All posts by admin

شرح سود میں کمی امداد نھی شراکت داری۔۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ چین کامیاب وزیر اعظم اور فوجی قیادت سے ملاقات۔۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی فوجی ھیڈ کواٹر کا دورہ کیا اھم دفاعی معاھدے۔ارمی چیف کے ھمراہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کاشف عبداللہ اور میجر جنرل جواد موجود۔سینٹ اجلاس میں سینٹر کھربوں روپے کرپشن پر پھٹ پڑے۔۔سینٹر صدیقی اجلاس کنٹرول کرنے میں ناکام۔۔وزارت ھاوسنگ میں کھربوں روپے کی کرپشن پر واویلا وزیر بھی کرپشن ماننے پر مجبور۔اس وقت کے وزیر سیکرٹری اور ذمہ داران کو کٹھرے میں لانے پر مجبور۔اس جماعت کا وزیر تھا جو ھر وقت 8 نمازیں پڑھتے ہیں اور جاے نماز پر بیٹھ کر کرپشن کرتے ہیں۔بلوچستان میں شہید ہونے والے 31 سالہ میجر ضیاد سلیم اول کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے۔ ان کے والد بریگیڈیئر سلیم پہلے ہی دفاع وطن پر قربان ہوچکے ،دو بھائی فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،ایک کیپٹن جبکہ دوسرا میجر کے رینک میں۔۔پاکستان نے جنوبی کوریا کو 31 رنز سے شکست دے دی۔معاشی آزادی کے علاوہ سب آزادیاں خیالی ہیں۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

دھندہ ہے یہ دھندہ ہے ۔ اظہر سیدبدترین لوگ جھوٹ بیچ کر بیوی بچوں کو پالتے ہیں۔ غلیظ ترین لوگوں کی زندگیوں سے کھیل کر چند سالہ زندگی کا بندوبست کرتے ہیں۔ نوسر باز کی حمایت کیلئے قائم کردہ چین اور پاکستان مخالف انفراسٹرکچر ان یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلونسرز کو “ڈالروں میں کمائی”کی صورت نوازتا تھا

۔دیکھتے ہی دیکھتے چند سال میں چند لوگ یوٹیوبر بن کر کروڑ اور ارب پتی ہو گئے ۔پہلے مالکوں کی کھڑلی میں پیٹ بھرتے تھے منہ کو ایسا خون لگا مالکوں کے دشمنوں کے ساتھ مل کر پیسے کمانے لگے ۔

بلاسفیمی بزنس گینگ کے کارنامے سامنے آنے لگے تو ایک شاطر نے اس میں پیسوں کی بو سونگھ لی ۔بلاسفیمی بزنس گینگ کی حمایت میں اتر کر سند یافتہ مسلمان بھی بن گیا اور کمائی بھی شروع ہو گئی ۔آج اس مہا حرامی یوٹیوبر کا پروگرام دیکھا فرما رہا تھا نوجوانوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی ایمان یعنی کومل اسماعیل کوئی وجود نہیں رکھتی

۔سچے مسلمان گستاخوں کو پکڑنے کیلئے لڑکی بن کر ٹریپ کرتے تھے ۔پہلے سوچا کوئی اتنا گھٹیا اور غلیظ کیسے ہو سکتا ہے ۔پھر سوچا نچلی سطح کے کمتر لوگ ہر معاشرے میں ہوتے ہیں۔یہ انسانوں کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو ریاست پر دشمن حملہ کرے اس کے ساتھ مل جاتے ہیں۔یہ لوگ انسانوں کے اس قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں جو دلال کہلاتے ہیں۔ہم اس بلاسفیمی والے معاملہ سے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔

ہم جانتے ہیں نوجوانوں کو ٹریپ کرنے والی ایک نہیں متعدد لڑکیاں ہیں ۔ہمیں پتہ ہے بلاسفیمی گینگ کے لوگ لڑکیوں کی آئی ڈی بنا کر بھی نوجوان کو ٹریپ کرتے تھے لیکن لڑکیاں بھی ہیں ۔کاش کمیشن بنے اور تحقیقات ہوں ،سیف سٹی کے کیمرے استمال ہوں تو پتہ چلے جی تیرہ کے میٹرو اسٹیشن سے جس نوجوان کو سفید کلٹس میں اٹھایا گیا اور پہلے آئی ایٹ لیجایا گیا

اس میں ایمان فاطمہ عرف کومل اسماعیل تو موجود تھی

لیکن پچھلی سیٹ پر بلاسفیمی گینگ کے دو رکن بھی موجود تھے ۔جو مہاکلاکار بلاسفیمی گینگ کی لڑائی سوشل میڈیا پر لڑ رہا ہے وہ بھی انسانوں کی اس نسل اور قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے جو چند روزہ زندگی کیلئے انسانی ضمیر ،محبت ہمدردی اور خوف خدا سے کوسوں دور ہوتے ہیں۔

یہ اصل میں وہ مسلمان ہیں جو مقدس کتاب ہاتھ میں لے کر شاگرد سے مشت زنی کروانے والے مولوی عزیز کی ویڈیو کے جواز اور اسکی بے گناہی کا فتویٰ دیتے ہیں اور لڑکی کے زریعے ٹریپ کئے گئے ملزم کو گستاخ بناتے ہیں

مقصد صرف “روٹی تو کسی طور کما کھائے مچھندر”ہوتا ہے ۔پتہ نہیں ریاست اور اس کے ادارے کیا کر رہے ہیں ۔صرف 35 لوگوں کے گینگ نے سینکڑوں گستاخ سوشل میڈیا کے زریعے پکڑ لئے ۔متعدد کو سزائے موت بھی سنا دی گئی ۔اج تک یہ پتہ نہیں چلا سکے توہین آمیز مواد بناتا کون ہے ۔ان گروپس کا ایڈمن کون ہے

۔ٹریپ ہو کر توہین آمیز مواد شئیر کرنے والے تو گستاخ قرار پائے لیکن بنانے والے منظر سے غائب ۔جب توہین آمیز مواد بنانے والوں کو پکڑنے کیلئے کمیشن بنانے کی بات ہو تو گستاخ گستاخ کے بلند آہنگ نعرے لگا کر رقص شروع کر دیتے ہیں۔اس ملک کو بچانا اور چلانا ہے تو اسے جنگل بننے سے روکنا ہو گا اور ہر قیمت پر روکنا ہو گا ۔

سعودی عرب میں 7 عمرہ زائرین شھید

بونیر: سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد افسوسناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی جاں بحق، 6 زخمیسعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عرفات سے مدینہ منورہ کی جانب روانہ تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے۔ جاں بحق افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جن کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی میں کہرام مچ گیا۔ علاقے کی فضا سوگوار ہے اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ آج رات سعودی عرب میں ادا کی جائے گی، جبکہ زخمی افراد کو سعودی عرب کے اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

تاحیات نا اہل ہونے والے اھل ہو سکتے ہے! دس سال والے بھی اہل ہو جائیں گے بادبان ٹی وی الرٹ۔پاکستان بھارت سے زیادہ اھم ای سی سی نے لال جھنڈی دکھا دی۔ ۔بھارت انگلینڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز گھنی بجا کر وسیم اکرم سے کروایا دنیا کے سونگ کا سلطان۔گراونڈ میں موجود ھزاروں افراد نے وسیم اکرم کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ ۔سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ خطرے میں ہے جس تیزی سے جو روٹ رنز بنا رہا ہے بہت جلد پہنچ جائے گا۔ناصر حسین انگلینڈ آور بھارت کا میچ فکسنگ۔دورۂ چین میں ہونے والی ملاقاتوں میں پاک چین آہنی اسٹریٹجک شراکت داری کی ازسرِ نو توثیق کی گئی،آئی ایس پی آر ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

آئی سی سی نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر واضح کردیا کہ پاکستان بھی اُتنا ہی آئی سی سی کے لیے اہم ملک ہے جتنا کہ بھارت ہےمانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز وسیم اکرم نے گھنٹی بجا کر کیا آئی سی سی نے سوئنگ کے سلطان کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا میچ سے پہلے گراؤنڈ میں بڑی اسکرین پر وسیم اکرم کی وکٹوں کی جھلکیاں بھی دیکھائی گئی گراؤنڈ میں موجود ہزاروں افراد نے کھڑے ہوکر وسیم اکرم کو داد دی، اس میچ میں بھارت کے نہ چاہتے ہوئے بھی آئی سی سی نے امپائرنگ کی زمہ داری پاکستان کے احسن رضا کے حوالے کی ہے احسن رضا اس ٹیسٹ کے بعد آخری ٹیسٹ میں بھی امپائرنگ کرینگے

ناصر حسین انگلینڈ اورانڈیا کے میچ میں پاکستان کا ذکر نہیں کرئے ایسا نہیں ہوسکتا انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ کے میچ کے دوسرے روز جب بھارت کے محمد سراج نے انگلینڈ کے اوپنر زیک کرولی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کردی اور پاکستانی امپائر احسن رضا نے اپیل کو مستردکردیا جس پر سراج نے کپتان شبمن گل سے ریویو لینے کا کہا ریویو میں زیک کرولی بالکل بھی آوٹ نہیں تھے جس پر کمنٹری بکس میں ناصر حسین نے بھارت کے روی شاستری کو مخاطب کرکے کہا کہ پاکستانی امپائرز کا کیا کہنا ہے اس پہلے علیم ڈار ایک عظیم امپائر تھے اور احسن رضا بھی اسکے نقش قدم پر چل رہاہے جسطرح یہ فیصلے کررہا ہے بہت جلد یہ بھی علیم ڈار کی طرح عالمی ایورڈ اپنے نام کرلے گا

محسن نقوی کرکٹ کے فیصلے کریں، فلائی اوور بنائیں مگر ہمارے صوبے کے فیصلے نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ کے۔‏دونوں قائدین واضح اعلان کریں کہ دیگر جماعتوں کی طرح ہم بھی اقتدار اور طاقت کے لئے سیاست کر رہے ہیں تو ممکن ہے کچھ لوگ توجہ دیں۔وہ تخت پر جو شخص تھا ، نشیں رہا ؟ نہیں رہا ۔اہم کامیابیصحافیوں کو پیکا ایکٹ میں استثنی حاصل ہوگی ترمیمی بل منظور پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے زریعے تھک اور جل کھڈ کے مقام پر پھنسے سیاحوں میں جوس، پانی اور بسکٹ تقسیم کردیئے ۔۔ افواج کا ریسکیو آپریشن کامیاب۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

دو ارب مسلمان بمقابلہ 35رکنی گینگ۔ اظہر سیدسات سو بلاسفیمی کے ملزم جیلوں میں بند ہیں۔ چار سو ایف آئی ار ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی معلوم تعداد دو ارب اکیس کروڑ ہے جبکہ دنیا کی ابادی میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی تعداد تین ارب چالیس کروڑ سے زیادہ ہے۔ دنیا میں کل چھ ارب گیارہ کروڑ نفوس سانس لے رہے ہیں۔ پچاس کروڑ سے زیادہ لوگ لادین ہیں۔ دو ارب اکیس کروڑ سے زیادہ مسلمانوں میں سے دنیا میں صرف 35 رکنی ایسا گینگ ہے جیسے توہینِ مذہب کے ملزمان توہینِ امیز مواد بھیجتے ہیں۔ پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین کی موجودگی میں اس گینگ کی قوت ایمانی بھڑک اٹھتی ہے اور وہ ایف آئی اے اہلکاروں کی مدد سے ان ملزمان کو پکڑ لیتے ہیں۔ ان پر بدترین تشدد کرتے ہیں “چار ملزم تشدد کی تاب نہ لا کر جیلوں میں مر چکے ہیں

جبکہ ایک ملزم کے مرنے پر اسکی سر کاٹ کر لاش بنی گالہ کی جنگل میں پھینک دی گئی۔ چار سو ایف آئی ار ہیں ، مقدمات عدالتوں میں ہیں اور اج تک توہینِ امیز مواد بنانے والے ایڈمن کا پتہ نہیں چلا۔ ریاست کا سپریم ادارہ جیسے توہینِ امیز مواد بھیجنے کے مرتکب ملزمان پکڑنے کے ساتھ توہینِ امیز مواد بنانے والے ایڈمن کا پتہ بھی لگانا تھا وہ اس اہم ترین معاملہ کی طرف جاتا ہی نہیں۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان جو راولپنڈی میں گینگ کے ہاتھوں کروائے گئے تمام بلاسفیمی مقدمات کے نگران ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان سے پوچھا گیا توہینِ امیز مواد کہاں سے اتا ہے کون بناتا ہے ،انہیں پکڑا کیوں نہیں گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا جواب تھا ڈارک ویب سے اتا ہے پکڑنا بہت مشکل ہے۔

سلمان اعوان سے کمیشن میں یہ ممکنہ سوال پوچھا جانا ہے توہینِ امیز مواد اگر ڈارک ویب سے اتا ہے تو جن گروپوں میں یہ اتا ہے انکا ایڈمن کون ہے۔ اہم ترین بات یہ ہے اج تک توہینِ امیز مواد بھیجنے والے کسی ایڈمن کا پتہ نہیں چلا اور متعدد ملزمان کو چھوٹی عدالتوں سے سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ کمیشن نے سائیبر سیکورٹی کے ماہرین کی مدد سے یہ بھی پتہ چلانا تھا یہ توہینِ امیز مواد دنیا کے دو ارب مسلمانوں کو چھوڑ کر صرف ان 35 لوگوں کو کیوں ملتا ہے۔ ڈارک ویب کا نشانہ تو بنگلہ دیش، بھارت اور دنیا بھر کے مسلمان بھی ہونا چاہیں یہ نظر کرم 35 رکنی بلاسفیمی گینگ تک کیوں محدود ہے۔ اصل میں ساری دال کالی ہے۔ اسی لئے کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔

تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔ کمیشن کو توہینِ مذہب کے قانون میں تبدیلی سے جوڑ رہے ہیں۔ علماء اکرام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس بات سے ڈڑتے ہیں تحقیقات ہوئیں تو پتہ چل جائے گا ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کا فون کمپیوٹر سے منسلک کر کے توہینِ امیز مواد ڈالا گیا تھا۔ سائبر سیکورٹی والے ماہرین نے بتا دینا ہے گرفتاری ہو چکنے کے بعد ملزم توہینِ امیز گروپوں کو رکن بنایا گیا۔ توہینِ امیز مواد پلانٹ کیا گیا۔ پتہ چل جانا ہے ملزم کی گرفتاری کی جگہ پر انے تک کونسے نمبر کا اس سے مسلسل رابطہ تھا۔

‏دونوں قائدین واضح اعلان کریں کہ دیگر جماعتوں کی طرح ہم بھی اقتدار اور طاقت کے لئے سیاست کر رہے ہیں تو ممکن ہے کچھ لوگ توجہ دیں۔معاشرے نے نفاذ اسلام کو قبول کرنا ہوتا تو مولانا مفتی محمود اور مولانا مودودی مرحوم اللہ ان کے درجات بلند فرمائے کا علمی مقام اور اخلاص آپ لوگوں سے بہت بلند تھا

وہ تخت پر جو شخص تھا ، نشیں رہا ؟ نہیں رہا دلوں میں ایک روز بھی مکیں رہا ؟ نہیں رہا گلی گلی یہ حادثے گھڑی گھڑی کے وسوسے کسی کو اگلی سانس کا یقیں رہا ؟ نہیں رہا نظر سے لوگ گر گئے ، ذرا عروج کیا ملا جہاں پہ جس کا ظرف تھا وہیں رہا ؟ نہیں رہا سنا ہے اہلِ حَکم میں سبھی تھے صادق و امیں کوئی ہمارے درد کا امیں رہا ؟ نہیں رہا۔۔

شاہراہ بابوسر پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے زریعے تھک اور جل کھڈ کے مقام پر پھنسے سیاحوں میں جوس، پانی اور بسکٹ تقسیم کردیئے ۔۔ حکام کے مطابق شاہراہ کو عارضی راستہ بنا کر بحال کردیا ہے ۔۔موسم صاف ہوتے ہی رستوں کی مکمل بحالی کر دی جائے گیچلاس میں لینڈ سلائیڈنگشاہراہ قراقرم بند متاثرہ سیاحوں کے لئے شہر کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مفت کھول دیئے گئے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت

اہم کامیابی صحافیوں کو پیکا ایکٹ میں استثنی حاصل ہوگی ترمیمی بل منظور صحافی پر تشدد، صحافی کو دھمکی، صحافی کو نقصان پہچانے والے شخص کو 7 سال قید، 3 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا، ترمیمی

*سینیٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا*اظہار رائے سے مراد معلومات نشر کرنے اور شائع کرنے کا حق ہے ، بل کا متن بل کے تحت صحافیوں اور ان کے اہلخانہ و رشتہ داروں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا کسی شخص کو صحافی کے فرائض کی ادائیگی کے دوران پرتشدد کارروائی کی اجازت نہیں ہوگی

صحافی پر فرائض کی ادائیگی کے دوران تشدد کے جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا ہوگی بل کے تحت صحافی کو ذرائع کا انکشاف نہ کرنے اور رازداری کا حق حاصل ہوگا کوئی شخص کسی صحافی کو کسی بھی چیز کو ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کرے گا۔صحافی پر معلومات کے ذرائع ظاہر کرنے کے لئے دبائو ڈالنے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا

صحافی کے آزادانہ فرائض کی ادائیگی میں حائل ہونے پر پانچ سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ہوگا صحافیوں سے متعلق جرائم کی تیز ترین سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی صحافیوں کے تحفظ کیسز کے لیے وفاقی حکومت اسلام آباد اور صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سے مشاورت سے سیشن کورٹ قائم کرے گیجرنلسٹ پروٹیکشن بل کے تحت کمیشن قائم کیا جائے گا کمیشن کے چئیرپرسن اور ممبران کا تقرر وفاقی حکومت کرے گیچئیرپرسن اور رکن کی مدت تین سال کی ہو گی ، جس میں توسیع نہیں ہو گیصحافیوں کے تحفظ کے کمیشن کا چئیرپرسن ہائی کورٹ کا جج یا جج کی اہلیت رکھنے والا شخص ہو گا

