ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلیئر سپورٹ اسٹاف۔وہاب ریاض ( سینئر ٹیم منیجر ) ۔ منصور رانا ( ٹیم منیجر)۔ گیری کرسٹن ( ہیڈ کوچ ) اظہرمحمود ( اسسٹنٹ کوچ ) ۔سائمن ہیلمٹ ( فیلڈنگ کوچ ) ڈیوڈ ریڈ ( مینٹل پرفارمنس کوچ ) آفتاب خان ( ہائی پرفارمنس کوچ ) کلف ڈیکن ( فزیوتھراپسٹ ) ارتضٰی کمیل ( چیف سکیورٹی آفیسر ) محمد عمران ( میسیور ) محمد خرم سرور ( ٹیم ڈاکٹر) طلحہ اعجاز ( انالسٹ ) رضا کچلو ( میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر ) اور ڈریکس سائمین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ )

پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کی تصدیق کر دی۔ لاہور، 24 مئی 2024: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج امریکہ اور کیریبین میں 1 سے 29 جون تک اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ دستہ (حروف تہجی کی ترتیب میں): 1. بابر اعظم (کپتان) 2. ابرار احمد 3. اعظم خان 4. فخر زمان 5. حارث رؤف 6. افتخار احمد 7. عماد وسیم 8. محمد عباس آفریدی 9. محمد عامر 10. محمد رضوان 11. نسیم شاہ 12. صائم ایوب 13. شاداب خان 14. شاہین شاہ آفریدی 15. عثمان خان

وزیر اعلیٰ کے پی SIFC کو کیوں نہ بلایا گیا۔ کے پی میں بجٹ پیش کر دیا گیا قومی ٹی وی ٹوینٹی ٹیم کا ورلڈکپ سکواڈ فائنل اعلان تحریک انصاف کا دفتر سیل، عدلیہ اور حکومت امنے سامنے چیف جسٹس لاھور ھای کورٹ کی حکومت کو وارننگ خفیہ اداروں کو عدالت کی طرف سے وارننگ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

تحریک انصاف کا دفتر سیل رہنماؤں نے باھر ٹینٹ لگا دئیے۔ تفصیلات کے لیے کلک کریں

اسلام آباد میں مرکزی دفتر سیل کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے دفتر کے سامنے گراؤنڈ میں ٹینٹ لگا کر اجلاس کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے یلغار کی گئی، کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پر امن ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت میں کسی پارٹی کا سینٹرل آفس کا تقدس ہوتا ہے، سی ڈی اے کی طرف سے یلغار کی گئی ہے، ہمارے راستے میں رکاوٹ کو کھڑا کرنا تھا، کور کمیٹی کا اجلاس آج ہم نے باہر سڑک پر کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ یہ سیاسی طور پر تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اب طاقت کا استعمال کررہے ہیں، فسطائیت اور جبر کا نظام آخری ہچکولے کھا رہا ہے، وزیر قانون کو کہا ہے آپ کی نسلیں پڑھیں گی تو فخر نہیں کریں گی، پچاس سال کی تاریخ میں سب سے کم سرمایہ کاری ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں اب کچھ لمحوں کی بات ہے، یہ اب طاقت کا استعمال کر رہے ہیں، آئین کی بحالی ہمارا سب سے بڑا ٹارگٹ ہے، بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سے تاریخ لکھی جارہی ہے، آنے والی نسلیں یہ سب کرنے والوں پر فخر نہیں کریں گی۔ شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کا امیج بیرونی دنیا میں خراب ہے، یاسمین راشد اسپتال میں زندگی موت کی جنگ لڑ رہی ہیں، ہماری خواتین ایک سال سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ دفتر بند ہے لیکن ہمارے کارکن باہر بیٹھے ہیں، لوگ عمارت کے لیے نہیں نظریہ کےلیے آتے ہیں، مان لیں کہ اسیر اڈیالہ جیل جیت گیا ہے، جس نے ہر میدان میں پاکستان کا دفاع کیا اسے غداری کے طعنے دیے جا رہے ہیں، ہم اتحاد و اتفاق کا پیغام دیتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس میں آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ آٹھ صفحات پر مشتمل یہ حکم نامہ اردو میں جاری کیا گیا ہے جس میں عدالت نے مسنگ پرسنز کے کیسز براہِ راست نشر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ 29 مئی کو ہونے والی آئندہ سماعت پر وزیرِ قانون، سیکریٹری دفاع اور داخلہ، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز اور آئی بی کے سربراہ پیش ھو

دوہری شہریت کے سرکاری ملازمین پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں جمع۔ ریٹائرڈ ملازمین پینشن یا تنخواہ دنوں نھی لے پائینگے بل کا مسودہ پیش۔ تنخواہ یا پینشن میں ایک کو چننا ھو گا ایک شخص 2 مزے نھی لے سکتا

دہری شہریت کے حامل افراد کو سرکاری ملازمت دینے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا۔ دہری شہریت والے امیدوار کو سول سرونٹ تعینات کرنے پر پابندی کا بل جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما نورعالم خان کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا گیا۔بل میں موقف اپنایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی دہری شہریت کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دہری شہریت یا سٹیزن شپ رکھنے والا سول سرونٹ تقرری کا حق دار نہیں۔انہوں نے بل میں کہا کہ ایسے ملازمین ملکی مفاد داؤ پر لگا دیتے ہیں اور احتساب سے بچنے کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد ملک چھوڑ دیتے ہیں۔واضح رہے کہ دو دن قبل ہی نور عالم خان نے ہی توہین عدالت کے قانون کی منسوخی اور دہری شہریت رکھنے والے شخص کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا تھا۔بل میں کہا گیا تھا کہ توہین عدالت آرڈیننس آئین سے مطابقت نہیں رکھتا، آرڈیننس مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا لہٰذا متبادل قانون سازی تک توہین عدالت کا قانون منسوخ کیا جائے۔اس کے علاوہ دُہری شہریت والے شخص کی بطور جج تعیناتی پر پابندی کے بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی تھیں۔بل میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دہری شہریت رکھنے والے شخص کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ می بطور جج تعیناتی پر پابندی عائد کی جائے۔

متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانیوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات

متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانیوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں شریک تھے. وزیرِ اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت کی. ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا. وزیرِ اعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا.