All posts by admin

وزارت مذہبی امور میں کرپشن حج 2024 لوٹ مار کاکڑ بھی ملوث۔ 6 ماہ تک کھربوں روپے بینکوں میں رکھنے کے باوجود منافع کیوں نہ لیا گیا۔ 55 ھزار حجاج سے 10 لاکھ پچاس ہزار روپے کو ضرب دے تو 5 کھرب سے زائد رقم بنتی 22 فیصد بینک کا منافع ماہانہ 10 ارب روپے کیوں نہ لیا گیا جو 60 ارب روپے بنتا ہے کس کی جیب میں گیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی ٹی وی پر

عزیزیہ میں 55 ھزار کی بلڈنگ میں ایک ھزار ریال فی حاجی کرپشن 16 ارب پاکستانی بنتی ھے 35 ریال کا کھانا فی حاجی میں 15 ریال کی کرپشن 3 ارب روپے بنتی ھے اسی طرح 500 ریال فی حاجی کرپشن مدینہ شریف میں 8 ارب روپے گاڑیوں میں 200 ریال فی حاجی کرپشن 2 ارب روپے منی عرفات میں گدوں تسبیح اور چادروں میں کرپشن 2 ارب روپے پاکستانی اسی طرح 8 روپے فی کین اب زم زم کو 15 ریال میں خرید کر 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی

ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ اور مکہ کے ساتھ سومرو ڈائریکٹر جنرل کو گرفتار کون کرے گا جائیٹ سیکرٹری حج جلترم اس کے علاوہ سروس ویزوں کی لوٹ مار سابق نگران وزیر کو گرفتار کر کے تحقیقات کی جاے رپورٹ سھیل رانا

پاکستان حج مشن نے مکہ مکرمہ میں ان چھ کیٹرنگ کمپنیوں پر ڈھائی لاکھ سعودی ریال (تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) کے 17 جرمانے عائد کیے ہیں جنہوں نے پاکستانی عازمین کو کھانا فراہم کرنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔پاکستان حج مشن نے رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کرنے والے 70 ہزار سے زائد عازمین کے کھانے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نو کیٹرنگ کمپنیوں کو ملازمت دی۔’رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں پر پہنچنے پر کھانے کے معیار اور مقدار کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جہاں مشن کے ذریعہ عازمین کو رہائش دی جارہی تھی۔ روزانہ کے مینو میں پاکستانی اور براعظمی دونوں قسم کے کھانے شامل ہوتے ہیں جب کہ رش سے بچنے کے لیے پیش کرنے کے اوقات لچکدار تھے۔’مینو میں کھانے کی اشیا میں گوشت، دال، سبزیاں، چاول، دو قسم کی روٹی، دہی، پھل، مٹھائیاں، چائے اور پانی شامل ہیں۔‘فیڈ بیک میکنزم میں ایک ڈیجیٹل ایپ شامل ہے، جسے اب تک خوراک سے متعلق 506 شکایات موصول ہوئیں اور ان کو حل کیا گی

ا

۔رپورٹ کے مطابق دستی طور پر رجسٹرڈ شکایات کو بھی حل کیا جا رہا تھا جبکہ 400 رکنی پاکستان حج میڈیکل مشن بھی موجود ہے۔پاکستان نے عازمین حج کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سعودی شہروں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں دو ہسپتال اور 11 ڈسپنسریاں بھی قائم کی ہیں۔اس سال مناسک حج 14-19 جون تک چلنے کی امید ہے۔ پاکستان کا قبل از حج فلائٹ آپریشن، جو نو مئی سے شروع ہوا تھا، نو جون تک جاری رہے گا۔نو مئی سے اب تک 217 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 990 سے زیادہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔پاکستان حج مشن کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ’زیادہ تر جرمانے معاہدے کے بعض عناصر کی خلاف ورزی کرنے اور سپلائی چین میں بغیر کسی رکاوٹ کے حاجیوں کو بروقت حفظان صحت کے مطابق کھانے کی فراہمی کو یقینی نہ بنانے پر عائد کیے گئے ہیں۔‘کیٹررز کی خدمات حاصل کرنے کا عمل گذشتہ سال نومبر میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کیا گیا تھا کہ معیاری کھانا ایک دن کے لیے 35 ریال فی شخص کے حساب سے فراہم کیا جائے گا۔فوڈ کوآرڈینیٹرز کھانے کی تیاری کے دوران مسلسل نگرانی اور کچن کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہے تھے۔

NTSکے ذریعے 45000 معاونین سیے درخواستیں لی گئیں . 1800 روپے فی امیدوار چارج کیے گئے اور 70،80،90 مارک والے امیدواروں کو فیل کر دیاگیا 40،50،60 مارک والے لوگ حج ڈیوٹی پر معاونین بھیج دیے گئے جس میں وزارت کے افسران کے سگے بھائی اور بیٹے بھیج دیےگیے، جس کے خلاف درجنوں شکایات محتسب اعلئ اور کیی نوٹس سیکرٹری مزہبی امور کو پہنچ چکے ہیں

