All posts by admin
جس ملک میں سپریم کورٹ کے جج اتنے بے بس ہوچکے ہوں وہاں سوچئے ایک عام پاکستانی کو انصاف کی فراہمی کی کیا صورتحال ہوگی جسٹس عائشہ ملک نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حکم نہ ماننے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے کہ “مخصوص نشستوں کے کیس میں کل سے تحریر کیا گیا اختلافی نوٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ نہیں کر رہا“
*مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی،بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے داخلے پر پابندی لگا دی*مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے 500 سکھ یاتریوں کے پاکستان کے دورے پر غیر یقینی صورتحال پیدابھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے،
***مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی،بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے داخلے پر پابندی لگا دی*مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے 500 سکھ یاتریوں کے پاکستان کے دورے پر غیر یقینی صورتحال پیدابھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، *سیکیورٹی ذرائع*مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30جون کو منائی جائے گی ، *سیکیورٹی ذرائع*مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، *سیکیورٹی ذرائع*بھارت نے 7مئی 2025سے سکھوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، *سیکیورٹی ذرائع* بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی بند کر رکھا ہے ، *سیکیورٹی ذرائع*بھارتی جارحیت کے دوران بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، *سیکیورٹی ذرائع*بھارت نے امرتسر میں بھی میزائل داغے تاکہ سکھوں کو پاکستان کے خلاف بڑھکایا جا سکے، *سیکیورٹی ذرائع*بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھی ڈرونز سے حملہ کی مذموم کوشش کی،الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کی ، *سیکیورٹی ذرائع*ہندوستان سکھ مخالف احساسات اور جذبات کے ساتھ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیل رہا ہے، *سیکیورٹی ذرائع*مودی کی متعصبانہ سوچ نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بھارت کی سرزمین سکھوں کے لیے بھی تنگ کر دی ہے، *دفاعی ماہرین*1950کے معاہدے کے مطابق؛سکھ یاتریوں کو چار اہم مذہبی مواقع پر پاکستان میں مزارات پر جانے کی اجازت ہے، *دفاعی ماہرین*ان مذہبی مواقعوں میں گرو ارجن دیو کی برسی، گرو نانک کا یوم پیدائش، خالصہ پنتھ کا یوم تاسیس (بیساکھی) اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی شامل ہیں، *دفاعی ماہرین*پاکستان کے ساتھ سکھوں کی قربت اور بھارت کے خلاف لڑنے کا بیان مودی سرکار کے لئے دردِ سر بن چکا ہے ، *دفاعی ماہرین*
فرانس نے اعتراف کیا کہ بھارتی پائلٹوں کی مہارت کو جانچے بغیر بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنا فرانس کی سنگین غلطی تھی۔۔ 142 ارب ڈالر کا شیک ھینڈ پاکستان کے بغیر سعودی عرب عرب امارات کی آزادی سوالیہ نشان۔۔قطر کی ریاست نے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو ایک حسب ضرورت بوئنگ 747 طیارہ ٹرمپ فورس ون تحفے میں دیا ہے، پاکستان چین اس خطے کے بادشاہ ھے۔*بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انڈین ایئر بیس اودھم پور پر نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔بھارتی وزیر خارجہ آور مودی کو ننگی گالیاں۔*سعودی عرب امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وائٹ ہاؤس-*۔مودی کی اپنی بوکھلاہٹ چھپانے کی ناکام کوشش ،پوری تقریر میں زبان لڑکھڑاتی رہی۔ کرنل صوفیہ آر ایس ایس کے نشانہ پر۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

🚨 بڑی بریکینگ نیوز فرانس نے اعتراف کیا کہ بھارتی پائلٹوں کی مہارت کو جانچے بغیر بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنا فرانس کی سنگین غلطی تھی حال ہی میں 26 بحری ورژن فائٹرز کے معاہدے کو ختم کرنے کے اشارے مودی بھارت کو رسوائی کی بلندیوں پر لے جا رہا

بغیر بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنا فرانس کی سنگین غلطی تھی حال ہی مودی بھارت کو رسوائی کی بلندیوں پر لے جا رہا
فرانس نے اعتراف کیا کہ بھارتی پائلٹوں کی مہارت کو جانچے بغیر بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنا فرانس کی سنگین غلطی تھی حال ہی میں 26 بحری ورژن فائٹرز کے معاہدے کو ختم کرنے کے اشارے مودی بھارت کو رسوائی کی بلندیوں پر لے جا رہا

قطر کی ریاست نے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو ایک حسب ضرورت بوئنگ 747 طیارہ ٹرمپ فورس ون تحفے میں دیا ہے، جس میں دم پر 24 قیراط سونے کا پورٹریٹ، سنہری اندرونی حصہ، اور سونے کا ایک ٹھوس ٹوائلٹ ہے۔ قطری حکام نے اسے “دوستی اور احترام کی علامت” قرار دیا۔ پاکستان کو ایک عرب ڈالر نھی دیتے پاکستان کو بھی ارب امارات سعودی عرب اور قطر جب تک 100 ارب ڈالر نھی دیتا اسرائیل سے انکو پھینٹی لگنے دینی چاہیے ھم اور چین اس خطے کے بادشاہ ھے

*بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انڈین ایئر بیس اودھم پور پر نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھے گئے*مودی رافیل طیاروں کے گرائے جانے کے بعد شکست خوردہ بھارتی ایئر فورس کا حوصلہ بڑھانے اودھم پور ایئر بیس پہنچ گئے، گودی میڈیا پھر سے “بھگتوں” کو الو بنانے میں مصروف۔۔۔!!!*

: کرنل صوفیہ قریشی آر ایس ایس کی نفرت کا نشانہ، اہل خانہ پر حملہکرنل صوفیہ قریشی، جو حال ہی میں بھارتی فوج کی ترجمان مقرر کی گئی ہیں، اُن کے خاندان پر آر ایس ایس کے انتہاپسندوں نے بیلگاوی (کرناٹک) میں حملہ کر دیا۔ رات تین بجے کیے گئے اس حملے میں اُن کے بیٹے سمیر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور اُن کی بیٹی حنیما کو تلاش کرتے رہے جو اُس وقت دہلی میں تھی۔حملہ آوروں نے گھر کو آگ لگا دی اور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا، “یہ ہندوتوا کا دیش ہے!” باوثوق ذرائع کے مطابق، کرنل صوفیہ کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اُن کے اہلِ خانہ کو دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ اُن کا نام اب آر ایس ایس کی ہٹ لسٹ پر ہے۔
142 ارب ڈالر کا شیک ھینڈ پاکستان کے بغیر سعودی عرب عرب امارات اور قطر کی آزادی ایک گھنٹے کی دوری پر ھے۔قطر کی ریاست نے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو ایک حسب ضرورت بوئنگ 747 طیارہ ٹرمپ فورس ون تحفے میں دیا ہے، جس میں دم پر 24 قیراط سونے کا پورٹریٹ، سنہری اندرونی حصہ، اور سونے کا ایک ٹھوس ٹوائلٹ ہے۔ قطری حکام نے اسے “دوستی اور احترام کی علامت” قرار دیا۔ پاکستان کو ایک عرب ڈالر نھی دیتے پاکستان کو بھی ارب امارات سعودی عرب اور قطر جب تک 100 ارب ڈالر نھی دیتا اسرائیل سے انکو پھینٹی لگنے دینی چاہیے ھم اور چین اس خطے کے بادشاہ ھے تفصیلات کے لئے بادبان نیوز




پاکستان کے نامور سئنیر فوجی افیسر آزاد کشمیر رجمنٹ کی شان 6ستمبر کے موجد موجودہ جنگی صورتحال پر کیا کھتے ھے تفصیلات کے لئے صرف بادبان نیوز
بھارتی ایئر چیف کی دھلائی، 4 افسران گرفتار
پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار 600 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
قومی ٹیم کا اجلاس پاکستان کو بھارت کو عبرت ناک شکست دینے پر مبارکباد۔۔دنیا کی کوئی طاقت غلط فہمی میں نہ رھے ابھی ٹریلر چلایا ھے ارمی چیف۔چینی ترجمان نے جنگ میں حصہ لینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ دیا۔سپیکر ایاز صادق کا شھدا اور غازیوں کو سلام۔قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد پر وزیردفاع خواجہ آصف ، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے دستخط ہیں قرارداد پر قائدحزب اختلاف بیرسٹر گوہر خان, پیپلزپارٹی کے سید نویدقمر اور شازیہ مری , ایم کیوایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی , جے یو آئی کے رکن نورعالم کے دستخط ہیں قرار داد پر زرتاج گل ، منزہ حسن ، صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت المسلمین کے رکن حمید حسین کے دستخط ہیں۔. پی ایس ایل 10 کے میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائینگے، کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لئے دو دن کا وقت دے دیا گیا،۔ملٹری آپریشن کے سربراہان کے درمیان رابطہ سیز فائیر پر اتفاق۔۔دنوں سائیڈ اپنے موقف پر قائم۔امریکہ انڈیا کو چین کے مقابل لانا چاہتا تھا ا۔ افواج پاکستان نے پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری بھارتی میڈیا، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، سیکورٹی ذرائع پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، سیکورٹی ذرائع بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں، سیکورٹی ذرائع پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے، سیکورٹی ذرائع حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، سیکورٹی ذرائع

*آپریشن بُنیان مّرصُوص : پاکستان نے کن کن محاذوں پر کیا کیا کامیابیاں حاصل کیں؟**آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان نے جنگی، سفارتی، معاشی اور قومی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں!*پاکستان نے بھارت کی چار روز سے جاری جارحیت کے بعد 9 اور دس مئی کی شب بھرپور ردعمل دیتے ہوئے آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا اور دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔پاکستان کی بری اور فضائی فوج نے بھارت کو چاروں خانے چت کیا جبکہ بحریہ کے جوان بھی چاق و چوبند اور دشمن پر گہری نظر رکھے رہے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دشمن کو 100-0 سے واضح شکست دی۔فضائیہ نے تصادم کے دوران بھارت کے 5 جدید جنگی طیارے زمین بوس کیے، جن میں رافیل، SU-30 اور MIG-29 شامل ہیں۔ پاکستان کے دفاعی نظام نے 7/8 مئی کی رات ڈِنگا کے قریب بھارتی میزائل پروجیکٹ کو مار گرایا۔ 8/9 مئی کو پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے سپرسونک براہموش میزائلوں کو تباہ کیا۔ پاکستان کے J-10C طیاروں اور AI سسٹمز نے بھارتی طیاروں کو ان کی اپنی فضاؤں میں نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کئی بریگیڈ اور بٹالین ہیڈکوارٹرز، چیک پوسٹیں تباہ کیں۔بھارت نے 7 مقامات پر حملہ کیا، جبکہ پاکستان نے 26 ہدف تباہ کر کے 3 گنا زیادہ جوابی کارروائی کی۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے نشانہ بناکر مار گرایا جبکہ آپریشن بُنیان مّرصُوص میں پاکستان نے فاتح-1 میزائلز فائر کر کے بھارتی ایئر بیسز کو شدید نقصان پہنچایا۔سفارتی سطح پر کامیابیاںپاکستان کے ذمہ دارانہ ردعمل اور برداشت کے بعد جواب دینے پر بھی اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے حکامت کی۔ چین، ترکیہ، آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حمایت کی۔ اس کے علاوہ امریکا اور مغربی ممالک نے غیرجانبداری اختیار کی تاہم صرف ایک ملک اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا نظر آیا اور اس نے مدد بھی کی۔آپریشن کے دوران پاکستان کی بیانیے کی جنگ میں فتح پاکستان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جبکہ عالمی میڈیا نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔ اور بھارت اپنے الزامات و دعوؤں پر کوئی ثبوت بھی پیش نہ کرسکا۔آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” نے بھارت کے ” آپریشن سندور” کو ہر محاذ پر ناکام بنایا۔قوم کا اتحادبھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم مزید متحد ہو کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی جبکہ بھارتی معاشرہ مزید تقسیم کا شکار ہوا۔ آئی ایم ایف نے 1 ارب ڈالر کا پروگرام منظور کر کے پاکستان کے عالمی اعتماد کو بحال کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک فوجی فتح نہیں بلکہ “قوم کی سربلندی، اتحاد اور استقامت” کی علامت ہے۔

*قومی اسمبلی : ’معرکہ حق‘ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کی قرارداد منظور* …….اسلام آ باد شمیم رانا سے..)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی جبکہ’معرکہ حق‘ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کی مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت واقعات ہوئے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سب واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرلیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی۔ دریں اثنا، اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں غربت کی شرح کس رفتار سے بڑھ رہی ہے،اس حوالے سے حکومت لاعلم نکلی۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا، جس میں کہا گی اہے کہ ملک میں غربت کی شرح کا آخری سروے 19-2018 میں کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی، خاندان کی مجموعی آمدن اور اخراجات کے تازہ ترین سروے 2025 میں طے ہے۔ تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ادارہ شماریات شرح غربت کے تعین کے لیے ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بشیر خان نے سوال اٹھایا کہ کون سے اداروں کی نجکاری مکمل ہوچکی ہے اور حاصل ہونے والی رقم کی تفصیل کیا ہے؟ پارلیمانی سیکریٹری آسیہ اسحٰق نے قومی اسمبلی میں جواب دیا کہ اکتوبر نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو جائے گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ سے منفرد پراپرٹی آپ کو نہیں ملے گی، حکومت سوچ رہی ہے کہ جوائنٹ وینچر کے طور پر اس پر کام کرے، دوسری صورت میں حکومت روزویلٹ کو مکمل طور پر بیچنا چاہتی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آج کے دن کی نسبت سے قرارداد لا رہے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدوں کی حفاظت کی اور ہم سرخرو ہوئے۔ پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے ایک زبان ہوکر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کی قردادار تمام سیاسی جماعتوں کی اجازت اور تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کی مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، جسے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے سامنے سربسجود ہے، ایوان پاکستان کی آرمڈ فورسز کو پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد کے مطابق قومی اسمبلی بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ایوان پاکستان کی حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان پاکستان کے عالمی امن اور استحکام کے لیے غیر متزلزل عزم کی حمایت کرتا ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کر دیا، جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اسی طرح آف دی گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹس) لیوی آرڈیننس 2025 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے حکومت کی جانب سے آرڈیننس پیش کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ حکومت قانون سازی کے روایتی طریقے کی بجائے آرڈیننس کے اجراء پر انحصار کررہی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ اسی طرح آسان کاروبار بل 2025 قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اسی طرح پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیش کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سعد وسیم انکم ٹیکس (دوسری ترمیم) بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔ پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2024 اور عطائے شہریت ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ بھی قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے منظور شدہ شکل میں قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ دوران اجلاس قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025 ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کمیشن کے قیام کی ضرورت ہے، اس بل پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین کا اتفاق موجود ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کمیشن وزارت مذہبی امور سے اٹھا کر وزارت انسانی حقوق کے ماتحت کیا جائے گا، کمیشن میں آزادانہ اراکین بھی ہوں گے۔









