All posts by admin

کراچی ۔۔ ریہام خان نے نئی سیاسی جماعت بنالی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کے پی کے محفوظ فیصلے میں جمعت علماء اسلام کی سیٹ کم کرکے مسلم لیگ نواز کو دے دی۔لوٹ مار کا بازار گرم 9نواز اور 9مولانا کو نشستیں الاٹ۔کرپشن کی وجہ سے مجسٹریٹ سے اختیارات واپس مریم نواز نے PERA فورس کا افتاتح کردیا مجسٹریٹ کی دھلای اختیار واپس پیرا فورس کا قیام مخصوص نشستوں کی تقسیم جے یو آئی کو بڑا جھٹکا جے یو آئی سے مخصوص نشست واپس لے کر ن لیگ کو دے دی گئی الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*اسلام آباد۔۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کے پی کے محفوظ فیصلے میں جمعت علماء اسلام کی سیٹ کم کرکے مسلم لیگ نواز کو دے دی**اسلام آباد۔۔۔ اب کے پی کے اسمبلی میں ن لیگ اور جمعت علماء اسلام کی 9-9 مخصوص نشت الاٹ کر دی*

*کرپشن کی وجہ سے مجسٹریٹ سے اختیارات واپس مریم نواز نے PERA فورس کا افتاتح کردیا ۔ یہ فورس سرکاری نرخ سے ذائد قیمت وصول کرنے والوں کو گرفتار جبکہ قبضہ کی گئ ذمینوں پر تجاوزات گرائے گی*

مخصوص نشستوں کی تقسیم جے یو آئی کو بڑا جھٹکا جے یو آئی سے مخصوص نشست واپس لے کر ن لیگ کو دے دی گئی الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

دانش اسکولز اور دانش یونیورسٹی کی تعمیر میں ڈیجیٹل اور جدید کلاس رومز پر زیادہ سرمایہ کاری کی جائے، بطور خادم پاکستان قوم کے بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہوں، وزیرِاعظم

: 15 جولائی، 2025.*دانش اسکولز اور دانش یونیورسٹی کی تعمیر میں ڈیجیٹل اور جدید کلاس رومز پر زیادہ سرمایہ کاری کی جائے، بطور خادم پاکستان قوم کے بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہوں، وزیرِاعظم**وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں دانش اسکولز اور اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت پر جائزہ اجلاس* دانش اسکولز میں اساتذہ کو بہترین پیکیج فراہم کیا جائے. وزیرِ اعظماساتذہ اور اسٹاف کی بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کو مرکزی اہمیت دی جائے. وزیرِاعظمآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش اسکولز کی تعمیر پر کام کو تیز کیا جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت.دانش اسکولز یونیورسٹی میں عالمی معیار کے جدید علوم کی تعلیم پر توجہ مرکوز کی جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایتاللہ کے فضل و کرم سے پنجاب میں دانش اسکولز کی صورت جو پودا لگایا تھا وہ تناور درخت بن چکا. وزیرِ اعظمغریب و متوسط طبقے کے سینکڑوں طلباء دانش اسکولز سے فارغ التحصیل ہوکر دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوا رہے ہیں. وزیرِ اعظمدانش اسکولز سے معاشی طور پر کمزور طبقے کے بچوں کی خدمت کا جو خواب دیکھا، اللہ کے بے پایاں فضل سے وہ شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے. وزیرِاعظمپورے ملک میں دانش اسکولز کے قیام سے ہزاروں بچے مستفید ہونگے. وزیرِ اعظمہر طبقے کو اعلی تعلیم و تربیت کے یکساں مواقع کی فراہمی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہونگا. وزیرِ اعظموزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں دانش اسکولز اور اسلام آباد میں دانش اسکولز یونیورسٹی کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، خالد مقبول صدیقی، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی، متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز و نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی. اجلاس کو بتایا گیا کہ کُری اسلام آباد میں دانش اسکول کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے جس کو راوں برس کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا. گلگت بلتستان میں سلطان آباد، گھانچے اور استور میں دانش اسکولز کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جن پر کام آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا. آزاد کشمیر میں باغ اور بھمبر میں دانش اسکولز پر کام شروع ہوچکا جبکہ شاردہ، نیلم میں دانش اسکول کا پی-سی ون منظور ہوچکا اور تعمیری کام جلد شروع کر دیا جائے گا. اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں سبی، موسی خیل، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور ڈیرہ بگٹی میں دانش اسکولز کا پی-سی ون منظور ہو چکا جبکہ حب میں دانش اسکولز کی تعمیر کی فیزیبلٹی پر کام جاری ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ چترال، کراچی اور ٹنڈو محمد خان میں دانش اسکولز کی تعمیر کیلئے زمین کا انتخاب ہوچکا ہے جبکہ انکی فیزیبلٹی اور دیگر اقدمات پر کام تیزی سے جاری ہے. اجلاس کو ایبٹ آباد اور وزیرِستان میں دانش اسکولز کی تعمیر کی تجاویز اور راجن پور میں یونیورسٹی کے حوالے سے پیش رفت پر بھی آگاہ کیا گیا. دانش اسکولز یونیورسٹی پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی ٹیکنو فیزیبلٹی پر کام تیزی سے جاری ہے جسے جولائی کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ ماسٹرپلان، ڈیزائن اور تعمیر کیلئے 12 بین الاقوامی فرمز میں سے 7 درکار معیار پر پوری اتری ہیں اور پرکیورمنٹ کمیٹی اسکو حتمی شکل دے رہی ہے. عالمی معیار کے ڈگری پروگرامز، داخلوں کی تفصیلات اور الائیڈ سہولیات کو حتمی شکل دی جارہی ہے. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ دانش اسکولز یونیورسٹی میں عمارتوں کو سادہ جبکہ کلاس رومز میں جدید سافٹ ویئر، ڈیجیٹل ایکویپمنٹ، جدید لیبز اور عصر حاضر کی ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کو مرکزی اہمیت دی جائے.

ایران نے گیارہ لاکھ افغان کو ملک بدر کر دیا۔۔عوام کو زندہ دفن کرنے کے لیے حکومت اج ایک اور مھنگای کا ایٹمی دھماکہ کرے گی۔حکومت ڈائین کے روپ میں پٹرول اور ڈیزل مھنگا کرنے کی تیاری۔*اسلام آباد۔۔۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشتوں کے تقسیم کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر اج فیصلہ سنائے گی۔ ۔۔۔مسلم لیگ نواز نے کے پی کے میں نشتوں کی تقسیم پر درخواست دی تھی۔حکومت نے اس کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا موصوف نے پی ایچ ڈی کے تھیسیز میں جعلی کاغذات جمع کروانے تھے۔حکومت نے اسی طرح 200 ارب روپے کی کرپشن والے حج کو بھی شیلڈ دی تھی یاد رھے سومرو ڈائریکٹر جنرل حج بھی گرفتار ھو گا۔ھاکی ٹیم کی واپسی عمدہ کارکردگی۔‏چین نے 74 ممالک کے شہریوں کے لیے 30 دن تک بغیر ویزا کے چین میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کر دی ۔۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

‏چین نے 74 ممالک کے شہریوں کے لیے 30 دن تک بغیر ویزا کے چین میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کر دی ۔۔۔


مگر آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ اس میں ہماليہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری دوستی والا ملک پاکستان شامل نہیں ہے۔۔۔۔
اسے کہتے ہیں بہترین خارجہ پالیسی۔۔۔🖐️👊😡

ایف آئی اے نے پی اے آر سی کے چیرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کو گرفتار کر لیا

چیرمین پی اے آر سی کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے

ایف آئی اے ایف آئی اے نے اس معاملہ ملوث ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو گرفتار کیا ہے

ایف آئی اے ایف آئی اے کے مطابق چیرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ آسامیوں پر 332 افراد غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا

ایف آئی اے مقدمہ درج کر کے پی اے آر سی کے دونوں اعلیٰ افسران کوگرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں

ایف آئی ے کے مطابق مقدمہ میں ملوث دیگر افسر و اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں

پاکستان ایگریکچرل ریسرچ کونسل کے چیرمین اور ڈائریکٹر کو آج عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق نے ڈاکٹر مقیم الالسلام کو کشمیر انٹسیٹیوٹ آف معنجمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا ہے اور یہ تقرری وزیر اعظم نے خالصتاً میرٹ پر کی ہے ان کی تقرری کی سفارش بورڈ آف گورنر نے کی تھی اور یہ منصب گزشتہ ڈیڑھ سال سے خالی تھا‘

اسلام آباد۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق نے ڈاکٹر مقیم الالسلام کو کشمیر انٹسیٹیوٹ آف معنجمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا ہے اور یہ تقرری وزیر اعظم نے خالصتاً میرٹ پر کی ہے ان کی تقرری کی سفارش بورڈ آف گورنر نے کی تھی اور یہ منصب گزشتہ ڈیڑھ سال سے خالی تھا‘ جس وجہ سے سول سروس کی تربیت کا عمل بری طرح متاثر ہورہا تھا ان منصب پر تقرری کے لیے چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوش حال خان اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ظفر محمود کان نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تقرری کے عمل میں انتہاء درجے کی شفافیت قائم رہے‘ ڈاکٹر مقیم نہائت تعلیم یافتہ شخصیت ہیں اور وہ این ڈی یو سے پبلک پالیسی کے امور میں پی ایچ ڈی ہیں اس کے علاوہ آکسفورڈ فیلو شپ بھی رکھتے ہیں اور وہ ایک معروف ماہر معیشت بھی ہیں وہ پچیس سال کے طویل عرصے کا تربیتی تجربہ رکھنے والے ایک تجربہ کار آفیسر ہیں اور نیپا کے علاوہ این ایس پی پی میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور نیوٹک میں خدمات انجام دے چکے ہیں ڈاکٹر مقیم ایک بہترین مصنف بھی ہیں اور ستائیس ریسرچ پیپرز لکھنے کے علاوہ معیشت اور تربیتی امور پر متعدد کتابوں کے مصنف ہیں‘ ان کی یہاں تقرری سے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میجنمنٹ میں ایک انقلابی تبدیلی آئے گی اور وہ اس ادارے کو ایک نمایاں ادارہ بنانے کے متمنی ہیں تاکہ یہ ادارہ ایک قابل فخر پہچان بنا سکے اور افعال کے اعتبار سے عسکری شعبوں کے لیے خدمات انجام دے سکے

کھربوں روپے کی کرپشن چئیرمین پی ار سی گرفتار بادبان نیوز کی نیوز پر پھلا سرکاری نتیجہ

ایف آئی اے نے پی اے آر سی کے چیرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کو گرفتار کر لیا چیرمین پی اے آر سی کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ایف آئی اے ایف آئی اے نے اس معاملہ ملوث ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو گرفتار کیا ہے ایف آئی اے ایف آئی اے کے مطابق چیرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ آسامیوں پر 332 افراد غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا ایف آئی اے مقدمہ درج کر کے پی اے آر سی کے دونوں اعلیٰ افسران کوگرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں

ایف آئی ے کے مطابق مقدمہ میں ملوث دیگر افسر و اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں پاکستان ایگریکچرل ریسرچ کونسل کے چیرمین اور ڈائریکٹر کو آج عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا

ناقابل شکست پاکستان ھاکی کو فائینل میں جاپان کے ھاتھوں شکست ویلڈن بچوں۔ضیاالحق کا 90 دن کے بعد الیکشن اور علی امین کا 90 دن کے بعد احتجاج دونوں کبھی نا ہوۓ اور نا ہوں گے۔پانچ سو گاڑیوں کا قافلہ مرزا افریدی کی ایک ارب روپےکی۔سلامی وصول کرنےکیلئے گیا تھا پرانی بوتل نئ شراب گنڈا پور کو سلام۔پاکستان کا خفیہ نظام دنیا کا بہترین خفیہ نظام۔3 سالوں میں 30 ارب ڈالر بیرون ملک سمگل پاکستانی معیشت تباہ۔98 افراد جن میں 57 بیورو کریسی 30 سیاسی اور چند صحافی بھی شامل 5 پٹواری اور 4 ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ کے افسران شامل۔میں آپ کو گوشت نھی دے سکتا وزیر اعظم۔آصف زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے سید ناصر شاہ۔وزیر اعطم پاکستان پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو ھماری طرف سے صدر کوی بھی ھو ھمارا وزیر اعطم ناصر شاہ۔اگر اس ملک میں سیاست اور سیاستدان ہوتے ، تو وزیراعلی اس انکل کے گھر جا کر شہر میں پانی بھر جانے اور لوگوں کو تکلیف ہونے پر معذرت کرتی۔پھر دیکھتی کہ مقبولیت کا گراف کیا رخ اختیار کرتا ہے۔اس گم نام چچا کی سخت زبانی بے بس و بے نوا عامتہ الناس کے دلوں کی آواز تھی۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

میں آپ کو گوشت نہیں دے سکتا۔۔کل وزیر اعظم نے گوشت مارکیٹ کا دورہ کیا:انتہائی صاف و شفاف مارکیٹ میں چہل قدمی کرتے ہوئے وزیراعظم ایک قصائی کے پاس جاکر کھڑے ہوئے اور ان سے بات چیت کے بعد ان کے پاس موجود صاف و شفاف گوشت دیکھ کر تعریف کی اور پوچھا گوشت تو خوب بکتا ہوگا؟قصائی: گوشت تو واقعی اچھا ہے لیکن آج ابھی تک صبح سے ایک کلو بھی فروخت نہیں ہوا۔وزیراعظم: فروخت نہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟قصائی: کیونکہ آپ کے آنے کے سبب خریداروں کو مارکیٹ آنے ہی نہیں دیا گیا۔وزیراعظم: اوہو پھر تو میں چار کلو خرید لوں گا۔قصائی: میں آپ کو گوشت نہیں دے سکتا۔وزیراعظم: کیوں؟قصائی: کیونکہ آپ کی حفاظت کے لئے ہم سے چھریاں لے لی گئی ہیں۔وزیراعظم: تو تم بغیر کاٹے بھی مجھے دے سکتے ہو۔قصائی: نہیں میں نہیں دے سکتا۔وزیراعظم: کیوں؟قصائی: کیونکہ میں سیکیورٹی ادارے کا آفیسر ہوں، قصائی نہیں۔وزیراعظم (غصے سے): جاؤ! فوری طور پر اپنے سینئر آفیسر کو بلا کر لاؤ۔قصائی: سوری سر ایسا نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم: کیوں؟قصائی: کیونکہ وہ سامنے والی دوکان پر مچھلی فروش بن کر بیٹھے ہیں🤦🏻‍♀️🤦🏻‍♀️🤦🏻‍♀️🤦🏻‍♀️🤦🏻‍♀️

اگر اس ملک میں سیاست اور سیاستدان ہوتے ، تو وزیراعلی اس انکل کے گھر جا کر شہر میں پانی بھر جانے اور لوگوں کو تکلیف ہونے پر معذرت کرتی۔پھر دیکھتی کہ مقبولیت کا گراف کیا رخ اختیار کرتا ہے۔اس گم نام چچا کی سخت زبانی بے بس و بے نوا عامتہ الناس کے دلوں کی آواز تھی۔