2006 سے پرائیویٹ سیکٹر کو حج کوٹہ دیا انہیں اپرشنل اسٹاف کے لیے ہر سال 60 سے 100 سروسز ویزے جاری کئے جاتے تھے جبکہ اس سال پہلی دفعہ دوسو سے زائد ویزے HOAP کو دیے گئے اور وزارت کے لوگوں کو نوازنے کے علاوہ 5 لاکھ میں فی ویزہ مارکیٹ میں فروخت کیے گیا پالیسی کے خلاف 60 سال کے زائد لوگوں کو بھیجا گیا ہے

ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن (آئی آر ایس او اے ) کے انتخابات کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جسے تنظیمی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا جارہا ہے۔ ریفارمسٹ اور کامریڈ گروپ کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔

ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن (آئی آر ایس او اے ) کے انتخابات کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جسے تنظیمی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا جارہا ہے۔ ریفارمسٹ اور کامریڈ گروپ کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔اس موقع پر ایف بی آرگریڈ 20 کے آفیسر وسیم حیات باجوہ 661 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہوں وہ ایف بی آران لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز باؤسنگ فاؤنڈیشن ایگزیکٹو ڈی جی نیا پاکستان اور ممبر پلاننگ سی ڈی اے کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انتخابی نتائج کے مطابق وسيم حيات باجوہ 661 ووٹ کے ساتھ صدارت کےعہدے پر فائز ہوئے۔ مقابلے میں نائب علی پٹھان اور نفیسہ ستی نائب صدور جبکہ علی صالح حیات کلیار سیکریٹری جنرل کے عہدے پر منتخب ہوئے ۔ اس کے علاوہ غلام مصطفی ڈوگر کو جوائنٹ سیکرٹری، سہیل انجم کو پریس سیکریٹری اور رفعت عزیز کو خزانچی کے عہدے ملے ۔نتائج کو تنظیمی اراکین کے نومنتخب قیادت پر اعتماد کا اظہار جانا جارہا ہے ۔ اس موقع پر نئی ٹیم کے رہنماؤں کی جانب سے آئی آر ایس او اے کے مقاصد اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے ساتھ آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کے زور ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر سے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کے قیمتی جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹڈائریکٹوریٹ جنرل آف *اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ*اسلام آباد ؛5 جون 2024،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کے زور ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر سے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کے قیمتی جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی بہت بڑے اسکالر اور مدبر سیاسی رہنما تھے، ان کی ہیلی کاپٹر میں رحلت نہ صرف ایران بلکہ مسلم اُمہ کے لیے بڑا صدمہ ہےاور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اسپیکر نے صدر رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ہونے والی اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور بڑی مفید ملاقات رہی ۔اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے صدر رئیسی اور مرحوم وزیر خارجہ کو پاک۔ ایران دوستی اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا داعی پایا۔ اسپیکر نے ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے ایرانی بہن ، بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اسپیکر نے صدر رئیسی اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے کی دعا کی۔ انہوں کہا کہ وہ سفر میں تھے جس کی وجہ سے پہلے حاظر نہیں ہو سکے۔ ایران کے سفیر نے ایرانی سفارتخانے آمد، مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کی رحلت پر اظہار تعزیت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔انہو ں نے مرحوم صدر رئیسی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایران پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایرانی سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنا تعزیتی پیغام بھی قلمبند کیا۔

شینزین (چین)۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگووزیراعظم شہباز شریف سی پیک کے اندر ایک نئی جدت لے کر آئے ہیں، وزیر اطلاعاتوزیراعظم کے وژن کے تحت سی پیک میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،

شینزین (چین)۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگووزیراعظم شہباز شریف سی پیک کے اندر ایک نئی جدت لے کر آئے ہیں، وزیر اطلاعاتوزیراعظم کے وژن کے تحت سی پیک میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، وزیر اطلاعاتشینزن میں بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں 500 سے زائد پاکستانی اور شینزین کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی، وزیر اطلاعاتپاکستان اور چین کے درمیان تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو پاکستانی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہیں، وزیر اطلاعاتشینزین میں بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں اور کانفرنس پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی، وزیر اطلاعاتموبائل فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے اونر سے بھی ملاقات ہوئی، ان کی فیکٹری پاکستان میں کام کر رہی ہے، یہ پاکستان سے ایکسپورٹ کریں گے، وزیر اطلاعاتالیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے بھی گفتگو ہو رہی ہے، عطاءاللہ تارڑوزیراعظم شہباز شریف بیجنگ میں چینی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراطلاعاتانشاءاللہ ان اقدامات کی بدولت پاکستان ترقی کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی حکومت کے دو اہم فیصلےوفاقی حکومت کا موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ سعودی عرب کی سرمایہ کاروں کیساتھ 600 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ

Breaking News ⚠️

وفاقی حکومت کے دو اہم فیصلے

وفاقی حکومت کا موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کی سرمایہ کاروں کیساتھ 600 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں فیصلوں سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم کی سولر بجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ الگ نرخ تیار کرنے کی ہدایت

بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا کے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے 24 جماعتی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے بھاری اکثریت سے جیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لوک سبھا کے ساتویں اورآخری مرحلے کیلئے 8 ریاستوں کی 57 نشستوں پر یکم جون کو ووٹنگ ہوئی تھی اور اس کے ساتھ ہی انتخابات کا مرحلہ ختم ہوگیا تھا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا کے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے 24 جماعتی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے بھاری اکثریت سے جیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

لوک سبھا کے ساتویں اورآخری مرحلے کیلئے 8 ریاستوں کی 57 نشستوں پر یکم جون کو ووٹنگ ہوئی تھی اور اس کے ساتھ ہی انتخابات کا مرحلہ ختم ہوگیا تھا۔

لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔لوک سبھا کی 543 نشستوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا اور سرویز ایجنسیز کے ایگزٹ پول غلط ثابت ہوگئے اور بی جے پی اتحاد این ڈی اے بھاری اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی سربراہی میں 24 جماعتی اتحاد این ڈی اے کو 294 نشستوں پر برتری حاصل ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی 234 سیٹیں شامل ہیں۔

بی جے پی نے انتخابی نعرہ ’اب کی بار 400 پار‘ لگایا تھا تاہم اب دائیں بازو کی جماعتوں کو 300 کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔وہیں بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی 85 نشستیں جیت چکی اور 154 میں برتری حاصل ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کو موجودہ انتخابات میں 50 سے زائد نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑا اور 2019 کے انتخابات میں بی جے پی نے لوک سبھا کی 303 نشستیں جیتی تھیں۔

دوسری جانب کانگریس کی سربراہی میں 24 جماعتی اتحاد انڈیا 231 نشستوں پرآگے ہے۔ کانگریس اب تک 39 نشستوں پر کامیاب ہوچکی اور اسے 60 سیٹوں پر برتری حاصل ہے، سماج وادی پارٹی 38 اور آل انڈیا ترنمول کانگریس 29 نشستوں پر آگے ہے۔کانگریس اتحاد نے بی جے پی کے گڑھ سمجھے جانے والی ریاست اتر پردیش میں اپ سیٹ کردیا اور 80 میں سے 44 نشستوں پر برتری حاصل کرلی جن میں 38 پر سماج وادی پارٹی اور 6 پر کانگریس آگے ہے جبکہ بی جے پی 32 سیٹوں پر آگے ہے۔

543 نشستوں کے ایوان میں حکومت سازی کیلئے 272 کا ہندسہ درکار ہے تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کو اب تک کے نتائج کے مطابق سادہ اکثریت حاصل ہےبھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اتحاد کی جانب سے بھاری اکثریت نہ ملنے پر اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور 4 سالوں کے دوران سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس انڈیکس 4390 پوائنٹس کمی کے بعد 72 ہزار 79 پوائنٹس پر آگیا۔

سرمایہ کاروں کے 30 لاکھ کروڑ بھارتی روپے ڈوب گئے۔

اس کے علاوہ سرکاری بینکوں،انفراسٹرکچر اورکیپٹل گڈز فرموں کے حصص میں گراوٹ دیکھی گئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارتی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہوکر 83.14 ہوگئی۔

ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کرنے کے باوجود مودی کے امیدوار کو انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایودھیا بھارتی ریاست اترپریش کے ضلع فیض آباد کا ایک شہر ہے جہاں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو شکستِ فاش سے دوچار ہونا پڑا ہے۔بھاری میڈیا کے مطابق فیض آباد پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدار للوسنگھ کو شکست ہوئی ہے۔ للوسنگھ پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں جنہیں سماجوادی پارٹی کے امیدوار اودھیش پرساد نے 56 ہزار ووٹوں سے ہرایا ہے۔

