Monthly Archives: May 2024
یاسمین راشید تیری جرات کو سلام! ٹوٹ رہی تو یہ حالت کر دی، 1 سال سے یہ 74 سالہ پیشے سے ایسی ڈاکٹر جس نے زمانہ طالب علمی سے لیکر آج تک صرف پاکستانی عوام کی خدمت کی تھیلیسیمیا کے بچوں کی خدمت سے لیکر وبا میں پاکستانی قوم کی حفاظتی تدابیر
یاسمین راشید تیری جرات کو سلام!❤️❤️ٹوٹ رہی تو یہ حالت کر دی، 1 سال سے یہ 74 سالہ پیشے سے ایسی ڈاکٹر جس نے زمانہ طالب علمی سے لیکر آج تک صرف پاکستانی عوام کی خدمت کی تھیلیسیمیا کے بچوں کی خدمت سے لیکر وبا میں پاکستانی قوم کی حفاظتی تدابیر، کینسر جیسے مرض سے لڑی اور پھر ایک جھوٹے کیس میں جیل میں بند کیا گرمی حبس کی شدت سے سانس اکھڑنے لگا گندا پانی پینے سے معدہ متاثر ہوا وہ کہتی رہیں کہ مجھے ڈاکٹر کے پاس لے جائیں طبعیت بگڑ رہی ہے مگر نہیں سنی اور آج صبح فجر کے وقت جب وہ بیہوش ہو گئیں تو چپکے سے ایمبولینس میں ڈال کر سروسز اسپتال لا کر ڈوکٹروں پر چھوڑ دیا کہ اسکو ہوش میں لاؤ تاکہ ظلم جاری رکھا جائے…. یہ ہے اس ملک کا گھٹیا نظام اور اسکا اصل مرض جسکی دوا یوں تو اس قوم کے پاس ہے مگر وہ گھاس پھوس سے ہی علاج کر رہے ہیں….
ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے باعث دارالحکومت تہران میں سوگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور دیگر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
یلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے باعث دارالحکومت تہران میں سوگ کی تقریب منعقد کی گئی۔دارالحکومت کے ولی اثر چوک میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے پوسٹرز اٹھا ار کھے تھے نے صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کے لیے دعائیں کیں۔تقریب میں لوگوں نے ماتم کرنے کے علاوہ فاتحہ خوانی بھی کی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور دیگر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحومین کے جسد خاکی کو طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران پہنچایا گیا۔مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ میں کئی ممالک سے آنے والی شخصیات، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔ابراہیم رئیسی کی تدفین آج ( جمعرات کو) آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطے میں کی جائیگی۔
مولانا فضل الرھمان پرانی بوتل نئی شراب نواز لیگ کا بیڑہ غرق کر کے تحریک انصاف کا بیڑہ غرق کرنے کے لیے تیار تفصیلات بادبان ٹی وی پر
جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حال ہی میں نہ صرف جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ ہوا بلکہ اس کا اعتراف کرتے ہوئے غلطی کو تسلیم بھی کیا گیا ہے کئی لوگ شہید ہوئے ،انگوراڈا ، غلام خان ،جمرود دیگر سرحدی علاقوں میں قبائل نکل آئے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں ملک میں پارلیمینٹ کی اہمیت ختم اور جمہورت اپنا مقدمہ ہارچکی ہے.ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کی شب اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسدقیصر نے واضح کیا کہ کسی حکومت کو گرانے یا کسی کو لانے کے لئے یہ تحریک نہی چلی بلکہ آئین کی حکمرانی کے لئے متحد ہورہے ہیں سینیٹ میں ججز کے خلاف ہونے والی بحث کی مذمت کرتا ہوں پارلیمان میں متحد ہوکراس قسم کی صورتحال کا مقابلہ کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے کہا امریکی سفیر سے ملاقات میں واضح کردیا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی ملک کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے ۔ اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس میں بی این پی مینگل پختونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وفد نے خیرسگالی کی ملاقات کی اپوزیشن رابطے میں ہے،ملکی مسائل پر مشترکہ موقف کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے آپس کے سیاسی ماحول کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔رابطے بڑھتے رہتے ہیں،تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں تلخی کو کرنا وقت کی ضرورت ہے ، اپنی سابقہ ترجیحات کو مشترکات کے پیش نظر معطل اور موجودہ ترجیحات کو اختیار کیا جاسکتا ہے ۔ملک کی تازہ صورتحال پر ات چیت ہوئی بدامنی ہے ،دس پندرہ سالوں سے اپریشن جاری ہیں دہشت گردی دگنی نہیں بلکہ دسویں گنا بڑھ چکی ہے عام آدمی کو امن فراہم نہیں کیا جاسکاہے ،حال ہی میں جنوبی وزیرستان ایجنسی میں ڈرون حملے میں کئی لوگ شہید ہوگئے اس کا اعتراف بھی کیا گیا اور غلطی کو تسلیم بھی کیا گیا ہے چمن میں نئی نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں ،انگوراڈا ، غلام خان، جمرود میں قبائل نکل آئے ہیں ، ظاہر اندھا دھند اپریشن خطرات کی طرف لے کر جاتا ہے، لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ رابطے جاری رہیں گے مزید بات چیت ہوگئی پارلیمان میں متحد ہوکر مسائل پر بات کرنی ہے۔مذکرات کی کسی پیش کش سے آگاہ نہیں ہو ں ۔کس پر اعتمادکریں ،کیا ان کی ایک زبان ہے صدر وزیراعظم آرمی چیف کون بات کرنا چاہتا ہے ابھی تو یہ بھی معلوم نہیں ہے اور کون بات کرے گا کس سے بات کرے گا پاسداری کون کرے گا 2018اور 2024کے انتخابات میں کوئی فرق نہیں دونوں دھاندلی زدہ ہیں،ملک میں آئین کی کوئی حثیت باقی نہیں رہ گئی پارلیمینٹ کی اہمیت ختم ہوچکی ہے جمہوریت اپنا مقدمہ ہار چکی ہے دہشت گردی آپریشنوں کا سامنا ہے ۔ رؤف حسن پر حملے کی مزمت کرتا ہوں پی ٹی آئی کی طرف سے ہمیں منانے کا سلسلہ جاری ہے اختلافی رویوں کا وقت نہیں ہے،وہ ترجیحات ہم نے معطل کردی ہیں
حماد اظہر کس کی گاڑی پر لاھور سے اسلام آباد ایا اور میڈیا ٹاک کر کے پشاور کیسے پھنچا سھیل رانا لاءیو میں
مشاہد حسین کو ڈکٹیشن لینا ھو گی 1993 میں غلام اسحاق کے خلاف ڈکٹیشن نہ لینے کی تقریر کروانے والا مشاہد ظاھری طور پر ایران کے لئے نرم رویہ رکھتا ہے پیسے ڈالروں کی صورت میں چین سے لیتا ہے ایجینٹی امریکہ کی کرتا ہے 1993 میں بھی نواز شریف سے ڈکٹیشن والی تقریر کروا کر امریکہ کے ایجنڈے کو تقویت دی اج کشمیر کو بیچنے والی بات کر کے فوج کے خلاف زھر اگلا اور امریکہ کی ایجینٹی کی تفصیلات کے لئے سھیل رانا لاءیو بادبان نیوز پر
*ایران میں ایک اور پراسرار حادثہ!!**تہران: ایرانی صدر آغا ابرہیم رئیسی قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے انٹیلیجنس افسر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا -*
3 اھم شخصیات کے درمیان تعلقات کشیدہ صورتحال نازک کسی وقت بھی بڑی خبر کی گونج بادبان ٹی وی پر تفصیلات کے لئے کلک کرے
سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 8 کروڑ کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں نجی پروموٹر کمپنی کا مالک غلام فرید اور بروکر ذوالفقار علی شامل ہیں۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے 108 نرسیں بھجوانے کا کنٹریکٹ حاصل کیا تھا جس کا خرچہ سعودی کمپنی نے ادا کیا لیکن ملزمان نے ہرنرس سے 4،4 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔بعد ازاں، سعودی سسٹم میں اندراج کے دوران بھی ہیراپھیری کی گئی اور ایک ہی بار کوڈ پر 92 نرسیں بھجوائیں گئیں جس کے بعد سعودی حکومت نے جعل سازی پر تمام نرسوں کو بلیک لسٹ کرکے وطن واپس بھجوایا۔واضح رہے کہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے بھی علم لایا گیا۔
حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافےکا تخمینہ لگایا ہے
حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافےکا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ حکومتی قرض آئندہ مالی سال کے دوران بڑھ کر ریکارڈ 87 ہزار 346 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال حکومت کےمقامی قرض میں7 ہزار636 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے، جبکہ غیر ملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب روپے بڑھ سکتا ہے ۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر 53 ہزار 878 ارب روپے ہوجائےگا، جبکہ غیر ملکی قرضہ بڑھ کر 33 ہزار 648 ارب روپے پرپہنچ جائے گا۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76 ہزار913 ارب روپے پرپہنچنے کا امکان ہے، مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ 46 ہزار 242 ارب روپے رہنےکا تخمینہ ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک 30 ہزار 671 ارب روپے رہنےکا امکان ہے۔









