ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑے انکشافات۔۔امریکی بحری فوج نے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا ہے جس پر ایرانی حکومت کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔ کل تیسرے دن کیلئے بھی وفاقی سیکریٹریٹ بند ہو گا ورک فرام ہوم ہو گا. کابینہ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا..اسلام آباد اج چوتھے روز بھی سیل سپریم کورٹ پارلیمنٹ ھای کورت وزیر اعظم ھاوس مکمل طور سیل۔۔ ایرانی وفد نہ پھنچا امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ۔۔ امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام۔۔پاکستان میں مھنگای زندگی سسکیاں لینے لگی۔۔ 22 گریڈ 18 افسران کو ترقی خوش قسمت کوب۔۔ چوھے اور بلی کا کھیل جاری۔۔ ۔۔خوفناک جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے خطرناک صورتحال نازک حالات۔۔حکومت نے عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کر کی آئی ایم ایف کے 11 شرائط مان لیں ملک میں مزید مہنگائی کی لہر آنے والی ہے۔۔ملک بھر میں مھنگای اور لوڈ شیڈنگ جاری۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: سربراہ خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر*تہران: ایرانی فوج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللّہی نے کہا ہےکہ ایران مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیارہے۔ایک بیان میں جنرل عبداللّہی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مضبوط ہے،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زمینی صورتحال کے بارے میں غلط بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ادھر ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ حملوں کا امکان نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ایرانی جہاز کے خلاف اقدام کا یقینی طور پر جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہزار ایکٹر پر مارگلہ پہاڑی کے دامن میں نیا پارک تعمیر کیا جائے گا‎‎‎ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس میں بڑا فیصلہ ‎اجلاس میں ‎وفاقی دارالحکومت میں جاری اور مسقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنانا ہے، جہاں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں اور تفریح کے مواقع عوام کو فراہم کئے جائیں گے، محسن نقویبین الاقوامی معیار کی فرمز کے ساتھ جوائنٹ ونچر کے تحت فائیو سٹار ہوٹل بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہای او بی آئی کے اشتراک سے تیار ہونے والے فائیو سٹار ہوٹل پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیاوفاقی وزیرداخلہ نے سرمایہ کاروں کے لئے زیرو ٹیکس نئی ہوٹل پالیسی مرتب کرنے کے آحکامات دئیےاسلام آباد کے تمام رقبے اور پراپرٹی کا سروے آف پاکستان سے مکمل سروے کرایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہوزیر داخلہ کی آئندہ تمام آکشنز کیلئے مارکیٹنگ ٹیم تعینات کرنے کی ہدایتاس اقدام سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کی بولی میں شرکت ممکن ہو سکے گی

کیپیٹل ‎‎‎ایمرجنسی سروسز کا کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ‎چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیسی ڈی کے تمام ڈیٹا اور ٹرانسفر کے نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جا رہا ہے، بریفنگ‎‎سی ڈی اے میں ون ونڈو آپریشن کے تحت ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف کرایا جائے گا، بریفنگ‎‎‎سی ڈی اے میں غیر ضروری پوسٹیوں کو ختم کیا جائے گا، بریفنگ‎‎چیئرمین اسلام آباد سہیل اشرف، ممبران سی ڈی اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے#InteriorMinister #mohsinnaqvi #governmentofPakistan #CDA #CapitalDevelopmentAuthority Mohsin Naqvi Chief Commissioner Islamabad Capital Development Authority – CDA, Islamabad ‎

“جب اختیار من مانی میں بدل جائے اور ادارے خاموش ہو جائیں تو عوامی اعتماد سب سے پہلے قربان ہوتا ہے۔”رانا تصدق حسیناسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے اندرونی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات نے ایک تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کی ہے، جہاں مبینہ طور پر مداخلت، انتظامی تجاوزات اور وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کی جانب سے نامناسب زبان کے استعمال کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔یہ پیش رفت گورننس، شفافیت اور ادارہ جاتی خودمختاری سے متعلق بنیادی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔متعدد سینئر افسران، جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی، کے مطابق وزیر موصوف کا سرکاری اجلاسوں کے دوران رویہ ایک غیر یقینی اور دباؤ پر مبنی ماحول پیدا کر رہا ہے۔ان کے بقول عبدالعلیم خان کا اندازِ گفتگو کئی مواقع پر پیشہ ورانہ حدود سے تجاوز کر چکا ہے،

جہاں سخت اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال سینئر افسران کے ساتھ کیا گیا، جو کہ ایک منظم سرکاری ادارے کے لیے ناقابل قبول قرار دیا جا رہا ہے۔صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب ایک حالیہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر نے 8 ارب روپے کی ادائیگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مبینہ طور پر انتہائی نامناسب انداز میں اس کی منظوری دینے والے سے متعلق سوال اٹھایا.تاہم، اس معاملے سے واقف افسران نے وضاحت کی کہ یہ ادائیگی مکمل طور پر مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اور این ایچ اے کے سی ای او کیپٹن (ریٹائرڈ) اسداللہ خان، جو اس معاملے میں مجاز اتھارٹی ہیں، کی منظوری کے بعد کی گئی تھی۔سینئر حکام کا کہنا ہے کہ نہ تو وفاقی وزیر اور نہ ہی قائم مقام سیکرٹری مواصلات کو این ایچ اے کے روزمرہ انتظامی، آپریشنل یا مینٹیننس سے متعلق مالی معاملات میں کوئی براہِ راست قانونی اختیار حاصل ہے۔ان کے مطابق اس نوعیت کی مداخلت نہ صرف قواعد کی خلاف ورزی ہے بلکہ ادارے کی خودمختاری اور کارکردگی کو بھی متاثر کرتی ہے۔مزید برآں، مستند ذرائع نے انکشاف کیا ہے

کہ قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر دیکھ بھال کے بیشتر کام مالی وسائل کی کمی کے باعث معطل ہو چکے ہیں، جبکہ دوسری جانب بھاری عوامی فنڈز کو مخصوص منصوبوں کی طرف منتقل کیے جانے کے الزامات سامنے آئے ہیں.ان منصوبوں میں ایک محدود سڑک کا حصہ بھی شامل ہے جو پارک ویو سٹی کے سامنے واقع ہے، جو کہ ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم ہے اور مبینہ طور پر وزیر کے کاروباری مفادات سے منسلک بتائی جاتی ہے.اگر یہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ مفادات کے ٹکراؤ اور عوامی وسائل کے غلط استعمال سے متعلق سنگین سوالات کو جنم دیتے ہیں۔مزید الزامات کے مطابق اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر بھی اربوں روپے خرچ کیے گئے ہیں، جہاں مبینہ طور پر مسابقتی خریداری کے عمل اور مناسب آڈٹ نگرانی کو نظر انداز کیا گیا،

جو مالی نظم و ضبط اور شفافیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ادارہ جاتی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ان خدشات کی توثیق کرتی ہے جو بین الاقوامی مالیاتی اداروں، خصوصاً انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، کی جانب سے ریاستی اداروں میں گورننس کی کمزوریوں کے حوالے سے بارہا ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔این ایچ اے کی موجودہ صورتحال کو ایک ایسی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جہاں انتظامی دباؤ اور کمزور ادارہ جاتی مزاحمت احتساب اور آپریشنل شفافیت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔اس کے علاوہ ادارہ جاتی ڈھانچے میں بھی کئی تضادات کی نشاندہی کی جا رہی ہے،

جن میں چیف ایگزیکٹو کی تقرری اور 57 ڈیپوٹیشن افسران کی تعیناتی شامل ہے، جسے بعض اندرونی ذرائع اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کے اصولوں کے منافی قرار دے رہے ہیں۔مزید یہ کہ نیشنل ہائی وے کونسل کی تشکیل بھی تنقید کی زد میں ہے، جہاں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ متعدد ارکان کو وزیر کی سفارش پر تعینات کیا گیا، جن کے پاس روڈ سیکٹر کا متعلقہ تجربہ موجود نہیں، جس کے باعث کونسل ایک مؤثر نگران ادارے کے بجائے محض ایک رسمی فورم بن کر رہ گئی ہے۔اس حوالے سے وزارت مواصلات اور این ایچ اے انتظامیہ سے بارہا مؤقف لینے کی کوشش کی گئی، تاہم اس رپورٹ کی اشاعت تک کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مختلف حلقوں کی جانب سے فوری اعلیٰ سطحی تحقیقات، آزادانہ آڈٹ اور قانونی و ادارہ جاتی اصولوں کی سختی سے پاسداری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاکہ ملک کے ایک اہم ترین عوامی ادارے کی ساکھ اور کارکردگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

*ایران-امریکا مذاکرات: ایران کے جواب نہ دینے پر امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر، امریکی میڈیا کا دعویٰ*ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے جواب نہ دینے پر امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر ہوا۔معاملے سے باخبر امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ جے ڈی وینس کا دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں دو ہفتے کی جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران یا امریکا اگلا قدم کیا اٹھائیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ طویل المدتی معاہدے کے بغیر جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ ابتدائی طور پر ہے لیکن اس پہ مطمئن ہوکر بیٹھ نہ جائیں کیونکہ جب اگلا مرحلہ شروع ہو گا تو یہ گلی محلوں تک پہنچ جائیں گے حکومت عوام کو سہولیات دینے میں یکسر ناکام رہی ہے مہنگائی اور بربادی عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں اس کے باوجود بھی حکومت رک نہیں رہی ہے اب چالان پہ چالان مقصد پیسہ اکٹھا کرکے اپنی عیاشیوں کے لیے گئے قرضوں کا سود بھرنا ہے اوپر سے صفائی ٹیکس لگ گیا ہے کل کو واسا ٹیکس لگے پھر بیوٹی فیکیشن ٹیکس لگے لگتے لگتے سانس لینے پہ بھی ٹیکس لگے گا حکومت نے غریب کے لیے جینا حرام کر دیا ہے اور امیروں کے لیے کاروبار کرنا وزیر داخلہ صاحب کہتے ہیں تین سال میں 100 ارب ڈالر باہر چلے جب ملک حالات ہی سازگار نہیں ہوں گے تو ہر کوئی ملک چھوڑ کر جانے کی کوشش کرے ملک میں کاروبار چل نہیں رہے اوپر سے پنجاب پر کوئی بہت ہی خاص عذاب نازل کرکے اس کو پولیس اسٹیٹ اور جیل بنا دیا گیا ہے جیل میں رہنا تو دور کی جیل کا نام سننا بھی کسی کو پسند نہیں ہے جو اس ملک کے ساتھ خاص طور پر پنجاب کے ساتھ ہو رہا ہے اتنے برے حالات صرف فلسطین کے ہیں یا پنجاب کے لیکن عوام خاص طور پر نعرے مارنے اب بھی مطمئن ہیں

ہر بار جب پاکستان امریکہ کی مدد کے لیے قدم بڑھاتا ہے، معاملات خراب ہو جاتے ہیں۔ چین کے لیے دروازے کھولنے، سوویت یونین کے خلاف افغان جنگ کی حمایت کرنے اور نائن الیون کے بعد جنگ تک۔اب پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کر رہا ہے۔ تو اس بار امریکہ سے پاکستان کے لیے کس چیز کا انتظار کیا جا

راولپنڈی میں دھشت گردی کا خطرہ بوائز خواتین ھاسٹلز خالی کرانے کا فیصلہ۔۔امریکا ایران کا مقابلہ نہیں کر سکا اب چین سے نہ الجے الیگزینڈر لوکاشینکو۔۔ایران کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، کسی بھی لمحے نئی پیش رفت ہو سکتی ہے: نیتن یاہو۔۔امریکہ کو اس مشکل سے پاکستان ہی بچا سکتا جنرل یش مور۔۔ایرانی بحریہ کاخلیج میں لنگر انداز جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم۔۔ایران خطے میں تیل کی پیداوار کو مستقل طور پر روک سکتا ہے،پاسداران انقلاب۔۔ایرانی بحریہ کاخلیج میں لنگر انداز جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم۔۔اسلام آباد ریڈ زون سیل سینٹ قومی اسمبلی سپریم کورٹ بند۔۔کابینہ سیکرٹری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں کے ملازمین اور وفاقی وزراء کو دفتر آنے سے روک دیا گیا۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات اسلام آباد میں ہونے کی تصدیق کر دی۔۔۔اسرائیل کو عالمی عدالت نے غیر قانونی ریاست قرار دے دیا۔۔ ۔پاکستانیوں حکومت نے نھی اپنے آپ کو خود بچاو۔۔۔۔یو اے ای میں امر یکی اڈے بند کرنے کا مطالبہ۔۔ منی لانڈرنگ وفاقی وزراء اور بیورو کریٹ شکنجے میں۔۔سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اسلام آباد میں۔۔محمد علی رندھاوا کی والدہ کا جنازہ اھوں اور سسکیوں میں سپرد خاک۔۔ایک اور ڈی ایس پی نوکری سے برخاست۔۔احسن اقبال دنیا کو جھوٹا ترین شخص عامر متین نے احس اقبال کے پول کھول دئیے۔۔پاکستانی معیشت جنگی بحران سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے: گورنر سٹیٹ بینک۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

1۔ سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں: ٹرمپ2۔ میں شاید بعد میں کسی اور تاریخ کو پاکستان جاؤں۔ دیکھنا پڑے گا کہ کل کیا ہوتا ہے: امریکی صدر

انا للہ و انا الیہ راجعونڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی والدہ محترمہ کی نمازِ جنازہ ایچ ایٹ، H-8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وفاقی وزراء، آئی جی اسلام آباد، انتظامیہ، پولیس افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے موقع پر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شرکاء نے محمد علی رندھاوا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے ایصالِ ثواب بھی کیا۔اللّٰہ پاک اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

ایران خطے میں تیل کی پیداوار کو مستقل طور پر روک سکتا ہے،پاسداران انقلابایرانی بحریہ کاخلیج میں لنگر انداز جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم

‏عامر متین نے ن لیگ کے ارسطو اور نوازشریف کے پول کھول دیے!عامر متین:احسن اقبال آپ کی ساری زندگی جھوٹ پر مبنی ہے۔ میں نے وقت لیا آپ کو جواب دینے میں۔ کچھ لحاظ کے تقاضے تھے۔ مگر اب جواب دے رہا ہوں۔ نواز شریف کی جس ترقی کے سفر کا ڈھول آپ پیٹ رہے ہیں اس نے ملک کو تباہ کر دیا۔ آج پاکستان اس قرضوں کے جال میں ان کی غلط پالیسی اور آپ جیسے پلاننگ کے مشیروں کی وجہ پھنسا ہوا ہے۔ دو پراجیکٹ جس کے لیے وہ کریڈٹ مانگتے ہیں وہ پاکستان کا ناسور تھے۔ پہلا لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے پہلے نوے کی دہائ اور پھر اپنی تیسری گورنمنٹ (2014-15) میں کیے آئ پی پی کے کرپٹ معاہدے تھے۔ اس میں ریاست کا مفاد نہی دیکھا گیا اور ان سیٹھوں کو جو یا رشتہ دار تھے یا پارٹنر نوازا گیا۔ اب بھی ہم ان کو دو ہزار ارب سالانہ سے زیادہ منافع دے رہے ہیں چاہے وہ اک یونٹ بھی بجلی نہ بنائیں۔

چھیالیس ہزار میگا واٹ بجلی کی کہیسیٹی ہے مگر پچیس بھی نہی بنا پا رہے۔ اس جرم کا کون زمہ دار ہے۔ دوسرا جو سڑکوں کا جال بنانے کا تمغہ لیا جاتا ہے۔ مودی نے اسی ہزار کلومیٹر سڑکیں بھارت میں بنائیں مگر اپنے پیسے سے۔ ہم نے اس کے مقابلے بہت کم بنایا مگر ڈالر کے قرضے میں۔ میں مال بنانے کا الزام نہی لگا رہا

مگر ملک اس وقت ان دو بڑے پراجیکٹ کی وجہ سے قرضے کے جال میں پھنسا ہے۔ ہمارا ڈیبٹ یعنی قرضہ بحران جس سے ہمارا کرنٹ اکائونٹ، تجارتی اور بجٹ خسارے جنم لیتے ہیں۔ یہ کہنا کہ موقع نہی ملا۔ کتنا موقع چاہیے۔ پچھلے چار سال سے پورا موقع تھا۔ نہ عدالت نہ اپوزیشن نہ پارلیمان نہ میڈیا۔ ایسا موقع تو آمریت میں نہی ملا۔ کیا کیا آپ نے۔ قرضے چتالیس ہزار ارب سے اسی ہزار ارب تک ہو گئے۔ پاکستان کی تاریخ چھوڑیں مونجھوداڑو کے زمانے سے پنتالیس فیصد غربت پانچ دریاؤں کے دھرتی میں نہی دیکھی گئ۔

بائیس فیصد بیروزگاری۔ پچاس سال میں پہلی دفعہ ساری بڑی فصلوں میں گراوٹ۔ اس پر بھی آپ شرمندہ نہی بلکہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہمیں موقعہ نہی ملا۔ اگر میرے کسی خیال سے اختلاف ہو تو میں کئ دفعہ آپ کو ٹی وی پر بلا چکا کہ مجھے غلط ثابت کر لیں۔ محظ پراپیگنڈا نہ کریں۔ مزید جواب پر میں پھر حاظر ہوں۔ اب اس جواب کو کتنا تھراٹل کروائیں گیں۔‎@AmirMateen2

جنگ بندی میں 3 روز باقی۔۔الجزیرہ کی یہ خبر پڑھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ شاید بات اب پاکستان کے ہاتھ سے بھی نکل چکی ہے۔۔۔آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اس ( میکرون ) کی بیوی اسے چپڑیں مارتی میرٹ پر ہے ۔۔سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ پاکستان۔۔عرب امارات ریاست آخری سانسوں پر۔۔وزارت مذہبی امور میں 200 ارب روپے کی دھیاڑی۔۔ایران امریکہ امن معاہدہ طے دستخطوں کی تقریب میں کون شریک۔۔۔۔ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ اوٹ پریڈ۔۔وزیر اعطم وزیر داخلہ ملاقات۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں، جبکہ امریکی عہدیدار نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ حم*لوں کا اشارہ دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے بھی رابطے کیے۔وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات میں آئندہ چند دنوں میں اہم پیش رفت کی توقع ہے، جبکہ پاکستان میں مزید بات چیت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے تنازع کے حل کے خواہاں ہیں، تاہم اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو دوبارہ کشیدگی اور ممکنہ حم*لوں کا خدشہ موجود ہے۔اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ، وزیر جنگ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔

الجزیرہ کی یہ خبر پڑھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ شاید بات اب پاکستان کے ہاتھ سے بھی نکل چکی ہے۔ فیلڈ مارشل کی پہلی دو راتیں بریک تھرو لائیں خصوصا کل کا دن جب ایرانی وزیرخارجہ عباس ارگاچی نے ٹوئٹ کر کے کہا ہرموز کھول دی گئی ہے جس پر صدر ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کر کے پاکستان کو مبارک دی اور دنیا نے سکون کا سانس لیا تھا۔ لیکن لگتا ہے کہ کل ایرانی وزیرخارجہ کے اس ٹوئٹ کے بعد ہی کچھ قوتیں ایران میں ایکٹو ہوئیں اور فوج نے آج ٹوئٹ کر کے ہرموز بند کرنے کا اعلان کر دیا اور بھارتی آئل جہاز پر فائرنگ کی گئی۔اب لگتا ہے کہ ایرانی سیاسی قیادت کو پاکستان کی باتوں اور کوششیں سمجھ آرہی ہیں لیکن ایرانی فوجی قیادت شاید پاکستان پر بھروسہ نہیں کررہی۔ ایرانی فوج کو لگ رہا ہے سب کوششیں ان کا نیوکلیر پروگرام لینے کے لیے ہورہی ہیں اور شاید پاکستان نہیں چاہتا ایران کے پاس بھی نیوکلیر ہو ۔

خیر دنیا میں کوئی ایک ملک بھی نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس نیوکلیر ہو جیسے ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان کے پاس ہو۔ اب اگر پاکستان چاہے بھی کہ ایران کے پاس نیوکلیر ہو تو بھی دنیا ایران کو نیوکلیر نہیں رکھنے دی گی۔مڈل ایسٹ کی ریاستوں سمیت امریکہ یورپ تک کوئی بم نہیں بنانے دے گا۔ اور یوں اس بدلتے منظر نامے کے بعد اسرائیل نئے حملے کی تیاری کررہا ہے اور یہی اسرائیل پہلے دن سے چاہتا تھا امریکہ اسرائیل سیز فائر ناکام ہو کیونکہ وہ ایران سے پرانے سکور سیٹل کرنا چاہتا ہے اور شاید ایران بھی یہی چاہتا ہے کہ دونوں کا غصہ اور انتقام ابھی پورا نہیں ہوا۔ خطرہ یہ ہے کہ سیز فائر ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے بھی ختم ہوسکتی ہے اور اب کی دفعہ ایران کی سیاسی سے زیادہ پاسداران انقلاب کی قیادت ٹارگٹ ہوگی جنہیں مزاکرات میں رکاوٹ سمجھا جارہا ہے۔لگتا ہے نئے بدلتے منظر نامے میں ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور سپیکر ایک طرف تو پاسدارن انقلاب کے راہنما دوسری طرف۔۔ یہ صورت حال دیکھ کر مجھے ڈھائی ہزار سال پہلے یونانی ڈرامہ نگار سفوکلیز کا کلاسک یونانی ڈرامہ” ایڈی پس کنگ” یاد آرہا ہے۔ یونانیوں کا عقیدہ تھا کہ ہونی ہو کر رہتی ہے۔ ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا۔ جب خدا انسانوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے تو وہ پہلے ان کے ذہن اور سوچ مفلوج کر دیتا ہے۔ باقی تباہی کا بندوست انسان خود کر لیتا ہے۔ اب آپ سب اپنی اپنی مرضی اور سمجھ کے مطابق خود ہی اندازے لگا لیں امریکہ، اسرائیل یا ایران میں یہ جملہ کس پر فٹ بیٹھتا ہے۔

آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اس ( میکرون ) کی بیوی اسے چپڑیں مارتی میرٹ پر ہے 😂اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی آبنائے ہرمز سے متعلق کانفرنس کے لیے پیرس پہنچیں جہاں فرانسیسی صدر نے ان کا استقبال کیا

🤔🤫🥴یہ تصاویر دیکھ کر ٹرمپ اور یوگنڈا کے آرمی چیف کے دلوں پر کیا گزر رہی ہوگی میڈیا کو خیال رکھنا چاہئے 🥹#م ش ع

بھارتی فضائیہ کا ایک سوویت ساختہ جنگی طیارہ ایس یو 30 تباہ ہو گیا، واقعہ پونے کے ہوائی اڈہ پر پیش آیا ۔جس سے آنے اور جانے والی پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا، تاہم حکام کے مطابق تمام عملہ محفوظ رہا۔بھارتی اخبار India Today کے مطابق واقعہ ایک جنگی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ صورتحال ایک معمول کی رات کی پرواز کے دوران پیدا ہوئی، تاہم عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا اور کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت فوری طور پر فضائی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔پونے کا یہ ہوائی اڈہ شہری اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہاں بھارتی فضائیہ کا اڈہ بھی موجود ہے، جس کے باعث اس واقعے کے بعد تجارتی پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔بھارت کے وزیر مملکت برائے ہوا بازی مرلی دھر موہول نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور حکام جلد از جلد معمول کی صورتحال بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔رن وے بند ہونے کے باعث 17 اور 18 اپریل کو پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا اور مختلف ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ سب سے زیادہ منسوخیاں IndiGo کی رہیں، جس نے 31 آمد اور 34 روانگی کی پروازیں منسوخ کیں، جبکہ دیگر ایئر لائنز کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

ایران نے آج انڈیا کا بحری جہاز آڑا دیا بحری جہاز کو اسوقت اڑا دیا, جب ایرانی افواج نے وارننگ جاری کردی لیکن۔۔وزارت مذہبی امور میں 200 ارب روپے کی دھیاڑی۔ ۔۔ایران امریکہ امن معاہدہ طے دستخطوں کی تقریب میں کون شریک۔۔ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ اوٹ پریڈ۔۔وزیر اعطم وزیر داخلہ ملاقات۔سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ پاکستان۔۔عرب امارات ریاست آخری سانسوں پر۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

بھارتی فضائیہ کا ایک سوویت ساختہ جنگی طیارہ ایس یو 30 تباہ ہو گیا، واقعہ پونے کے ہوائی اڈہ پر پیش آیا ۔جس سے آنے اور جانے والی پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا، تاہم حکام کے مطابق تمام عملہ محفوظ رہا۔بھارتی اخبار India Today کے مطابق واقعہ ایک جنگی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ صورتحال ایک معمول کی رات کی پرواز کے دوران پیدا ہوئی، تاہم عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا اور کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت فوری طور پر فضائی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔

پونے کا یہ ہوائی اڈہ شہری اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہاں بھارتی فضائیہ کا اڈہ بھی موجود ہے، جس کے باعث اس واقعے کے بعد تجارتی پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔بھارت کے وزیر مملکت برائے ہوا بازی مرلی دھر موہول نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور حکام جلد از جلد معمول کی صورتحال بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔رن وے بند ہونے کے باعث 17 اور 18 اپریل کو پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا اور مختلف ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ سب سے زیادہ منسوخیاں IndiGo کی رہیں، جس نے 31 آمد اور 34 روانگی کی پروازیں منسوخ کیں، جبکہ دیگر ایئر لائنز کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

پنجاب کو بجلی فری دینے کے بعد اسے لے کر بجلی نہ ہونے تک کا سفر مشکل ضرور تھا کامیاب رہا۔ایران کا ابنائے ہرمز کھولنے کا اعلان ۔حکومت کا کھربوں روپے کی کرپشن جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار۔ وزیر اعطم کا پکنک کا سفر جاری کام نہ کاج دشمن اناج۔۔ ۔حکومت نے 300 روپے ڈیزل بڑھانے کے بعد 32 روپے ڈیزل کی قیمت کر دی۔ ۔پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ایئر ڈیفنس ٹارگٹ ڈرون کا جہلم میں کامیاب تجربہ۔جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں ختم، سکول، کالج پھر آباد ۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان میں پٹرول پر 220 روپے فی لیٹر ڈاکہ بدستور جاری۔54 ارب ڈالر کا اپنا نقصان اٹھا کر اب وہی ہرمز دوبارہ کھلنے کے اعلان پر امریکہ خوش۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے آبنائے ہرمز کی بحالی پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا دنیا آج پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا اعتراف کر رہی ہے، ناز بلوچ موجودہ حساس صورتحال میں پاکستان نے خطے میں تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کلیدی اور مؤثر کردار نبھایا، ناز بلوچ بین الاقوامی کشیدگی کے دوران پاکستانی قیادت نے ذہانت، بردباری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ناز بلوچ پاکستان کا بنیادی نظریہ ہمیشہ سے یہی ہے کہ علاقائی تنازعات کا حل جنگ نہیں

بلکہ سفارتی حکمت اور باہمی عزت و احترام ہے، ناز بلوچ آج عالمی برادری پاکستان کو ایک پرامن اور ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، ناز بلوچ آبنائے ہرمز کا بحال ہونا صرف ایک سمندری گزرگاہ کی بحالی نہیں بلکہ خطے میں باہمی اعتماد، توانائی کی فراہمی اور اقتصادی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے، ناز بلوچ اس عمل سے پاکستان کی بندرگاہیں، تجارت اور علاقائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے، ناز بلوچ برسوں کی مسلسل سفارتی کوشوں اور قومی اتفاقِ رائے کی بدولت پاکستان عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہے، ناز بلوچ یہ اس سیاسی فکر کی کامیابی ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت، امن اور عوامی خوشحالی کو ترجیح دی، ناز بلوچ ہمارے عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار اور خوددار حیثیت دلانے کا عزم کیا تھا،

ناز بلوچشہید بھٹو نے ہر عالمی سطح پر وطن کے تحفظ اور مثبت کردار کے لیے آواز اٹھائی، ناز بلوچ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم جمہوری اقدار، آئینی حکمرانی اور امن کی علمبردار ہے، ناز بلوچ شہید محترمہ نے وقار اور دلیل کے ساتھ پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا،

ناز بلوچ آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی نظریاتی ورثے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ناز بلوچ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی قیادت میں دنیا کو پاکستان کا روشن، حقیقت پسند اور پُرامن تاثر دیا، ناز بلوچ طویل جدوجہد کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے متوازن، مدبرانہ اور پیشہ ورانہ کردار نے پاکستان کو عالمی سطح پر احترام اور وقار سے نوازا ہے، ناز بلوچ آج پوری قوم کو ان پر فخر ہے، ناز بلوچ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ جب پارلیمان، وزارت خارجہ اور تمام ریاستی ستون یکساں قومی بیانیے پر متفق ہوں تو ہم دنیا کا رخ موڑ سکتے ہیں، ناز بلوچ ہمیں یہ پیغام اپنی آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت اسلحہ نہیں بلکہ بیانیہ، امن کا پیغام اور سفارت کاری ہے، ناز بلوچ آبنائے ہرمز کی بحالی اس کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام کا محافظ اور ترقی کا مرکز بن رہا ہے، ناز بلوچ

عمران خان کے استیین کے سانپوں میں مزید 3 کا اضافہ۔۔اسلام آباد روالپندی 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری۔۔ ۔۔میت کو فری گھر چھوڑ کر ائیں گے عظمی بخاری۔۔ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ۔۔ 31 افسران کے تقرروتبادلے کردئیے گئے۔آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے ۔۔نواز شریف نے ٹکٹوں کے فیصلے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔۔ ۔لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 دن کے لئے جنگ بند ہو گئی ۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کر دیا۔عمران خان کو جیل میں 3 سال ھو گءے یہ جلسہ جلسہ کھیل رھے ۔وزیر اعطم کا سہ ملکی دورہ دنیا کو امن لوٹا رھے ھے وزیر اعظم۔۔ مرنے کے بعد ایمبولینس فری۔۔ ۔۔گیس اور تیل مھنگا اس لیے کیا کیسٹرول اور ھاضمہ درست رھے۔۔ٹرین کا کرایہ اس لئے بڑھایا کہ اپ فضول سفر نہ کرے۔پٹرول مھنگا کرنے کا مقصد سائیکل چلا کر توند کم کرے حکومت آپکی بیوی جیسا خیال کر رھی۔۔ایران کے ساتھ ڈیل اسلام آباد : میں ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد ۔ ۔۔میں جاؤں گا، ہاں! میں پاکستان جاؤں گاصدر ٹرمپ نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں مفاہمت کے قریب تھے، امریکہ ایک بار پھر پیچھے ہٹ گیا: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پبلک ٹرانسپورٹ بس اڈے 10 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہراولپنڈی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم پیشگی اقدامات کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ بس اڈوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بندش آج رات سے شروع ہو کر 26 اپریل تک جاری رہے گی، جس کا مقصد ممکنہ خطرات سے نمٹنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی موجودگی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ یونین کے عہدے داران اور شہر بھر کے بس اڈوں کے مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

جہاں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اس دوران راولپنڈی سے دیگر شہروں اور تحصیلوں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر معطل رہے گی، جبکہ بوقت ضرورت دیگر شہروں سے آنے والی بسوں اور کوچز کو بھی شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ یونین کے عہدے داران کو باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی الرٹ کے تحت اٹھایا گیا ہے اور حالات کے مطابق مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل سفری ذرائع اختیار کریں۔

پاکستان کی اب دنیا کی طاقتور شخصیت کی سیکورٹی اور حفاظت خدا کے بعد کمانڈوز ایس ایس جی اور انکی یونٹ جس میں بطور فوجی آفیسر آنکھ کھولتا ھے تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

‏*پاکستان کی اونچی پرواز ۔۔۔۔تیاری پکڑ لیں*ایران امریکہ معاہدہ ہونے پر ایرانی صدر ۔امریکی صدر ٹرمپ ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ،چینی وزیر اعظم یا وزیر خارجہ ،سعودی ولی عہد سمیت اہم شخصیات پاکستان آئیں گے اسلام آباد کی سجاوٹ اور غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔*غیر مصدقہ ذرائعِ*

سردار اویس لغاری پرویز مشرف دور حکومت وفاقی وزیر تھا اس نے ق لیگ کا بیڑا غرق کر دیا اب ن لیگیوں کا بیڑا غرق کر دیا۔ نواز لیگ کے استین کا سانپ اویس لغاری بےنظیر بھٹو کی استین کا سانپ فاروق لغاری قائد اعظم محمد علی جناح کی استین کا سانپ ان کا دادا لغاری فاروق لغاری کے والد نے قائد اعظم محمد علی جناح سے غداری کی تھی غدار ابن غدار لغاری خاندان اب 25 کروڑ عوام کو 125 روپے فی یونٹ دینے والہ عوام کا غدار 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے والہ اویس احمد لغاری پاور پلانٹ کوٹ ادو سمیت کو پرائوٹیز کیا لکین ابھی تک کوی روپیہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع نھی ھوا مزید تفصیل کے لیے بادبان نیوز

پاکستان کی اب دنیا کی طاقتور شخصیت کی سیکورٹی اور حفاظت خدا کے بعد کمانڈوز ایس ایس جی اور انکی یونٹ جس میں بطور فوجی آفیسر آنکھ کھولتا ھے تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان انگریز نے نہیں تو کیا تمہارے باپ نے بنایا تھا۔ ۔ ۔! پیر صاحب پگاڑاپاکستان کے ممتاز سیاست دان اور متحدہ مسلم لیگ کے سربراہ مردان علی شاہ پیر پگاڑا مرحوم کا ایک یادگار انٹرویو روزنامہ جنگ میں 16 جولائی 2000 کو شائع ہوا۔ اس انٹرویو کے پینل میں سہیل وڑائچ، جناب زاہد حسین اور عارف الحق عارف شامل تھے۔ ذیل میں تاریخی دلچسپی کے لئے اس انٹرویو کے کچھ منتخب حصے سماجی رابطے کی معروف website “ہم سب” کے شکریہ کیساتھ پیش کئے جا رہے ہیں۔ لنک کمنٹس میں ملاحظہ فرمائیں۔سوال: پیر صاحب! آپ متحدہ مسلم لیگ کے صدر رہے ہیں، اس حوالے سے گفتگو کا آغاز تحریک پاکستان سے کرتے ہیں؟جواب: اس حوالے سے پہلے یہ واقعہ سن لیں پاکستان بننے سے پہلے تین جگہ پر ہندو مسلم فسادات ہوئے ان میں سے ایک علی گڑھ میں ہوا۔ یہ 1945 کا واقعہ ہے کہ میں علی گڑھ کی نئی بستی میں بیٹھا ہوا تھا، اتنے میں علم ہوا کہ ایک سندھی قتل ہوگیا، ہم وہاں گئے کہ ہم سندھی کی لاش کو سنبھالیں۔ ہم نے پوچھا کہ کیا ہوا تو پتا چلا کہ یہاں پتھراؤ ہوا ہے۔ تھوڑی دیر میں ڈی سی صاحب اور ایس پی صاحب آگئے

