خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں دہش*ت گردوں کے بزدلانہ حملے میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار سمیت 11 پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری دریائے سندھ کے قریب غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خلاف کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ پہاڑی مورچوں میں چھپے دہش*ت گردوں نے قافلے پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 11 جوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ح*ملہ آوروں نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے










