All posts by admin
ٹرمپ کی ایک بار پھر طیارے مار گرائے گئے کا ذکر۔۔وفاقی کابینہ کا اھم اجلاس بڑی خبر کی گونج۔۔متنازعہ ٹویٹ ایمان مزاری کا شوھر گرفتار۔ روس پر نئی پابندیاں چین کا سخت موقف۔ماں دھرتی پر قربان ڈاکٹر کیپٹن نعمان سمیت 7 شھید۔طالبانِ پاکستان اور اسٹیٹجک ڈَیپتھ— لارے، لپے۔۔جھوٹیا وے! ایک جھوٹ ہور بول جا! ایک اور بڑا جھوٹ بے نقاب، نیا لارا سامنے آگیا!۔۔1999میں ہم گرفتار ہوئے تو اخبار میں خبر لگی یہ قومی مفادمیں گرفتار۔۔2 سال بعد رہا ہوئے تو پھر خبر لگی تھی یہ قومی مفاد میں رہا ہو گئے،۔آج تک پتہ نہیں چلا ہمارا قومی مفاد کیا ہے، شاہد خاقان عباسی۔لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پاک فوج کا دشمن کی اشتعال انگیزی کا بروقت اور مؤثر جواب۔ پاکستان آرمی نے پانچ بھارتی چیک پوسٹ اڑا دی ۔مواصلات کے وفاقی وزیر کا حکومت کو کھربوں روپے کا چون۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

لاعلمی، بہت نقصان دہ ھےوہ دن گئے جب لاعلمی نعمت ھوا کرتی تھی -آج استحصال اور لوٹ مار کی ایک بڑی وجہ عوام کی پروسیجر سے لاعلمی ، سوال نہ کرنے کی عادت اور سستی بھی ہے- جس کا فائدہ مارکیٹ اور سرکاری دفاتر میں بیٹھے چالاک اور ہنر مند افراد اٹھاتے ہیں- کسان سادگی میں مارا جا رھا ھے- آڑھتی اور صنعت کار اس سادگی یا لاعلمی کا فائدہ اٹھا رھے ہیں- مارکیٹ اس کی قدر کرتی ھے جو مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کرے- جو لوگ دوسروں کی ضرورت کے مطابق اپنی صلاحیّتوں کو بڑھا لیتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں- دنیا بھر کے بینک صرف عوام کے پیسے کی حفاظت کے نام پر پیسہ اکٹھا کرتے ہیں

اور اس پیسے کو قرض دیتے ہیں اور کاروبار کرتے ہیں- بینکنگ دنیا کا سب سے بڑا جادو اور معیشیت میں بگاڑ کا آلہ کار ہے – دنیا کا سب سے پرانا کھیل ، غافلوں کو الّو بنانا ہے- مثلا اپنی انکم ٹیکس ریٹرن ہم وکیلوں سے فائل کرواتے ہیں، بجلی، گیس، پانی، فریج ، ٹی وی کی معمولی سی خرابی کے لئے ہمیں ماہر کاریگر بلوانا پڑتا ھے- گھر کی صفائی، برتن دھونے کے لئے کام کرنے والی چاہیے- ہمیں فیس بک پیج کی monetization کروانے کے لئے کسی کی ضرورت ھے- ہمیں ویب سائیٹ کی مینجمنٹ کے لئے بندے چاہیں-مغربی کلچر میں ہر گھر میں ایک basement منٹ یا گیراج میں تمام tools ملیں گے- وہ سارے چھوٹے کام اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں- پوری دنیا میں سیلاب اور قدرتی آفتوں سے تکنیکی مہارت سے نبرد آزما ھوتے ہیں- ہمارے ہاں یہ ذمہ داری بیوروکریسی کے ذمے ھے-

سیکورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم واصلفائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 6 جوان جام شہادت نوش کرگئے، آئی ایس پی آرکیپٹن نعمان سلیم (میانوالی)حوالدار امجد علی (صوابی )نائیک وقاص احمد (راولپنڈی)سپاہی اعجاز علی (شکار پور)سپاہی محمد ولید (جہلم)سپاہی محمد شہباز (خیرپور)

—وزیراعظم ۔۔۔مبارکبادپاکستان اور ترکیہ یکجان دو قالب ہیں،دونوں ممالک معاشی، تزویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں،ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریفاسلام آباد۔29اکتوبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نےترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترکیہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ یکجان دو قالب ہیں،دونوں ممالک معاشی، تزویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں،ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترکیہ کی قیادت چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی،ہماری بہادر مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں چار دن میں دشمن کو بھرپور سبق سکھایا،ترکیہ نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کی ،پاکستان بھی قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ترکیہ کے قومی دن پر آج اسلام آباد میں ترکیہ اور پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے،کمال اتاترک نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی،ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا میں ترقی، استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں

،ترک صدر کی غیر معمولی قیادت کے باعث ترکیہ جدت، تہذیب اور ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات قریبی مذہبی و ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ محبت اور خلوص کا رشتہ ہے، ترکیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، تحریک خلافت میں برصغیر کے عوام اور ہمارے آباؤ اجداد نے بھرپور حصہ لیا تھا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان اور بھارت کے دوران چار روزہ جنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج اور ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں ہماری پاک فضائیہ نے دشمن کو بھرپور سبق سکھایا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور جنگ کے دوران ترکیہ کی قیادت چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی،یہ بھائی چارہ اور دوستی ہے۔وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک معاشی، تزویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں،ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا

اور پھر اس کے بعد میں نے انقرہ کا دورہ کیا،پاکستان اور ترکیہ کا اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ ہم ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جنگ ہو،تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب ترکیہ پاکستان کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے،2005ء کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں صدر طیب اردوان نے پاکستان کو پیشکش کی کہ جو کچھ بھی آپ کو چاہیئے ہم دینے کے لیے تیار ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ 2010ء کے تباہ کن سیلاب کے دوران اظہار یکجہتی کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان آئے، ترکیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر امداددی ،پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہسپتال، تعلیمی ادارے اور گھر تعمیر کرائے، ترکیہ نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے، پاکستان بھی قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا ہے، ہم ہمیشہ کے لیے بھائی اور دوست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عرفان نزیر اوگلو نہ صرف ترکیہ بلکہ پاکستان کے بھی سفیر ہیں۔قبل ازیں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نزیر اوگلو نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے کیک بھ کاٹا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین_* وزیراعظم کی آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی وزیراعظم کی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن ڈاکٹر نعمان سیلم ، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز کو خراج عقیدت وزیراعظم کی شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے: وزیراعظم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں: وزیراعظم __
غیرت مند قوم کا غیرت والہ حکمران مھاتیر محمد تفصیلات کے لئے بادبان نیوز
مہاتیرمحمد انگلینڈ کے دورے پر گئے۔ صبح ایک مقامی اخبار میں ان کا مزاحیہ کارٹون چھپ گیا۔جب ان کی سرکاری طور پر وزیراعظم برطانیہ سے ملاقات ہوئی تو سب سے پہلے مہاتیرمحمد نے کارٹون ٹیبل پر رکھ کر پوچھا:”کیا برطانیہ میں مہمان کے استقبال کا یہ طریقہ ہے؟”انگلینڈ کے وزیراعظم نے کہا:”یہاں میڈیا آزاد ہے۔”مہاتیر محمد نے جواب دیا:”ٹھیک ہے جب تم میڈیا کی آزادی اور دوسروں کی دل آزاری میں تمیز سیکھ لو تو پھر ہماری ملاقات ہو گی۔”ملاقات ختم کر دی گئی۔وہاں سے ملیشیا اپنے آفس فون کیا کہ ان کے پہنچنے سے پہلے انگلینڈ کے باشندوں کے ملیشیا میں موجود کاروبار فورا” بند کر دیے جائیں اور اکاؤنٹ سیل کر دئے جائیں اور انگریزوں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر ملیشیا سے بدر کر دیا جائے۔حکم پر فوری عمل ہوا۔جب مہاتیر محمد ملیشیا پہنچا تو ان کے دفتر میں انگلینڈ کے وزیراعظم کا معافی نامہ ان سے پہلے پہنچ گیا تھا ساتھ ہی کارٹونسٹ کو پابند جیل کر دیا گیا۔غیرت مند حکمران ایسے ہوتے ہی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہءِ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ. ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا.
. *وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہءِ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ. ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا. وزیرِ اعظم کی اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے ساتھ ملاقات ہوئی. ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کا فریم ورک کا آغاذ کیا گیا. فریم ورک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاذ ہے. پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود دیرینہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے حوالے سے اقتصادی تعاون فریم ورک دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہین تلاش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا. فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے مابین توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کی مضبوطی، نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے اور تجارتی تبادلوں کے فروغ کیلئے کام ہوگا.گفتگو کے موضوعات میں دونوں ممالک کے مابین جاری متعدد مشترکہ منصوبے بشمول پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بجلی کی ترسیل کے منصوبے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل تھے. وزیرِ اعظم نے ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت کی اور “کیا انسانیت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے؟”

کے موضوع پر گول میز کانفرنس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا. وزیرِ اعظم نے اپنی گفتگو میں انسانی ترقی و فلاح و بہبود کیلئے عالمی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا. وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ترقی کے ویژن اور دنیا میں ترقی کے اقدامات کیلئے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی. وزیرِ اعظم نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے گلوبل نارتھ کے گلوبل ساؤتھ کے ساتھ اشراک پر زور دیا. وزیرِ اعظم نے اپنی گفتگو میں حکومت کے پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان افرادی قوت کی ترقی، مصنوعی ذہانت کے فروغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے اقدامات پر روشنی ڈالی. وزیرِ اعظم کی دورے کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے صدر و چیف ایگزیکٹیو بورگا بغینڈے سے بھی ملاقات ہوئی.
افغانیوں کو پراپرٹی رینٹ پر دے گا اس کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔۔پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات کے لیے وزیر اعظم ان ایکشن۔ افغانستان کی طرف سے طالبان کی جانب سے کسی بھی پراکسی کا وحشیانہ جواب دیا جائے گا۔ تحریک طالبان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رھے گا اور پاکستان ان کے سھولت کاروں کاروں کو کرش کرے گ۔بھارت کو ایک اور دھچکا تاجکستان نے ایانی ائیر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ”پاکستان نے بھارت کےسات خوبصورت، نئے طیارے تباہ کرے“ ٹرمپ کے بیان سے بھارتی تلملا اٹھے!۔شمالی وزیرستان میں آپریشن 5 جوان ماں دھرتی پر قربان۔شمالی وزیرستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں جب خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ 40 دھشت گرد ھلاک* کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ۔پاکستان فورسز کی وسیع پیمانے پر نقل و حرکت۔منگلا گجرنوالہ کورز کے ساتھ 37 انفنٹری اور ارمرڈ ڈویژن کی نقل و حمل کے ساتھ گن میزائل اور 2 ڈیو آرٹلری کی تیاریاں مکمل۔پنجاب میں بیورو کریسی اور پولیس میں اضطراب ھلچل اور بھت کچھ۔ ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے۔ مھنگای لا قانونیت اور پاکستان میں دھشت گردی کے واقعات۔ ۔ایک ماہ 200 قتل 68 اغواء اور 32 پولیس مقابلے سمیت خودکشیوں سے 22 افراد جان بحق۔پاکستان میں حکومت کی ناقص پالیسیوں سے لوگ چھوڑنے پ مجبور۔افغانستان بھارت کا چمچہ اور نمک حرامی سے باز اے خواجہ اصف۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے موقع پر ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو بورگا بغینڈے (Børge Brende) سے ملاقات ہوئی۔* یہ ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی قیادت کی درخواست پر ہوئی، تاکہ وزیراعظم کو آئندہ سال جنوری میں ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی باضابطہ دعوت دی جا سکے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم کے مابین مضبوط روابط کو سراہا اور فورم کے عالمی سطح پر کاروباری اور جدت پسند نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ 2026 کے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی دعوت کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ برس ڈیووس میں پاکستان بھرپور نمائندگی کرے گا۔ پاکستان کی معیشت کے بارے میں گفتگو کرتے کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے حکومت کی ساختی اقتصادی اصلاحات پر روشنی ڈالی جن کی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے گزشتہ 18 مہینوں میں بہتر میکرو اکنامک اشاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی توجہ برآمدات کے فروغ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، نوجوان افرادی قوت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے انتہائی ضروری غذائی تحفظ کے مضبوط نظام پر عالمی اقتصادی فورم کی شراکت کا خیرمقدم کیا اور خوشحالی کے راستے کے طور پر امن کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مابین روابط کے لیے ایک اہم پل ہے۔ بورگا بغینڈے نے عالمی اقتصادی فورم کے ساتھ پاکستان کے فعال کردار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دینے میں پاکستان کی جانب سے مسلسل حمایت کیلئے پر امید ہیں۔

کیا ڈالر کی اجارہ داری فوری ختم ھونے جا رھی ھے-عالمی سیاست میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ھوتا ہے اس وقت دنیا میں ڈالر کی اجارہ داری، پیٹرو ڈالر، ریئر ارتھ ایلیمنٹ، چپ، ڈیٹا اور انرجی کی جنگ جاری ھےساتھ ساتھ جنگی نقطہ نظر سے اسلحہ و بارود کی جگہ جدید جنگی جہاز، بی وی آر میزائیل اور راڈار نے لے لی ھے- ڈرون میدان حرب میں خطرناک اور انقلابی تبدیلی لے کر آئے ہیں -اگر امریکہ روس کے 330 ارب ڈالر فریز نہ کرتا تو دنیا ڈالر کی اجارا داری سے اتنی تیزی سے خوفزدہ نہ ہوتی- سینٹرل بینکوں کے پاس اس وقت سونے کی مالیت امریکی ٹریژری بانڈز سے زیادہ ہو گئی ہے، 2024 تک سینٹرل بینکوں کے پاس تقریباً 36 ہزار ٹن سونا موجود ہے جو عالمی سونے کا تقریباً 18 فیصد ہے، جبکہ امریکی ٹریژری ہولڈنگز اب بھی آٹھ ٹریلین ڈالر کے قریب ہیں لیکن ان کا تناسب کم ہو رہا ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 2022 میں 1,082 ٹن، 2023 میں 1,037 ٹن اور 2024 کے پہلے تین سہ ماہی میں تقریباً 800 ٹن سونا خریدا گیا۔

دنیا میں سالانہ سونے کی کان کنی صرف تین ہزار سے ساڑھے تین ہزار ٹن تک ہوتی ہے، سونے کی خریداری بڑھ رہی ہے۔اب ڈی ڈالرائزیشن کے اسباب کی بات کریں تو پانچ بڑی وجوہات ہیں۔ پہلا 2008 کا اقتصادی بحران جب دنیا نے پہلی بار محسوس کیا کہ ڈالر پر اندھا بھروسہ خطرناک ہے اور کوئنٹی ٹیٹو ایزنگ سے ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔ دوسرا 2022 میں روس کے 330 بلین ڈالر کے ریزرو فریز ہونے سے دنیا بھر کے سینٹرل بینک ڈر گئے کہ کل ان کا نمبر بھی آ سکتا ہے۔ تیسرا برکس پلس ممالک کا عروج چین، بھارت، سعودی عرب، برازیل اور روس مل کر متبادل ادائیگی نظام جیسے ایم بریج اور سی آئی پی ایس بنا رہے ہیں۔ چوتھا 1971 کے نکسن شاک کے بعد ڈالر کی خریداری کی طاقت 95 فیصد کم ہو چکی ہے اور سونا حقیقی قدر کا محافظ بن رہا ہے۔ پانچواں جیو پولیٹیکل شفٹ جہاں امریکہ کی عالمی طاقت کمزور ہو رہی ہے اور چین، روس اور مشرق وسطیٰ نئے بلاکس بنا رہے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ دنیا ڈی ڈالرائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، لیکن یہ عمل آہستہ آہستہ ہو رہا ہے، راتوں رات نہیں۔اب سوال یہ ہے کہ کیا امریکہ یہ سب آسانی سے ہونے دے گا؟ جواب ہے نہیں۔ وہ سوئفٹ کے متبادل نظاموں پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہا ہے، ڈیجیٹل ڈالر جیسے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی تیار کر رہا ہے، سعودی عرب اور بھارت پر پیٹرو ڈالر برقرار رکھنے کا دباؤ ڈال رہا ہے، کومکس پر سونے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے الزامات ہیں، اور آئی پی ای ایف یا یو ایس ایم سی اے جیسے نئے تجارتی معاہدوں سے ڈالر کو مضبوط بنا رہا ہے۔ امریکہ ہار نہیں مانے گا، لیکن ڈالر کی اجارہ داری ضرور ختم ہو رہی ہے۔پیٹرو ڈالر سسٹم 1970 کی دہائی میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے وجود میں آیا، عالمی تیل کی تجارت امریکی ڈالر میں ھو گی ۔ اس سے نہ صرف ڈالر کی عالمی طلب بڑھی بلکہ سعودی عرب جیسے تیل برآمد کرنے والے ممالک اپنی آمدنی کو امریکی ٹریژری بانڈز میں لگانے لگے، جس سےامریکہ کی معاشی اجارہ داری مضبوط ہوئی ۔ تاہم، اب یہ سسٹم شدید دباؤ کا شکار ہے۔ جیو پولیٹیکل تناؤ، چین کی یوآن کی انٹرنیشنلائزیشن، اور برکس (BRICS) ممالک کی ڈی ڈالرائزیشن کی کوششیں اسے کمزور کر رہی ہیں۔ امریکی ٹریژری ہولڈنگز کم ہو رہی ہیں، جو پیٹرو ڈالر کی بنیاد کو ہلا رہا ہے۔ اس سال چین نے تیل کی تجارت میں یوآن کی استعمال کو مزید فروغ دیا ہے۔ شنگھائی انٹرنیشنل انرجی ایکسچینج (INE) پر یوآن بیسڈ آئل فیوچرز ٹریڈنگ بڑھ گئی ہے، جو سونے سے بیکڈ ہے تاکہ اعتماد پیدا ہو۔ ایشیا سوسائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق، خلیجی ممالک، خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، امریکہ کے ساتھ اپنے سیکیورٹی تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ معاشی روابط مضبوط کر رہے ہیں۔ روس اور سعودی عرب جیسی ممالک اب تیل کی کچھ فروخت یوآن یا دیگر کرنسیوں میں کر رہے ہیں، جو 2022 کے روس پر پابندیوں کے بعد تیز ہوایوآن بیسڈ تیل تجارت، جسے عام طور پر “پیٹرو یوآن” کہا جاتا ہے، چین کی اس کوشش کا حصہ ہے جو امریکی ڈالر کی عالمی اجارہ داری کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ سسٹم 2018 میں شروع ہوا جب چین نے شنگھائی انٹرنیشنل انرجی ایکسچینج (INE) پر یوآن میں تیل کے فیوچر کنٹریکٹس متعارف کروائے، جو سونے سے بیکڈ ہیں تاکہ اعتماد پیدا ہو۔ ، برکس کی توسیع، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ سے مقامی کرنسیوں میں تجارت بڑھ رھی ھے ۔ گریٹ ری سیٹ 2030 کی بات کریں تو یہ ورلڈ اکنامک فورم کا ایک تجویز کردہ وژن ہے، کوئی خفیہ منصوبہ نہیں۔ اس میں سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسیاں، کاربن ٹیکس، گرین اکانومی اور ڈیجیٹل آئی ڈی متوقع ہیں ایک ملٹی پولر کرنسی ورلڈ کا وجود عمل میں آ رھا ھے جہاں ڈالر 40 فیصد، یوآن 20 فیصد، یورو، سونا اور کریپٹو حصہ لیں گے۔ برکس کی سونے سے بیکڈ کرنسی 2025 سے 2030 تک ممکن ہے لیکن ابھی صرف بات چیت ہے۔ بٹ کوائن کو ڈیجیٹل گولڈ کہہ کر سینٹرل بینکوں کے ریزرو میں ایک سے پانچ فیصد شامل ہو سکتا ہے۔ ڈالر کا خاتمہ نہیں ہوگا، لیکن اس کی اجارہ داری ضرور ختم ہو جائے گی۔

شمالی وزیرستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں جب خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو وطن کے ان پانچ بیٹوں نے اپنی جان کی پرواہ نا کرتے ہوئے دشمن پر شدید جوابی وار کیا اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگی اس وطن کے نام کر دی اس قوم کے لئے اپنے بچوں کو یتیم کرگئے
وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے لیے ڈی جی وقار الدین کو عہدے سے ہٹا کر سید خرم علی کو نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پولیس سروس گریڈ 21 کے سید خرم علی، جو اس وقت حکومتِ پنجاب کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے، کوتبدیل کرکے فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ایک اور نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ ڈی جی وقارالدین سید، جو پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔یہ تقرری الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016ء کی شق 29(3) میں 2025ء کی ترمیم اور سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی شق 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق، سید خرم علی کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

ٹاپ بریکنگ 🔹 استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات اکتوبر 2025 میں منعقد ہوئے۔وزیر اطلاعات 🔹 پاکستان نے افغان طالبان سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (TTP) اور فتنہ الہند (BLA) کی سرحد پار دہشت گردی پر بارہا احتجاج کیا۔وزیر اطلاعات و نشریات🔹 پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے دوحہ معاہدے کے تحریری وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔وزیر اطلاعات و نشریات🔹 افغان طالبان کی جانب سے پاکستان مخالف دہشت گردوں کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی کوششیں بے سود رہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات🔹 طالبان حکومت افغان عوام کی نمائندہ نہیں اور اپنی بقا کے لیے جنگی معیشت پر انحصار کرتی ہے۔وزیر اطلاعات🔹 افغان طالبان، افغان عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے۔وزیر اطلاعات🔹 پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لیے قربانیاں پیش کیں۔وزیر اطلاعات🔹 پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ متعدد مذاکرات کیے مگر افغان فریق نے پاکستان کے نقصانات سے بے نیازی دکھائی۔وزیر اطلاعات🔹 چار برسوں کی جانی و مالی قربانیوں کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔وزیر اطلاعات🔹 قطر اور ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے امن کے لیے ایک اور موقع دیا۔وزیر اطلاعات🔹 دوحہ اور استنبول میں مذاکرات کا واحد ایجنڈا دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنا تھا۔وزیر اطلاعات🔹 پاکستان قطر اور ترکیہ کا شکر گزار ہے جنہوں نے مذاکرات کی میزبانی اور مخلصانہ کوششیں کیں۔وزیر اطلاعات🔹 مذاکرات کے دوران افغان طالبان وفد نے پاکستان کے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کیے۔وزیر اطلاعات🔹 پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے۔وزیر اطلاعات🔹 افغان طالبان اور میزبان ممالک نے پاکستان کے شواہد تسلیم کیے مگر کوئی یقین دہانی نہ کرائی گئی۔وزیر اطلاعات🔹 افغان وفد نے مذاکرات کے بنیادی مدے سے انحراف کیا اور ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کیا۔وزیر اطلاعات🔹 افغان طالبان نے الزام تراشی، ٹال مٹول اور حیلے بہانوں کا سہارا لیا اور مذاکرات کسی قابلِ عمل نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔وزیر اطلاعات🔹 پاکستان قطر، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کا ان کی مخلصانہ کوششوں پر شکر گزار ہے۔ وزیر اطلاعات 🔹 پاکستان کے عوام کی سلامتی قومی ترجیح ہے اور حکومت دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا۔وزیر اطلاعات🔹 حکومت پاکستان دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کو نیست و نابود کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔وزیر اطلاعات
خفیہ اداروں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ صرف سھیل رانا لاءیو میں
کور کمانڈر صاحب مبارکباد دینے آئے تھے غیر رسمی گفتگو ہوئی، ہم ڈگی میں بیٹھ کر چوری ملاقاتیں کرنے والوں میں سے نہیں سہیل آفریدی
پاکستان کی بنگلہ دیش کو کراچی بندرگاہ استعمال کرنے کی پیش کشایسے وقت میں جب بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدہ تعلقات نے دو طرفہ تجارت کو متاثر کیا ہے، پاکستان نے اس صورتِ حال میں موقع دیکھتے ہوئے ڈھاکہ سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش شروع کر دی ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہےمصر، اردن اور سعودی قیادت کا پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی،

*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہےمصر، اردن اور سعودی قیادت کا پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان دورں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا ہے آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث ہےمعرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور با وقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے
چئیرمین جائنٹ چیف کی بنگلہ دیشی عبوری صدر سے اھم ملاقات۔ارمی چیف کی شاہ عبداللہ سے بڑی بیٹھک۔۔پاکستان میں تدریس کا جنازہ زرا دھوم سے۔ٹی ٹوینٹی پاکستان اور ساوتھ افریقہ امنے سامنے۔۔آسٹریلیا ساوتھ افریقہ بھارت اور برطانیہ سیمی فائنل میں۔مھنگای مھنگای ھاے مھنگای اٹا مھنگا خون سستا۔ملک بھر میں مھنگای سے خودکشیوں میں اضافہ۔50 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی سسکیاں لینے لگی۔جس نے ملاقات کرنی ہے وہ وزیراعلی ہاوس ائیںمیں صوبےکا چیف ہو ۔🚨اپنی چوریاں چھپانے کے لئے عوام کی جیب پر ایک اور حکومتی ڈاکہ، صرف لیسکو کی 47 ارب کی اوور بلنگ اور محض اڑھائی کروڑ جرمانہ، اس اوور بلنگ کے باعث نہ جانے کتنوں نے خودکشیاں کی ہونگی کتنے لوگوں کے اثاثے بکے ہونگے نروزیراعلی۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنکمانڈو عبدالوحید مگسی کوئٹہ میں شہید ہوگئے وحید نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اس وطن کے لیے اپنی جان قربان کر دی

اور اپنے بچوں کو یتیم کر گئے اللّٰہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی. ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ کچھ ہی دیر میں متوقع.

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے.

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کے حوالے سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا.









