All posts by admin

_وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات_*اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

* _پریس ونگ_ اسلام آباد : 5 مئی 2025*_وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات_*اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ صدر پیزشکیان کے ساتھ اپنی متعدد ملاقاتوں اور حالیہ ٹیلی فون کال کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی، سرحدی انتظام اور علاقائی رابطوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد سے ہندوستان کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیاء میں موجودہ کشیدگی پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو واقعے سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کے لیے بین الاقوامی شفاف، غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال میں پاکستان نے انتہائی ذمہ داری سے کام لیا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت نے جموں و کشمیر کے تنازعہ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا شروع کر رکھا ہے جو کہ جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا اور اسے آبی جارحیت کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے کیونکہ پانی پاکستانی عوام کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ عراقچی نے ایرانی قیادت کی طرف سے وزیراعظم کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صدر پیزشکیان کی طرف سے وزیراعظم کو اس سال کے دوران ایران کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ ____

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔

: 5 مئی 2025*وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات*وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔پاکستان کی بہادر افواج دشمن کے خلاف ہر دم تیار ہیں : وزیراعظم بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے : وزیراعظم پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع کی حفاظت کے حوالے سے منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے : وزیراعظمپہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کا اشتعال انگیز رویہ انتہائی افسوسناک ہے : وزیراعظم پاکستان نے نا صرف پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا بلکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا بھی کہا : وزیراعظم بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو واقعے سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں : وزیراعظم بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور معطل کرنے غغکرنا اور اسے آبی جارحیت کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے کیونکہ پانی پاکستانی عوام کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے : وزیراعظم بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کے حوالے سے پاکستان بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور دنیا کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنے کے لئے میری کئی ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے : وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں بھی اس مسئلہ کو بھرپور طور پر اٹھائے گا، تاکہ دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھائے اور اس کے عزائم سے آگاہ کرے. : وزیراعظمپاکستان پیپلز پارٹی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے دفاع اور حفاظت کے حوالے سے متحد ہیں : پیپلز پارٹی کے وفد کی گفتگو پاکستان کے دفاع کی خاطر ہم پاکستان کی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں : وفد کی گفتگووفد کی بھارتی جنگی عزائم دنیا کے سامنے رکھنے پر وفاقی حکومت کی سفارتی کوششوں کی تعریف حکومت نے سب سے بڑی اتحادی جماعت کے ساتھ وفاقی بجٹ پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہم تمام معاملات میں مشاورت کو ترجیح دیتے ہیں : وزیر اعظمپاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-2026 کے حوالے سے تجاویز دیں . بجٹ پر مشاورت کا پہلا دور تھا. حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گیپاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومت کی توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ملاقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دو مہینوں میں تقسیم کار کمپنیاں صوبائی حکومتوں کے حوالے کردی جائیں گیملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء احد خان چیمہ ، محمد اورنگزیب ، احسن اقبال ،اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ ، علی پرویز ملک ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، رانا مبشر اقبال، مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ ، ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔_____

وزیراعظم۔۔۔ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات

اہم ترین وزیراعظم۔۔۔ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات اسلام آباد۔5مئی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پہلگام واقعہ کے بعد ہندوستان کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیاء میں موجودہ کشیدگی پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لئے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔صدر پیزشکیان کے ساتھ اپنی متعدد ملاقاتوں اور حالیہ ٹیلی فون کال کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی، سرحدی انتظام اور علاقائی رابطوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے پہلگام واقعہ کے بعد سے ہندوستان کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیاء میں موجودہ کشیدگی پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو واقعہ سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعہ کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کے لئے بین الاقوامی شفاف، غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال میں پاکستان نے انتہائی ذمہ داری سے کام لیا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت نے جموں و کشمیر کے تنازعہ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے جو کہ جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا اور اسے آبی جارحیت کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے کیونکہ پانی پاکستانی عوام کے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ عراقچی نے ایرانی قیادت کی طرف سے وزیراعظم کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صدر پیزشکیان کی طرف سے وزیراعظم کو اس سال کے دوران ایران کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے 16 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے 16 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 16 مئی 2025 تک جاری رکھنے کا فیصلہ۔

قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ پاک-بھارت گشیدہ صورتحال پر بحث کی جائے گی۔اجلاس میں پہلگام واقعہ پر بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کی مذمت کی گئی۔کمیٹی اجلاس میں بھارت کے جھوٹے پروپگنڈے کو دنیا کے سامنے نقاب کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پاک-بھارت کشیدہ صورتحال پر متفقہ قرارداد لانے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر اتفاق کیا۔

کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ ، وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڈ،طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی اور ممبران قومی اسمبلی، محترمہ شہلا رضا،اعجاز حسین جاکھرانی، ملک عامر ڈوگر، عجاز الحق، نور عالم خان، طلال چوہدری، سید امین الحق، محترمہ شازیہ عطاء مری، محترمہ زرتاج گل اور پولین بلوچ، گل اصغر خان، ریاض فتیانہ نے شرکت کی۔

*صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ خوفناک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی۔ *یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی۔بحریہ ٹاؤن Escorts انویسٹمنٹ بنک نے خرید لیا۔3 بڑے نھی بھت بڑوں کی بیٹھک۔اج قومی اسمبلی کا ھنگامہ خیز اجلاس سیکورٹی ھای الرٹ۔ریڈ زون سیل فون پر گفتگو نھی ھو سکے گی۔جارحیت کی گئ تو بھارت ھمارے میزائل کی زد میں ہے۔۔چار ٹیموں نے پی ایس کے فائنل میں جگہ بنا لی۔بابر اور رضوان دنوں کی ٹیمیں اوٹ نھی ناک اوٹ ان کیمرہ اجلاس بھارت کی تمام غلط فہمیاں ختم کر دی ہے۔ ۔دنیا کو باور کرا دیا ھے بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ھے تارڈ احمد شریف

‏جب سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، قوم عدم تحفظ اور مہنگائی کے طوفان میں گھری ہوئی ہے،ایسے نازک وقت میں حکومت نے اتوار کے روز صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وزراء کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ کر کے ثابت کر دیا کہ انہیں صرف اپنی جیبوں کی فکر ہے، نہ عوام کی، نہ ملک

عمران خان نہ رہا ہونے کو تیار ہیں اور نہ ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں اب آپ بتائیں ہم انکا کیا کریں رانا ثناء اللہ کا اینکر کے سوال پر جواب۔ 90 کلومیٹر سے لے کر 110 کلومیٹر تک کی رفتار کا طوفان۔*پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دنیے کا فیصلہ۔۔*صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ خوفناک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی۔*یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی۔۔امریکہ نے سعودی عرب کے لیئے 3.5 ارب ڈالرز کے عوض ایک ہزار ایمریم 120 سی 8 میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز