گیارہ رکنی مشاورتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بڑے نام عثمان سیف اللہ جنرل نگار سئنٹر بلور پاشا بھی شامل

*بریکنگ نیوز*گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل کے اراکین کے نام سامنے آ گئےگورنر کی خصوصی ایڈوائزری کونسل میں ملک کی اہم انتظامی، معاشی، قانونی، سیاسی اور طبی شخصیات شاملکونسل میں دو سابق چیئرمین ایف بی آر، سابق سینیٹر، سابق ایڈووکیٹ جنرل، سابق آئی جی اور پاک فوج کی سابق سرجن جنرل شاملایڈوائزری کونسل میں مالیات، توانائی، معدنیات، قانون، صنعت، داخلہ، اطلاعات، تعلیم، صحت اور ترقیاتی شعبوں کے ماہرین کو نمائندگی*ڈاکٹر سید عامر عبداللہ (ایجوکیشن)*سابق نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر سید عامر عبداللہ ایڈوائزری کونسل میں تعلیم کے امور دیکھیں گےڈاکٹر سید عامر عبداللہ سابق نگران وزیر صنعت و تجارت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں*طارق محمود پاشا (فنانس، ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن)*سابق چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا ایڈوائزری کونسل میں مالیات، ریونیو، ایکسائز اور ٹیکسیشن کے امور دیکھیں گےطارق محمود پاشا وزیراعظم کے سابق معاونِ خصوصی برائے ریونیو اور سابق سیکریٹری اقتصادی امور بھی رہ چکے ہیں*عثمان سیف اللہ خان (انرجی اینڈ پاور، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ)*سابق سینیٹر عثمان سیف اللہ خان ایڈوائزری کونسل میں توانائی، بجلی، منصوبہ بندی اور ترقی کے امور دیکھیں گےعثمان سیف اللہ خان پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق بورڈ ممبر اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں*عامر جاوید (لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز)*سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید ایڈوائزری کونسل میں قانون اور پارلیمانی امور دیکھیں گےعامر جاوید آئینی معاملات، حکومتی قانونی مشاورت اور اعلیٰ عدالتوں میں سرکاری مقدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں*سمر ہارون بلور (انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ)*سمر ہارون بلور ایڈوائزری کونسل میں اطلاعات و نشریات کے امور دیکھیں گیوہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی سابق صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور پارٹی کی سابق ترجمان رہ چکی ہیںخیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں*ڈاکٹر محمد ارشاد (انڈسٹریز اینڈ کامرس)*سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد ایڈوائزری کونسل میں صنعت و تجارت کے امور دیکھیں گےڈاکٹر محمد ارشاد 2017 میں چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں، ٹیکس انتظامیہ اور ادارہ جاتی اصلاحات کا تجربہ رکھتے ہیں*مولانا محمد طیب قریشی (اوقاف اینڈ ریلیجس افیئرز)*خطیبِ اعلیٰ خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی ایڈوائزری کونسل میں اوقاف اور مذہبی امور دیکھیں گےمولانا محمد طیب قریشی جامعہ اشرفیہ پشاور کے پرنسپل اور تمغۂ امتیاز یافتہ مذہبی اسکالر ہیں*لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر خان (ہیلتھ)*پاک فوج کی سابق سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر خان ایڈوائزری کونسل میں صحت کے امور دیکھیں گینگار جوہر خان پاک فوج کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل، ہلالِ امتیاز ملٹری اور تمغۂ امتیاز ملٹری حاصل کر چکی ہیںنگار جوہر خان ہسپتالوں کے انتظام، طبی سہولیات اور صحت کے ہنگامی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہیںکووڈ-19 کی وبا کے دوران ہسپتالوں میں طبی سہولیات، حفاظتی انتظامات اور ویکسینیشن سے متعلق اقدامات میں اہم کردار ادا کیا*کفایت اللہ خان (ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز)*سابق آئی جی جیل خانہ جات کفایت اللہ خان ایڈوائزری کونسل میں داخلہ اور قبائلی امور دیکھیں گےکفایت اللہ خان سابق چیئرمین فاٹا ٹربیونل اور خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژنز میں کمشنر رہ چکے ہیںکفایت اللہ خان صوبائی انتظامیہ، قبائلی امور اور داخلی نظم و نسق کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں*ڈاکٹر سرفراز علی شاہ (مائنز اینڈ منرلز)*معاشیات میں پی ایچ ڈی کے حامل ڈاکٹر سرفراز علی شاہ ایڈوائزری کونسل میں معدنیات اور کان کنی کے امور دیکھیں گےڈاکٹر سرفراز علی شاہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے دور میں منصوبہ بندی و ترقی اور مواصلات و تعمیرات کے مشیر رہ چکے ہیںڈاکٹر سرفراز علی شاہ برطانیہ کے افورڈ بزنس کلب سے بطور کنسلٹنٹ وابستہ ہیں*آصف رفیق آفریدی (کمیونیکیشن اینڈ ورکس، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹرانسپورٹ)*سابق نگران صوبائی وزیر آصف رفیق آفریدی ایڈوائزری کونسل میں مواصلات و تعمیرات، بلدیات، ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کے امور دیکھیں گےآصف رفیق آفریدی خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں زراعت، لائیو اسٹاک، خوراک اور ماحولیات کے شعبوں کے وزیر رہ چکے ہیں*ایڈوائزری کونسل کا کردار*گورنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں خصوصی ایڈوائزری کونسل صوبے کے اہم انتظامی، معاشی اور ترقیاتی معاملات پر مشاورت فراہم کرے گی، مجوزہ کردارکونسل میں سابق اعلیٰ سرکاری افسران، تجربہ کار سیاسی شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین شاملایڈوائزری کونسل کا متوقع کردار مختلف شعبوں میں اصلاحات اور عوامی خدمات کی بہتری سے متعلق تجاویز پیش کرنا ہوگا

سیاست اور مذہب کو بیچنے والوں کا خاتمہ پاکستان اور موجودہ حکمران اکھٹھے نھی چل سکتے نواب زادہ نصراللہ بننے والے فضل الرھمان کی کل اوقات صرف روٹی ھے کہاں راجہ بھوج,کہاں گنگھو تیلی حملے ریاض جدہ ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیاال سعود کے لیے مشکلات تفصیلات کے لیے بادبان نیوز سھیل رانا لاءیو

غربت ھاے مھنگای ھاے مھنگای اٹا مھنگا خون سستا۔13 سے 17 اکتوبر تک ایبٹ آباد مکمل طور پر سیل۔۔ دفعہ 144 نافذالعمل انسان تو کیا چڑیا بھی بھی اڑ سکے گی۔۔ ۔سپیکر ایاز صادق کا کرپٹ ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔اربوں روپے مبینہ کرپشن میں افسران ملازمین شکنجے میں۔۔ ۔سی ڈی اے سمیت گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری مکمل۔۔13 سے 17 اکتوبر تک ایبٹ آباد مکمل طور پر سیل۔۔ ۔یمن نے سعودی عرب کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔۔ حوثیوں نے جدہ اور ریاض کے ھوای اڈوں پر حملے۔۔ جدہ اور ریاض کے ھوای اڈوں پر حملے 2 سعودی ائیر لائن کے جھاز کریش سعودی عرب پر حملوں میں کون ملوث۔۔ اھم ترین شخصیات کی گرفتاری حالات کشیدہ صورتحال نازک۔۔ تفصیلات بادبان ٹی ٹی پر

قومی اسمبلی سیکریٹریٹڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیاپریس ریلیز*ذہنی صحت انسانی فلاح و بہبود، سماجی ہم آہنگی اور معاشرتی استحکام کی بنیاد ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق**ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے آگاہی، ہمدردی اور بروقت علاج ناگزیر ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق*اسلام آباد، 9 اکتوبر 2026ء: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذہنی صحت انسانی فلاح و بہبود اور ایک صحت مند و مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ذہنی صحت سے متعلق عوامی آگاہی کا فروغ اور نفسیاتی مسائل سے وابستہ منفی سماجی رویوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، جو ہر سال 10 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل کسی مخصوص عمر یا طبقے تک محدود نہیں بلکہ ہر عمر اور طبقے کے افراد کو متاثر کر سکتے ہیں۔ موجودہ دور میں ذہنی دباؤ اور دیگر نفسیاتی مسائل سے متعلق آگاہی، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ذہنی صحت کے مسائل کو کمزوری سمجھنے کے بجائے صحت کے ایک اہم مسئلے کے طور پر تسلیم کیا جائے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کے بجائے ہمدردی، احترام اور معاونت کا رویہ اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے ایسے سازگار ماحول کی فراہمی پر زور دیا جہاں متاثرہ افراد بلا جھجھک اپنے مسائل بیان کر سکیں اور بروقت طبی و نفسیاتی معاونت حاصل کرنے میں خود کو محفوظ محسوس کریں

۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فکری، جذباتی اور سماجی نشوونما صحت مند معاشرے کی تشکیل سے براہِ راست وابستہ ہے۔ انہوں نے خاندانوں، تعلیمی اداروں اور معاشرتی حلقوں پر زور دیا کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے مثبت رویوں کو فروغ دیں اور ان کی معاونت میں فعال کردار ادا کریں۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے حکومت، پارلیمان، متعلقہ اداروں، ماہرینِ صحت اور سول سوسائٹی کے درمیان مربوط تعاون ضروری ہے۔ عوامی آگاہی کے فروغ، معیاری طبی و نفسیاتی سہولیات تک رسائی اور مؤثر معاونتی نظام کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کا اہم تقاضا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان عوامی فلاح و بہبود، سماجی شمولیت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا آئینی و پارلیمانی کردار ادا کرتی رہے گی۔

اے پی پی اردو نیوز سروساہم ترین—وزیراعظم۔۔۔فیول سبسڈی سکیموزیراعظم فیول سبسڈی سکیم سے کم از کم ایک دفعہ مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، وفاق کے ساتھ صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے، یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے وزیراعظم شہباز شریف، شزا فاطمہ کو تمغہ دینے کا اعلاناسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم‘‘ میں وفاق کے ساتھ صوبوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اس سکیم سے کم از کم ایک دفعہ مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، یہ پختہ عزم، غیر متزلزل لگن، وابستگی اور انتھک کوششوں پر مبنی بہترین ٹیم ور کا نتیجہ ہے جس پر وزراء اور متعلقہ ادارے تحسین کے مستحق ہیں۔عوام کی سہولت کے لئے یہ سکیم جاری رہے گی، اس سکیم کے لئے 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم میں ڈیجیٹل طریقہ کار سے شفاف انداز میں ایک کروڑ سے زائد مستحقین کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے پر وزراء و افسران کے اعزاز میں دیئے گئے عصرانے اور پذیرائی کے حوالے سے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے وفاق نے صوبوں کی مدد سے مکمل یکجہتی کے ساتھ پٹرول سبسڈی فراہم کی، اس کو سراہتا ہوں، یہ ہمارا ایک بہت ہی اہم اقدام تھا اور ہے، اس میں خطرات بھی بہت تھے، بے شمار باتیں ہوئیں، لیکن ہم سب نے اللہ کا نام لے کر مل کر اس کے لیے جو کوششیں کیں، وہ الحمدللہ آج رنگ لا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا کہ وزرائے اعلیٰ اور ان کی ٹیموں نے بڑی محنت کی اور بھرپور تعاون کیا، اس کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔شہباز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے آج اگر موازنہ کریں تو جب فروری کے مہینے میں یہ جنگ شروع ہوئی تھی، اس وقت بھی ہم نے اسی طرح کا اقدام کیا تھا، اس میں صوبوں نے انتظامی طور پر بھی اور مالی طور پر بھی اپنا پورا حصہ ڈالا تھا، اس کی جو بلند ترین سطح تھی، اس موقع پر 13 لاکھ ٹوکنز جاری ہوئے تھے۔انہو ں نے کہا کہ وہ بھی ہمارے سامنے ایک تصویر تھی کہ اگر یہاں لاکھوں موٹر سائیکلیں اور 800 سی سی کی گاڑیاں ملا کر ان کی تعداد لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے، اگر اس وقت 13 لاکھ لوگوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا تھا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ سکیم ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو جائے، لیکن اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم سے آپ کی محنت رنگ لائی، اس میں برکت پڑی اور اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کوششوں سے آج اس سہولت سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے،

یعنی اس وقت یہ تعداد 13 لاکھ تھی اور اب ایک کروڑ سے بھی زائد ہو گئی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ موٹر سائیکلوں، چنگ چی، رکشوں اور 800 سی سی گاڑی رکھنے والے ایک کروڑ سے زائد افراد نے پٹرول پمپوں پر ماہانہ دو ہزار روپے کا فائدہ حاصل کیا ہے اور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ براہ راست بھی اور بالواسطہ بھی فائدہ ہے، براہ راست تو ایک کروڑ افراد ہیں، لیکن ان کے ساتھ ان کے بچے بھی ہیں جو سکول جاتے ہیں اور انہیں موٹر سائیکل پر چھوڑنے جاتے ہیں، پھر اگر ایک اوسط گھرانے میں پانچ افراد شمار کریں تو یہ پانچ کروڑ لوگ ہیں جنہوں نے براہ راست اور بالواسطہ فائدہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک کروڑ آٹھ لاکھ اسی ہزار سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، آج تک ایک کروڑ ایک لاکھ اٹھانوے ہزار افراد کو وائوچرز جاری کئے جا چکے ہیں، مجموعی طور پر دو کروڑ ستر لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے جن میں سے ایک کروڑ چورانوے لاکھ ٹوکنز پر شہریوں نے رعایتی قیمت پر پٹرول حاصل کیا اور اب یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔مذکورہ اعداد و شمار میں بانوے لاکھ ستتر ہزار شہریوں نے دوبارہ بھی ٹوکن وصول اور استعمال کیے۔ تقریباً 96 فیصد موٹر سائیکل سواروں نے اس اسکیم سے فائدہ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن، اوگرا، سٹیٹ بینک، نادرا، پی ٹی اے، ٹیلی کام آپریٹرز سمیت مثالی خدمات ادا کرنے والے ان تمام اداروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت دے کہ آپ پاکستان کی اسی طرح بھرپور خدمت کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم ان شاء اللہ چلتی رہے گی، ہم نے 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے میں آپ سب کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتا ہوں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں بہترین کام کیا گیا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور وزراء اعلیٰ کا بھی شکرگزار ہوں، میں نے انہیں خطوط لکھ دیئے ہیں، یقین کریں کہ آپ کی کوششوں اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا اور یہی وہ چیز ہے جسے عزم، غیر متزلزل لگن، وابستگی اور انتھک کوششوں پر مبنی بہترین ٹیم ورک کہا جاتا ہے، ۔انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آپ نیک نیتی سے کام کر رہے تھے، محنت سے کام کر رہے تھے، صوبے بھی اور وفاق بھی اور اس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کی ان کوششوں کو قبول کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ کو بہترین خدمات پر 23 مارچ کو تمغہ دینے کا اعلان کیا جبکہ دیگر محکموں کے حکام کو شیلڈز دی جائیں گی۔

ایبٹ آباد: پی ایم اے میں صدارتی پریڈ کے سکیورٹی انتظامات، دفعہ 144 نافذ، مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 13، 15 اور 17 اکتوبر 2026 کو ہونے والی صدارتی پریڈ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم نے دفعہ 144 کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق صدارتی پریڈ کے دوران اعلیٰ فوجی و سول افسران اور اہم شخصیات کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔حکم نامے کے تحت 13 سے 17 اکتوبر تک احتجاج اور اجتماعات پر پابندی ہوگی، جبکہ پی ایم اے کاکول کے اطراف فائرنگ، کان کنی اور بلاسٹنگ بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ کاکول کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں 13 سے 17 اکتوبر تک صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔اسی طرح 12 اکتوبر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹر اڑانے، جبکہ 15 اور 17 اکتوبر کو الیاسی گیٹ کے قریب دکانیں کھولنے، پیٹرول اور سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی پارکنگ، افغان باشندوں کی پی ایم اے روڈ کے قریب نقل و حرکت اور موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس میں مقررہ مدت تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ایبٹ آباد: پی ایم اے میں صدارتی پریڈ کے سکیورٹی انتظامات، دفعہ 144 نافذ، مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 13، 15 اور 17 اکتوبر 2026 کو ہونے والی صدارتی پریڈ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم نے دفعہ 144 کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق صدارتی پریڈ کے دوران اعلیٰ فوجی و سول افسران اور اہم شخصیات کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔حکم نامے کے تحت 13 سے 17 اکتوبر تک احتجاج اور اجتماعات پر پابندی ہوگی، جبکہ پی ایم اے کاکول کے اطراف فائرنگ، کان کنی اور بلاسٹنگ بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ کاکول کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں 13 سے 17 اکتوبر تک صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔اسی طرح 12 اکتوبر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹر اڑانے، جبکہ 15 اور 17 اکتوبر کو الیاسی گیٹ کے قریب دکانیں کھولنے، پیٹرول اور سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی پارکنگ، افغان باشندوں کی پی ایم اے روڈ کے قریب نقل و حرکت اور موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس میں مقررہ مدت تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔

وزیر قانون کی برطرفی بھون کا نتیجہ پاکستان دنیا کا غریب ترین ملک ۔پٹرول ڈیزل اج پھر مھنگا۔۔شرم حکومت کو نھی اتی۔۔ای ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط۔۔گجرنوالہ 2 انسانی سمگروں کو 17 17 سال قید۔۔مذاکراتی ڈیڈ لاک ختم کرانے کے لئے فضل الرھمان میدان میں۔کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے۔۔کرکٹ کا جنازہ نکالنے والے کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔جب پاکستان میچ جیتتا ھے تو ملک اکھٹھا ھو جاتا ہے۔۔ ۔۔قوم کو اکھٹھا نہ کرنے کا منصوبہ بنانے والے کو گرفتار کیا جائے۔۔بحرین کی پاکستان میں انویسٹمنٹ زیرو۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