۔ یہ ایس پی ٹیکسن صاحب تھے۔ ان کے بارے میں کسی نے بتایا کہ یہ وہ ایس پی ہیں جو انگلینڈ سے اپنے دوست کی بیوی ورغلا کر لائے ہیں۔ ہمارا خیال تھا کہ اچھے خون والا بندہ ایسا کام نہیں کر سکتا۔ تو خیر ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں ایس پی نے خود ہی توڑ پھوڑ شروع کر دی اور اسی دوران بازار میں آگ لگ گئی اور فساد شروع ہوگیا تو اس واقعہ کا تو میں خود عینی شاہد ہوں کہ کس طرح ایک انگریز نے ایک سندھی کی بازار میں ذاتی لڑائی کو ہندو مسلم فساد بنا دیا۔ میں اس واقعے کا عینی شاہد ہوں اور یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ فساد پاکستان کے لئے نہیں تھا۔ یہ تو کروایا گیا تھا۔سوال: پیر صاحب اس واقعہ سے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے سب کچھ انگریزوں نے کیا؟جواب: دیکھو بھئی اگر تو لوگوں کو خوش کرنا ہے تو اور بات ہے اور اگر سچ سننا ہے تو میری معلومات یہی ہیں کہ برطانوی حکومت ہندوستان میں ایک مسلم اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ بہت پہلے کر چکی تھی۔ یہ فیصلہ قرارداد پاکستان منظور ہونے سے بہت پہلے ہوچکا تھا۔ ولی خان نے جب اس بارے میں بیان دیا تو جنرل ضیاالحق نے انہیں اس معاملے پر گفتگو کی دعوت دی۔ ولی خان نے جواباً ایک فوٹو سٹیٹ کاپی انہیں بھیجی جس میں واضح طور پر یہ لکھا تھا کہ مسلم اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ 1940 سے پہلے ہوچکا تھا۔ اس کے بعد ضیاالحق خاموش ہوگئے۔ میں نے لندن جا کر تو تحقیق نہیں کی لیکن میری معلومات یہی ہیں۔سوال: پیر صاحب کیا آپ کو احساس ہے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں یعنی پاکستان انگریزوں نے بنایا تھا؟جواب: دیکھو بھئی سچ سننا ہے تو وہ تو یہی ہے وگرنہ میں بھی آپ کو کوئی کہانی سنا دیتا ہوں۔سوال: اس کا کوئی ثبوت ہے؟جواب: دیکھو بھئی برطانوی وزیراعظم چرچل کی پنجاب کے اس وقت کے وزیراعظم سر سکندر حیات سے قاہرہ میں ملاقات ہوئی تو چرچل نے کہا کہ مسلمانوں نے سلطنت برطانیہ کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ان کی بلڈ منی کے طور پر انہیں الگ ریاست دی جائے گی۔

میں نے یہ بات سر سکندر حیات کے بیٹے سردار شوکت حیات سے پوچھی تو انہوں نے تصدیق کی کہ چرچل نے سردار سکندر حیات سے یہ بات کی تھی۔سوال: پیر صاحب ! آپ مسلم لیگ کے صدر رہے ہیں، آپ بھی وہ بات کہہ رہے ہیں جو قوم پرست کہتے ہیں۔جواب: دیکھو بھئی سچ سے تکلیف تو ہوتی ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ جس طرح دیگر بااثر لوگوں کو انگریز نے مسلم لیگ میں بھیجا تھا۔ علامہ اقبال بھی اسی طرح مسلم لیگ میں آئے تھے۔ آپ یہ بتائیں کہ علامہ اقبال کس کے کہنے پر قائداعظم کے پاس گئے تھے۔ دیکھو بھئی جتنے بھی بااثر لوگ تھے، وہ انگریزوں کے کہنے پر مسلم لیگ میں آئے تھے۔سوال: تو کیا آپ دو قومی نظریے سے انکار کرتے ہیں۔جواب: دیکھو بھئی ایک قوم ہندو تھی جو گئؤ ماتا کو پوجتی تھی دوسری قوم مسلمان تھی جو گئؤ ماتا کو کھاتی تھی تو دونوں قومیں تو الگ تھیں، البتہ پاکستان اسلام کے نام پر نہیں لبرل معاشرے کے قیام کے لئے بنا۔سوال: تو کیا پاکستان بنانے میں مسلم لیگ کا کردار نہیں تھا؟جواب: مسلم لیگ بااثر لوگوں کی جماعت تھی۔ یہ عوامی جماعت نہیں تھی کہ جس کے ووٹر ہوں، بااثر لوگوں کے ماننے والے اسے ووٹ دیتے تھے۔ مسلم لیگ اس وقت سے لے کر آج تک جماعت نہیں بن سکی، نہ یہ کبھی جماعت بن سکے گی۔ ملک میں اقتدار انگریز کے وفاداروں کے ہاتھ میں رہے، وہی پالیسی آج تک چل رہی ہے، کچھ بھی تو تبدیل نہیں ہوا۔اس انٹرویو کی اشاعت کے بعد جناب پیر پگاڑا پر روزنامہ نوائے وقت نے خوب لے دے کی۔ اسی دوران لاہور کے ایک اخبار نویس نے جب ان سے دریافت کیا کہ وہ اپنے اس بیان پر کیا اب بھی قائم ہیں کہ پاکستان انگریز نے بنایا تھا؟ تو پیر پگارا نے اپنے مخصوص انداز میں کہا، تو اور کیا آپ کے باپ نے بنایا تھا؟۔

500ارب ڈالر لانے کے دعوے کرنے والے چار سال بعد 100 ارب ڈالر پاکستان سے نکل جانے کی اطلاع دینے لگے پیڑیوں خدا دا خوف کرو۔۔لوڈشیڈنگ عروج پر دنیا کی مھنگی ترین بجلی فروخت کرنے والہ لغاری اسلام آباد میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ فراہم کر رہا ہے۔۔دنیا کے طاقت ور شخص سید عاصم منیر کی تہران میں امد۔۔۔ایرانی وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔۔ ۔۔فیلڈ مارشل کی تہران میں اور بٹالین حوالدار میجر کی سعودی عرب میں لینڈنگ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز۔۔‏ہم مزید ٹرمپ کا ساتھ نہیں دے سکتے، ٹرمپ پہلے اپنے اپ کو تو بچائے پھر ہمیں بچائے۔ ‏سعودی عرب کا بڑا اعلان۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر