All posts by admin
_وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے_
*_وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے_*لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ عزت مآب جیہون بیراموف، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیاوزیراعظم محمد شہباز شریف ، ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف کے ہمراہ پاکستان – ترکیہ ـ آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گےوزیراعظم پاکستان آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گےنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔___
جدہ ۔۔۔۔10 لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے جدہ۔۔۔نو لاکھ 78 ہزار عازمین فضائی سفر سے جب کہ 50 ہزار زمینی اور 4 ہزار سے زائد سمندری راستوں سے پہنچے۔ 90 ھزار ارب پاکستانی کرپشن کا پلان 9 بڑے صنعت کاروں کو جن میں بینک بھی شامل پرائیویٹ کوٹہ فروخت کرنے کا فیصلہ جس میں 6 سرکاری افسران اور 3 سیاست دان بھی شامل۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
تیسری بار پھر فنی خرابی کے باعث جہاز کو واپس لوٹنا پڑااس بار پائلٹ نے کہا کہ جب تک “عامر” جہاز میں سوار نہیں ہوتا وہ جہاز نہیں اڑائیں گےاس بار عامر کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہاز کے مسافروں میں شامل کیا گیا اور جہاز بخیر وعافیت سعودیہ کے ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔کچھ لوگ زمین پہ غیر معروف ہیں لیکن عرش پہ معروف و محبوب ہیں تفصیلات بادبان ٹی وی پر
نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ، اور کون کہتا معجزوں کا زمانہ اب نہیں رہا معجزے آج بھی ہوتے ہیں ☺️لبيك اللهم لبيك 💕زیر نظر تصویر لیبیا سے تعلق رکھنے والا “عامر” نامی شخص کی ہےیہ شخص اس سال حج کی نیت سے عازم سفر ہوا تو ایئرپورٹ پہ نام میں (القذ اافی) ہونے کے سبب سیکورٹی کلیئرنس نہیں دیا گیا اور جہاز عامر کے بغیر ہی پرواز کر گیالیکن کچھ فنی خرابی کے سبب کچھ ہی دیر میں جہاز کو واپس اسی ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی تو ایک بار پھر عامر نے کوشش کی کہ وہ بھی حج بیت اللہ کے لیے جہاز میں سوار ہو مگر پائلٹ نے جہاز کے دروازے کھولنے سے انکار کر دیا اور ٹیکنیکل کلیرنس کے بعد جہاز ایک بار پھر پرواز کر گیا لیکن ایک بار پھر فنی خرابی کے سبب واپس لینڈنگ کرنا پڑیعامر نے اس بار پھر سفر کی کوشش کی مگر پھر انکار ہوااور جہاز پرواز کر گیالیکن تیسری بار پھر فنی خرابی کے باعث جہاز کو واپس لوٹنا پڑااس بار پائلٹ نے کہا کہ جب تک “عامر” جہاز میں سوار نہیں ہوتا وہ جہاز نہیں اڑائیں گےاس بار عامر کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہاز کے مسافروں میں شامل کیا گیا اور جہاز بخیر وعافیت سعودیہ کے ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔کچھ لوگ زمین پہ غیر معروف ہیں لیکن عرش پہ معروف و محبوب ہیں#کاپیڈ
مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی عوام 2 وقت کی روٹی سے مجبور۔ پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی اور تجارت پر معاھدے۔بھارت اور پاکستان میں جنگ کے خطرات ریڈ الرٹ جاری۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی زندگی خطرے میں۔کھربوں روپے کے اشتھار لینے والہ بھی جنگ۔وزارت حج میں 200 ارب روپے کی کرپشن۔کھانا ختم بسیں غائب حجاج رل گئے۔20 کلومیٹر دور رھاشیی نے حجاج کو نماز سے محروم کر دیا۔ پاکستانی حجاج رل گئے بسیز بند بھارتی بسیں رواں دواں حجاج نمازوں سے محروم ڈائریکٹر جنرل سومرو غائب چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی کو چرسی کا سرٹیفیکیٹ واپس لے لیا۔۔تم کیا جانو ایک سوٹے کا نشہ۔ دنیا بھر کے شوہروں کو فرانس کے صدر کے شوہرانہ حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانی چاہییے۔یہ آواز ذرا آہستہ اٹھائی جائے کہ کہیں۔۔۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز


چئیرمین پی ٹی اے فرزند ولی خان کی صلح رل تے گئے پر چس بڑی ای جے
سعودی عرب کا دفاعی بجٹ 142 ارب ڈالر قطر 200 ارب ڈالر جبکہ پاکستان کا 8 ارب ڈالر اس کے باوجود پاکستانی افواج دنیا کی تیسری بڑی طاقت ور فوج تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*سعودی عرب کا دفاعی بجٹ 142 ارب ڈالر۔ قطر کا دفاعی بجٹ 200 ارب ڈالر ۔ جبکہ پاکستان کا دفاعی بجٹ صرف 8 ارب ڈالر ۔*اس کے باوجود دنیا میں سعودی آرمی کا رینک 18, قطر آرمی کا رینک 29 اور پاکستان آرمی کا رینک 8 ہے ۔۔۔ان دونوں افواج کی ٹریننگ اور سپلائز میں پاکستان کا اہم کردار بھی ہے ۔۔۔۔ یوں کہیئے ان افواج کو کھڑا کرنے والا پاکستان ہے ۔۔۔۔۔امریکہ کو محسوس ہوا کہ پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد ۔۔۔۔مسلم دنیا چائنہ کو اپنا مرکز نگاہ بنائے گی اور اپنی دفاعی ضروریات چائنہ سے پوری کرے گی۔۔۔۔ تو اس نے فوری ان مسلم ممالک کا رخ کیا جو مسلم دنیا میں معیشت کے اعتبار سے سب سے زیادہ مضبوط ہیں ۔۔۔۔۔امریکہ اس طرح ان ممالک کے پاس پہنچا ۔۔۔جیسے محلے کا سب سے پرانا پھیری والا ۔۔۔۔دوسرے پھیری والوں کے خوف سے گھر گھر دروازہ کھٹکھٹا کر ۔۔۔ اپنا مال سستے داموں بیچتا ہے ۔۔۔ اور لوگ کہتے ہیں پرانا بندہ ہے چلو اسکی لاج رکھ لیں ۔۔۔۔اب ٹرمپ ترکی جانے کا سوچ رہا ہے ۔ صاف نظر آ رہا ہے اس نے ایک تیر سے کئی شکار کئے ہیں ۔۔۔۔ یہ تینوں ممالک پاکستانی معیشت میں بڑی معاشی تبدیلیاں لا سکتے تھے ۔۔۔۔لیکن ٹرمپ کو خاصی حد تک مایوسی اس بات پر بھی ہوئی ہے کہ وہ 1700 ارب ڈالر کا حدف لے کر آیا تھا ۔۔۔ 1000 ارب ڈالر صرف سعودیہ سے انویسٹ مینٹ چاہتا تھا ۔۔ اسکا حدف پورا نہیں ہوا ۔۔۔اور ترکی نے بھی محض 2 ارب ڈالر کی خریداری کا عندیہ دیا ہے ۔۔۔۔۔

اگر پاکستان اس محاذ پر کامیاب نہ ہوتا ۔۔۔۔ تو شاید ٹرمپ اپنا حدف پورا کر جاتا ۔۔۔۔ٹرمپ کا شام پر سے پابندیاں ہٹانا ۔۔۔ٹرمپ کا نتن یاہو سے لا تعلقی کے لئے باولا ہونا ۔۔ٹرمپ کا کشمیر کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کرنا ۔۔۔ اور ہندوستان پر سیز فائر کے لئے زور ڈالنا ۔۔یہ سب بھارت کو لگنے والے ایک جھٹکے کی وجہ سے ہے ۔۔۔۔اب پاکستان جو گیم کرنے جا رہا ہے وہ بھی شاندار ہے ۔۔۔۔ان شاء اللہ ۔۔۔اب ہم بلوچستان کو سٹیبل کریں گے ۔۔۔۔اور گوادر کو آباد کریں گے ۔۔۔۔اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان سے فائدے اٹھانے والے ۔۔۔۔۔ کس طرح پاکستان میں انویسٹ کرنے کے لئے اتاولے ہوتے ہیں ۔۔۔۔تھوڑا سا صبر اور تھوڑا سا انتظار ۔۔۔
پاکستانی حجاج رل گئے بسیز بند بھارتی بسیں رواں دواں حجاج نمازوں سے محروم ڈائریکٹر جنرل سومرو غائب۔انڈین حجاج کرام بسیز آج کے تاریخ میں حرم کے لئے جارہی ہے اور پاکستان کا نوٹس دیکھ لو اور چھوٹ سعودی حکومت پر ۔صرف پیسے بچانے کے لئے اور پیسے کہاں ؟ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز
صدارتی محل آمدوزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان سے ملاقات کیلئے سعد آباد محل آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
بادبان نیوز —وزیراعظم۔۔۔صدارتی محل آمدوزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان سے ملاقات کیلئے سعد آباد محل آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان سے ملاقات کیلئے پیر کو سعد آباد محل پہنچ گئے۔ محل آمد پر صدر مسعود پز شکیان نے ان کا بھرپور اور گرمجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی دورہ ایران میں وزیر اعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہیں۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم جنوبی ایشیا میں امن کوششوں کیلئے ایرانی صدر اور عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم وفد کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ دوطرفہ امور سمیت اہم علاقائی امور پر بات چیت ہو گی۔ وزیراعظم ایرانی صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔









