All posts by admin

صدر نے سپریم کورٹ کے چھ ججز اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔ترک صدر پاکستان میں سیکورٹی ھای الرٹ۔۔عمران خان نے استین کے سانپوں کو فارغ کر دیا۔کے پی کے تمام عھدے اسٹیبلشمنٹ مخالف کے حوالے۔۔ترک صدر کی امد صدر وزیر اعظم نے استقبال کیا۔۔قومی اسمبلی میں اتحادی جماعت پیپلز پارٹی اور نواز لیگ امنے سامنے۔۔واشنگٹن سے اھم کال میسنجر پاکستان میں۔۔جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنانے والے فیک نیوز پر گرفتار کب ھونگے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

غزہ کے جنوبی قصبے رفح میں بدھ کے روز انسانی ہمدردی کی امداد لے جانے والے ٹرک مصر سے غزہ کی پٹی میں داخل ہو ئے ہیں۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے بدھ کو غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی آبادکاری “ناقابل قبول” ہوگی۔ابو الغیط نے عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ سے تباہ حال غزہ سے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کو نکالنے کی تجویز خطے کو بحرانوں میں دھکیل دے گی جس کا “امن اور استحکام پر نقصان دہ اثر” ہوگا۔اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے منگل کو ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف اپنے ملک کے مسلسل موقف کا اعادہ کیا۔عبداللہ نے X پر کہا کہ “فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو اور سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنا سب کی ترجیح ہونی چاہیے۔” غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک حماس کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے میں 1200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی میں حماس کے زیرِ کنٹرول غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

13 فروری، 2025*ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں* صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا

صدر رجب طیب ایردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے انکو خوش آمدید کہا.

ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں انکا استقبال کیاپاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں نے ان کا فضائی استقبال کیا اور انکے جہاز کو اپنی حصار میں اسلام آباد لائے دورے کے دوران ترک صدر، صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے. وہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کاؤنسل (High Level Strategic Cooperation Council) اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں ترک صدر پاکستان اور ترکیہ کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔___

ایک بڑے ھدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کا شاندار کھیل اور جیت۔ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سعود محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچری۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

آج کل کی کرکٹ میں کسی بھی باؤلر کو کوئی بھی بیٹسمین دھو دیتا ہے، بڑے بڑے سکور بن رہے ہیں تو ایسے میں اگر آپ نے جیتنا ہے تو آپ کے بیٹسمینوں کو تیز کھیلنا ہو گا، لمبی اننگ ہو یا چھوٹی تیز کھیلنا لازمی ہے- ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز ہی تیز تھا، وکٹیں گریں لیکن اچھی بات یہ تھی کہ مطلوبہ رن ریٹ کو ایک حد سے بڑھنے نہیں دیا گیا- تیسویں اوور کے بعد تو رضوان اور سلمان کچھ ایسا شاندار کھیلے کہ جنوبی افریقہ کے پاس کوئی موقع ہی نہیں بچا- موقع بن سکتا تھا اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم کچھ وکٹیں حاصل کر پاتی لیکن دونوں بیٹسمینوں کی عمدہ بیٹنگ نے ایسا موقع ہی نہیں دیا- رضوان اور سلمان دونوں نے عمدہ شاٹس کھیلیں لیکن خاص شاٹس سلمان آغا کی ایکسٹرا کور پر کھیلی گئی شاٹس تھیں- زیادہ تر فاسٹ باؤلرز کو اور کچھ شمسی کو، اتنے تسلسل سے ایکسٹرا کور پر اتنی پیاری شاٹس کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں- مڈوکٹ اور سامنے بھی کچھ اچھی شاٹس کھیلیں لیکن ایکسٹرا کور والی شاٹس کمال تھیں- دوسری جانب کپتان نے کپتان والی اننگ کھیلی، پرسکون، بغیر کوئی دباؤ لئے بس اپنا کھیل کھیلے جاؤ اور ایسی بیٹنگ وکٹ پر سکور تو بن ہی جاتا ہے- ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا شاندار کھیل!

لالکرتی کی مشہور پان والی دکان جہان کے پان اپنے منفرد ناموں سے ضیا محی الدین کے پروگرام سے مشہور ھوئے۔لالکرتی کی بہت مشہور پان کی دوکان۔ یہاں پر مشہور فلم آرٹسٹ بھی پان کھانے آتے تھے۔ انکی دوکان پر سو سے زیادہ طرح کے پان ہوتے تھے۔ انار کلی، راجہ رانی اور ‘آئے بھی وہ گئے بھی وہ’ زیادہ مشہور تھے۔ لال کڑتی راولپنڈی_

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز، حکومتی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان سمیت 6 نکات پر مشتمل ہوگا۔فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط 6 نکات پر مشتمل ہوگا،بانی پی ٹی آئی نے تیسرے خط سے متعلق نکات نوٹ کرواکے ہدایات دیں۔بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔خط میں کہا گیا کہ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے، دہشتگردی رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں، 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے، پارٹی اس پر اپنا موقف دے گی۔

