
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستیں معطل کردیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستیں معطل کردیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

*نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات* بیجنگ : 13 مئی 2024 نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بیجنگ میں ملاقات کی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور تنظیم کے بنیادی اصولوں پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار بھی کیا.نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی خطے میں اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اجتماعی ذمہ داری کے تحت آپس میں موثر تعاون کریں اور خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی اجتماعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں۔ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے چیئرمین کے طور پر پاکستان کے اقدامات اور کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر ژانگ نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر حکومت پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایس سی او سیکریٹریٹ کی جانب سے تنظیم کے سربراہان حکومت کی حیثیت سے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ ***
اسلام آباد () نوسرباز خاتون سے نوٹوں کی گڈی پر لگی پن ہٹانے کے بہانے ہاتھ کی صفائی سے چالیس ہزار روپے نکال کر لے گیا نکہت وحید نے تھانہ کوہسار میں پرچہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ حبیب بنک ایف سیون برانچ میں گئیں اور ایک لاکھ روپے نکلوائے وہاں ایک شخص انکے پاس آیا کہ ہزار روپے کی گڈی کی پن اتار دیتا ہے اور اس دوران وہ پن اتار کر نکل گیا تو انھیں محسوس ہوا کہ رقم کی گڈی ہلکی ہوئی ہے جب انھوں نے رقم گنی تو چالیس ہزار روپے کم تھے اس وقوعہ پر بنک میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج پر بھی وہ شخص صاف نظر آیا جو رقم لیکر وہاں سے نکل گیا تاہم کوہسار پولیس نے وقوعہ کا پرچہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے
*ایس آئی ایف سی(SIFC) کے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات*ایکشن اینڈ کاؤنٹر السٹ ٹریڈ الائنس (Action & Counter Illicit Trade Alliance) نے مالی سال 2023-24 کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ شائع کردی ہےسول سوسائٹی کی 17 تنظیموں پر مشتمل (ACT) ایک نجی ادارہ ہے جو ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ACT کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس کی مد میں پاکستان کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سمگلنگ، ٹیکس چوری، جعل سازی اور غیر قانونی تجارت ہے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی(SIFC) نے سمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں سیمنٹ، تمباکو، کھاد اور چینی کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگائے گئے ہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو دیگر صنعتوں میں بھی بتدریج تنصیب کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ انہیں حکومتی نگرانی میں لایا جا سکےان اقدامات کا مقصد غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنا، آمدنی میں اضافہ، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے

آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیتچئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی چئیرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر سٹار باولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ میں ایک سنگ میل عبور کرنے پر بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دی
حکومت آزادکشمیر نے پرُتشدد مظاہروں کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات منظور کر لیے۔
ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی وفد اور چیف سیکریٹری آزادکشمیر کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت آزادکشمیر نے کمیٹی کےتمام مطالبات منظور کر لیے۔
حکومت نے آٹے پر سبسڈی بحالی اور بجلی بلوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ مان لیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے وزرا کو حاصل مراعات بھی واپس لینےکا مطالبہ کیا تھا۔
عوامی ایکشن کمیٹی وفد سے مذاکرات کمشنر راولاکوٹ کی رہائش گاہ پر ہوئے جس میں کمیٹی کی طرف سے شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری اور دیگر شریک ہوئے۔
عوامی ایکشن کمیٹی رہنما مطالبات منظوری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ایکشن کمیٹی سے فوری رابطے کی ہدایت کر دی۔
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 14 مئی 2024ء کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہو گا۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اس حوالہ سے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