی کو ختم کرنے کے لیے ججز لائے۔ ججز کی سیٹ خالی ہونے سے پہلے ججز بھرتی کیے گئے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئینی درخواستوں کو فل کورٹ بینچ سنے۔ہم پوری ترمیم کو ہی چیلنج کر رہے ہیں۔

افواج پاکستان میں 3 نئے لیفٹیننٹ جنرل کونسے 30 سویلین حکومت کے گریڈ 22 میں کونسے خوش نصیب تفصیلات کے لئے بادبان سھیل رانا لاءیو۔۔وکلا اجتھجاج ریڈ زون مکمل سیل زندگی مفلوج۔۔۔۔ٹرائی سیریز، جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ نے فائنل میں جگہ بنالی۔۔پاکستان محفوظ نھی افغان کرکٹر۔۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ۔۔ساری زندگی پشاور راولپنڈی اور اسلام آباد کی گلیوں میں ریت والی چھلی فروٹ سبزی اخروٹ گرم مصالحے اور دس ہزار والا قالین پانچ سو میں بیچا ہے ان کو بھی پاکستان میں سکیورٹی رسک نظر آ رہا ہے بھائی لکھ لو قیامت آنے والی ہے۔۔جسٹس گل حسن چیف جسٹس اسلام آباد کی دوڑ سےاوٹ۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ سرکاری دورہءِ متحدہ عرب امارات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ

. *وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ سرکاری دورہءِ متحدہ عرب امارات**وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ*متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا 10 اور 11 فروری کو دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے. وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے. وزیرِ اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختف ممالک کے سربراہان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے. وزیرِ اعظم کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا دوسرہ دورہ ہے. وزیرِ اعظم دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور متحدہ عرب امارات میں کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ اصف، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

اسلام آباد دنیا کی نااھل پولیس جو دھشت گردوں کو خود دعوت دیتی ھے۔ وزیر اعظم نے ان سروس ڈیتھ پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دے دی دوران سروس انتقال پر سرکاری ملازم کے بچے کو نوکری نہیں ملے گی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں، ڈویژن اور صوبوں کو خط لکھ دیا۔ نئے ججز کی تقرری وکلا کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، سری نگر ہائی وے بلاک تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکہ میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کمشنر راولپنڈی نے پنڈی اور اٹک میں دھاندلی کے بارے میں کی تھی وہی بات موجودہ گورنر پنجاب نے کل رات کہی کہ کراچی سمیت پورا پنڈی اور اٹک ریجن فارم 47 پر ہیں۔ یہی بات پر کمشنر غائب کر دیا اب گورنر پنجاب کا کیا بنے گا؟وکلاء احتجاج ریڈ زون کو مکمل طور پر سائے سیل کرنے کا فیصلہ۔۔پاکستان میں طلاق اور خلعہ میں 35 فیصد اضافہ۔۔طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4 لاکھ ننانوے ھزار کو کراس کر گئی ہے۔۔امریکہ کا ایران سے معاہدہ اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ۔پاکستان حج مشن ختم کرنے کا فیصلہ ایک ھزار ارب روپے کی بچت۔۔ھای کورت روالپندی الیکشن احسن حمید صدر۔۔مریم اورنگزیب کی وزارت خطرے میں۔۔چمپین ٹرافی کے دوران پولیس فرنٹ سیکنڈ رو میں رینجرز اور تیسری رو میں فوج ھوگی۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان میں طلاق اور خلعہ میں 35 فیصد اضافہ۔ طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4 لاکھ ننانوے ھزار کو کراس کر گئی ہے۔امریکہ کا ایران سے معاہدہ اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ۔پاکستان حج مشن ختم کرنے کا فیصلہ ایک ھزار ارب روپے کی بچت۔ھای کورت روالپندی الیکشن احسن حمید صدر۔مریم اورنگزیب کی وزارت خطرے میں۔چمپین ٹرافی کے دوران پولیس فرنٹ سیکنڈ رو میں رینجرز اور تیسری رو میں فوج ھوگی۔۔ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکہ میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔کمشنر راولپنڈی نے پنڈی اور اٹک میں دھاندلی کے بارے میں کی تھی وہی بات موجودہ گورنر پنجاب نے کل رات کہی کہ کراچی سمیت پورا پنڈی اور اٹک ریجن فارم 47 پر ہیں۔ یہی بات پر کمشنر غائب کر دیا اب گورنر پنجاب کا کیا بنے گا؟۔وکلاء احتجاج ریڈ زون کو مکمل طور پر سائے سیل کرنے کا فیصلہ۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس امنے سامنے اج میدان لگے گا سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کا معاملہ اور دما دم مست قلندر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور ہے اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت کل منعقد ہوگا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرریوں کا عمل کئی مہینوں سے متنازعہ بنا ہوا ہے کیونکہ ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے بلایا گیا

اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرس روم میں دن 2 بجے ہوگا۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی پانچوں ہائیکورٹس لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ کے سینئر ججز کے نام طلب کر لیے ہیں۔

اس اجلاس میں فیصلہ ہوگا کہ آیا یہ تقرریاں فوری کی جائیں گی یا مزید مشاورت درکار ہوگی۔واضح رہے کہ یہ تنازع تب شروع ہوا جب سپریم کورٹ کے چار سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی چیف جسٹس کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ججز کی تعیناتی کے عمل کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں ججز کا مؤقف تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے کیس میں ممکنہ طور پر فل کورٹ تشکیل دی جا سکتی ہے اور اگر نئے ججز شامل ہو جاتے ہیں تو فل کورٹ کے تعین میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

ججز کی جانب سے لکھے گئےخط میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ججز کے تبادلے کے بعد انہیں آئینی طور پر دوبارہ حلف اٹھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہواجس سے ان کی جج کی حیثیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آٹھ ججز کی تعیناتی کے معاملے پر سینیٹر علی ظفر نے کل کا اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی جس میں انھوں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو خط لکھا، خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی تنازع کا حوالہ دیا۔جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو لکھے گئے خط میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سنیارٹی تنازع حل ہونے تک اجلاس مؤخر کیا جائے، سپریم کورٹ کے چار ججز بھی اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔

پیکا ایکٹ مخصوص میڈیا کو 100 ارب روپے کے اشتھار بانٹنے کے باوجود حکومت ناکام۔۔ملک ریاض کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔وزارت مذہبی امور میں اربوں روپے کی کرپشن۔شھادتوں میں اضافہ۔۔ملک میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے۔پاکستان میں سونے کی قیمت 3 لاکھ سے زیادہ ہو گئی. ۔ نئے اسٹیڈیم میں کل یہ لوگ خود ناچے اور آج نیوزی لینڈ نے انکو خوب تگنی کا ناچ نچایا۔ وزارت حج ڈائریکٹر جنرل سومرو کی 200 ارب روپے کی کرپشن 2024 اور انے والے حج کی کرپشن۔۔۔۔آخری 5 اوورز میں 85 رنز پاکستان کی شکست کی سب سے بڑی وجہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ یھی دونوں پاکستان کی چمپین ٹرافی میں شکست کا سبب بن گئے۔بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور افغان گٹھ جوڑ چمپین ٹرافی کے میچز کے دوران لاھور اور کراچی میں دھشت گردی کا پلان تفصیلات بادبان میگزین کا تازہ شمارہ اپنے ھاکر سے 12 فروری کو طلب کرے

بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور افغان گٹھ جوڑ چمپین ٹرافی کے میچز کے دوران لاھور اور کراچی میں دھشت گردی کا پلان

وزارت حج ڈائریکٹر جنرل سومرو کی 200 ارب روپے کی کرپشن 2024 اور انے والے حج کی کرپشن تفصیلات کے لئے بادبان ٹی وی

آخری 5 اوورز میں 85 رنز پاکستان کی شکست کی سب سے بڑی وجہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ یھی دنوں پاکستان کی چمپین ٹرافی میں شکست کا سبب بنے گئے