بادبان نیوز پاکستان کا پہلا یو ایس اے بیسڈ نیوز جینل ھے ۔ نیشنل اور انٹرنیشنل خبروں میں سب سے آگے رہنے کا ریکارڈ برقرار۔ قومی اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری ایڈمن کا کمرہ سیل کر دیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کا خطرہ۔ نیب کے اہلکار 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ میں داخل ہوئی۔ اسی طرح کھربوں روپے کرپشن میں ملوث انوار الحق کاکڑ کے خلاف بھی نیب ایف آئی اے ان ایکشن ۔ قارئین کو معلوم ہے بادبان نیوز کاکڑ کے بطور وزیر اعظم ان کی کرپشن اور راجہ پرویز اشرف کی کرپشن کو لائیو منظر عام پر لایا تھا، جس پر بادبان نیوز بادبان میگزین اور روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی کو بے پناہ مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔ان دنوں کے ساتھ سہولت کاروں کے خلاف ادارے نے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا جن افسران نے ان کی معاونت کی تھی انکے خلاف عدالت کے فیصلے ادارے کی جیت ھےخدا کے فضل وکرم سے ادارے نے ملک وقوم کے لیے جو بھی قومی بین الاقوامی خبریں جاری کی تھیں وہ سب سچ ثابت ہوئی، وہ مودی کی تیسری دفعہ وزیر اعظم نہ بننے کی خبر ہو یا افواج پاکستان کے ایک ذیلی ادارے میں کرپشن کی خبر ہو اداراہ الحمدللہ 29 سال سے ملک وقوم کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھےگا ۔1996 سے لے کر اج تک وہ سابق صدر فاروق لغاری سے لے کر موجودہ صدر زرداری اور بینظیر بھٹو سے شہباز شریف تک سابق مرحوم صدر مشرف اور وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کے علاوہ تمام صدور اور وزراء اعظم کرپشن میں ملوث رھے 29 سالوں میں 2 وفاقی وزراء کرپشن میں ملوث نہیں رہے ،ایک گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے برگئڈیر اصغر اور پرویز رشید مکمل تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کریں۔

گرفتار ملزمان میں جہانزیب،عابد حسین اور حسین بخش شامل ہیں جن کا تعلق راجن پور سے ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں

گرفتار ملزمان میں جہانزیب،عابد حسین اور حسین بخش شامل ہیں جن کا تعلق راجن پور سے ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کے حوالے سے گرفتارملزمان نے سارا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔ملزمان نے پولیس کو بتایا ہے کہ مارگلہ ہلز میں آگ لگتی نہیں بلکہ لگائی جاتی تھی

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کے حوالے سے گرفتارملزمان نے سارا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔ملزمان نے پولیس کو بتایا ہے کہ مارگلہ ہلز میں آگ لگتی نہیں بلکہ لگائی جاتی تھی،کلنجرگاؤں سے گرفتار افراد کا بتانا ہے کہ وہ شہد اکٹھا کرنے کی غرض سے مارگلہ ہلز جاتےتھے،مارگلہ ہلز پر چھوٹی مکھی کے شہد کے گچھے بڑی تعداد میں موجود ہیں،مکھیوں کو بھگانے کے لئے آگ اور دھوئیں کا استعمال کرتے تھے،شہد اکٹھا کرنے کے لئے فیصل مسجد کے عقب میں یہ کام کیا جاتا تھ

سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ کو واپس موصول ہو گئیں،چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں دفتر خارجہ کو واپس کر دیں

سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ کو واپس موصول ہو گئیں،چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں دفتر خارجہ کو واپس کر دیں، پی ٹی آئی حکومت میں سائفر کاپیاں چیف جسٹس، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ آفس کو ارسال کی گئی تھیں۔کاپیاں سائفر کے مزید سیاسی استعمال کے روک تھام کے تحت واپس منگوائی گئی ہے۔
2023 میں سائفر کیس عدالتوں میں زیر سماعت تھا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو سائفر کی کاپیاں واپس مانگنے کیلئے خط لکھا گیا۔سپیکر اور چیئرمین سینیٹ آفس نے سکیورٹی پروٹوکول کے تحت دونوں کاپیاں واپس وزارت خارجہ کو ارسال کیں۔

دونوں آفسز نے کاپیوں کی واپس وصولی کی تصدیق بھی کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے یہ اقدام سائفر کے مزید سیاسی مقاصد کے استعمال سے روکنے کیلئے کیا تھا، سائفر کو دونوں ایوانوں میں زیر بحث لانے کیلئے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم کے دور میں کابینہ کی منظوری کے بعد سائفر کو ڈی کلاسیفائیڈ کر کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا تھا۔سائفر کیس میں سزاﺅں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سزاﺅں سے متعلق فیصلہ سنادیاتھا اورسابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی قریشی کی سائفرکیس میں اپیلیں منظورکرلی گئیں تھیں۔
اپیلیں سننے والے بینچ میں چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔ بینج نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت کی جانب سے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کا مختصر تحریری حکم نامہ جاری کردیاتھا۔حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔30جنوری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو 15 اگست کی ایف آئی آر کے الزامات سے بری کردیاگیاتھا۔کیس کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