راولپنڈی پشاور روڈ پر سگنل فری کوریڈور منصوبے پر تعمیراتی کام تیزراولپنڈی: راولپنڈی پشاور روڈ کو سگنل فری کوریڈور میں تبدیل کرنے کے بڑے ترقیاتی منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام 8 ستمبر 2026 سے شروع ہوا۔ ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور شہریوں کو کم سے کم مشکلات پیش آنے کو یقینی بنانے کے لیے 250 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔منصوبے کے تحت آرمی گریویارڈ چوک پر تیسرے انڈر پاس کی تعمیر کے ابتدائی منصوبے میں تبدیلی کرتے ہوئے اب چوک کی ری ماڈلنگ، سڑک کی بہتری اور ٹریفک کے بہاؤ کو مؤثر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔متبادل ٹریفک راستےصدر سے پشاور کی جانب جانے والی ٹریفک اب عابد مجید روڈ سے عابد مجید ٹرن، ایم ایچ گیٹ نمبر 5، شیر خان چوک اور قاسم مارکیٹ کے راستے سفر کر سکتی ہے۔پشاور سے صدر آنے والی ٹریفک کے لیے اللہ آباد ٹرن کے سامنے سروس روڈ، حالی روڈ اور رفیع مال کا متبادل راستہ مقرر کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد چکری سے موٹروے چوک تک سفر کا دورانیہ تقریباً 20 منٹ رہ جائے گا۔ منصوبے سے روزانہ تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں اور 20 لاکھ شہریوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے، منصوبے کے معیار کو برقرار رکھنے اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے منصوبے کی پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کے لیے سائٹ کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔حکام نے منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان کے استعفے، پارلیمانی نشستوں کی طے شدہ گردش کا معاملہاسلام آباد — پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد کے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سے یکے بعد دیگرے استعفوں نے کمیشن میں پارلیمانی نمائندگی میں ہونے والی تبدیلی اور اس کے پسِ پردہ وجوہات کے حوالے سے سوالات پیدا کر دیے ہیں۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بدھ کے روز جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیا، جبکہ ان کے ایک روز بعد مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ شیخ آفتاب احمد ضلع اٹک سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے آئینی عمل میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔شیخ آفتاب احمد کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں استعفوں کی بنیادی وجہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے وقت طے پانے والا پارلیمانی نمائندگی کا گردشی نظام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی نئی تشکیل کے وقت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی نمائندوں کے لیے ڈھائی، ڈھائی سال کی مدت طے کی گئی تھی، جس کے بعد دونوں جماعتوں اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے درمیان نمائندگی میں تبدیلی ہونی تھی۔موجودہ انتظام کے تحت شیخ آفتاب احمد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے نمائندے جبکہ فاروق ایچ نائیک سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے جوڈیشل کمیشن کا حصہ تھے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے میں سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کے بجائے مسلم لیگ (ن) کا نمائندہ اور قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے موجودہ رکن کی جگہ پیپلز پارٹی کا نمائندہ جوڈیشل کمیشن میں شامل ہوگا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور نئے رکن شمولیت متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے متعلقہ آئینی اور پارلیمانی عمل کی تکمیل ضروری ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت کو فی الحال جوڈیشل کمیشن کے اندر کسی اختلاف یا تنازع کے بجائے پارلیمانی نمائندگی کے طے شدہ گردشی نظام کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔تاہم، دونوں ارکان کے استعفوں کو کمیشن کے اندر کسی اختلاف کی علامت قرار دینا قبل از وقت ہوگا، جب تک کہ متعلقہ ارکان یا ان کی جماعتوں کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی مؤقف سامنے نہ آئے۔جوڈیشل کمیشن میں یہ تبدیلیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب 26ویں آئینی ترمیم کے بعد کمیشن کی تشکیل، اختیارات اور اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے طریقۂ کار میں نمایاں تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔.

پاکستان کے جنگی طیارے یمن نہ ھاتھ کھڑے کر دیے۔۔مذاکرات ھونے چاھیے مذاق رات نھی تحریک انصاف۔۔پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے ارکان جوڈیشل رکنیت سے مستعفی۔۔فاروق نائیک اور شیخ اٹک مستعفی۔۔مولانا فضل الرھمان مال گول سب کچھ گول مک مکا۔۔پاکستان دنیا کا غربت کے لحاظ سے تیسرا ملک بن گیا۔۔چیف الیکشن کمشنر سمیت آئینی تقرریوں پر اپوزیشن لیڈر حائل ہے۔۔اھم وزراء کی برطرفی وزیر قانون خطرے میں۔۔اسلام آباد پولیس پر سوشل میڈیا اسٹمال پر پابندی۔۔ملک بھر میں ایمرجینسی چاروں صوبوں کے گورنرز کونسے۔۔بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔۔مکہ دفاعی معاہدہ افواج سعودی عرب میں موجود ہے۔۔دفاعی اہلکار دھائیوں سے مملکت سعودی عرب میں تعینات ھے احمد شریف۔۔ایک صوبہ میں نھی ایمر جینسی ملک کے چاروں صوبوں میں لگے گی۔۔وفاقی حکومت سمیت سب گھر جائنگے کوی نھی رھیگا۔۔ شیر پاو مالک درانی ٹیکسوری ممکنہ گورنر سندھ پنجاب بلوچستان ھونگے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

‼️ *اہم بریکنگ*‼️*پاکستان کا “مکہ معاہدے” کے تحت سعودی عرب کے دفاع کا عزم*اسلام آباد: پاکستان کی عسکری افواج اس وقت حال ہی میں قائم ہونے والے “مکہ الائنس” کے فریم ورک کے تحت سعودی عرب میں تعینات ہیں، جس کی تصدیق پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کی۔ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر دو ماہ قبل طے پانے والا یہ کثیر الجہتی سیکیورٹی معاہدہ خطے کی اجتماعی دفاعی صورتحال میں ایک اہم تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی کہ پاکستانی افواج متعدد آپریشنل صلاحیتوں اور شعبوں میں عملی طور پر وہاں موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ دفاعی اہلکار دہائیوں سے مملکت میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اس بات پر زور دیا کہ یہ شمولیت تینوں ممالک کے درمیان دیرینہ سفارتی، سیاسی اور عسکری تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

تاہم، موجودہ نفری کی تعداد، مخصوص صلاحیتوں، ممکنہ اضافی تعیناتیوں، یا پڑوسی ملک یمن میں حوثی فورسز سے متعلق آپریشنل کردار سے متعلق مخصوص تفصیلات کو سختی سے راز میں رکھا گیا ہے۔ عسکری ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر مولانا فضل الرھمان کے گھر پرانی بوتل نئی شراب۔۔جمھوریت کی آخری ھچکیاں۔۔اھم ادارے کی اھم ترین ملاقاتیں زمین بوس۔۔وفاقی کابینہ کی تشکیل نئی کابینہ جنگی کابینہ ھو گی۔۔بندوق کے ساے تلے روالپندی مے کرکٹ۔۔اسلام آباد روالپندی مکمل طور پر سیل سرینا چوک بند رہڈزوں مری روڈ سیل۔۔کرکٹ میچ سٹیڈیم روڈ پولیس کے حوالے۔۔3 اھم ترین شخصیات گرفتار نامعلوم جگہ پر منتقل۔۔ ۔اسلام آباد میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے۔۔وزیر اعطم کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت سھیل آفریدی کا انکار۔۔اب دما دم مست قلندر ھو گا کوی غلط فہمی میں نہ رھے لاکھوں افراد لے کر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری۔۔۔۔فتح میزائل کا تجربہ۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کو مذاکرت کی ہدایات جاری کردیں،ذرائعمحموداچکزئی نے اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعہ اپوزیشن رہنماوں کو پیغام بھجوادیا،ذرائعمحمود اچکزئی نے کہا کہ اگرحکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے،ذرائعمحموداچکزئی نے کہا حکومت کے رابطے پرپہلی شرط بانی سے ملاقات ہونی چاہیے،ذرائعمحمود اچکزئی نے کہا کہ بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیشرفت کا آغازکرسکتی ہے،ذرائعمحمود اچکزئی نے کہا اگربانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی،ذرائع محموداچکزئی نے کہا بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکارکا سوچا جاسکتا ہے،ذرائع

د. لبنى فرح سعودی فضائی حدود میں کشیدگی: جازان اور نجران ایئرپورٹس پر حملوں کی تصدیق، ابھا سے متعلق حوثی دعویٰ غیر مصدقہحوثیوں کا سعودی فضائی حدود میں پروازوں سے گریز کا انتباہ؛ سعودی حکام نے جازان اور نجران میں حملوں اور تین افراد کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کر دیریاض، 6 اکتوبر 2026: سعودی عرب میں فضائی اور سکیورٹی صورتحال میں کشیدگی اس وقت مزید نمایاں ہوگئی جب سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے تصدیق کی کہ پیر کی شام جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق واقعات میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ بعض املاک کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق حملہ براہِ راست تھا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک متاثر ہوئی۔تاہم سعودی حکام کی جانب سے اب تک ابھا ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے یا وہاں فضائی ٹریفک میں خلل کے اس مخصوص دعوے کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اس لیے ابھا سے متعلق حوثیوں کے دعوے کے نتائج کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔سعودی ایئرپورٹس پر حملےسعودی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر ہونے والے حملوں میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔ حکام نے املاک کو پہنچنے والے نقصان کی بھی اطلاع دی ہے۔دونوں ہوائی اڈے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں واقع ہیں اور یمن کی سرحد کے نسبتاً قریب ہونے کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال سے براہِ راست متاثر ہو سکتے ہیں۔ابھا ایئرپورٹ سے متعلق حوثی دعویٰحوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملہ اپنے ہدف تک پہنچا اور ایئرپورٹ کی فضائی سرگرمی متاثر ہوئی۔تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق دستیاب نہیں ہے۔ اس لیے ابھا ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصان، حملے کے اثرات اور فضائی آپریشن پر اس کے مبینہ اثرات سے متعلق تفصیلات کو فی الحال حوثی دعوے کے طور پر ہی بیان کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی ایئر لائنز کے لیے حوثیوں کا انتباہحوثی ترجمان نے بین الاقوامی ایئر لائنز کو سعودی فضائی حدود میں پروازیں جاری رکھنے کے خلاف بھی خبردار کیا۔ بیان میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اوپر موجود فضائی حدود کو اس انتباہ سے مستثنیٰ قرار دینے کا دعویٰ کیا گیا۔

تاہم یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ حوثیوں کی جانب سے جاری کردہ انتباہ ہے اور اسے سعودی حکومت، بین الاقوامی سول ایوی ایشن اداروں یا کسی عالمی فضائی حفاظتی اتھارٹی کی عمومی فضائی پابندی تصور نہیں کیا جا سکتا۔وسیع تر سکیورٹی صورتحالتازہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حوثیوں نے سعودی عرب کے مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کے متعدد دعوے کیے ہیں۔ ان دعوؤں میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، رابغ میں آرامکو کی تنصیب اور سعودی عرب کے جنوبی حصے میں فوجی تنصیبات کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی بات بھی شامل ہے۔دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے جازان اور نجران کے حملوں کی تصدیق اس صورتحال کے ایک اہم تصدیق شدہ پہلو کے طور پر سامنے آئی ہے۔مسافروں اور ایئر لائنز کے لیے اہم ہدایتمسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی پرواز سے متعلق تازہ ترین معلومات براہِ راست متعلقہ ایئر لائن، ایئرپورٹ یا مجاز سول ایوی ایشن حکام سے حاصل کریں۔ موجودہ صورتحال میں پروازوں کے اوقات، راستوں یا آپریشنز میں تبدیلی ممکن ہے۔اہم نکات- تصدیق شدہ: جازان اور نجران ایئرپورٹس پر حملے۔- تصدیق شدہ: تین افراد معمولی زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔- حوثیوں کا دعویٰ: ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ۔- ابھی غیر مصدقہ: ابھا ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں فضائی ٹریفک میں خلل اور نقصان کی تفصیلات۔- حوثیوں کا انتباہ: بین الاقوامی ایئر لائنز سعودی فضائی حدود میں پروازوں سے گریز کریں۔- اہم وضاحت: حوثیوں کا یہ انتباہ بذاتِ خود سعودی عرب یا کسی بین الاقوامی ہوا بازی ادارے کی باضابطہ فضائی پابندی نہیں ہے۔خلاصہسعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں حالیہ حملوں نے شہری ہوابازی کے تحفظ سے متعلق خدشات کو نمایاں کر دیا ہے۔ جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی سعودی حکام کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ ابھا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے سے متعلق حوثیوں کا دعویٰ تاحال آزادانہ طور پر ثابت نہیں ہوا۔ صورتحال کے پیش نظر مسافروں اور ایئر لائنز کے لیے سرکاری اور ایئرلائن ذرائع سے تازہ ترین سفری معلومات حاصل کرنا اہم ہے۔

د. لبنى فرح باب المندب محاذ: یمنی حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حوثیوں کے سعودی اہداف پر حملوں کے دعوےصنعا/ریاض — 5 اکتوبر 2026: سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز نے مغربی یمن میں باب المندب آبنائے کے اطراف حوثی ملیشیا کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کے دوران اہم پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد پوزیشنوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔مقامی حکومتی ذرائع کے مطابق کارروائی کا مرکزی محور ذُباب، باب اور حدید کے علاقے تھے، جو باب المندب کے قریب اہم تزویراتی حیثیت رکھتے ہیں۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی دستے حوثی جنگجوؤں کو ساحلی علاقوں سے پیچھے دھکیلتے ہوئے موخا کے مضافات تک پہنچ گئے۔یمنی وزارتِ دفاع نے بعد ازاں موخا شہر پر حکومتی فورسز کے دوبارہ کنٹرول کا اعلان کیا۔ تاہم اس دعوے کی مکمل آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور جنگی صورتِ حال سے متعلق مختلف فریقوں کے بیانات میں نمایاں فرق موجود ہے۔سعودی فضائی معاونتفوجی پیش قدمی کو سعودی قیادت والے اتحاد کی فضائی معاونت حاصل رہی۔ سعودی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائیوں کا مقصد حوثی جنگجوؤں کی دفاعی پوزیشنوں، نقل و حرکت کے راستوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا اور حکومتی زمینی دستوں کے لیے فضائی تحفظ فراہم کرنا تھا۔سعودی اتحاد کی جانب سے حوثی اہداف کی بڑی تعداد کو نشانہ بنانے کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں، تاہم ان دعووں کی تفصیلی آزادانہ تصدیق دستیاب نہیں۔حوثیوں کا جوابی ردعملدوسری جانب حوثی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تنظیم نے سعودی عرب کے اندر متعدد اہم اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔حوثیوں کے مطابق ان اہداف میں ریاض کا شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈہ، رابغ میں سعودی آرامکو کی تنصیب، ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور خمیس مشیط کے قریب فوجی تنصیبات شامل ہیں۔تاہم ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان، جانی نقصانات یا تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ سعودی حکومت اور آرامکو کی جانب سے فوری طور پر ان دعووں پر تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔باب المندب کی تزویراتی اہمیتباب المندب دنیا کے اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے اور بحیرۂ احمر کو خلیج عدن اور بحرِ ہند سے ملاتا ہے۔ اس خطے میں کسی بھی فریق کی مستقل فوجی برتری عالمی بحری تجارت، توانائی کی ترسیل اور بین الاقوامی شپنگ کے لیے اہم مضمرات رکھ سکتی ہے۔تاہم موخا یا باب المندب کے قریب کسی مخصوص ساحلی علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا پورے باب المندب پر مکمل فوجی کنٹرول کے مترادف نہیں۔ آبنائے کے دونوں اطراف، ساحلی پوزیشنوں، جزائر اور بحری راستوں کی مجموعی صورتِ حال اس حوالے سے اہم ہے۔تعز کا محاذاسی دوران یمن کے دوسرے محاذوں پر صورتحال یکساں نہیں رہی۔ اطلاعات کے مطابق حوثی فورسز نے تعز کے اطراف بعض علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ تربہ کے علاقے پر حوثیوں کے کنٹرول کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس سے حکومتی فورسز کی نقل و حرکت اور رسد کے راستوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔اس طرح موجودہ فوجی صورتِ حال کو حوثیوں کی مکمل پسپائی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ مغربی ساحل پر حکومتی فورسز کو پیش قدمی حاصل ہوئی ہے، جبکہ تعز سمیت بعض دیگر محاذوں پر حوثی فورسز بھی فعال کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہرمز اور باب المندب: دو الگ تزویراتی راستےموجودہ کشیدگی کو خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم دونوں بحری گزرگاہیں جغرافیائی طور پر مختلف ہیں۔آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان سے ملاتی ہے، جبکہ باب المندب بحیرۂ احمر کو خلیج عدن سے جوڑتا ہے۔ دونوں راستوں میں رکاوٹ عالمی توانائی اور بحری تجارت پر اثر انداز ہوسکتی ہے، تاہم ان کے عملی اور جغرافیائی کردار ایک جیسے نہیں۔پاکستان اور ترکی کا دفاعی پہلوعلاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ تاہم دستیاب اطلاعات کی بنیاد پر یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ پاکستانی یا ترک افواج یمن کے اندر براہِ راست جنگی کارروائی میں شامل ہوگئی ہیں۔رپورٹ شدہ اقدامات کا تعلق بنیادی طور پر سعودی عرب کے دفاع اور اس کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے سے ہے۔

انسانی صورتحالیمن میں تازہ فوجی کشیدگی نے پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید سنگین کردیا ہے۔ اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کے مطابق حالیہ لڑائی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے مختلف ذرائع کے اعداد و شمار میں فرق پایا جاتا ہے۔فوجی صورتحال کا ابتدائی جائزہموجودہ اطلاعات سے یہ تصویر سامنے آتی ہے کہ:باب المندب کے مغربی ساحلی محاذ پر یمنی حکومتی فورسز نے اہم پیش قدمی کی ہے۔ذُباب اور ملحقہ علاقوں میں حکومتی کنٹرول کی اطلاعات نسبتاً مضبوط ہیں۔موخا پر مکمل کنٹرول حکومت کا دعویٰ ہے، جس کی آزادانہ تصدیق محدود ہے۔سعودی فضائی معاونت نے حکومتی زمینی کارروائی میں اہم کردار ادا کیا۔حوثیوں کے سعودی اہداف پر حملوں کے دعوے سامنے آئے، تاہم ان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔تعز کے محاذ پر حوثی فورسز کی سرگرمی بدستور جاری ہے۔باب المندب کی موجودہ صورتِ حال کو پورے بحری راستے پر کسی ایک فریق کا مکمل کنٹرول قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ابتدائی نتیجہ:موجودہ پیش رفت کو یمن کی جنگ میں ایک اہم آپریشنل اور تزویراتی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم زمینی کنٹرول کی حتمی حد، موخا کی مکمل حیثیت اور سعودی تنصیبات پر مبینہ حوثی حملوں کے نتائج کے بارے میں مزید آزادانہ اور قابلِ اعتماد شواہد درکار ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور یہ آفر اب بھی موجود ہے۔رانا ثنااللّٰہ نے کہاکہ تحریک انصاف لانگ مارچ ختم کرے تو بات ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ ملک کو اس وقت دہش*تگردی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو کب کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہیں کرائیں گے، ڈرافٹ میں سیاسی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا، موجودہ مذاکراتی کمیٹی کو ہی سیاسی کمیٹی کا درجہ دے دیا جاتا۔رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کو شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے چیک کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بیرونی دہش*تگردی کا سامنا ہے، بیرونی جارحیت مسلط ہو تو پہلا فرض پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ تحریک انصاف کو بغیر کسی اگر مگر کے وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔رانا ثنااللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایسا لانگ مارچ مہینہ بھی جاری رکھیں تو یہ خود ہی تھک جائیں گے۔ تحریک انصاف دوبارہ استعفے دے کر دیکھ لے، ان کے استعفوں سے سسٹم متاثر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تین دن سے لانگ مارچ نکلا ہوا ہے لیکن لوگ نہیں نکل رہے،تحریک انصاف مار دھاڑ کی سیاست کررہی

اسلام آباد کو ماڈل اسلام آباد بنانے کی جانب اہم پیش رفت💧 کھنہ پل سروس روڈ پر نئی پانی کی پائپ لائن بچھانے کا کام جاریاسلام آباد کے علاقے کھنہ پل میں مین سروس روڈ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں

🚧 اسلام آباد کو ماڈل اسلام آباد بنانے کی جانب اہم پیش رفت💧 کھنہ پل سروس روڈ پر نئی پانی کی پائپ لائن بچھانے کا کام جاریاسلام آباد کے علاقے کھنہ پل میں مین سروس روڈ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ گارڈن ٹاؤن، ضیاء مسجد اور غوری ٹاؤن کے سامنے نئی اور بڑی پانی کی پائپ لائن بچھانے کے لیے ہیوی مشینری کے ذریعے کھدائی کی جا رہی ہے۔موقع پر DOOSAN مشینری کے ذریعے سروس روڈ کی کھدائی کا کام جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ علاقے میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔نئی پانی کی لائن کے ساتھ سروس روڈ کی بہتری سے نہ صرف علاقے کی بنیادی سہولیات میں اضافہ متوقع ہے بلکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور سڑک کو زیادہ منظم اور صاف ستھرا بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔🚧 ترقیاتی کام کے باعث فی الحال سروس روڈ پر مٹی اور ملبہ موجود ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو عارضی مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اہلِ علاقہ اس منصوبے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ کام کی تکمیل کے بعد علاقے میں نمایاں بہتری آئے گی۔