All posts by admin

پاکستان کی کارکردگی بھتر ھے اور بابر اعظم کو 2025 تک کپتان مقرر کیا گیا محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو چیمپئن ٹرافی 2025 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے.نائب کپتان بنانے کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کو دے دی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پاکستانی ٹیم سے وہی خواہش ہے جو فینز کی ہے. اگر فائٹ کرکے ہاریں گے تو ذمے داری لوں گا. اگر فلیٹ ہار گئے تو پھر دیکھیں گے۔ اس وقت کئی نئے کھلاڑی آئے اور کئی ریٹائرمنٹ سے واپس آئے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواہش نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کی تھی. امید ہے آگے پرفارمنس بہتر ہوگی۔ تجربات نہیں ہیں، یہ ہم نے فیصلے کیے ہیں. سلیکشن کمیٹی میں سب کے پاس اختیار ہے. تبدیلیوں سے کیا فرق پڑتا ہے اس کا وقت بتائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مسئلے ہر جگہ ہوتے ہیں، اب ٹیم اکٹھا اور مستحکم ہو چکی ہے. اپنی غلطیوں کو مان کر چلنا ہی مقصد ہوتا ہے۔ چاہتے ہیں کوچز کی طرح کپتان بابر اعظم بھی لمبے عرصے کے لیے ٹیم کی قیادت کریں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چیمپئن ٹرافی کا ابتدائی شیڈول بھیج دیا ہے۔ چیمپئن ٹرافی کیلئے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی ہونی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں بہترین ایونٹ کا انعقاد ہو۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری سے متعلق انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کے کیس میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آئندہ ہفتے میں احسان اللہ انجری کیس کی رپورٹ آجائے گی۔

راولپنڈی/ڈکیتی واردات۔ پرانے ائیر پورٹ کے قریب راول روڈ پر ڈکیتی کی واردات ۔ موٹر سائیکل سوار مسلح نے کار سوار فیملی کو لوٹ لیا

راولپنڈی/ڈکیتی وارداتپرانے ائیر پورٹ کے قریب راول روڈ پر ڈکیتی کی واردات موٹر سائیکل سوار مسلح نے کار سوار فیملی کو لوٹ لیا موٹر سائیکل سواروں نے راول روڈ پر کار سوار فیملی کو زبردستی روکا ملزمان گاڑی سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب شہری موبائل فون سے ڈکیتی واردات کی ویڈیوز بھی بناتے رہے

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے 14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دیے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے تمام افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے 14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دیے۔

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے تمام افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اے ایس پی اسد اقبال کو ایس ڈی پی او سبزی منڈی سے ایس ڈی پی او سیکریٹریٹ جبکہ ڈی ایس پی فیاض احمد کو ایس ڈی پی او سبزی منڈی اور انصر احمد کو ایس ڈی پی او ترنول تعینات کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی امتیاز علی کو ایس ڈی پی او ویمن، محمد محفوظ احمد کو ڈی ایس پی ٹریننگ، ڈی ایس پی اسرار احمد کو اے آر یو اور مختیار احمد بگٹی کو ڈی ایس پی ایچ ایس زیڈ تعینات کیا گیا ہے۔

ملک دلاور خان ڈی ایس پی ٹریفک، ملک عابد اکرام کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ذوالفقارعباسی ایس پی یو،اسجد الطاف ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس تعینات ہو گئے۔

ابراہیم جونیجو کو ڈی ایس پی ڈولفن، خان محمد حسبانی کو ڈی ایس پی جے پی یو، غلام حسین چانڈیو کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ایڈمن اور محمد شریف کلاچی کو ڈی ایس پی ایس پی یو تعینات کر دیا گیا۔نادرا نے بہترین سکیورٹی سسٹم،عالمی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس کی فراہمی کے لیے ایبرکس کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔معاہدہ کے مطابق نادرا سائبر سکیورٹی میں ایبرکس کے اشتراک سے کپیسٹی بلڈنگ کرے گا۔ایبرکس کے اشتراک سے ملکی و غیر ملکی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس بھی پیش کی جائیں گی۔مایہ ناز عالمی ادارے کے اشتراک سے سائبر سیکورٹی سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے گا۔نادرا کے مطابق معاہدے کے تحت نادرا کسٹم انجنئیرنگ سولیوشنز سے مدد لیتے ہوئے سائبر سیکورٹی میں خودکفیل ہوگا۔ابریکس دہائیوں سے سائبر سیکورٹی خدمات دینے میں پہنچان رکھتی ہے۔لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئرسیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے۔افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے افضل حسین تارڑ کی وفات پر صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔شہبازشریف کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ افضل تارڑ کی وفات پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسرسے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسرسے ملاقات،پاکستان اور آئی ایس ڈی بی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، بینک کے اپنی گولڈن جوبلی منانے پر مبارکباد، ایک ادارے کے طور پر آئی ایس ڈی بی کے قیام اور مضبوطی میں پاکستان کے تعاون پر فخرکا اظہار،

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں، موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل۔لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے شروع ہونے والے بارش کے نظام میں شدت آنے کی توقع ہے۔سندھ کے اضلاع جیکب آباد اور شکارپور میں بھی بادل برسے، اسی طرح بارشوں کا نیا سلسلہ ایک بارپھر نیلم آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا، ہفتہ کی صبح سے شروع ہونے والی بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے، شاہراہ نیلم چلہانہ تا شاردا ٹریفک کے لیے کھلی ہے جبکہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر آنے والی سلائیڈ کو صاف کرنے کا عمل کل سے جاری ہے۔بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ژالہ باری بھی ہوئی، بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہلاکتیں سوراب،تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں،بارشوں سے صوبے میں 2161مکانات کو نقصان پہنچا،251مکانات مکمل تباہ جبکہ 14 شاہراہوں اور 3 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔بارشوں سے115مویشی ہلاک اور 62ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ سے وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کا یہ سلسلہ 29اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 25 ملی میٹر ریکارڈہوئی۔Share

‏فوجی فاؤنڈیشن کے اثاثے 100 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ جبکہ ملک بھر کے ڈی ایچ ایز کی مالیٹ 900 ارب ڈالر کی گورنمنٹ کا مکمل خارجی قرضہ 99 بلین ڈالر ہے۔ آصف زرداری کے12 ارب ڈالر نوآز شریف 40 ارب ڈالر اور 40 بیورکریٹ 789 ارب ڈالر کے مالک بحریہ 40 ھزار ارب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ملک بھر کے اثاثوں کی مالیت 60 ھزار ارب ڈالر بتای تفصیلات بادبان ٹی وی سھیل رانا لاءیو میں اتوار شام 5 بجے

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دیدیذرائع وزارت توانائی کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