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانیٔ پی ٹی آئی نے شیر افضل پر اظہار برہمی کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنما جلد شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ذرائع کے مطابق بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر رہنماؤں نے عمران خان سے شکایت کی تھی۔

پارلیمنٹ مزاق بن گیا اجلاس شورع ھوتے ھے کورم ٹوٹ گیا مسلسل تیسرے روز ارکان اسمبلی غائب..نئے تعینات ہونے والے ججز کل سپریم کورٹ میں حلف اٹھائیں گے۔ ۔‏مظفرآباد :آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔۔توہین عدالت کیس میں سردار تنویر الیاس نے عدالت سے معافی مانگ لی۔ثمتوہین پارلیمنٹ داخلہ وزیر کیوں غائب نوید قمر۔نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ھیں، آرمی چیف۔۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں، طلبہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں، طلبہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان بھر سے نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والے یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، طلبہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں، پاکستانی نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، پاک فوج کا ہر سپاہی مادر وطن کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کو اپنانا ضروری ہے، ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے متحد رہیں، سرحد پار دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلباء کو تعلیمی میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی

،انہوں نے طلبہ کو ایسی مہارتیں حاصل کرنے کی ترغیب دی جو انہیں ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، ہمیں ا پنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا آغاز بھی اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے، یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟، ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، غیور خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی ملاقات* انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی ملاقات* انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بطور رکن IAEA کئی دہائیوں پر محیط اس تنظیم کے ساتھ نتیجہ خیز اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو برقرار رکھا ہے۔ IAEA کے تعاون سے، پاکستان نے جوہری توانائی کی پیداوار، صنعتی ترقی، صحت کی دیکھ بھال، زرعی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ وزیراعظم نے پرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے IAEA کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل IAEA نے پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ آئی اے ای اے پاکستان کے ساتھ اسی جذبے سے کام کرتا رہے گا۔______

افغانستان میں دھماکا 25 افراد جان بحق 40 زخمی۔ ھای کورت کے جج کی جانب سے ایوان کے متعلق ریمارکس نا قابل قبول اسپیکر بھرم۔۔بڑی بیٹھک بڑا فیصلہتمام اپوزیشن مل کر حکومت کو گھر بھیجیں گے۔۔ای ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات۔۔۔۔ترک صدر کی امد ریڈ زون سیل۔۔۔۔پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ بڑے او ایس ڈی۔۔40 ھزار استعفے پاکستان کے دیوالیہ۔۔ار یا پار اج شکست کی صورت میں ساوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ فائنل کھیلے گی۔۔پاکستان 6 کھلاڑیوں کے ساتھ جبکہ ساوتھ افریقہ گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ اج میچ کھیل۔۔مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے زمین تنگ ڈی پورٹ ھونے والے پاکستانی۔ھای کورٹ کے جج کی جانب سے ایوان کے متعلق ریمارکس نا قابل قبول اسپیکر بھرم۔۔قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی اجلاس ملتوی۔۔حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام۔ پاکستان کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے زمین تنگ ڈی پورٹ ھونے والے پاکستانی۔۔افغانستان میں دھماکا 25 افراد جان بحق 40 زخمی۔۔۔نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی افتتاحی تقریب آج۔۔اپنی آخری آٹھ اننگز میں چھ نصف سنچریوں اور ایک سنچری کے ساتھ، کین ولیمسن غیر معمولی مستقل مزاجی کے ساتھ ون ڈے کرکٹ پر حاوی۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ایک جج کی جانب سے ایوان کے بارے میں ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امورکو ہدایت دی کہ وہ معزز جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران کوئی پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہو گا۔ اپوزیشن اور حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کسی جج نے پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کی ہے۔وزیر پارلیمانی امور متعلقہ جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد کی ملاقات کا اعلامیہ سامنے آگیا۔اعلامیے کے مطابق جوئیل ترکویٹز کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے دوان ملاقات عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے جاری کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ آزاد ادارہ ہے اور بطور سربراہ اس کی خودمختاری کا تحفظ میری ذمے داری ہے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا عام طور پر عدلیہ کا ایسے مشنز سے براہ راست رابطہ نہیں ہوتا ہے۔

سعودی عرب، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات سمیت 6 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے سعودیہ سے واپس بھیجے گئے 17 افراد کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ، 13 بھکاریوں، پاسپورٹ میں قوائد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5، معاہدے کی خلاف ورزی پر 16، کام سے مفرور پر 23، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 13، زائد المیعاد قیام پر 3 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

عمان، سومالی لینڈ اور امارات میں بلیک لسٹ پر 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کینیڈا میں زائد المیعاد قیام پر 1، عراق میں غیرقانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر 7 ، امارات میں دستاویزات نہ ہونے پر 1، جیل سے رہا کرکے 9 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