، بل کا متن چئیرپرسن کےپاس انسانی حقوق اور صحافیوں کے حقوق سے متعلق پندرہ سال کا پریکٹس کا تجربہ لازم کمیشن صحافی یا اسکے ساتھی کا تحفظ کرے گا جس پر اظہار رائے کی آزادی کی پریکٹس کی وجہ سے حملہ کیا جائےکمیشن صحافی کی بیوی ، زیر کفالت افراد ، ساتھی اور قریبی رشتہ داروں کا تحفظ کرے گاکمیشن صحافی کی پراپرٹی ، اشیاء، گروپ ، تنظیم اور سماجی تحریک کا تحفظ کرے گاکمیشن کی جانب سے شکایت آنے پر تھانے کا ایس ایچ او ایف آئی درج کرے گا، کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کے پاس فوجداری کیسز والے اختیارات ہوں گےکمیشن شکایت کرنے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھنے کی ہدایت دے سکتا ہےکمیشن کے پاس خفیہ ایجنسی کے عمل اور پریکٹس کی تحقیقات کا اختیار نہیں ہو گااگر شکایت درج ہو جس میں الزام ہو کہ ایجنسی انسانی حقوق سے متضاد اور برعکس اقدام کر رہی ہے تو شکایت متعلقہ اتھارٹی کے سپرد کی جائے گیکمیشن کاہر رکن اور اسٹاف حکومت، انتظامیہ سے آزاد ہو گا

*پوٹن نے بیلاروس کے شہریوں کو روس کے الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔ پوٹن نے نئے قانون پر دستخط کر دیئے*

مجھے ڈی ایچ اے میں رہتے ہوئے پندرہ سال ہو گئے ہیں اور ابھی کرنل قاضی کا جنازہ پڑھ کر آیا ہوں۔ میں نے اس سے پہلے شاید ہی ڈی ایچ اے میں اتنا بڑا جنازہ دیکھا ہو۔ انشا اللٰہ کرنل قاضی ضرور جنت میں جائیں گے۔ اسی سال انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی تھی اور وہ یقیناً شہید بھی ہوں گے۔ اب دعا ہے کہ اللٰہ تعالیٰ ان کی مرحومہ بیٹی کا جسدِ خاکی بھی ظاہر فرمائے تا کہ فیملی کی آزمائش اور دکھ کا کچھ مداوا ہو سکے۔ آمین۔

پاکستان تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جیت کر تھوڑی عزت بچانے میں کامیاب ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا تے ھوے 500 افراد کو قبر میں دفن کر دیا روالپندی اسلام آباد میں اموات 100 سے زائد قبضہ پر کئے گئے مکانات اور پلازوں کی بھر مار مٹھی بھر دھشت گرد خاتمے کے قریب احمد شریف۔بھارتی باولنگ کی دھلائی بدستور جاری ہے انگلینڈ نے بھارت کے 358رنز کے جواب میں دوسرے دن 225رنز بنالیے دو وکٹوں کے نقصان پر۔بھارتی باؤلروں کی دھلائی جاری تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر ‘بامعنی مذاکرات’ کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاکستانی سفیر نے بھارتی دعووں پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔پاکستان نے پہلے بھی بھارت کو کشمیر کے تنازعہ اور پانی کی تقسیم سمیت تمام متنازعہ مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ تاہم بھارت نے ابھی تک اس کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

پاکستانی وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا اور ہائی کمشنر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا، “یہ (فیصلہ) پاکستانی-برطانوی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان عوامی تبادلے کو بڑھانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔”وزیر اعظم پاکستان نے کہا، “پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے، جس کی اس وقت پاکستان کے پاس ماہانہ صدارت ہے۔”

میریٹ نے وزیر اعظم شہباز کو اپنے حالیہ دورہ لندن کے بارے میں آگاہ کیا، جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے وسیع مشاورت کی۔سلامتی کونسل میں پاکستانی سفیر کا بھارت پر جوابی حملہبدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے ایلچی عثمان جدون نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت مظلوم بننے اور الزام تراشی کے تھکے ہوئے بیانیہ” کا سہارا لینے کے بجائے اب اپنا رویہ

پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انقعاد ہواوائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے

**راولپنڈی، 24 جولائی 2025*پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انقعاد ہواوائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھےمہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ(PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہامقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گییہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہےپاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام،وزارتِ دفاعی پیداوار, کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی

دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل نشانہ بنی۔ ھلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سعودی عرب کا شام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان۔ دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل نشانہ بنی۔ ھلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

فورسز کی کارروائی ڈالر کی قدر میں کمی۔۔۔تیل کی قیمت مزید کم کرنا چاہتے ہیں، چین سے معاہدہ قریب ہے، ٹرمپ۔۔۔چیئرمین ای سی اے پی ملک بوستان نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرنسی اسمگلنگ مافیا کی دوبارہ سرگرمیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے، جو ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کو ایران اور افغانستان اسمگل کر رہے ہیں۔ ملک بوستان نے دعویٰ کیا کہ اسمگلنگ مافیا زیرِ زمین چلی گئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیموں نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر بڑے چھاپے

ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی 322 جان بحق 17 ھزار زخمی0 2 لاکھ افراد متاثر۔3 شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ھسپتالوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی۔ تمام سیاسی جماعتیں ننگی۔ برطانیہ کرکٹ ٹیم نے انڈین سپر سٹار کو ناک اوٹ کر دیا۔پاکستان کرکٹ کا جنازہ زمہ دار کون۔ایک سال میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی صفر کیا کرکٹ ٹیم کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مھنگای کا طوفان بجلی کے بلوں نے عوام کو زندہ دفن کر دیا۔ایک ارب یونٹ کے ناجائز بل 12 سو روپے فی میٹر پر تیکس گیس میٹرز پر 1480 روپے کا فی میٹر ڈاکہ۔10 ھزار ارب گیس میٹرز پر سالانہ ڈاکہ جبکہ 17 ھزار ارب روپے کا ڈاکہ بجلی کے میٹرز پر۔12 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے لگے۔ پاکستان میں 2 وقت کی روٹی کے لیے عوام ترسنے لگی۔ ڈی ایچ اے میں کرنل انکی بیٹی اور حوالدار میجر کی ڈیڈ باڈیز نہ مل سکی۔ سپہ سالار کی برھمی اھم ذمہ دار شخصیات کے خلاف ایکشن۔5 اھم افسران کے خلاف انکوائری اور برطرفی نا اھل افراد کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ہمارا مسئلہ ھے کیا؟ قرضوں کی واپسی، آئی پی پیز، کرپشن، ناقص منصوبہ بندی، غلط ترجیحات، سیاسی تنگ نظری، فوجی مداخلت، خارجہ پالیسی، جیو پالیٹیکس، پنشن بل، کم اجرت، کم تنخواہ؟ کوئی بھی تحقیق ایک نقطے پر ٹکی ھوتی ھے کہ سوال کیا ہے- غیر منطقی سوال سے تحقیق جنم لے ہی نہیں سکتی- کوئی بھی سوال وسیع مطالعے اور مشاھدے کی پیداوار ہوتا ہے- جسے لٹریچر ریویو کہتے ہیں – یعنی آپ نے اس موضوع پر اتنا پڑھا ھے ، اتنا پڑھا ھے کہ آپ کو لگتا ھے کہ اس سوال کا جواب مل جائے تو اس مسئلے پر معاملات بہتر ہو سکتے ہیں- اگر سوال مل جائے تو جواب ڈھونڈنا بہت آسان ہے- یہی سب کچھ پی ایچ ڈی کے تھیسیس کی بناد بنتی ھے اور اس سوال کو حل کرتے کرتے پھر سالہا سال لگ جاتے ہیں-ہمارے مسائل تکنیکی نہیں بلکہ معاشرتی پیچیدگیوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی برائیوں کی پیداوار ہیں- جبکہ وی لاگ اور پاڈ کاسٹ پر دھڑا دھڑ سوال اور جواب دیئے جا رھے ہیں- سوال اتنے کھوکھلے ہیں کہ جواب خود ہی ہنس رھے ہیں- یہ سوال ایک دوسرے سے جڑے ھوئے ہیں- یہ کسی ایک فرد، کوئی ایک فیصلہ یا کسی ایک غلطی کا نتیجہ نہیں-انسانی دماغ اتنی گہرائی میں جستا نہیں لہذا یہی سوال و جواب انٹر نیٹ کی زینت بنے رھتے ہیں اور دماغ میں اندھیرے کو جلا بخشتے ہیں -معاشرہ ، مجموعی سوچ سے بنتا ہے- معاشرہ echo chamber کی طرح ہوتا ہے- یہی وجہ ھے کہ ہماری اپنی ہی آوازوں کی گونج ہمیں ہر طرف سنائی دے رہی ھے-انٹر نیٹ اور موبائل انفرادی ایک چیمبر ہیں- یہ مہمل سوال ہیں جن کا منطق سے کوئی تعلق نہیں- انٹر نیٹ شعوری سے زیادہ ٹیکنیکل ھے- گروک، چیٹ جی پی ٹی ، ڈیپ سیک اب ایکو چیمبر میں کھیلتے ہیں پلک جھپکنے میں کسی بھی سوال کا جواب حاظر کر دیتے ہیں- یہ ایپس اگر صیح مقصد کے لئے استعمال نہ کی جائیں تو یہ الجھے ہوئے معاملات کو سنگین بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں- مجموعی سوچ ، کسی بھی انفرادی آواز کو اپنے اندر ضم کر لیتی ھے- بڑآ کلچر ، چھوٹی چھوٹی انفرادی عادات کو نگلتا جاتا ھے- یہ اژدھا ھے- لہذا انفرادی سوچ کو انٹر نیٹ سے بچانے کی ضرورت ھے اور مجموعی سوچ میں آہستہ آہستہ بہتری کی کوشش کی ضرورت ھے-ھمیں اپنے مسائل کی وجہ جاننے گہرائی تک جانے کے ضرورت ھے- سارے ماھریں کہیں سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو سرا پکڑا جائے- یہ interdisciplinary مسئلہ ھے-

: 23 جولائی ، 2025*_وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید بڑھانے اور تیز تر کی ہدایت_*وزیراعظم کی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہوں خصوصاً شاہراہ قراقرم اور ناران-بابوسر-چلاس شاہراہ پر بحالی کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت جو مسافر شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں انہیں رہائش ، خوراک سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں : وزیراعظم کی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہدایت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے روک تھام کے لئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں

: وزیراعظم مون سون کے آنے والے اسپیلز کے لئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے مل کے لائحہ عمل بنائیں : وزیراعظم شہری سیلاب سے بچاؤ کے لئے میونسپل ادارے نکاسیء آب اور سیوریج کے بہترین اقدامات کریں :

وزیراعظم وزیراعظم کا ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوسوزیراعظم کا حادثات اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندیء درجات کی دعاء ___

تمام سیاسی جماعتیں ننگی ہو چکی ہیں۔یہ عوام کی بجائے سیٹھوں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہیںسینٹ کے انتخابات کے بعد سب کی انکھیں کھل جانی چاہیےپیارے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی روٹی کپڑے اور مکان کی سوچیںاگر وہ مر گئے تو ان کے بچوں کو کوئی پوچھنے نہیں آئے گادھندا ہے یہ گندا ہے یہ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا 41 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

انفارمیشن گروپ کے افسران ملک کی نظریاتی سرحدوں کے اولین محافظ ہیں، عطاء اللہ تارڑانفارمیشن گروپ نے ہر دور میں ملک کی ترقی، نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور قومی بیانیے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ عطاء اللہ تارڑپروبیشنرز سے ملاقات باعث فخر ہے،

ان نوجوان افسران سے قومی خدمت کی نئی امیدیں وابستہ ہیں۔ عطاء اللہ تارڑحالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہوئی، عطاء اللہ تارڑاس فتح میں انفارمیشن گروپ اور وزارت اطلاعات کے کردار پر فخر ہے۔ عطاء اللہ تارڑجنگ کا پہلا محاذ انفارمیشن کا محاذ تھا اور اسے ہم نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ عطاء اللہ تارڑانفارمیشن گروپ اور وزارت اطلاعات نے بیانیے کے محاذ پر شاندار کردار ادا کیا جسے اعلیٰ سطح پر سراہا گیا۔ عطاء اللہ تارڑ

انفارمیشن کے شعبے میں ہفتے کے ساتوں دن اور دن رات کی کوئی قید نہیں، یہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے جسے قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرنا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعاتوزارت اطلاعات کے مختلف اداروں میں ہم نے متعدد جدتیں لائی ہیں، عطاء اللہ تارڑاگر وقت کے ساتھ خود کو نہیں بدلا تو آپ وقت سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑڈیجیٹل میڈیا ونگ کو ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تبدیل ہونا چاہئے۔ عطاء اللہ تارڑہمارے افسران دنیا بھر اور ہر وزارت اور ڈویژن میں موجود ہیں جو پاکستان کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑکامیابی مل جل کر اور ہم آہنگی سے کام کرنے سے ملتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعتہم نے خود کو ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں ڈھالا، روایتی میڈیا سے میڈیا کی ایک نئی جہت کی جانب بہت بڑی تبدیلی دیکھی ہے۔ عطاء اللہ تارڑسخت تربیتی عمل سے گزرنے کے بعد انفارمیشن افسران نے بہت کچھ عملی کام کر کے سیکھنا ہے۔ عطاء اللہ تارڑہمارا مین اسٹریم میڈیا، پرنٹ میڈیا سے ایک منظم تدریجی عمل سے گزرتا ہوا الیکٹرانک میڈیا میں ڈھلا، عطاء اللہ تارڑڈیجیٹل میڈیا ایک ایسا وجود ہے جو از خود پروان چڑھا، عطاء اللہ تارڑڈیجیٹل میڈیا میں بہت سے چیلنجز بھی موجود ہیں، عطاء اللہ تارڑہمارے دور کا سب سے بڑا چیلنج فیک نیوز، پروپیگنڈا اور غلط معلومات ہیں۔ عطاء اللہ تارڑانفارمیشن سروس میں گمنام ہیروز کی ایک طویل فہرست ہے جنہوں نے ملک کے لیے حیرت انگیز کارنامے سرانجام دیئے۔

عطاء اللہ تارڑان گمنام ہیروز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی عشرے پاکستان کی خدمت کے لئے وقف کئے، عطاء اللہ تارڑگزشتہ سالوں کے دوران انفارمیشن گروپ کے افسران کا کردار مسلسل وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ عطاء اللہ تارڑآپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ عطاء اللہ تارڑانفارمیشن گروپ کے افسران وہ مشعل تھامے ہوئے ہیں جو آپ کے سینئرز نے آپ کے سپرد کی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ

اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ نے متعدد خالی عہدوں کا اعلان کیا ہے۔ملازمت کا مقام: راولپنڈی

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کر اچی ریجن ) ۔ زون سات نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زون ایک کو ایک وکٹ سے ہرا دیا ۔ عثمان خان کا آل راؤنڈ کھیل، رحمان غنی، فواد خان اور محمد رضا کی جارحانہ باؤلنگ ۔کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) پانچویں راونڈ کے تین روزہ میچز کے دوسرے روز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون سا ت نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد زون ایک کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ زون ایک نے پہلی اننگز میں 83 اور دوسری اننگز میں 158 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ علمان شفیق نے 32، زبیر دلاور نے 30، احمد خان نے 26 ، جبکہ ملک زین العابدین اور عمار اقبال نے 23-23 رنز بنائے۔

فواد خان نے 46 رنز دیکر 6 جبکہ میچ میں 64 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون سات نے پہلی اننگز میں 108 رنز بنا کر 25 رنز کی برتری حاصل کر لی زون سات کو میچ جیتنے کیلئے دوسر ی اننگز میں 135 رنز درکار تھے جو کہ زون سات نے 9 وکٹوں کے نقصان پر بنا کر میچ میں 9 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔ فواد خان نے ناقابل شکست 39 اور نجیب الرحمان نے 10 رنز ناٹ آوٹ 10 رنز جبکہ غنی سبحان نے 23 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر رحمان غنی نے 46 رنز دیکر 6 میچ میں 75 رنز دیکر 11 اور میڈیم پیسر محمد رضا نے 75 رنز دیکر 3 اور میچ میں 101 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چھ ک پہلی اننگز 286 رنز کے جواب میں زون چار اپنی پہلی اننگز میں 3۔51 اوورز میں 141 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد افضل نے 10 چوکوں 2 چھکوں کی مد د 65، اور طلحہ احسن نے 24 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ ارم لیگ اسپنر محمد عثمان نے 24 اور میڈیم پیسر محمد مکی نے 33 رنز دیکر 4-4 جبکہ علی عمر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زون چھ نے پہلی اننگز 145 رنز کی برتری کے بعد اپنی دوسری دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنا کر 306 رنز کی برتری حاصل کرلی اور ابھی اس کی 4 و کٹیں باقی ہیں ۔عبداللہ عالم نے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 40،عبدل رحمان نیازی نے 26 عباد خان نے 22، جبکہ عاشر احمد نے 32 اور معاذ خرم نے 16 رنز بنائے ہیں اور دونوں ناٹ آوٹ ہیں۔ میڈیم پیسر اسد اللہ حمزہ نے 24 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون تین کے 399 رنز کے جواب زون پانچ نے اپنی پہلی اننگز میں 4۔53 اوورز میں 229 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ محمد آصف نے 12 چوکوں کی مدد سے 72، سید شاہ رضا نے 40 ، محمد حسان اقبال نے 31 اور حسان علی خان نے 29 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر اسرار احمد اعوان نے 24 رنز دیکر 5 اور فہد امین نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 170 رنز کے خسارے اور فالون کے بعد زون پانچ نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنا لئے۔ سید شاہ رضا نے 24، محمد آصف نے 9 چوکوں کی مدد سے 70 اور محمد حیسن نے 26 رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے ۔